Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Ankabut

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


الٓمٓ  

 الف لام میم۔

1

أَحَسِبَ ٱلنَّاسُ أَن يُتۡرَكُوٓاْ أَن يَقُولُوٓاْ ءَامَنَّا وَهُمۡ لَا يُفۡتَنُونَ  

 کیا یہ سمجھتے ہیں لوگ کہ چھوٹ جائیں گے اتنا کہہ کرکہ ہم یقین لائے،اور ان کو جانچ (آزما) نہ لیں گے۔

2

وَلَقَدۡ فَتَنَّا ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ‌ۖ

 اور ہم نے جانچا (آزمایا) ہے اُن کو جو اُن سے پہلے تھے،

فَلَيَعۡلَمَنَّ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ صَدَقُواْ وَلَيَعۡلَمَنَّ ٱلۡكَـٰذِبِينَ  

سو البتہ معلوم کرے گا اﷲ جو لوگ سچے ہیں، اور البتہ معلوم کرے گا جھوٹے۔

3

أَمۡ حَسِبَ ٱلَّذِينَ يَعۡمَلُونَ ٱلسَّيِّـَٔاتِ أَن يَسۡبِقُونَا‌ۚ

 کیا یہ سمجھے ہیں جو لوگ کرتے ہیں بُرائیاں کہ ہم سے چپر (بازی لے) جائیں۔

سَآءَ مَا يَحۡكُمُونَ  

بُری بات چکاتے (طے کرتے) ہیں۔

4

مَن كَانَ يَرۡجُواْ لِقَآءَ ٱللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ لَأَتٍ۬‌ۚ

جو کوئی توقع رکھتا ہے اﷲ کی ملاقات کی، سو اﷲ کا وعدہ آتا ہے۔

وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ  

اور وہ ہے سنتا جانتا۔

5

وَمَن جَـٰهَدَ فَإِنَّمَا يُجَـٰهِدُ لِنَفۡسِهِۦۤ‌ۚ

 اور جو کوئی محنت اٹھائے، سو اٹھاتا ہے اپنے ہی واسطے۔

إِنَّ ٱللَّهَ لَغَنِىٌّ عَنِ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

اﷲ کو پرواہ نہیں جہان والوں کی۔

6

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنۡهُمۡ سَيِّـَٔاتِهِمۡ

 اور جو لوگ یقین لائے اور کئے بھلے کام، ہم اتار دیں گے اُن سے بُرائیاں ان کی،

وَلَنَجۡزِيَنَّهُمۡ أَحۡسَنَ ٱلَّذِى كَانُواْ يَعۡمَلُونَ  

اور بدلہ دیں گے بہتر سے بہتر کاموں کا۔

7

وَوَصَّيۡنَا ٱلۡإِنسَـٰنَ بِوَٲلِدَيۡهِ حُسۡنً۬ا‌ۖ

 اور ہم نے تقید (پابند) کر دیا انسان کو اپنے ماں باپ سے بھلے رہنا۔

وَإِن جَـٰهَدَاكَ لِتُشۡرِكَ بِى مَا لَيۡسَ لَكَ بِهِۦ عِلۡمٌ۬ فَلَا تُطِعۡهُمَآ‌ۚ

اور اگر وہ تجھ سے زور کریں کہ تو شریک پکڑ میرا جسکی تجھ کو خبر نہیں، تو ان کا کہا نہ مان۔

إِلَىَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ  

مجھی تک پھر(لوٹ) آنا ہے تم کو، سو میں جتا دوں گا جو کچھ تم کرتے تھے ۔

8

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَنُدۡخِلَنَّهُمۡ فِى ٱلصَّـٰلِحِينَ  

 اور جو لوگ یقین لائے اور بھلے کام کئے، ہم ان کو داخل کریں گے نیک لوگوں (صالحین) میں۔

9

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَقُولُ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ

 اور ایک لوگ ہیں کہ کہتے ہیں یقین لائے ہم اﷲ پر،

فَإِذَآ أُوذِىَ فِى ٱللَّهِ جَعَلَ فِتۡنَةَ ٱلنَّاسِ كَعَذَابِ ٱللَّهِ

پھر جب اس کو ایذا پہنچے اﷲ کے واسطے، ٹھہرا دے لوگوں کا ستانا برابر اﷲ کی مار کے۔

وَلَٮِٕن جَآءَ نَصۡرٌ۬ مِّن رَّبِّكَ لَيَقُولُنَّ إِنَّا ڪُنَّا مَعَكُمۡ‌ۚ

اور اگر آ پہنچے مدد تیرے رب کی طرف سے، کہنے لگیں، ہم تو تمہارے ساتھ تھے۔

أَوَلَيۡسَ ٱللَّهُ بِأَعۡلَمَ بِمَا فِى صُدُورِ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

کیا یوں نہیں کہ اﷲ خوب خبردار ہے جو کچھ جیوں (دلوں) میں ہے جہان والوں کے۔

10

وَلَيَعۡلَمَنَّ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْوَلَيَعۡلَمَنَّ ٱلۡمُنَـٰفِقِينَ  

اور البتہ معلوم کرے گا اﷲ جو یقین لائے ہیں، اور البتہ معلوم کرے گا جو لوگ دغاباز ہیں۔

11

وَقَالَ ٱلَّذِينَ ڪَفَرُواْ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّبِعُواْ سَبِيلَنَا وَلۡنَحۡمِلۡ خَطَـٰيَـٰكُمۡ

اور کہنے لگے منکر ایمان والوں کو، تم چلو ہماری راہ اور ہم اٹھا لیں گے تمہارے گناہ۔

وَمَا هُم بِحَـٰمِلِينَ مِنۡ خَطَـٰيَـٰهُم مِّن شَىۡءٍ‌ۖ إِنَّهُمۡ لَكَـٰذِبُونَ  

اور وہ کچھ نہ اٹھائیں گے اُن کے گناہ۔وہ جھوٹے ہیں۔

12

وَلَيَحۡمِلُنَّ أَثۡقَالَهُمۡ وَأَثۡقَالاً۬ مَّعَ أَثۡقَالِهِمۡ‌ۖ

 اور البتہ اٹھائیں گے اپنے بوجھ اور کتنے بوجھ ساتھ اپنے بوجھ کے۔

وَلَيُسۡـَٔلُنَّ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ عَمَّا ڪَانُواْ يَفۡتَرُونَ  

اور البتہ ان سے پوچھ ہو گی قیامت کے دن، جو باتیں جھوٹ بناتے تھے۔

13

وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوۡمِهِۦ فَلَبِثَ فِيهِمۡ أَلۡفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمۡسِينَ عَامً۬ا

 اور ہم نے بھیجا نوح کو اسکی قوم پاس،پھر رہا ان میں ہزار برس پچاس برس کم۔

فَأَخَذَهُمُ ٱلطُّوفَانُ وَهُمۡ ظَـٰلِمُونَ  

پھر پکڑا ان کو طوفان نے، اور وہ گنہگار تھے۔

14

فَأَنجَيۡنَـٰهُ وَأَصۡحَـٰبَ ٱلسَّفِينَةِ وَجَعَلۡنَـٰهَآ ءَايَةً۬ لِّلۡعَـٰلَمِينَ  

 پھر بچا دیا ہم نے اس کو اور جہاز والوں کو،اور رکھا ہم نے جہاز نشانی جہان والوں کو۔

15

وَإِبۡرَٲهِيمَ إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَٱتَّقُوهُ‌ۖ

 اور ابراہیم کو جب کہا اپنی قوم کو، بندگی کرو اﷲ کی اور اس کا ڈر رکھو۔

ذَٲلِڪُمۡ خَيۡرٌ۬ لَّكُمۡ إِن ڪُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ

یہ بہتر ہے تم کو، اگر تم سمجھ رکھتے ہو۔

16

إِنَّمَا تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوۡثَـٰنً۬ا وَتَخۡلُقُونَ إِفۡكًا‌ۚ

 تم تو پُوجتے ہو اﷲ کے سوا یہی بُتوں کے تھان اور بناتے ہو جھوٹی باتیں ۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَا يَمۡلِكُونَ لَكُمۡ رِزۡقً۬ا

بیشک جن کو تم پوجتے ہو اﷲ کے سوا، مالک نہیں تمہاری روزی کے،

فَٱبۡتَغُواْ عِندَ ٱللَّهِ ٱلرِّزۡقَ وَٱعۡبُدُوهُ وَٱشۡكُرُواْ لَهُ ۥۤ‌ۖ

سو تم ڈھونڈو اﷲ کے ہاں روزی اور اسکی بندگی کرو، اور اسکا حق مانو۔

إِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ  

اسی کی طرف پھر (لوٹ) جاؤ گے۔

17

وَإِن تُكَذِّبُواْ فَقَدۡ ڪَذَّبَ أُمَمٌ۬ مِّن قَبۡلِكُمۡ‌ۖ

 اور اگر تم جھٹلاؤ گے، تو جھٹلا چکے ہیں بہت فرقے تم سے پہلے۔

وَمَا عَلَى ٱلرَّسُولِ إِلَّا ٱلۡبَلَـٰغُ ٱلۡمُبِينُ  

اور رسول کا ذمہ یہی ہے پہنچا دینا کھول کر۔

18

أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ ڪَيۡفَ يُبۡدِئُ ٱللَّهُ ٱلۡخَلۡقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۥۤ‌ۚ

 کیا دیکھتے نہیں کیونکر شروع کرتا ہے اﷲ پیدائش کو؟ پھر اس کو دہرائے گا،

إِنَّ ذَٲلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌ۬  

یہ اﷲ پر آسان ہے۔

19

قُلۡ سِيرُواْ فِى ٱلۡأَرۡضِ فَٱنظُرُواْ ڪَيۡفَ بَدَأَ ٱلۡخَلۡقَ‌ۚ

 تُو کہہ، ملک میں پھرو، پھر دیکھو، کیونکر شروع کی ہے پیدائش؟

ثُمَّ ٱللَّهُ يُنشِئُ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأَخِرَةَ‌ۚ

پھر اﷲ اٹھائے گا پچھلا اُٹھان(عطا کریگا زندگی آخرت کی) ۔

إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ ڪُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ۬

بیشک اﷲ ہر چیز کر سکتا ہے۔

20

يُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ وَيَرۡحَمُ مَن يَشَآءُ‌ۖ

 مار (سزا) دے گا جس کو چاہے، اور رحم کرے جس پر چاہے۔

وَإِلَيۡهِ تُقۡلَبُونَ  

اور اسی کی طرف پھر (لوٹائے) جاؤ گے۔

21

وَمَآ أَنتُم بِمُعۡجِزِينَ فِى ٱلۡأَرۡضِ وَلَا فِى ٱلسَّمَآءِ‌ۖ

 تم (اﷲ کو) چپر جانے (عاجز کرنے) والے نہیں زمین میں اور نہ آسمان میں۔

وَمَا لَڪُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّ۬ وَلَا نَصِيرٍ۬  

اور کوئی نہیں تمہارا اﷲ سے ورے (سوا) حمایتی، اور نہ مددگار۔

22

وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ وَلِقَآٮِٕهِۦۤ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ يَٮِٕسُواْ مِن رَّحۡمَتِى

 اور جو لوگ منکر ہوئے اﷲ کی باتوں سے، اور اسکے ملنے سے وہ نا امید ہوئے میری مہر (رحمت) سے،

وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٌ۬  

اور ا ن کو دُکھ کی مار ہے۔

23

فَمَا ڪَانَ جَوَابَ قَوۡمِهِۦۤ إِلَّآ أَن قَالُواْ ٱقۡتُلُوهُ أَوۡ حَرِّقُوهُ

پھر کچھ جواب نہ تھا اسکی قوم کا مگر یہی کہ بولے اس کو مار ڈالو یا جلا دو،

فَأَنجَٮٰهُ ٱللَّهُ مِنَ ٱلنَّارِ‌ۚ

پھر اس کو بچا دیا اﷲ نے آگ سے۔

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَـٰتٍ۬ لِّقَوۡمٍ۬ يُؤۡمِنُونَ  

اس میں بڑے پتے (نشانیاں) ہیں ان لوگوں کو جو یقین لاتے ہیں۔

24

وَقَالَ إِنَّمَا ٱتَّخَذۡتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ أَوۡثَـٰنً۬ا مَّوَدَّةَ بَيۡنِكُمۡ فِى ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا‌ۖ

 اور بولا، جو ٹھہرائے ہیں تم نے اﷲ کے سِوا بُتوں کے تھان، سو دوستی کر کر آپس میں دنیا کی زندگی میں۔

ثُمَّ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ يَكۡفُرُ بَعۡضُڪُم بِبَعۡضٍ۬ وَيَلۡعَنُ بَعۡضُڪُم بَعۡضً۬ا

پھر دن قیامت کے منکر ہو جاؤ گے ایک سے ایک اور پھٹکارو گے ایک کو ایک۔

وَمَأۡوَٮٰكُمُ ٱلنَّارُ وَمَا لَڪُم مِّن نَّـٰصِرِينَ  

اور ٹھکانا تمہارا آگ ہے، کوئی نہیں تمہارے مددگار۔

25

فَـَٔامَنَ لَهُ ۥ لُوطٌ۬‌ۘ

پھر مانا اس کو لوط نے۔

وَقَالَ إِنِّى مُهَاجِرٌ إِلَىٰ رَبِّىٓ‌ۖ إِنَّهُ ۥ هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ

 اور وہ بولا میں وطن چھوڑتا ہوں اپنے رب کی طرف۔بیشک وہی ہے زبردست حکمت والا۔

26

وَوَهَبۡنَا لَهُ ۥۤ إِسۡحَـٰقَ وَيَعۡقُوبَ وَجَعَلۡنَا فِى ذُرِّيَّتِهِ ٱلنُّبُوَّةَ وَٱلۡكِتَـٰبَ

 اور دیا ہم نے اس کو اسحٰق اور یعقوب اور رکھی اس کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب،

وَءَاتَيۡنَـٰهُ أَجۡرَهُ ۥ فِى ٱلدُّنۡيَا‌ۖ وَإِنَّهُ ۥ فِى ٱلۡأَخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ  

اور دیا ہم نے اس کو اس کا نیگ (اجر) دنیا میں۔اور وہ آخرت میں نیکوں (صالحین) سے ہے۔

27

وَلُوطًا إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِۦۤ إِنَّڪُمۡ لَتَأۡتُونَ ٱلۡفَـٰحِشَةَ مَا سَبَقَڪُم بِہَا مِنۡ أَحَدٍ۬ مِّنَ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

 اور بھیجا لوط کو جب کہا اپنی قوم کو،تم آتے ہو بے حیائی کے کام پر تم سے پہلے نہیں کیا وہ کسی نے جہان میں۔

28

أَٮِٕنَّكُمۡ لَتَأۡتُونَ ٱلرِّجَالَ وَتَقۡطَعُونَ ٱلسَّبِيلَ وَتَأۡتُونَ فِى نَادِيكُمُ ٱلۡمُنڪَرَ‌ۖ

 تم کیا دوڑتے ہو مردوں پر، اور راہ مارتے ہو اور کرتے ہو اپنی مجلس میں بُرا کام۔

فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهِۦۤ إِلَّآ أَن قَالُواْ ٱئۡتِنَا بِعَذَابِ ٱللَّهِ إِن ڪُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ  

پھر کچھ جواب نہ تھا اس کی قوم کا مگر یہی کہ بولے،لے آ ہم پر آفت اﷲ کی اگر ہے تُو سچا۔

29

قَالَ رَبِّ ٱنصُرۡنِى عَلَى ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡمُفۡسِدِينَ  

 بولا، اے رب! میری مدد کر ان شریر لوگوں پر۔

30

وَلَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَآ إِبۡرَٲهِيمَ بِٱلۡبُشۡرَىٰ قَالُوٓاْ إِنَّا مُهۡلِكُوٓاْ أَهۡلِ هَـٰذِهِ ٱلۡقَرۡيَةِ‌ۖ

 اور جب پہنچے ہمارے بھیجے ابراہیم پاس خوشخبری لے کر، بولے، ہم کو کھپا (ہلاک کر) دینی ہے یہ بستی۔

إِنَّ أَهۡلَهَا ڪَانُواْ ظَـٰلِمِينَ  

بیشک اس کے لوگ ہو رہے ہیں گنہگار۔

31

قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطً۬ا‌ۚ

 بولا اس میں لوط ہے۔

قَالُواْ نَحۡنُ أَعۡلَمُ بِمَن فِيہَا‌ۖ

وہ بولے ہم کو خوب معلوم ہے جو کوئی اس میں ہے۔

لَنُنَجِّيَنَّهُ ۥ وَأَهۡلَهُ ۥۤ إِلَّا ٱمۡرَأَتَهُ ۥ ڪَانَتۡ مِنَ ٱلۡغَـٰبِرِينَ  

ہم بچا لیں گے اس کو اور اسکے گھر والوں کو، مگر اسکی عورت۔ رہی رہ جانے والوں میں۔

32

وَلَمَّآ أَن جَآءَتۡ رُسُلُنَا لُوطً۬ا سِىٓءَ بِہِمۡ وَضَاقَ بِهِمۡ ذَرۡعً۬ا

 اور جب کہ پہنچے ہمارے بھیجے لوط پاس، نا خوش ہوا ان کو دیکھ کر، اور خفا ہوا دل سے،

وَقَالُواْ لَا تَخَفۡ وَلَا تَحۡزَنۡ‌ۖ

اور وہ بولے نہ ڈر نہ غم کھا۔

إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهۡلَكَ إِلَّا ٱمۡرَأَتَكَ ڪَانَتۡ مِنَ ٱلۡغَـٰبِرِينَ  

ہم بچا دیں گے تجھ کو اور تیرے گھر کو، مگر عورت تیری رہ گئی رہنے والوں میں۔

33

إِنَّا مُنزِلُونَ عَلَىٰٓ أَهۡلِ هَـٰذِهِ ٱلۡقَرۡيَةِ رِجۡزً۬ا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ بِمَا كَانُواْ يَفۡسُقُونَ  

 ہم کو اُتارنی ہے اس بستی والوں پر ایک آفت آسمان سے،اس پر کہ یہ بے حکم ہو رہے تھے۔

34

وَلَقَد تَّرَڪۡنَا مِنۡهَآ ءَايَةَۢ بَيِّنَةً۬ لِّقَوۡمٍ۬ يَعۡقِلُونَ  

 اور چھوڑ رکھا ہم نے اس کا نشان نظر آتا بوجھتے (عقلمند) لوگوں کو۔

35

وَإِلَىٰ مَدۡيَنَ أَخَاهُمۡ شُعَيۡبً۬ا فَقَالَ

 اور بھیجا مدین پاس ان کا بھائی شعیب، پھر بولا

يَـٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَٱرۡجُواْ ٱلۡيَوۡمَ ٱلۡأَخِرَ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِى ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ  

اے قوم!بندگی کرو اﷲ کی، اور توقع رکھو پچھلے دن (آخرت) کی، اور مت پھرو زمین میں خرابی مچاتے۔

36

فَڪَذَّبُوهُ فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلرَّجۡفَةُ فَأَصۡبَحُواْ فِى دَارِهِمۡ جَـٰثِمِينَ  

پھر اس کو جھٹلایا، تو پکڑا ان کو بھونچال نے،پھر صبح کو رہ گئے اپنے گھر میں اوندھے پڑے۔

37

وَعَادً۬ا وَثَمُودَاْ وَقَد تَّبَيَّنَ لَڪُم مِّن مَّسَـٰڪِنِهِمۡ‌ۖ

 اور (ہلاک کی) عاد اور ثمود کو، اور تم پر کھل چکا ہے ان کے گھروں سے۔

وَزَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيۡطَـٰنُ أَعۡمَـٰلَهُمۡ فَصَدَّهُمۡ عَنِ ٱلسَّبِيلِ وَكَانُواْ مُسۡتَبۡصِرِينَ  

اور رجھایا اُن کو شیطان نے اُن کے کاموں پر، روک دیا ان کو راہ سے،اور تھے ہوشیار۔

38

وَقَـٰرُونَ وَفِرۡعَوۡنَ وَهَـٰمَـٰنَ‌ۖ

 اور (ہلاک کیا) قارون اور فرعون اور ہامان کو۔

وَلَقَدۡ جَآءَهُم مُّوسَىٰ بِٱلۡبَيِّنَـٰتِ فَٱسۡتَڪۡبَرُواْ فِى ٱلۡأَرۡضِ وَمَا كَانُواْ سَـٰبِقِينَ  

اور ان پاس پہنچا موسیٰ کھلے نشان لے کر، پھر بڑائی کرنے لگے ملک میں،اور نہ تھے  چپر (سبقت لے) جانے والے۔

39

فَكُلاًّ أَخَذۡنَا بِذَنۢبِهِۦ‌ۖ

پھر سب کو پکڑا ہم نے اپنے اپنے گناہ پر،

فَمِنۡهُم مَّنۡ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِ حَاصِبً۬ا

پھر کوئی تھا اس پر بھیجا پتھراؤ باؤ (ہوا) سے۔

وَمِنۡهُم مَّنۡ أَخَذَتۡهُ ٱلصَّيۡحَةُ

اور کوئی تھا اس کو پکڑا چنگاڑ نے۔

وَمِنۡهُم مَّنۡ خَسَفۡنَا بِهِ ٱلۡأَرۡضَ

اور کوئی تھا کہ اس کو دھنسایا ہم نے زمین میں۔

وَمِنۡهُم مَّنۡ أَغۡرَقۡنَا‌ۚ

اور کوئی تھا کہ اس کو ڈبو دیا۔

وَمَا ڪَانَ ٱللَّهُ لِيَظۡلِمَهُمۡ وَلَـٰكِن ڪَانُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ يَظۡلِمُونَ  

اور اﷲ ایسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرے، پر تھے وہ اپنا آپ بُرا کرتے۔

40

مَثَلُ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوۡلِيَآءَ كَمَثَلِ ٱلۡعَنڪَبُوتِ ٱتَّخَذَتۡ بَيۡتً۬ا‌ۖ

 کہاوت ان کی جنہوں نے پکڑے اﷲ کو چھوڑ کر اور حمایتی کہاوت مکڑی کی۔

وَإِنَّ أَوۡهَنَ ٱلۡبُيُوتِ لَبَيۡتُ ٱلۡعَنڪَبُوتِ‌ۖ

بنا لیا اس نے ایک گھر۔

لَوۡ ڪَانُواْ يَعۡلَمُونَ  

اور سب گھروں میں بودا سو مکڑی کا گھر۔اگر ان کو سمجھ ہوتی۔

41

إِنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ مَا يَدۡعُونَ مِن دُونِهِۦ مِن شَىۡءٍ۬‌ۚ

اﷲ جانتا ہے جس کو پکارتے ہیں اس کے سوا کوئی چیز ہو۔

وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَڪِيمُ  

اور وہ زبردست ہے حکمتوں والا۔

42

وَتِلۡكَ ٱلۡأَمۡثَـٰلُ نَضۡرِبُهَا لِلنَّاسِ‌ۖ وَمَا يَعۡقِلُهَآ إِلَّا ٱلۡعَـٰلِمُونَ  

 اور یہ کہاوتیں بٹھاتے ہیں ہم لوگوں کے واسطے۔اور ان کو بوجھتے وہی ہیں جن کو سمجھ ہے۔

43

خَلَقَ ٱللَّهُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّ‌ۚ

اﷲ نے بنائے آسمان و زمین جیسے چاہئیں۔

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ  

اس میں پتہ (نشانی) ہے یقین لانے والوں کو۔

44

ٱتۡلُ مَآ أُوحِىَ إِلَيۡكَ مِنَ ٱلۡكِتَـٰبِ وَأَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ‌ۖ

 تُو پڑھ جو اُتری تیری طرف کتاب، اور کھڑی (قائم) رکھ نماز۔

إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ تَنۡهَىٰ عَنِ ٱلۡفَحۡشَآءِ وَٱلۡمُنكَرِ‌ۗ

بیشک نماز روکتی ہے بے حیائی سے، اور بُری بات سے۔

وَلَذِكۡرُ ٱللَّهِ أَڪۡبَرُ‌ۗ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ مَا تَصۡنَعُونَ  

اور اﷲ کی یاد ہے سب سے بڑی۔اور اﷲ کو خبر ہے جو کرتے ہو۔

45

وَلَا تُجَـٰدِلُوٓاْ أَهۡلَ ٱلۡڪِتَـٰبِ إِلَّا بِٱلَّتِى هِىَ أَحۡسَنُ إِلَّا ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ مِنۡهُمۡ‌ۖ

 اور جھگڑا نہ کرو کتاب والوں سے، مگر اس طرح پر جو بہتر ہو، مگر جو ان میں بے انصاف ہیں۔

وَقُولُوٓاْ ءَامَنَّا بِٱلَّذِىٓ أُنزِلَ إِلَيۡنَا وَأُنزِلَ إِلَيۡڪُمۡ

اور یوں کہو کہ ہم مانتے ہیں جو اُترا ہم کو، اور اُترا تم کو،

وَإِلَـٰهُنَا وَإِلَـٰهُكُمۡ وَٲحِدٌ۬ وَنَحۡنُ لَهُ ۥ مُسۡلِمُونَ  

اور بندگی ہماری تمہاری ایک کو ہے، اور ہم اسی کے حکم پر ہیں۔

46

وَكَذَٲلِكَ أَنزَلۡنَآ إِلَيۡكَ ٱلۡڪِتَـٰبَ‌ۚ

 اور ویسے ہی ہم نے اُتاری تجھ پر کتاب۔

فَٱلَّذِينَ ءَاتَيۡنَـٰهُمُ ٱلۡڪِتَـٰبَ يُؤۡمِنُونَ بِهِۦ‌ۖ

سو جن کو ہم نے کتاب دی ہے، وہ اس کو مانتے ہیں۔

وَمِنۡ هَـٰٓؤُلَآءِ مَن يُؤۡمِنُ بِهِۦ‌ۚ

اور ان لوگوں (اہلِ مکہ) میں بھی بعضے ہیں کہ اس کو مانتے ہیں۔

وَمَا يَجۡحَدُ بِـَٔايَـٰتِنَآ إِلَّا ٱلۡڪَـٰفِرُونَ  

اور منکر وہی ہیں ہماری باتوں سے، جو بے حکم ہیں۔

47

وَمَا كُنتَ تَتۡلُواْ مِن قَبۡلِهِۦ مِن كِتَـٰبٍ۬ وَلَا تَخُطُّهُ ۥ بِيَمِينِكَ‌ۖ

 اور تُو پڑھتا نہ تھا اس سے پہلے کوئی کتاب، اور نہ لکھتا تھا اپنے داہنے ہاتھ سے،

إِذً۬ا لَّٱرۡتَابَ ٱلۡمُبۡطِلُونَ  

(اگر ایسا ہوتا) تو البتہ شبہ کھاتے یہ جھوٹے۔

48

بَلۡ هُوَ ءَايَـٰتُۢ بَيِّنَـٰتٌ۬ فِى صُدُورِ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ‌ۚ

 بلکہ یہ قرآن آیتیں ہیں صاف، سینے میں اُن کے جن کو ملی ہے سمجھ۔

وَمَا يَجۡحَدُ بِـَٔايَـٰتِنَآ إِلَّا ٱلظَّـٰلِمُونَ  

اور منکر نہیں ہماری باتوں سے مگر وہی جو بے انصاف ہیں۔

49

وَقَالُواْ لَوۡلَآ أُنزِلَ عَلَيۡهِ ءَايَـٰتٌ۬ مِّن رَّبِّهِۦ‌ۖ

 اور کہتے ہیں کیوں نہ اُتریں اس پر کچھ نشانیاں اسکے رب سے،

قُلۡ إِنَّمَا ٱلۡأَيَـٰتُ عِندَ ٱللَّهِ وَإِنَّمَآ أَنَا۟ نَذِيرٌ۬ مُّبِينٌ  

تُو کہہ، نشانیاں تو ہیں اختیار میں اﷲ کے۔ اور میں تو یہی سنا دینے والا ہوں کھول کر۔

50

أَوَلَمۡ يَكۡفِهِمۡ أَنَّآ أَنزَلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡڪِتَـٰبَ يُتۡلَىٰ عَلَيۡهِمۡ‌ۚ

 کیا ان کو بس (کافی) نہیں کہ ہم نے تجھ پراُتاری کتاب کہ اُن پر پڑھی جاتی ہے؟

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَرَحۡمَةً۬ وَذِڪۡرَىٰ لِقَوۡمٍ۬ يُؤۡمِنُونَ  

بیشک اس میں مہر (رحمت) ہے، اور سمجھانا (نصیحت) ان لوگوں کو جو مانتے (ایمان لاتے) ہیں۔

51

قُلۡ كَفَىٰ بِٱللَّهِ بَيۡنِى وَبَيۡنَڪُمۡ شَہِيدً۬ا‌ۖ

 تُو کہہ، بس (کافی) ہے اﷲ میرے تمہارے بیچ گواہ۔

يَعۡلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ‌ۗ

جانتا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں۔

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱلۡبَـٰطِلِ وَڪَفَرُواْ بِٱللَّهِ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡخَـٰسِرُونَ  

اور جو لوگ یقین لائے ہیں جھوٹ پر اور منکر ہوئے ہیں اﷲ سے، انہی کا بُرا ہونا ہے۔

52

وَيَسۡتَعۡجِلُونَكَ بِٱلۡعَذَابِ‌ۚ

 اور شتاب (جلد) مانگتے ہیں تجھ سے آفت۔

وَلَوۡلَآ أَجَلٌ۬ مُّسَمًّ۬ى لَّجَآءَهُمُ ٱلۡعَذَابُ

اور اگر نہ ہوتا ایک وعدہ ٹھہر رہا، تو آ پہنچتی اُن پر آفت۔

وَلَيَأۡتِيَنَّہُم بَغۡتَةً۬ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ  

اور آئے گی اُن پر(آفت) اچانک (کہ) ان کو خبر نہ ہو گی۔

53

يَسۡتَعۡجِلُونَكَ بِٱلۡعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةُۢ بِٱلۡكَـٰفِرِينَ  

 شتاب (جلد) مانگتے ہیں تجھ سے عذاب۔اور دوزخ گھیر رہی ہے منکروں کو۔

54

يَوۡمَ يَغۡشَٮٰهُمُ ٱلۡعَذَابُ مِن فَوۡقِهِمۡ وَمِن تَحۡتِ أَرۡجُلِهِمۡ

 جس دن گھیرے گا اُن کو عذاب اُوپر سے اور پاؤں کے نیچے سے،

وَيَقُولُ ذُوقُواْ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ  

اور کہے گا چکھو جیسا کچھ کرتے تھے۔

55

يَـٰعِبَادِىَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِنَّ أَرۡضِى وَٲسِعَةٌ۬ فَإِيَّـٰىَ فَٱعۡبُدُونِ  

 اے بندو میرے جو یقین لائے ہو! میری زمین کشادہ ہے، سو مجھی کو بندگی کرو۔

56

كُلُّ نَفۡسٍ۬ ذَآٮِٕقَةُ ٱلۡمَوۡتِ‌ۖ

 جو جی ہے سو چکھے گا موت۔

ثُمَّ إِلَيۡنَا تُرۡجَعُونَ  

پھر ہماری طرف پھر (لوٹ) آؤ گے۔

57

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَنُبَوِّئَنَّهُم مِّنَ ٱلۡجَنَّةِ غُرَفً۬ا

 اور جو لوگ یقین لائے اور کئے بھلے کام، ان کو ہم جگہ دیں گے بہشت میں جھروکے(محل) ،

تَجۡرِى مِن تَحۡتِہَا ٱلۡأَنۡهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيہَا‌ۚ

نیچے بہتی نہریں، سدا رہیں ان میں،

نِعۡمَ أَجۡرُ ٱلۡعَـٰمِلِينَ  

خوب نیگ (اجر) ملا کام والوں کو۔

58

ٱلَّذِينَ صَبَرُواْ وَعَلَىٰ رَبِّہِمۡ يَتَوَكَّلُونَ  

 جو ٹھہرے (صبر کرتے) رہے اور اپنے رب پر بھروسہ رکھا۔

59

وَڪَأَيِّن مِّن دَآبَّةٍ۬ لَّا تَحۡمِلُ رِزۡقَهَا ٱللَّهُ يَرۡزُقُهَا وَإِيَّاكُمۡ‌ۚ

 اور کتنے جانور ہیں جو اُٹھا نہیں رکھتے اپنی روزی، اﷲ روزی دیتا ہے ان کو اور تم کو،

وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ  

اور وہی ہے سنتا جانتا۔

60

وَلَٮِٕن سَأَلۡتَهُم مَّنۡ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَسَخَّرَ ٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَ

 اور جو تُو لوگوں سے پوچھے، کس نے بنائے آسمان و زمین، اور کام لگائے سورج اور چاند؟

لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُ‌ۖ

تو کہیں اﷲ نے۔

فَأَنَّىٰ يُؤۡفَكُونَ  

پھر کہاں سے اُلٹ جاتے ہیں۔

61

ٱللَّهُ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦ وَيَقۡدِرُ لَهُ ۥۤ‌ۚ

 اﷲ پھیلاتا ہے روزی جسکے واسطے چاہے اپنے بندوں میں، اور ماپ کر دیتا ہے جسکو چاہے۔

إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيمٌ۬  

بیشک اﷲ ہر چیز سے خبردار ہے۔

62

وَلَٮِٕن سَأَلۡتَهُم مَّن نَّزَّلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً۬ فَأَحۡيَا بِهِ ٱلۡأَرۡضَ مِنۢ بَعۡدِ مَوۡتِهَا

 اور جو تُو پوچھے اُن سے، کس نے اتارا آسمان سے پانی؟پھر جِلا دیا (زندگی بخشی) اُس سے زمین کو، اسکے مرے پیچھے،

لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُ‌ۚ

تو کہیں اﷲ نے۔

قُلِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ‌ۚ

تُو کہہ، سب خوبی اﷲ کو ہے۔

بَلۡ أَڪۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡقِلُونَ  

پر بہت لوگ نہیں بوجھتے۔

63

وَمَا هَـٰذِهِ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَآ إِلَّا لَهۡوٌ۬ وَلَعِبٌ۬‌ۚ

 اور یہ دنیا کا جینا تو یہی ہے جی بہلانا اور کھیلنا۔

وَإِنَّ ٱلدَّارَ ٱلۡأَخِرَةَ لَهِىَ ٱلۡحَيَوَانُ‌ۚ

اور پچھلا (آخرت کا) گھر جو ہے سو یہی ہے جینا۔

لَوۡ ڪَانُواْ يَعۡلَمُونَ  

اگر یہ سمجھ رکھتے۔

64

فَإِذَا رَڪِبُواْ فِى ٱلۡفُلۡكِ دَعَوُاْ ٱللَّهَ مُخۡلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ

 پھر جب سوار ہوئے کشتی میں پکارنے لگے اﷲ کو، نرے، اسی پر رکھ کر نیت۔

فَلَمَّا نَجَّٮٰهُمۡ إِلَى ٱلۡبَرِّ إِذَا هُمۡ يُشۡرِكُونَ  

پھر جب بچا لایا ان کو زمین کی طرف، اسی وقت لگے شریک پکڑنے۔

65

لِيَكۡفُرُواْ بِمَآ ءَاتَيۡنَـٰهُمۡ وَلِيَتَمَتَّعُواْ‌ۖ

 مکرتے رہیں ہمارے دیئے سے اور برتتے رہیں۔

فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ  

سب آگے جان لیں گے۔

66

أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّا جَعَلۡنَا حَرَمًا ءَامِنً۬ا وَيُتَخَطَّفُ ٱلنَّاسُ مِنۡ حَوۡلِهِمۡ‌ۚ

 کیا نہیں دیکھتے کہ ہم نے رکھ دی ہے پناہ کی جگہ امن کی، اور لوگ اُچکے جاتے ہیں اُنکے پاس سے۔

أَفَبِٱلۡبَـٰطِلِ يُؤۡمِنُونَ وَبِنِعۡمَةِ ٱللَّهِ يَكۡفُرُونَ  

کیا جھوٹ پر یقین رکھتے ہیں، اور اﷲ کا احسان نہیں مانتے؟

67

وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّنِ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ ڪَذِبًاأَوۡ كَذَّبَ بِٱلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُ ۥۤ‌ۚ

 اور اس سے بے انصاف کون جو باندھے اﷲ پر جھوٹ، یا جھٹلائے سچی بات کو، جب اس تک پہنچے؟

أَلَيۡسَ فِى جَهَنَّمَ مَثۡوً۬ى لِّلۡڪَـٰفِرِينَ  

کیا دوزخ میں بسنے کی جگہ نہیں منکروں کی؟

68

وَٱلَّذِينَ جَـٰهَدُواْ فِينَا لَنَہۡدِيَنَّہُمۡ سُبُلَنَا‌ۚ

 اور جنہوں نے محنت کی ہمارے واسطے، ہم سجھائیں گے ان کو اپنی راہیں۔

وَإِنَّ ٱللَّهَ لَمَعَ ٱلۡمُحۡسِنِينَ  

اور بیشک اﷲ ساتھ ہے نیکی والوں کے۔

***********

69


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 free web page counter