| Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al LaylShah Abdul Qadir | 
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
| وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى قسم ہے رات کی جب چھا جائے، | 1 | 
| وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى اور دن کی جب روشن ہو، | 2 | 
| وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى اور اس (حکمت) کی جو اس نے پیدا کئے نر اور مادہ۔ | 3 | 
| إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّى تمہاری کمائی بھانت بھانت (مختلف قسم) ہے۔ | 4 | 
| فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى جو جس نے دیا اور ڈر رکھا، | 5 | 
| وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى اور سچ جانا بھلی بات کو، | 6 | 
| فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى تو اس کو ہم سہج سہج پہنچا دیں گے آسانی میں۔ | 7 | 
| وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى اور جس نے نہ دیا، اور بے پروا رہا، | 8 | 
| وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى اور جھوٹ جانا بھلی بات کو، | 9 | 
| فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى سو اس کو ہم سہج سہج پہنچا دیں گے سختی میں۔ | 10 | 
| وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّى اور کام نہ آئے گا اس کو مال اس کا، جب گڑھے (دوزخ) میں گرے گا۔ | 11 | 
| إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَى ہمارا ذمہ ہے سوجھا (بت) دینا، | 12 | 
| وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَى اور ہمارے ہاتھ ہے پچھلی (آخرت) اور پہلی (دنی)۔ | 13 | 
| فَأَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّى سو میں نے سنا دی تم کو خبر ایک تپتی آگ کی، | 14 | 
| لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى اس میں وہی پہنچے گا جو بڑا بدبخت ہے، | 15 | 
| الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّى جس نے جھٹلایا اور منہ موڑا۔ | 16 | 
| وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى اور بچائیں گے اس سے وہ بڑا ڈر والا، | 17 | 
| الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّى جو دیتا ہے اپنا مال دل پاک کرنے کو۔ | 18 | 
| وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَى اور نہیں کسی کا اس پر احسان جس کا بدلہ دے، | 19 | 
| إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَى مگر چاہ کر منہ (خوشنودی) اپنے رب کا جو سب سے اوپر (رب اعلیٰ)، | 20 | 
| وَلَسَوْفَ يَرْضَى اور آگے (عنقریب) وہ راضی ہو گا۔ *********** | 21 | 
| © Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com | 
 | Visits wef Apr 2024 |