Quran Urdu Translation

Surah Al Falaq

Translation by Shah Abdul Qadir



شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


 تو کہہ ، میں پناہ میں آیا صبح کے رب کی۔

1

ہر چیز کی بدی سے جو اس نے بنائی۔

2

اور بدی سے اندھیرے کی جب سمٹ آئے۔

3

اور بدی سے عورتوں کی، جو گرہوں میں پھونکیں۔

4

اور بدی سے برا چاہنے والے کی جب لگے ہونسنے (حسد کرنے)۔

***********

5


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Email: cmaj37@gmail.com

Visits wef 2019

website view counter