Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Mulk

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

بڑی برکت ہے اس کی (ذات) جس کے ہاتھ میں ہے راج (بادشاہی) اور وہ سب چیز کر سکتا (پر قادر)ہے۔

1

‏ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۚ

جس نے بنایا مرنا اور جینا کہ تم کو جانچے (آزمائے) ، کون تم میں اچھا کرتا ہے کام۔

وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ

اور وہ زبردست ہے بخشنے والا۔

2

الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا ۖ

جس نے بنائے سات آسمان تہہ بر تہہ۔

مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفَاوُتٍ ۖ

کیا دیکھتا ہے رحمٰن کے بنائے میں کچھ فرق؟

فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورٍ

پھر دُہرا کر نگاہ کر کہیں دیکھتا ہے دراڑ،

3

ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ

پھر دہرا کر نگاہ کر، دو دو بار اُلٹی آئے تیرے پاس تیری نگاہ رد ہو کر تھک کر۔

4

وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْنَاهَا رُجُومًا لِلشَّيَاطِينِ ۖ

اور ہم نے رونق دی ورلے (قریبی) آسمان کو چراغوں سے اور ان سے رکھی پھینک مار شیطانوں کی،

وَأَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ

اور رکھی ہے ان کو مار دہکتی آگ کی۔

5

وَلِلَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ ۖ

اور جو منکر ہوئے اپنے رب سے ، ان کو ہے مار (عذاب)دوزخ کی۔

وَبِئْسَ الْمَصِيرُ

 اور بُری جگہ پہنچے۔

6

إِذَا أُلْقُوا فِيهَا سَمِعُوا لَهَا شَهِيقًا وَهِيَ تَفُورُ

جب اس میں ڈالے جائیں سُنیں اس کا دھاڑنا، اور وہ اچھلتی (جوش کھا رہی) ہے،

7

تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِ ۖ

 ابھی لگتا ہے کہ پھٹ پڑے جوش سے۔

كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ

جس بار پڑا اس میں ایک دَل (گروہ)، پوچھا ان سےاس کے داروغوں نے،کیا نہ پہنچا تم کو کوئی ڈر سنانے والا۔

8

قَالُوا بَلَى قَدْ جَاءَنَا نَذِيرٌ فَكَذَّبْنَا

وہ بولے کیوں نہیں ہم پاس پہنچا تھا ڈر سنانے والا۔ پھر ہم نے (اسے)جھٹلایا،

وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ كَبِيرٍ

اور کہا کوئی نہیں اتاری اﷲ نے کچھ چیز۔ تم پڑے ہو بڑے بہکاوے (گمراہی) میں۔

9

وَقَالُوا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحَابِ السَّعِيرِ

اور بولے، اگر ہم ہوتے سنتے یا بوجھتے، نہ ہوتے دوزخ والوں میں۔

10

فَاعْتَرَفُوا بِذَنْبِهِمْ فَسُحْقًا لِأَصْحَابِ السَّعِيرِ

سو قائل ہوئے اپنے گناہ کے۔ اب دفع ہوں دوزخ والے۔

11

إِنَّ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ

جو لوگ ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے ان کو معافی ہے اور نیگ (اجر) بڑا۔

12

وَأَسِرُّوا قَوْلَكُمْ أَوِ اجْهَرُوا بِهِ ۖ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

 اور تم چھپی کہو اپنی بات یا کھول کر۔  وہ جانتا ہے جیوں (دلوں) کے بھید۔

13

أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ

بھلا وہ (ہی) نہ جانے جس نے بنایا؟

وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ

اور وہی ہے بھید جانتا خبردار۔

14

هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ ذَلُولًا فَامْشُوا فِي مَنَاكِبِهَا وَكُلُوا مِنْ رِزْقِهِ ۖ

وہی (تو) ہے جس نے کیا تمہارے آگے زمین کو پست، اب پھرو اسکے کندھوں پراور کھاؤ کچھ روزی دی اس (اﷲ) کی۔

وَإِلَيْهِ النُّشُورُ

 اور اسی کی طرف جی (دوبارہ) اٹھنا ہے۔

15

أَأَمِنْتُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ أَنْ يَخْسِفَ بِكُمُ الْأَرْضَ فَإِذَا هِيَ تَمُورُ

کیا نڈر (بے خوف) ہوئے اس سے ، جو آسمان میں ہےکہ دھنسا دے تم کو زمین میں، پھر دیکھو وہ لرزتی ہے؟

16

أَمْ أَمِنْتُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ أَنْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ۖ

یا نڈر (بے خوف) ہوئے ہو اس سے جو آسمان میں ہے کہ چھوڑ دے تم پر پھتراؤ باؤ (ہو) کا؟

فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ

سو اب جانو گے، کیسا ہے میرا دڑکا (تنبیہ)!

17

وَلَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

 اور جھٹلا چکے ہیں جو ان سے پہلے تھے، پھر کیسا ہوا میرا بگاڑ (عذاب)؟

18

أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَافَّاتٍ وَيَقْبِضْنَ

 اور کیا نہیں دیکھے اڑتے جانور اپنے اوپر پر کھولے اور جھپکتے؟

مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمَنُ ۚ

 ان کو کوئی نہیں تھام رہا، رحمٰن کے سوا۔

إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ

اس کی نگاہ میں ہے ہر چیز۔

19

أَمَّنْ هَذَا الَّذِي هُوَ جُنْدٌ لَكُمْ يَنْصُرُكُمْ مِنْ دُونِ الرَّحْمَنِ ۚ

بھلا وہ کون ہے جو فوج ہے تمہاری مدد کرے گی تمہاری رحمٰن کے سوا؟

إِنِ الْكَافِرُونَ إِلَّا فِي غُرُورٍ

منکر پڑے ہیں نرے بہکاوے میں۔

20

أَمَّنْ هَذَا الَّذِي يَرْزُقُكُمْ إِنْ أَمْسَكَ رِزْقَهُ ۚ

بھلا وہ کون ہے جو روزی دیگا تم کو، اگر وہ (رحمٰن) رکھ چھوڑے اپنی روزی؟

بَلْ لَجُّوا فِي عُتُوٍّ وَنُفُورٍ

کوئی نہیں! پر اڑ رہے ہیں شرارت اور بدکنے پر،

21

أَفَمَنْ يَمْشِي مُكِبًّا عَلَى وَجْهِهِ أَهْدَى أَمَّنْ يَمْشِي سَوِيًّا عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ

بھلا ایک جو چلے اوندھا اپنے منہ پر، وہ سیدھی راہ پائے یا وہ جو چلے سیدھا ایک سیدھی راہ پر؟

22

قُلْ هُوَ الَّذِي أَنْشَأَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۖ

تو کہہ، وہی ہے جس نے تم کو نکال کھڑا (پید) کیا، اور بنا دیئے تم کو کان اور آنکھیں اور دل۔

قَلِيلًا مَا تَشْكُرُونَ  

تم تھوڑا حق مانتے (شکر گزار ہوتے) ہو۔

23

قُلْ هُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ  وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

تو کہہ وہی ہے جس نے کھنڈایا (پھیلای) تم کو زمین میں، اور اسی کی طرف اکٹھے کئے جاؤگے۔

24

وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ

اور کہتے ہیں کب ہے یہ وعدہ اگر تم سچے ہو؟

25

قُلْ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُبِينٌ

تو کہہ، خبر تو ہے اﷲ ہی پاس۔ اور میں تو یہی ڈر سنانے والا ہوں کھول کر۔

26

فَلَمَّا رَأَوْهُ زُلْفَةً سِيئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُواوَقِيلَ هَذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تَدَّعُونَ

پھر جب دیکھیں گے وہ پاس آ لگا، بُرے بن جائیں گے منہ منکروں کے اور کہے گایہی ہے جس کو تم مانگتے تھے۔

27

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَهْلَكَنِيَ اللَّهُ وَمَنْ مَعِيَ أَوْ رَحِمَنَا

تو کہہ، بھلا دیکھو تو!اگر کھپا (ہلاک کر) دے مجھ کو اﷲ، اور میرے ساتھ والوں کو، یا ہم پر مہر (رحم) کرے،

فَمَنْ يُجِيرُ الْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ

پھر کون ہے جو بچائے منکروں کو دُکھ کی مار سے؟

28

قُلْ هُوَ الرَّحْمَنُ آمَنَّا بِهِ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا ۖ

تو کہہ وہی رحمٰن ہے، ہم نے اس کو مانا اور اسی پر بھروسہ کیا۔

فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ

سو اب جان لو گے، کون پڑا ہے صریح بہکاوے (گمراہی) میں؟

29

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ يَأْتِيكُمْ بِمَاءٍ مَعِينٍ

 تو کہہ، بھلا دیکھو تو! اگر ہو رہے صبح کو پانی تمہارا خشک پھر کون ہے جو لائے تم کو پانی نتھرا (صاف)؟

***********

30


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter