Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Inshirah

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ

(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم )

 کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا ‏

1

وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ

بیشک کھول دیا اور تم سے بوجھ بھی اتار دیا

2

الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ

جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی

3

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ

اور تمہارا ذکر بلند کیا

4

فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا

بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے

5

إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا

(اور ) بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے ‏

6

فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ

تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں ) محنت کیا کرو ‏

7

وَإِلَى رَبِّكَ فَارْغَبْ

اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو

***********

8


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 free web page counter