Quran4UQuran4U

Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Qariyah

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


الْقَارِعَةُ

کھڑکھڑانے والی

1

مَا الْقَارِعَةُ

کھڑکھڑانے والی کیا ہے؟

2

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ

اور تم کیا کہ جا نو کھڑکھڑانے والی کیا ہے؟

(وہ قیا مت ہے)

3

يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ

جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے

4

وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِ 

اور پہاڑ ایسے ہوجائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون

5

فَأَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ

تو جس (کے اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے

6

فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ

وہ دل پسند عیش میں ہوگا ‏

7

وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ

اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے ‏

8

فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ 

اس کا مرجع ہاویہ ہے ‏

9

وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ 

اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟

10

نَارٌ حَامِيَةٌ

(وہ) دہکتی ہوئی آگ ہے

***********

11


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter

© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]

Home · About · Contact · Privacy