|
Quran with Urdu TranslationSurah Al JathiyahTranslation by Shah Abdul Qadir |
|
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
حم حٰم |
1 |
تَنْزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ اتارا کتاب کا ہے اﷲ سے، جو زبردست ہے حکمت والا۔ |
2 |
إِنَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِلْمُؤْمِنِينَ بیشک آسمانوں میں اور زمین میں بہت پتے (نشانیاں) ہیں ماننے والوں کو۔ |
3 |
وَفِي خَلْقِكُمْ اور تمہارے بنانے میں (بھی) وَمَا يَبُثُّ مِنْ دَابَّةٍ آيَاتٌ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ اور جتنے بکھیرتا ہے جانور پتے (نشانیاں) ہیں ایک لوگوں کو جو یقین رکھتے ہیں۔ |
4 |
وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ رِزْقٍ اور بدلنے میں رات دن کے، اور جو اُتاری اﷲ نے آسمان سے(ذریعہ) روزی (بارش) فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا پھر جلایا (زندہ کی) اس سے زمین کو مر گئے پیچھے(مردہ ہونے کے بعد) ، وَتَصْرِيفِ الرِّيَاحِ آيَاتٌ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ اور بدلنے (گردش) میں باؤں (ہواؤں) کے پتے (نشانیاں) ہیں ایک لو گوں کو جو بوجھتے (عقل رکھتے) ہیں۔ |
5 |
تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۖ یہ باتیں ہیں اﷲ کی ، ہم سناتے ہیں تجھ کو ٹھیک۔ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَآيَاتِهِ يُؤْمِنُونَ پھر کون سی بات کو، اﷲ اور اس کی باتیں چھوڑ کر مانیں گے؟ |
6 |
وَيْلٌ لِكُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ خرابی ہے ہر جھوٹے گنہگار کی۔ |
7 |
يَسْمَعُ آيَاتِ اللَّهِ تُتْلَى عَلَيْهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَأَنْ لَمْ يَسْمَعْهَا ۖ کہ (جب) سُنے باتیں اﷲ کی، اس پاس پڑھی جائیں، پھر ضد کرے غرور سے، جیسے وہ سنی نہیں۔ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ سو خوشی سنا اس کو ایک دکھ کی مار کی۔ |
8 |
وَإِذَا عَلِمَ مِنْ آيَاتِنَا شَيْئًا اتَّخَذَهَا هُزُوًا ۚ اور جب خبر پائے ہماری باتوں میں کسی چیز کی اس کو ٹھہرا دے ٹھٹھ(مذاق) ۔ أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ ایسوں کو ذلت کی مار (عذاب)ہے۔ |
9 |
مِنْ وَرَائِهِمْ جَهَنَّمُ ۖ پرے (سامنے) ان کے دوزخ ہے۔ وَلَا يُغْنِي عَنْهُمْ مَا كَسَبُوا شَيْئًا وَلَا مَا اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ ۖ اور کام نہ آئے گا ان کو جو کمایا تھا کچھ، اور نہ وہ جو پکڑے تھے اﷲ کے سِوا رفیق۔ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ اور ان کو بڑی مار (عذاب)ہے۔ |
10 |
هَذَا هُدًى ۖ یہ سوجھا دی(ہدایت ہے) ۔ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِنْ رِجْزٍ أَلِيمٌ اور جو منکر ہیں اپنے رب کی باتوں سے، ان کو مار (عذاب)ہے ایک بلا کی دکھ والی۔ |
11 |
اللَّهُ الَّذِي سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِيَ الْفُلْكُ فِيهِ بِأَمْرِهِ اﷲ وہ ہے جس نے بس میں دیا تمہارے دریاکہ چلیں اس میں جہاز اس کے حکم سے، وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ اور تلاش کرو (معاش) اس کے فضل سے،اور شاید تم حق مانو۔ |
12 |
وَسَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ ۚ اور کام لگائے تمہارے جو کچھ ہیں آسمانوں میں اور زمین میں سب، اس کی طرف سے۔ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ اس میں پتے (نشانیاں) ہیں ایک لوگوں کو جو دھیان (غوروفکر) کرتے ہیں۔ |
13 |
قُلْ لِلَّذِينَ آمَنُوا يَغْفِرُوا لِلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ أَيَّامَ اللَّهِ کہہ دے ایمان والوں کو، معاف کریں ان کوجو اُمید نہیں رکھتے اﷲ کے دنوں کی (جو اعمال کے بدلےمیں مقرر ہیں)، لِيَجْزِيَ قَوْمًا بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ کہ وہ سزا دے ان لوگوں کو، بدلہ اس کا جو کماتے تھے۔ |
14 |
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ ۖ جس نے بھلا کیا تو اپنے واسطے۔ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ۖ اور جس نے بُرا کیا، تو اپنے حق میں۔ ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ پھر اپنے رب کی طرف پھیرے جاؤ گے۔ |
15 |
وَلَقَدْ آتَيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ اور ہم نے دی ہے بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور پیغمبری وَرَزَقْنَاهُمْ مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ اور کھانے کو دیں ستھری چیزیں، اور بزرگی دی ان کو جہان پر۔ |
16 |
وَآتَيْنَاهُمْ بَيِّنَاتٍ مِنَ الْأَمْرِ ۖ اور دیں ان کو کھلی (واضح) باتیں دین کی، فَمَا اخْتَلَفُوا إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ۚ پھر پھُوٹ (اختلاف) جو ڈالی تو سمجھ آ چکے پیچھے آپس کی ضد سے۔ إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ تیرا رب چکوتی (فیصلہ) کرے گا ان میں قیامت کے دن، جس بات میں وہ جھگڑتے تھے۔ |
17 |
ثُمَّ جَعَلْنَاكَ عَلَى شَرِيعَةٍ مِنَ الْأَمْرِ پھر تجھ کو رکھا ہم نے ایک رستے پر اس کام کے، فَاتَّبِعْهَا وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ سو تو اسی پر چل، اور نہ چل چاؤں (خواہشات) پر نادانوں کے۔ |
18 |
إِنَّهُمْ لَنْ يُغْنُوا عَنْكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا ۚ وہ کام نہ آئیں گے تیرے اﷲ کے سامنے کچھ۔ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۖ اور بے انصاف ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ اور اﷲ رفیق ہے ڈر والوں (متقیوں) کا۔ |
19 |
هَذَا بَصَائِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ یہ(قرآن) سوجھ (بصیرت) کی باتیں ہیں لوگوں کے واسطے، اور راہ (ہدایت) کی اور مہر (رحمت) ہے ان لوگوں کو جو یقین لاتے ہیں۔ |
20 |
أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ اجْتَرَحُواالسَّيِّئَاتِ أَنْ نَجْعَلَهُمْ کیا خیال رکھتے ہیں جنہوں نے کمائی ہیں برائیاں کہ ہم کر دیں گے ان کو برابر ان کے كَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَوَاءً مَحْيَاهُمْ وَمَمَاتُهُمْ ۚ جو یقین لائے اور کئے بھلے کام ایک سا ان کا جینا اور مرنا۔ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ برے دعوے ہیں جو کرتے ہیں۔ |
21 |
وَخَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَلِتُجْزَى كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ اور بنائے اﷲ نے آسمان اور زمین جیسے چاہئیں، اور تا (کہ) بدلہ پائے ہر کوئی اپنی کمائی کا، وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ اور ان پر ظلم نہ ہو گا۔ |
22 |
أَفَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوَاهُ بھلا دیکھ تو! جس نے ٹھہرایا اپنا حاکم اپنی چاؤ (خواہش) کو وَأَضَلَّهُ اللَّهُ عَلَى عِلْمٍ وَخَتَمَ عَلَى سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ وَجَعَلَ عَلَى بَصَرِهِ غِشَاوَةً اور راہ سے کھویا اس کو اﷲ نے جانتا بوجھتا، اور مُہر کی اس کے کان پر اور دل پر، اور ڈالی اس کی آنکھ پر اندھیری۔ فَمَنْ يَهْدِيهِ مِنْ بَعْدِ اللَّهِ ۚ پھر کون راہ پر لائے اس کو اﷲ کے سِوا؟ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ کیا تم سوچ نہیں کرتے؟ |
23 |
وَقَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ ۚ اور کہتے ہیں نہیں یہی ہے ہمارا جینا دنیا کا، ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور مرتے ہیں ہم سو زمانے سے وَمَا لَهُمْ بِذَلِكَ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ اور ان کو کچھ خبر نہیں اس کی۔ نری اٹکلیں (گمان) دوڑاتے ہو۔ |
24 |
وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ مَا كَانَ حُجَّتَهُمْ إِلَّا أَنْ قَالُوا اور جب سنائیے ان کو ہماری آیتیں کھلی اور جھگڑا نہیں ان کو مگر یہی کہتے ہیں، ائْتُوا بِآبَائِنَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ لے آؤ (زندہ کر لاؤ) ہمارے باپ دادوں کو اگر تم سچے ہو۔ |
25 |
قُلِ اللَّهُ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ تو کہہ، اﷲ جِلاتا (زندہ کرت) ہے تم کو، پھر مارے گا تم کو، ثُمَّ يَجْمَعُكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ پھر اکھٹا کرے گا تم کو قیامت کے دن تک، اس میں کچھ شک نہیں، وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ پر بہت لوگ نہیں سمجھتے۔ |
26 |
وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ اور اﷲ کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَخْسَرُ الْمُبْطِلُونَ اور جس دن اٹھے گی قیامت اُس دن خراب ہوں گے جھوٹے۔ |
27 |
وَتَرَى كُلَّ أُمَّةٍ جَاثِيَةً ۚ اور تو دیکھے ہر فرقہ زانو پر بیٹھے ہیں، كُلُّ أُمَّةٍ تُدْعَى إِلَى كِتَابِهَا ہر فرقہ بلاتا جاتا ہے اپنے اپنے دفتر (اعمال نامہ) پر۔ الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ آج بدلہ پاؤ گے جیسا تم کرتے تھے۔ |
28 |
هَذَا كِتَابُنَا يَنْطِقُ عَلَيْكُمْ بِالْحَقِّ ۚ یہ ہمارا دفتر (تحریر) ہے، بولتا ہے تمہارے کام ٹھیک۔ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ہم لکھواتے جاتے تھے جو کچھ تم کرتے تھے۔ |
29 |
فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَيُدْخِلُهُمْ رَبُّهُمْ فِي رَحْمَتِهِ ۚ سو جو یقین لائے ہیں، اور بھلے کام کئے، سو ان کو داخل کریگا ان کا رب اپنی مِہر (رحمت) میں۔ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ یہ جو ہے یہی صریح مراد ملنی۔ |
30 |
وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا أَفَلَمْ تَكُنْ آيَاتِي تُتْلَى عَلَيْكُمْ اور وہ جو منکر ہوئے، کیا تم کو سنائی نہ جاتی تھیں باتیں میری؟ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَكُنْتُمْ قَوْمًا مُجْرِمِينَ پھر تم نے غرور کیا، اور ہو رہے تم لوگ گناہگار۔ |
31 |
وَإِذَا قِيلَ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ لَا رَيْبَ فِيهَا اور جب کہئے کہ وعدہ اﷲ کا ٹھیک ہے اور اس گھڑی میں دھوکا نہیں، قُلْتُمْ مَا نَدْرِي مَا السَّاعَةُ (تو) تم کہتے ہو ، ہم نہیں سمجھتے کیا ہے وہ گھڑی؟ إِنْ نَظُنُّ إِلَّا ظَنًّا وَمَا نَحْنُ بِمُسْتَيْقِنِينَ ہم کو آتا ہے تو ایک خیال سا، اور ہم کو یقین نہیں ہوتا۔ |
32 |
وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِمْ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ اور کھلیں اُن پر برائیاں ان کاموں کی جو کئے تھے اور اُلٹ پڑی ان پر جس چیز سے ٹھٹھا (مذاق) کرتے تھے۔ |
33 |
وَقِيلَ الْيَوْمَ نَنْسَاكُمْ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا وَمَأْوَاكُمُ النَّارُ اور حکم ہوا، کہ آج ہم تم کو بھلائیں گے، جیسے تم نے بھلا دیا اپنے اس دن کا ملنا، اور گھر تمہارا دوزخ ہے، وَمَا لَكُمْ مِنْ نَاصِرِينَ اور کوئی نہیں تمہارے مددگار۔ |
34 |
ذَلِكُمْ بِأَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا وَغَرَّتْكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا ۚ یہ تم پر اس واسطے کہ تم نے پکڑا اﷲ کی باتوں کو ٹھٹھ(مذاق) اور بہکے دنیا کے جینے پر۔ فَالْيَوْمَ لَا يُخْرَجُونَ مِنْهَا وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ سو آج نہ ان کو نکالنا ہے وہاں سے اور نہ ان سے چاہیں توبہ۔ |
35 |
فَلِلَّهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَرَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سو اﷲ کو ہے سب خوبی، جو رب ہے آسمانوں کا، اور رب ہے زمین کا، رب سارے جہان کا۔ |
36 |
وَلَهُ الْكِبْرِيَاءُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ اور اسی کو بڑائی ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اور وہی ہے زبردست حکمت والا۔ *********** |
37 |
© Copy Rights: Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana, Lahore, Pakistan Email: cmaj37@gmail.com |
Visits wef 2019 |