Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Zukhruf

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


حم

  حٰم۔

1

وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ

  قَسم ہے اس کتاب واضح کی۔

2

إِنَّا جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

  ہم نے رکھا اس کو قرآن عربی زبان کا، شاید تم بوجھو (سمجھو) ۔

3

وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتَابِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيمٌ

  اور یہ بڑی کتاب میں ہم پاس ہے اونچا محکم (حکمت سے بھرپور) ۔

4

أَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا أَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُسْرِفِينَ

کیا پھیر (چھوڑ) دیں گے ہم تمہاری طرف (بھیجیں) سے یہ سمجھوتی موڑ کر،اس سے کہ تم ہو لوگ جو حد پر نہیں رہتے۔

5

وَكَمْ أَرْسَلْنَا مِنْ نَبِيٍّ فِي الْأَوَّلِينَ

  اور بہت بھیجے ہیں ہم نے نبی پہلوں میں۔

6

وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

  اور نہیں آتا لوگوں کو کوئی پیغام لانے والے جس سے ٹھٹھا (مذاق) نہیں کرتے۔

7

فَأَهْلَكْنَا أَشَدَّ مِنْهُمْ بَطْشًا وَمَضَى مَثَلُ الْأَوَّلِينَ

پھر کھپا (ہلاک کر) دیئے ہم نے اُن سے سخت زور والے، اور چلی آئی ہے حقیقت (مثال) پہلوں کی۔

8

وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ

  اور اگر تو ان سے پوچھے، کس نے بنائے آسمان و زمین؟

لَيَقُولُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ‏

تو کہیں بنائے اس زبردست خبردار نے۔

9

الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًاوَجَعَلَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

  وہی ہے جس نے بنا دی تم کو زمین بچھونا، اور رکھ دیں تم کو اس میں راہیں شاید تم راہ پاؤ۔

10

وَالَّذِي نَزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَأَنْشَرْنَا بِهِ بَلْدَةً مَيْتًا ۚ

  اور جس نے اُتارا آسمان سے پانی ماپ کر(خاص مقدار میں) ، پھر اُبھارا (زندہ کی) ہم نے اس سے ایک دیس مُردہ۔

كَذَلِكَ تُخْرَجُونَ

اسی طرح تم کو نکالیں گے۔

11

وَالَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا

  اور جس نے بنائے سب چیز کے جوڑے،

وَجَعَلَ لَكُمْ مِنَ الْفُلْكِ وَالْأَنْعَامِ مَا تَرْكَبُونَ 

اور بنا دیئے تم کو چوپائے اور کشتی، جس پر سوار ہوتے ہو۔

12

لِتَسْتَوُوا عَلَى ظُهُورِهِ ثُمَّ تَذْكُرُوا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ إِذَا اسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُولُوا

  ت(کہ) چڑھ بیٹھو اس کی پیٹھ پر، پھر یاد کرو اپنے رب کا احسان، جب بیٹھ چکو اس پر، اور کہو

سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَاوَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ

پاک ذات ہے وہ جس نے بس میں دیا ہمارے یہ، اور ہم نہ تھے اس کے مقابل ہونے والے۔

13

وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ 

  اور ہم کو اپنے رب کی طرف پھر جانا ہے۔

14

وَجَعَلُوا لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءًا ۚ

  اور ٹھہرائی ہے انہوں نے اس کو اولاد اس کے بندوں سے۔

إِنَّ الْإِنْسَانَ لَكَفُورٌ مُبِينٌ

تحقیق(حقیقت میں) انسان بڑا نا شکر ہے صریح(کھلا احسان فراموش) ۔

15

أَمِ اتَّخَذَ مِمَّا يَخْلُقُ بَنَاتٍ وَأَصْفَاكُمْ بِالْبَنِينَ

 کیا رکھ لیں اپنی پیدائش میں سے بیٹیاں اور تم کو دیئے چُن کر بیٹے؟

16

وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمَنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ  

جب ان میں سے کسی کو خوشخبری ملے اس چیز کی جو رحمٰن پر نام دھرا،سارے دن رہے اسکامنہ سیاہ اور وہ دل میں گھُٹ رہا۔

17

أَوَمَنْ يُنَشَّأُ فِي الْحِلْيَةِ وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِينٍ

  اور(کی) ایسا شخص کہ پلتا رہے گہنے (زیورات) میں، اور جھگڑے میں بات نہ کہہ سکے۔

18

وَجَعَلُوا الْمَلَائِكَةَ الَّذِينَ هُمْ عِبَادُ الرَّحْمَنِ إِنَاثًا ۚ

  اورٹھہرایا فرشتوں کو جو بندے ہیں رحمٰن کے، عورت۔

أَشَهِدُوا خَلْقَهُمْ ۚ

کیا دیکھتے تھے ان کا بنن(پیدا ہون) ؟

سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَيُسْأَلُونَ

اب لکھ رکھیں گے اُن کی گواہی، اور ان سے پوچھ ہو گی۔

19

وَقَالُوا لَوْ شَاءَ الرَّحْمَنُ مَا عَبَدْنَاهُمْ ۗ

  اور کہتے ہیں ، اگر چاہتا رحمٰن توہم نہ پوجتے ان کو۔

مَا لَهُمْ بِذَلِكَ مِنْ عِلْمٍ ۖ

کچھ خبر نہیں ان کو اس کی۔

إِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ

یہ سب اٹکلیں (گمان) دوڑاتے ہیں۔

20

أَمْ آتَيْنَاهُمْ كِتَابًا مِنْ قَبْلِهِ فَهُمْ بِهِ مُسْتَمْسِكُونَ

   کیا ہم نے کوئی کتاب دی ہے ان کو اس سے پہلے؟ سو یہ اس پر مضبوط ہیں۔

21

بَلْ قَالُوا إِنَّا وَجَدْنَا آبَاءَنَا عَلَى أُمَّةٍ وَإِنَّا عَلَى آثَارِهِمْ مُهْتَدُونَ

  بلکہ کہتے ہیں ہم نے پائے اپنے باپ دادے ایک راہ پر، اور ہم انہی کے قدموں پر ہیں راہ پائے۔

22

وَكَذَلِكَ مَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِي قَرْيَةٍ مِنْ نَذِيرٍ إِلَّا قَالَ مُتْرَفُوهَا

  اور اسی طرح بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے ڈر سنانے والا کسی گاؤں میں،سو کہنے لگے وہاں کے آسودہ لوگ،

إِنَّا وَجَدْنَا آبَاءَنَا عَلَى أُمَّةٍ وَإِنَّا عَلَى آثَارِهِمْ مُقْتَدُونَ  

ہم نے پائے اپنے باپ دادے ایک راہ پر،اور ہم انہی کے قدموں پر چلتے ہیں۔

23

قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكُمْ بِأَهْدَى مِمَّا وَجَدْتُمْ عَلَيْهِ آبَاءَكُمْ ۖ

وہ بولا، اور جو میں لا دوں تم کو اس سے زیادہ سوجھ کی راہ، جس پر تم نے پائے اپنے باپ دادے ،تو بھی

قَالُوا إِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُمْ بِهِ كَافِرُونَ

کہنے لگے، ہم کو تمہارے ہاتھ بھیجا (دین) نہ ماننا۔

24

فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ ۖ

  پھر ہم نے ان سے بدلہ لیا،

فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ

سو دیکھ آخر کیسا ہوا جھٹلانے والوں کا؟

25

وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ

  اور جب کہا ابراہیم نے اپنے باپ کو، اور اس کی قوم کو،

إِنَّنِي بَرَاءٌ مِمَّا تَعْبُدُونَ

میں الگ ہوں ان چیزوں سے جن کو پوجتے ہو۔

26

إِلَّا الَّذِي فَطَرَنِي فَإِنَّهُ سَيَهْدِينِ

  مگر جس نے مجھ کو بنایا (پیدا کی)، سو وہ مجھ کو راہ دے گا۔

27

وَجَعَلَهَا كَلِمَةً بَاقِيَةً فِي عَقِبِهِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

  اور یہی بات پیچھے چھوڑ گیا اپنی اولاد میں، شاید وہ رجوع رہیں۔

28

بَلْ مَتَّعْتُ هَؤُلَاءِ وَآبَاءَهُمْ حَتَّى جَاءَهُمُ الْحَقُّ وَرَسُولٌ مُبِينٌ

کوئی نہیں! پر میں نے برتنے دیا انکو، اور انکے باپ دادوں کو، یہاں تک کہ پہنچا انکودین سچا، اور رسول کھول سنانے والا۔

29

وَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ وَإِنَّا بِهِ كَافِرُونَ

  اور جب پہنچا ان کو سچا دین کہنے لگے، یہ جادو ہے اور ہم نہ مانیں گے۔

30

وَقَالُوا لَوْلَا نُزِّلَ هَذَا الْقُرْآنُ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ

  اور کہتے ہیں، کیوں نہ اُترا یہ قرآن کسی بڑے مرد پر ان دو بستیوں کے۔

31

أَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ ۚ

 کیا وہ بانٹتے ہیں تیرے رب کی مِہر(رحمت) ؟

نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُمْ مَعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ

ہم نے بانٹی ہے ان میں روزی ان کی، دُنیا کے جیتے،

وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِيَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِيًّا ۗ

اور اونچے کئے درجے ایک کے ایک سے کہ ٹھہراتا ہے ایک دوسرے کو کمیر(خدمت گار) ۔

وَرَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ  

اور تیرے رب کی مِہر (رحمت) بہتر ہے ان چیزوں سے جو سمیٹتے (جمع کرتے) ہیں ۔

32

وَلَوْلَا أَنْ يَكُونَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً لَجَعَلْنَا لِمَنْ يَكْفُرُ بِالرَّحْمَنِ

  اور اگر یہ نہ ہوتاکہ لوگ ہو جائیں ایک (ہی) دین پر، تو ہم دیتے ان کو جو منکر ہیں رحمٰن سے،

لِبُيُوتِهِمْ سُقُفًا مِنْ فِضَّةٍ وَمَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُونَ

ان کے گھروں کو چھت روپے (چاندی کی) کے، اور سیڑھیاں جن پر چڑھیں۔

33

وَلِبُيُوتِهِمْ أَبْوَابًا وَسُرُرًا عَلَيْهَا يَتَّكِئُونَ

  اور ان کے گھروں کو دروازے اور تخت، جن پر لگ (تکیہ لگا کر) بیٹھیں۔

34

وَزُخْرُفًا ۚ

  اور سونے کے۔

وَإِنْ كُلُّ ذَلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ

اور یہ سب کچھ نہیں، مگر برتنا دنیا کے جیتے۔

وَالْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ

اور پچھلا گھر تیرے رب کے ہاں انہیں کو ہے جو ڈر رکھیں۔

35

وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ

اور جو کوئی آنکھیں چرائے رحمٰن کی یاد سے، ہم اس پر تعین کریں ایک شیطان پھر وہ رہے اسکا ساتھی۔

36

وَإِنَّهُمْ لَيَصُدُّونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ  

  اور وہ اس کو روکتے ہیں راہ سے، اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہم راہ پر ہیں۔

37

حَتَّى إِذَا جَاءَنَا قَالَ يَا لَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ

  یہاں تک جب آئے ہم پاس، کہے، کسی طرے مجھ میں اور تجھ میں فرق ہو مشرق مغرب کا سا،

فَبِئْسَ الْقَرِينُ  

کہ تو برا ساتھی ہے۔

38

وَلَنْ يَنْفَعَكُمُ الْيَوْمَ إِذْ ظَلَمْتُمْ أَنَّكُمْ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ  

(کہا جائے گا ان سے)

اور کچھ فائدہ نہیں تم کو آج کے دن جب تم ظالم ٹھہرے، اس سے کہ تم مار (عذاب) میں شامل ہو۔

39

أَفَأَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ

  سو کیا تو سنائے گا، بہروں کو؟

أَوْ تَهْدِي الْعُمْيَ

یا سجھائے گا اندھوں کو؟

وَمَنْ كَانَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ  

اور صریح غلطی میں بھٹکتوں کو؟

40

فَإِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَإِنَّا مِنْهُمْ مُنْتَقِمُونَ

 پھر اگر کبھی ہم تجھ کو لے گئے، تو ہم کو ان سے بدلہ لینا۔

41

أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَاهُمْ

  یا تجھ کو دکھائیں جو ان کو وعدہ دیا ہے

فَإِنَّا عَلَيْهِمْ مُقْتَدِرُونَ 

تو یہ ہمارے بس میں ہیں۔

42

فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ ۖ

  سو تو مضبوط رہ اسی پر، جو تجھ کو حکم آیا۔

إِنَّكَ عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ

تو ہے بیشک سیدھی راہ پر۔

43

وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ ۖ

  اور یہ مذکور رہے گا تیرا، اور تیری قوم کا

وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ

اور آگے(لوگو!) تم سے پُوچھ ہو گی۔

44

وَاسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُسُلِنَا

  اور پوچھ دیکھ جو رسول بھیجے ہم نے تجھ سے پہلے۔

أَجَعَلْنَا مِنْ دُونِ الرَّحْمَنِ آلِهَةً يُعْبَدُونَ  

(کی) کبھی ہم نے رکھے ہیں رحمٰن کے سوا اور حاکم، کہ پوجے جائیں۔

45

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِآيَاتِنَا إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ

  اور ہم نے بھیجا موسیٰ اپنی نشانیاں دے کر، فرعون اور اس کے سرداروں پاس،

فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ

تو کہا، میں بھیجا ہوں جہان کے صاحب کا۔

46

فَلَمَّا جَاءَهُمْ بِآيَاتِنَا إِذَا هُمْ مِنْهَا يَضْحَكُونَ  

  پھر جب لایا ان پاس ہماری نشانیں وہ تو لگے ان پر ہنسنے۔

47

وَمَا نُرِيهِمْ مِنْ آيَةٍ إِلَّا هِيَ أَكْبَرُ مِنْ أُخْتِهَا ۖ

  اور جو دکھاتے گئے ہم ان کو نشانی، سو دوسری سے بڑی۔

وَأَخَذْنَاهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

اور پکڑا ہم نے ان کو تکلیف میں، شاید وہ باز آئیں۔

48

وَقَالُوا يَا أَيُّهَ السَّاحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ إِنَّنَا لَمُهْتَدُونَ  

  اور (جب بھی عذاب آت) کہنے لگے اے جادوگر!

پکار ہمارے واسطے اپنے رب کو جیسا سکھا رکھا ہے تجھ کو ہم مقرر راہ پر آئیں گے۔

49

فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِذَا هُمْ يَنْكُثُونَ  

  پھر جب اٹھا لی ہم نے ان پر سے تکلیف، تبھی وہ وعدہ توڑ ڈالتے۔

50

وَنَادَى فِرْعَوْنُ فِي قَوْمِهِ قَالَ  

  اور پکارا فرعون اپنی قوم میں، بولا،

يَا قَوْمِ أَلَيْسَ لِي مُلْكُ مِصْرَ

 اے قوم میری!بھلا مجھ کو نہیں حکومت مصر کی؟

وَهَذِهِ الْأَنْهَارُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِي ۖ

 اور یہ نہریں چلتی ہیں میرے (محل کے) نیچے؟

أَفَلَا تُبْصِرُونَ

کیا تم نہیں دیکھتے؟

51

أَمْ أَنَا خَيْرٌ مِنْ هَذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ

  بھلا میں ہوں بہتر اس شخص سے جس کو عزت نہیں  اور صاف نہیں بول سکتا؟

52

فَلَوْلَا أُلْقِيَ عَلَيْهِ أَسْوِرَةٌ مِنْ ذَهَبٍ

  پھر کیوں نہ آ پڑے (اتارے) اس پر کنگن سونے کے،

أَوْ جَاءَ مَعَهُ الْمَلَائِكَةُ مُقْتَرِنِينَ 

یا آتے اس کے ساتھ فرشتے پرا باندھ کر۔

53

فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهُ فَأَطَاعُوهُ ۚ

  پھر عقل کھو دی اپنی قوم کی پھر اسی کو کہا مانا۔

إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ

مقرر (بیشک) وہ تھے لوگ بے حکم۔

54

فَلَمَّا آسَفُونَا انْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ 

  پھر جب ہم کو بھی جھونجھل (غضب) دلائی، تو ہم نے ان سے بدلہ لیا، پھر ڈبو دیا ان سب کو۔

55

فَجَعَلْنَاهُمْ سَلَفًا وَمَثَلًا لِلْآخِرِينَ 

پھر کر ڈالا ان کو گئے گذرے اور کہاوت (عبرت، مثال) پچھلوں کے واسطے۔

56

وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ

  اور جب کہاوت (مثال) لائیے مریم کے بیٹے کی، تو تبھی قوم تیری لگتے ہیں اس سے چلانے۔

57

وَقَالُوا أَآلِهَتُنَا خَيْرٌ أَمْ هُوَ ۚ

  اور کہتے ہیں، ہمارے ٹھاکر (معبود) بہتر ہیں یا وہ (عیسیٰ)؟

مَا ضَرَبُوهُ لَكَ إِلَّا جَدَلًا ۚ

یہ نام جو دھرتے ہیں تجھ پر، سب جھگڑنے کو۔

بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُونَ

بلکہ یہ لوگ ہیں جھگڑا لو۔

58

إِنْ هُوَ إِلَّا عَبْدٌ أَنْعَمْنَا عَلَيْهِ

  وہ کیا ہے؟ ایک بندہ ہے، کہ ہم نے اس پر فضل کیا

وَجَعَلْنَاهُ مَثَلًا لِبَنِي إِسْرَائِيلَ

اور کھڑا کی(قدرت کا نمونہ بنای) بنی اسرائیل کے واسطے۔

59

وَلَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَلَائِكَةً فِي الْأَرْضِ يَخْلُفُونَ

  اور اگر ہم چاہیں نکالیں تم میں سے فرشتے، رہیں زمین میں تمہاری جگہ۔

60

وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ ۚ

  اور وہ نشان ہے اس گھڑی (قیامت) کا، سو اس میں دھوکا نہ کرو، اور میرا کہا مانو۔

هَذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِيمٌ

یہ ایک سیدھی راہ ہے۔

61

وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطَانُ ۖ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ  

  اور (کہیں) نہ روکے تم کو شیطان۔ وہ تمہارا دشمن ہے صریح (کھل) ۔

62

وَلَمَّا جَاءَ عِيسَى بِالْبَيِّنَاتِ قَالَ

  اور جب آیا عیسیٰ نشانیاں لے کر، بولا،

قَدْ جِئْتُكُمْ بِالْحِكْمَةِ وَلِأُبَيِّنَ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِي تَخْتَلِفُونَ فِيهِ ۖ

میں لایا ہوں تمہارے پاس پکی (دانائی کی) باتیں اور بتانے کو بعضی چیز جس میں تم جھگڑتے تھے،

فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ 

سو ڈرو اﷲ سے، اور میرا کہا مانو۔

63

إِنَّ اللَّهَ هُوَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۚ

  بیشک اﷲ جو ہے وہی ہے رب میرا اور رب تمہارا۔ اس کی بندگی کرو،

هَذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِيمٌ

یہ ایک سیدھی راہ ہے۔

64

فَاخْتَلَفَ الْأَحْزَابُ مِنْ بَيْنِهِمْ ۖ

  پھر پھٹ گئے فرقے ان کے بیچ سے۔

فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ عَذَابِ يَوْمٍ أَلِيمٍ

سو خرابی ہے گنہگاروں کو، آفت سے دکھ والے دن کی۔

65

هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَنْ تَأْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

  اب یہی راہ دیکھتے ہیں اس گھڑی کی، کہ آ کھڑی ہو ان پر اچانک اور ان کو خبر نہ ہو۔

66

الْأَخِلَّاءُ يَوْمَئِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلَّا الْمُتَّقِينَ

  جتنے دوست ہیں اس دن دشمن ہوں گے، مگر جو ہیں ڈر والے (متقی) ۔

67

يَا عِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ وَلَا أَنْتُمْ تَحْزَنُونَ

  (ان سے کہا جائے گ)

اے بندو میرے! نہ ڈر ہے تم پر آج کے دن اور نہ تم غم کھاؤ۔

68

الَّذِينَ آمَنُوا بِآيَاتِنَا وَكَانُوا مُسْلِمِينَ

  (یہ وہ ہیں) جو یقین لائے ہماری باتوں پر اور رہے حکم بردار،

69

ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ

  چلے جاؤ بہشت میں تم اور تمہاری عورتیں، کہ تمہاری عزت (تمہیں خوش) کریں۔

70

يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِصِحَافٍ مِنْ ذَهَبٍ وَأَكْوَابٍ ۖ

  لئے پھرتے ہیں ان پاس رکابیاں سونے کی اور آبخورے(کوزے) ،

وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنْفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ ۖ

اور وہاں ہے جو دل چاہے، اور جس سے آنکھیں آرام پائیں۔

وَأَنْتُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

اور تم کو ان میں ہمیشہ رہنا۔

71

وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ

  اور یہ وہی بہشت ہے جو میراث پائی تم نے بدلے ان کاموں کے جو کرتے تھے۔

72

لَكُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ كَثِيرَةٌ مِنْهَا تَأْكُلُونَ

  تم کو ان میں میوے ہیں بہت ان میں سے کھاتے ہو۔

73

إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ خَالِدُونَ

  البتہ جو گنہگار ہیں، دوزخ کی مار(عذاب) میں ہیں ہمیشہ رہتے۔

74

لَا يُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَهُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ

  نہ ہلکی ہوئی ہے ان پر اور وہ اسی میں پڑے ہیں نا امید۔

75

وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَكِنْ كَانُوا هُمُ الظَّالِمِينَ

 اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن تھے وہی بے انصاف۔

76

وَنَادَوْا يَا مَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ ۖ

  اور پکاریں گے(داروغہ جہنم کو) اے مالک! کہیں ہم کو فیصل کر (کام تمام کر) چکے تیرا رب۔

قَالَ إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ

وہ کہے گا، تم کو رہنا ہے۔

77

لَقَدْ جِئْنَاكُمْ بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كَارِهُونَ

  ہم لائے ہیں تمہارے پاس سچا دین، پر تم بہت لوگ سچی بات سے برا مانتے ہو۔

78

‏ أَمْ أَبْرَمُوا أَمْرًا فَإِنَّا مُبْرِمُونَ

 کیا انہوں نے ٹھہرائی ہے ایک بات تو ہم بھی کچھ ٹھہرا دیں گے۔

79

أَمْ يَحْسَبُونَ أَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَنَجْوَاهُمْ ۚ

 کیا خیال رکھتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے ان کا بھید اور مشورہ؟

بَلَى وَرُسُلُنَا لَدَيْهِمْ يَكْتُبُونَ

کیوں نہیں (کیوں نہیں) اور ہمارے بھیجے ان کے پاس ہیں لکھتے۔

80

قُلْ إِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ فَأَنَا أَوَّلُ الْعَابِدِينَ

  تو کہہ، اگر ہو رحمٰن کی اولاد! تو میں سب سے پہلے پوجوں۔

81

سُبْحَانَ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ

  پاک ذات ہے وہ رب آسمانوں کا اور زمین کا صاحب تخت کا، ان باتوں سے جو بناتے ہیں۔

82

فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّى يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ

اب چھوڑ دے ان کو بک بک کریں، اور کھیلیں، جب تک ملیں اپنے اس دن سے، جس کا انکووعدہ ہے۔

83

وَهُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ إِلَهٌ وَفِي الْأَرْضِ إِلَهٌ ۚ

  اور وہی ہے جس کی بندگی ہے آسمان میں اور اس کی بندگی ہے زمین میں۔

وَهُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ

اور وہی ہے حکمت والا سب جانتا۔

84

وَتَبَارَكَ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا

  اور بڑی برکت ہے اسکی، جس کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں، اور جو انکے بیچ ہے۔

وَعِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

اور اسی پاس ہے خبر قیامت کی۔ اور اسی تک پھر (لوٹ کر) جاؤ گے۔

85

وَلَا يَمْلِكُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ الشَّفَاعَةَ

  اور اختیار نہیں رکھتے جن کو یہ پکارتے ہیں، سفارش کا،

إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ

مگر جس نے گواہی دی سچی، اور ان کو خبر تھی (وہ سفارش کر سکتے ہیں)۔

86

وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۖ

  اور اگر تو ان سے پوچھے، کہ ان کو کس نے بنایا؟ تو کہیں گے اﷲ نے،

فَأَنَّى يُؤْفَكُونَ

پھر کہاں سے الٹ جاتے (بہکے پھرتے) ہیں۔

87

وَقِيلِهِ يَا رَبِّ إِنَّ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ لَا يُؤْمِنُونَ

  قسم ہے رسول کے اس کہنے کی کہ اے رب! یہ لوگ ہیں کہ یقین نہیں لاتے۔

88

فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلَامٌ ۚ

  سو تو مڑ آ ان کی طرف سے، اور کہہ، سلام ہے

فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

اب آخر کو (انجام) معلوم کر لیں گے۔

***********

89


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter