Quran Urdu Translation

Surah Al Saff

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


اﷲ کی پاکی بولتا (تسبیح کرتا)ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں،

اور وہی ہے زبردست حکمت والا۔

1

اے ایمان والو! کیوں کہتے ہو منہ سے جو نہیں کرتے؟

2

بڑی بیزاری (نا پسندیدہ)ہے اﷲ کے ہاں، کہ کہو وہ چیز جو نہ کرو۔

3

اﷲ چاہتا ہے ان کو، جو لڑتے ہیں اس کی راہ میں قطار باندھ کر، جیسے وہ دیوار ہیں سیسہ پلائی۔

4

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم کو،

اے قوم میری! کیوں ستاتے ہو مجھ کو اور جانتے ہو کہ میں اﷲ کا بھیجا آیا ہوں۔

اور جب وہ پھر گئے، پھیر دیئے اﷲ نے ان کے دل۔

اور اﷲ راہ (ہدایت) نہیں دیتا بے حکم لوگوں کو۔

5

اور جب کہا عیسیٰ مریم کے بیٹے نے،

اے بنی اسرائیل!

میں بھیجا آیا ہوں اﷲ کا تمہاری طرف،سچا (تصدیق) کرتا اس کو جو مجھ سے آگے (پہلے) ہے توریت (میں)

اور خوشخبری سُناتا ایک رسول کی، جو آئے گا مجھ سے پیچھے اس کا نام ہے احمد۔

پھر جب آیا اُن کے پاس کھلے نشان لے کر، بولے یہ جادو ہے صریح (کھلا)۔

6

اور اس سے بے انصاف کون ہے جو باندھے اﷲ پر جھوٹ اور اس کو بلاتے(دعوت دیتے) ہیں مسلمان ہونے کو۔

اور اﷲ راہ نہیں دیتا بے انصاف لوگوں کو۔

7

چاہتے ہیں کہ بجھائیں اﷲ کی روشنی اپنے منہ سے۔

اور اﷲ کو پوری کرنی اپنی روشنی، اور پڑے بُرا مانیں منکر۔

8

وہی ہے جس نے بھیجا اپنا رسول راہ کی سوجھ (ہدایت) لے کر، اور سچا دین کہ اس کو اوپر کرے دینوں سے سب سے ،

 اور پڑے بُرا مانیں شریک والے۔

9

اے ایمان والو! میں بتاؤں تم کو ایک سوداگری، کہ بچائے تم کو ایک دُکھ کی مار (عذاب) سے۔

10

 ایمان لاؤ اﷲ پر اور اس کے رسول پر،

اور لڑو اﷲ کی راہ میں اپنے مال سے اور جان سے۔

یہ بہتر ہے تمہارے حق میں، اگر تم سمجھ رکھتے ہو۔

11

بخشے وہ تمہارے گناہ، اور داخل کرے تم کو باغوں میں جنکے نیچے بہتی ہیں نہریں،

اور ستھرے گھروں میں، بسنے کے باغوں میں۔

یہ ہے بڑی مراد ملنی۔

12

اور ایک اور چیز دے جس کو تم چاہتے ہو،مدد اﷲ کی طرف سے اور فتح شتاب (جلدی)۔

اور خوشی سنا ایمان والوں کو۔

13

اے ایمان والو! تم ہو مددگار اﷲ کے،

جیسے کہا عیسیٰ مریم کے بیٹے نے یاروں(حواریوں) کو، کون ہے کہ مدد کرے میری اﷲ کی راہ میں؟

بولے یار(حواری) ، ہم ہیں مددگار اﷲ کے،

پھر ایمان لایا ایک فرقہ بنی اسرائیل میں، اور منکر ہوا ایک فرقہ۔

پھر زور دیا (مدد کی)ہم نے ان کو جو یقین لائے تھے ان کے دشمنوں پر، پھر ہو رہے غالب۔

***********

14


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter