Surah Al NabaUrdu Translation: Shah Abdul Qadir | 
	 					
					
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
![]()
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
| 
		    	 کیا بات پوچھتے ہیں لوگ آپس میں؟  | 
			    1 | 
| 
		    	 (کیا ہے) وہ بڑی خبر؟  | 
			    2 | 
| 
		    	 جس میں وہ کئی طرف (اختلاف) ہو رہے ہیں۔  | 
			    3 | 
| 
		    	 یوں نہیں! اب جان لیں گے۔  | 
			    4 | 
| 
		    	 پھر بھی یوں نہیں! اب جان لیں گے۔  | 
			    5 | 
| 
		    	 (کیا)ہم نے نہیں بنائی زمین بچھونا؟  | 
			    6 | 
| 
		    	 اور پہاڑ (اسکی) میخیں؟  | 
			    7 | 
| 
		    	 اور تم کو بنایا جوڑے جوڑے،  | 
			    8 | 
| 
		    	 اور بنائی نیند تمہاری دفع ماندگی (باعث سکون)،  | 
			    9 | 
| 
		    	 اور بنائی رات اوڑھن(پردہ پوش)،  | 
			    10 | 
| 
		    	 اور بنایا دن روزگار کو۔  | 
			    11 | 
| 
		    	 پھر چُنی تم سے اوپر سات چُنائی (آسمان) مضبوط،  | 
			    12 | 
| 
		    	 اور بنایا ایک چراغ چمکتا،  | 
			    13 | 
| 
		    	 اور اتارا نچڑتی بدلیوں سے پانی کا ریلا (بارش)،  | 
			    14 | 
| 
		    	 (تا) کہ نکالیں اس سے اناج اور سبزہ،  | 
			    15 | 
| 
		    	 اور باغ پتوں میں لپٹ رہے۔  | 
			    16 | 
| 
		    	 بیشک دن فیصلے کا ہے ایک وقت ٹھہر رہا (مقرر) ۔  | 
			    17 | 
| 
		    	 جس دن پھونکیں نر سنگا (بگل، صور)، پھر چلے آؤ جُٹ جُٹ(فوج در فوج)۔  | 
			    18 | 
| 
		    	 اور کھولا جائے آسمان، تو ہو جائیں دروازے۔  | 
			    19 | 
| 
		    	 اور چلائے جائیں پہاڑ، تو ہو جائیں ریت۔  | 
			    20 | 
| 
		    	 بیشک دوزخ ہے تاک میں،  | 
			    21 | 
| 
		    	 شریروں کا ٹھکانا،  | 
			    22 | 
| 
		    	 رہتے ہیں اس میں قرنوں (مدتوں)۔  | 
			    23 | 
| 
		    	 نہ چکھیں وہاں کچھ مزہ ٹھنڈک کا، اور نہ ملے کچھ پینا،  | 
			    24 | 
| 
		    	 مگر گرم پانی اور بہتی پیپ۔  | 
			    25 | 
| 
		    	 (یہ) بدلہ ہے پورا۔  | 
			    26 | 
| 
		    	 وہ تھے توقع نہ رکھتے (کسی) حساب کی،  | 
			    27 | 
| 
		    	 اور جھٹلائیں ہماری آیتیں مکرا (جھوٹ سمجھ) کر۔  | 
			    28 | 
| 
		    	 اور ہر چیز ہم نے گِن رکھی لِکھ کر۔  | 
			    29 | 
| 
		    	 اب چکھو کہ ہم بڑھاتے نہ جائیں گے تم پر مگر مار (عذاب) ۔  | 
			    30 | 
| 
		    	 بیشک ڈر والوں (متقیوں) کو مراد ملنی ہے۔  | 
			    31 | 
| 
		    	 باغ ہیں اور انگور،  | 
			    32 | 
| 
		    	 اور نوجوان عورتیں ایک عمر سب کی،  | 
			    33 | 
| 
		    	 اور پیالہ چھلکتا،  | 
			    34 | 
| 
		    	 نہ سنیں گے وہاں بکن(بیہودہ بات) اور نہ مکرانا (جھوٹ)۔  | 
			    35 | 
| 
		    	 بدلہ ہے، تیرے رب کا دیا حساب سے،  | 
			    36 | 
| 
		    	 جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو ان کے بیچ ہے بڑی مِہر (محبت) والا، (لیکن) قدرت نہیں کہ کوئی اس سے بات کرے۔  | 
			    37 | 
| 
		    	 جس دن کھڑی ہو روح اور فرشتے قطار ہو کر۔ کوئی نہیں بولتا، مگر جس کا حکم دیا رحمٰن نے، اور بولا بات ٹھیک۔  | 
			    38 | 
| 
		    	 وہ دن ہے تحقیق (بر حق)، پھر جو کوئی چاہے، بنا رکھے اپنے رب کے پاس ٹھکانا۔  | 
			    39 | 
| 
		    	 ہم نے خبر سنا دی تم کو ایک آفت (عذاب) نزدیک کی،جس دن دیکھ لے گا آدمی جو آگے بھیجا اس کے ہاتھوں نے، اور کہے منکر کسی طرح میں مٹی ہوتا۔ ***********  | 
			    40 | 
				© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com | 				
					
					
					 
  | 
	 				
	 				
						 Visits wef Apr 2024  |