Surah Al Ma'arijUrdu Translation: Shah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
![]()
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
مانگا ایک مانگنے والے نے، عذاب پڑنے (ہونے) والا، |
1 |
|
منکروں کے واسطے کوئی نہیں اس کو ہٹانے والا۔ |
2 |
|
(ہو گا وہ) اﷲ کی طرف کا، جو چڑھتے درجوں کا صاحب۔ |
3 |
|
چڑھیں گے اس کی طرف فرشتے اور رُوح اس دن میں جس کا لنباؤ (مقدار) پچاس ہزار برس ہے۔ |
4 |
|
سو تو صبر کر، بھلی طرح کا صبر کرنا۔ |
5 |
|
وہ دیکھتے ہیں اس کو دور، |
6 |
|
اور ہم دیکھتے ہیں اس کو نزدیک۔ |
7 |
|
جس دن ہو گا آسمان جیسے تانبا پگلا، |
8 |
|
اور ہوں گے پہاڑ جیسے اون رنگی۔ |
9 |
|
اور نہ پوچھے دوست دار دوست دار کو۔ |
10 |
|
سب نظر آ جائیں گے ان کو۔ منائے گا گنہگار کسی طرے چھڑائی میں دے اس دن کی مار سے اپنے بیٹے، |
11 |
|
اور ساتھ والی (بیوی)، اور بھائی، |
12 |
|
اور اپنا گھرانا جس میں رہتا تھا، |
13 |
|
اور جتنے زمین پر ہیں سارے، پھر آپ (خود) کو بچائے۔ |
14 |
|
کوئی (ہرگز) نہیں! وہ تپتی آگ ہے، |
15 |
|
کھینچ لینے والی کلیجہ، |
16 |
|
پکارتی ہے اس کو جس نے پیٹھ دی (پھیری) اور پھر گیا، |
17 |
|
اور اکٹھا کی(مال) اور سینتا (سنبھالا)۔ |
18 |
|
بیشک آدمی بنا ہے جی کا کچّ(بے صبر)، |
19 |
|
جب لگے اس کو برائی تو گھابر(گھبرایا)، |
20 |
|
اور جب لگے اس کو بھلائی، تو ان دیوا ( ہوا بخیل)، |
21 |
|
مگر وہ نمازی، |
22 |
|
جو اپنی نماز پر قائم ہیں، |
23 |
|
اور جن کے مال میں حصہ ٹھہر رہا (مقرر) ہے، |
24 |
|
مانگتے (سائل) کا اور ہارے (مسکین) کا، |
25 |
|
اور جو یقین کرتے ہیں انصاف کے دن کو، |
26 |
|
اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں، |
27 |
|
بیشک اُن کے رب کے عذاب سے نڈر (بے خوف) نہ ہوا جائے، |
28 |
|
اور جو اپنی شہوت کی جگہ تھامتے (حفاظت کرتے ہیں)، |
29 |
|
مگر اپنی جوروؤں سے، یا اپنے ہاتھ کے مال (مِلک) سے، سو ان پر نہیں اولاہنا (ملامت)۔ |
30 |
|
پھر جو کوئی ڈھونڈھے اس کے سِوا سو وہی ہیں حد سے بڑھتے۔ |
31 |
|
جو اپنی دھڑ دھریں (امانتیں) اور اپنا قول نباہتے ہیں، |
32 |
|
اور جو اپنی گواہی پر سیدھے (ثابت قدم) ہیں، |
33 |
|
اور جو اپنی نماز سے خبردار (حفاظت کرتے) ہیں۔ |
34 |
|
وہ ہیں باغوں میں عزت سے۔ |
35 |
|
پھر کیا ہوا ہے منکروں کو تیری طرف دوڑتے آتے ہیں، |
36 |
|
داہنے سے اور بائیں سے جُٹ کے جُٹ(گروہ در گروہ)۔ |
37 |
|
کیا لالچ رکھتا ہے ہر ایک ان میں کہ داخل کریے نعمت کے باغ میں۔ |
38 |
|
کوئی (ہرگز) نہیں ! ہم نے ان کو بنایا ہے جس چیز سے جانتے ہیں۔ |
39 |
|
سو میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں مغربوں کے مالک کی، ہم سکتے (قادر) ہیں کہ |
40 |
|
بدل کر لے آئیں ان سے بہتر، اور ہم سے چپر (بڑھ) نہ جائیں گے۔ |
41 |
|
سو چھوڑ دے انکو، باتیں بنائیں اور کھیلیں جبتک بھڑیں (ملیں) اپنے اس دن سے جسکا ان سے وعدہ ہے۔ |
42 |
|
جس دن نکل پڑیں گے قبروں سے دوڑتے، جیسے کسی نشانے پر دوڑتے جاتے ہیں۔ |
43 |
|
نِوی (نیچی) ہیں ان کی آنکھیں، چڑھی آتی ہے ان پر ذلت۔ یہ ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ ہے۔ *********** |
44 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |