Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al MursalatTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں |
1 |
|
فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں |
2 |
|
وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں |
3 |
|
فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں |
4 |
|
فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں |
5 |
|
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا تاکہ عذر (رفع) کر دیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے |
6 |
|
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ کہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی |
7 |
|
فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ جب تاروں کی چمک جاتی رہے |
8 |
|
وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ اور جب آسمان پھٹ جائے |
9 |
|
وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ اور جب پہاڑ اڑے اڑے پھریں |
10 |
|
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں |
11 |
|
لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ بھلا ان امور میں تاخیر کس دن کے لئے کی گئی |
12 |
|
لِيَوْمِ الْفَصْلِ فیصلے کے دن کے لیے |
13 |
|
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟ |
14 |
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے خرابی ہے |
15 |
|
أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا |
16 |
|
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ پھر ان پچھلوں کو بھی انکے پیچھے بھیج دیتے ہیں |
17 |
|
كَذَلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں |
18 |
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
19 |
|
أَلَمْ نَخْلُقْكُمْ مِنْ مَاءٍ مَهِينٍ کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سےنہیں پیدا کیا؟ |
20 |
|
فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَكِينٍ (پہلے) اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا |
21 |
|
إِلَى قَدَرٍ مَعْلُومٍ ایک معین وقت تک |
22 |
|
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنیوالے ہیں |
23 |
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
24 |
|
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟ |
25 |
|
أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا (یعنی) زندوں اور مردوں کو بنایا |
26 |
|
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دئیے وَأَسْقَيْنَاكُمْ مَاءً فُرَاتًا اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا |
27 |
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
28 |
|
انْطَلِقُوا إِلَى مَا كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے اب اس کی طرف چلو |
29 |
|
انْطَلِقُوا إِلَى ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ (یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں |
30 |
|
لَا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ |
31 |
|
إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ اس سے (آگ کی) اتنی اتنی بڑی چنگاری اڑتی ہیں جیسے محل |
32 |
|
كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں |
33 |
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
34 |
|
هَذَا يَوْمُ لَا يَنْطِقُونَ یہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے |
35 |
|
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کر سکیں |
36 |
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
37 |
|
هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ یہی فیصلے کا دن ہے جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے |
38 |
|
فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ اگر تم کو کوئی داؤ آتا ہو تو مجھ سے کر لو |
39 |
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
40 |
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
41 |
|
وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ اور میوؤں میں جو ان کو مرغوب ہوں |
42 |
|
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ جو عمل کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیؤ |
43 |
|
إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلا دیا کرتے ہیں |
44 |
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
45 |
|
كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُمْ مُجْرِمُونَ (اے جھٹلانے والوں) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے (اٹھالو) تم بیشک گنہگار ہو |
46 |
|
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں |
47 |
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
48 |
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی |
49 |
|
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ اب اسکے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟ *********** |
50 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |
In print
Juzz 29, surahs 67 to 77
You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.
See this volume on AmazonAs an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.
© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]
Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com