Quran Urdu TranslationSurah Al AdiyatShah Abdul Qadir |
اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
قسم ہے دوڑتے گھوڑوں کی، ہانپتے ، |
1 |
پھر آگ سلگاتے جھاڑ کر، |
2 |
پھر دھاڑ دیتے صبح کو، |
3 |
پھر اٹھاتے اس میں گرد، |
4 |
پھر پیٹھ (گھس) جاتے اس وقت فوج میں، |
5 |
بیشک آدمی اپنے رب کا نا شکرا ہے، |
6 |
اور وہ یہ کام سامنے دیکھتا ہے، |
7 |
اور آدمی محبت پر مال کے مضبوط ہے۔ |
8 |
کیا نہیں جانتا وہ وقت کہ کریدے (نکالے) جائیں جو قبروں میں ہیں۔ |
9 |
اور تحقیق (ظاہر) ہو جو جیوں (دلوں) میں ہے۔ |
10 |
بیشک ان کے رب کو ان کی اس دن سب خبر ہے۔ *********** |
11 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
Visits wef Apr 2024 |