Adan e Balal

حضرت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی اذان

Bilal ibn Rabah (بلال بن رباح) or Bilal al-Habashi (580-640 CE) was an Ethiopian companion of prophet Muhammad, born in Mecca who is considered as the first muezzin chosen by the prophet himself.He was among the emancipated slaves freed by Abu Bakr and was known for his beautiful voice with which he called people to their prayers. His respected stature during the birth of Islam is often cited by Muslims as evidence of the importance of pluralism and racial equality in the foundations of the religion.

HTML / PDF (Free Download)

Home

Contact Us

Feed Back

Revelation of Mystery

(Kashf Al Mahjub)

Ali Hujwiri

Translated by

Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed

 

 

 

Quick Links

Quran Translation in Multiple Languages

Arabic, English, French, Spanish, Urdu, Hindi, Bengali

Online Quran Recitation

Ghamdi     Sudais    

Shuraim     Ajmi    

AliJaber

Online Quran Recitation With Translation

- Urdu_Basit   

- Urdu_Sudais  

- Pashto   

- Banglay (Bangali)   

- Hindi (हिन्दी)   

- English_Saheeh 

- English_Muhsin 

- François

- Español  

- Türk

Online Quran Tafsir Video

- Bayan al Quran Dr Asrar

- Sout al Quran Shuja uddin

- Bayan al Quran Dr Asrar (Eng)

- Sirat e Mustaqeem Dr G Murtaza

Online Videos

- Quran Recitation 

- Asma ul Husna 

- Hamd  Naat 

Online Talk shows

- Dr Zakir Naik

- Dr Israr Ahmad

- Sheikh Ahmad Deedat

- Maulana Tariq Jamil

Online Islamic Movies

- Message Islamic Movie

(English, Arabic, Urdu, French) 

- Yusuf (Joseph)

- Moses 

- Ashab e Kahf   

- Awais Al Qarni  

- Nur ud Din Zangi

- Salahuddin Ayubi

- Omar Mukhtar

- Tipu Sultan

- Nishan Haider

 

Click Here for PDF Version

Adan e Balal

حضرت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی اذان


حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد سیدنا بلال رضی اللہ عنہ مدینہ کی گلیوں میں یہ کہتے پھرتے کہ لوگو تم نے کہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے تو مجھے بھی دکھا دو، پھر کہنے لگے کہ اب مدینے میں میرا رہنا دشوار ہے، اور شام کے شہر حلب میں چلے گئے۔ تقریباً چھ ماہ بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواب میں زیارت نصیب ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے :
ما هذه الجفوة، يا بلال! ما آن لک أن تزورنا؟

’’اے بلال! یہ کیا بے وفائی ہے؟  (تو نے ہمیں ملنا چھوڑ دیا)، کیا ہماری ملاقات کا وقت نہیں آیا؟‘‘
خواب سے بیدار ہوتے ہی اونٹنی پر سوار ہو کر لبیک! یا سیدی یا رسول اﷲ! کہتے ہوئے مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوگئے۔ جب مدینہ منورہ میں داخل ہوئے تو سب سے پہلے مسجدِ نبوی پہنچ کر حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی نگاہوں نے عالمِ وارفتگی میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ڈھونڈنا شروع کیا۔ کبھی مسجد میں تلاش کرتے اور کبھی حجروں میں، جب کہیں نہ پایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر انور پر سر رکھ کر رونا شروع کر دیا اور عرض کیا :

یا رسول اللہ! آپ نے فرمایا تھا کہ آکر مل جاؤ، غلام حلب سے بہرِ ملاقات حاضر ہوا ہے۔

یہ کہا اور بے ہوش ہو کر مزارِ پُر انوار کے پاس گر پڑے، کافی دیر بعد ہوش آیا۔

 اتنے میں سارے مدینے میں یہ خبر پھیل گئی کہ مؤذنِ رسول حضرت بلال رضی اللہ عنہ آگئے ہیں۔ مدینہ طیبہ کے بوڑھے، جوان، مرد، عورتیں اور بچے اکٹھے ہو کر عرض کرنے لگے کہ بلال! ایک دفعہ وہ اذان سنا دو جو محبوبِ اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں سناتے تھے۔آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا :

میں معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں جب اذان پڑھتا تھا تو اشہد ان محمداً رسول اﷲ کہتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوتا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیدار سے اپنی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا تھا۔ اب یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے کسے دیکھوں گا؟
بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے مشورہ دیا کہ حسنین کریمین رضی اﷲ عنہما سے سفارش کروائی جائے، جب وہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اذان کے لیے کہیں گے تو وہ انکار نہ کرسکیں گے۔ چنانچہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا :
يا بلال! نشتهی نسمع أذانک الذی کنت تؤذن لرسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم فی المسجد.

اے بلال! ہم آج آپ سے وہی اذان سننا چاہتے ہیں جو آپ (ہمارے ناناجان) اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس مسجد میں سناتے تھے۔

اب حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو انکار کا یارا نہ تھا، لہٰذا اسی مقام پر کھڑے ہوکر اذان دی جہاں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ظاہری حیات میں دیا کرتے تھے۔

 بعد کی کیفیات کا حال کتبِ سیر میں یوں بیان ہوا ہے :

’’جب آپ رضی اللہ عنہ نے (بآوازِ بلند) اﷲ اکبر اﷲ اکبر کہا، مدینہ منورہ گونج اٹھا

 (آپ جیسے جیسے آگے بڑھتے گئے جذبات میں اضافہ ہوتا چلا گیا)، جب  اشھد ان لا الہ الا اﷲ کے کلمات ادا کئے گونج میں مزید اضافہ ہو گیا، جب اشھد ان محمداً رسول اﷲ کے کلمات پر پہنچے تو تمام لوگ حتی کہ پردہ نشین خواتین بھی گھروں سے باہر نکل آئیں (رقت و گریہ زاری کا عجیب منظر تھا) لوگوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد مدینہ منورہ میں اس دن سے زیادہ رونے والے مرد و زن نہیں دیکھے گئے۔
علامہ اقبال رحمۃ اﷲ علیہ اذانِ بلال رضی اللہ عنہ کو ترانۂ عشق قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں :

 

اذاں ازل سے ترے عشق کا ترانہ بنی
نماز اُس کے نظارے کا اک بہانہ
 بنی
ادائے
 دید  سراپا  نیاز تھی  تیری
کسی کو دیکھتے رہنا
 نماز  تھی  تیری

 

حلبي، السيرة الحلبيه: سبکی، شفاء السقام :  هيتمی، الجوهر المنظم :ذهبي، سير أعلام النبلاء:

Contributed by: Emaad khalid


Tafsir, Explanation Al Quran

Exegesis (Tafsir, Explanation) Al Quran (English)

by Dr Asrar Ahmad

Online Video

 Bayan al Quran  بِيان القُرآن Urdu اردو    / Hindi  हिन्दी

व्याख्या अल कुरान (वीडियो उर्दू / हिंदी)

by Dr Asrar Ahmad  (اسرار أحمد ) डॉ. असरार अहमद

Online Video

Sout al Quran (صوت القُرآن) by   (شجا Urdu اردو  Online Bayan al Quran

Online Video

Sirat e Mustaqeem (صراط مستقيم)

Urdu اردو Tafsir / Explanation (Exegesis) of Noble Quran

Dr Ghulam Murtaza (ڈاکٹر غلام مر تضٰی)

Online Video

Recitation  Al Quran

- Beautiful Quran Recitation videos (15)

View Videos

- Very Best Recitations (15)

View Videos

- Very Emotional Recitations (28)

View Videos

- Surah Rahman Videos (11)

View Videos

- Beautiful and Heart trembling recitation Surah Rahman

View Videos

- Surah Yasin Videos (11)

View Videos

- Amazing Cool Recitation (تلاوت قرآن) By Kids

View Videos

Asma ul Husna

- Asma ul Husna 99 Beautiful Names of Allah (11)

View Videos

- 99 Allah Isimleri (Asma ul Husna) Turkish (6)

View Videos

Naat Rasul e Maqbool

- Naat Rasul e Maqbool Burdah Sharif (11)

View Videos

- Naat Rasul e Maqbool Darood Paak (9)

View Videos

- Naat Rasul e Maqbool  (13)

View Videos

- The Best of Naat Rasul e Maqbool  (17)

View Videos

- Hamd Salat u Salam (2)

View Videos

Islamic Nasheeds

- Nasheed Turkish  (6)

View Videos

- Naat (Nasheed) English Video Zain Bhikha

View Videos

- Kid's Islamic Videos Dua / Naat / Songs

View Videos

© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana

Lahore, Pakistan

provided by hit-counter-download.com

Page Viewed since May3, 2012

 Free Web Counter
Free Web Counter


javascript hit counter