Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Baqarah

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


الٓمٓ

 الف۔ لام ۔ میم۔

1

ذَٲلِكَ ٱلۡڪِتَـٰبُ لَا رَيۡبَ‌ۛ فِيهِ‌ۛ هُدً۬ى لِّلۡمُتَّقِينَ

اس کتاب (قرآن) میں کچھ شک نہیں، راہ بتاتی ہے (اﷲ سے) ڈر والوں (متقیوں) کو۔

2

ٱلَّذِينَ يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡغَيۡبِ وَيُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ

جو یقین کرتے ہیں بِن دیکھا (غائب)، اور درست (قائم) کرتے ہیں نماز،

وَمِمَّا رَزَقۡنَـٰهُمۡ يُنفِقُونَ

اور ہمارا دیا کچھ خرچ کرتے ہیں۔

3

وَٱلَّذِينَ يُؤۡمِنُونَ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيۡكَ وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبۡلِكَ

اور جو یقین کرتے ہیں جو کچھ اُترا (نازل ہوا) تجھ پر، اور جو اُترا (نازل ہوا)تجھ سے پہلے۔

وَبِٱلۡأَخِرَةِ هُمۡ يُوقِنُونَ

اور آخرت کو وہ یقین جانتے ہیں۔

4

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ عَلَىٰ هُدً۬ى مِّن رَّبِّهِمۡ‌ۖ

انہوں نے پائی ہے راہ (ہدایت) اپنے رب کی۔

وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡمُفۡلِحُونَ

 اور وہی مراد کو پہنچے۔

5

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ سَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ ءَأَنذَرۡتَهُمۡ أَمۡ لَمۡ تُنذِرۡهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ

اور وہ جو منکر ہوئے، برابر ہے تُو ان کو ڈرائے یا نہ ڈرائے، وہ نہ مانیں (نہ ایمان لائیں) گے۔

6

خَتَمَ ٱللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ وَعَلَىٰ سَمۡعِهِمۡ‌ۖ

مُہر کر دی اﷲ نے ان کے دل پر اور ان کے کان پر۔

وَعَلَىٰٓ أَبۡصَـٰرِهِمۡ غِشَـٰوَةٌ۬‌ۖ

 اور ا نکی آنکھوں پر ہے پردہ۔

وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٌ۬

اور ان کو بڑی مار ہے۔

7

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَقُولُ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَبِٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ وَمَا هُم بِمُؤۡمِنِينَ

اور ایک (بعض) لوگ وہ ہیں جو کہتے ہیں، ہم یقین لائے اﷲ پر اور پچھلے دن (آخرت) پر،اور ان کو یقین نہیں۔

8

يُخَـٰدِعُونَ ٱللَّهَ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ

دغابازی کرتے ہیں اﷲ سے اور ایمان والوں سے،

وَمَا يَخۡدَعُونَ إِلَّآ أَنفُسَهُمۡ وَمَا يَشۡعُرُونَ

اور کسی کو دغا نہیں دیتے مگر آپ کو۔ اور نہیں بُوجھتے(شعور رکھتے) ۔

9

فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ۬ فَزَادَهُمُ ٱللَّهُ مَرَضً۬ا‌ۖ

 اُن کے دل میں آزار (بیماری) ہے، پھر زیادہ دیا اﷲ نے ان کو آزار (بیماری)  ۔

وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمُۢ بِمَا كَانُواْ يَكۡذِبُونَ

اور ان کو دُکھ کی مار (دردناک عذاب) ہے۔ اس پر کہ جھُوٹ کہتے تھے۔

10

وَإِذَا قِيلَ لَهُمۡ لَا تُفۡسِدُواْ فِى ٱلۡأَرۡضِ قَالُوٓاْ إِنَّمَا نَحۡنُ مُصۡلِحُونَ

اور جب کہئے ان کو فساد نہ ڈالو ملک میں۔ کہیں، ہمارا کام تو سنوار (اصلاح کرنا) ہے۔

11

أَلَآ إِنَّهُمۡ هُمُ ٱلۡمُفۡسِدُونَ وَلَـٰكِن لَّا يَشۡعُرُونَ

سُن رکھو! وہی ہیں بگاڑنے والے، پر نہیں سمجھتے (شعور رکھتے)۔

12

وَإِذَا قِيلَ لَهُمۡ ءَامِنُواْ كَمَآ ءَامَنَ ٱلنَّاسُ

اور جب کہئے ان کو ایمان لاؤ جس طرح ایمان لائے سب لوگ،

قَالُوٓاْ أَنُؤۡمِنُ كَمَآ ءَامَنَ ٱلسُّفَهَآءُ‌ۗ

کہیں، کیا ہم اس طرح ہوں مسلمان جیسے مسلمان ہوئے بیوقوف؟

أَلَآ إِنَّهُمۡ هُمُ ٱلسُّفَهَآءُ وَلَـٰكِن لَّا يَعۡلَمُونَ

سُنتا ہے وہی ہیں بیوقوف، پر نہیں جانتے۔

13

وَإِذَا لَقُواْ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ قَالُوٓاْ ءَامَنَّا

جب ملاقات کریں مسلمانوں سے، کہیں، ہم مسلمان ہوئے۔

وَإِذَا خَلَوۡاْ إِلَىٰ شَيَـٰطِينِهِمۡ قَالُوٓاْ إِنَّا مَعَكُمۡ إِنَّمَا نَحۡنُ مُسۡتَہۡزِءُونَ

اور جب اکیلے جائیں اپنے شیطانوں پاس، کہیں، ہم ساتھ ہیں تمہارے، ہم تو (انکے ساتھ) ہنسی کرتے ہیں۔

14

ٱللَّهُ يَسۡتَہۡزِئُ بِہِمۡ وَيَمُدُّهُمۡ فِى طُغۡيَـٰنِهِمۡ يَعۡمَهُونَ

اﷲ ہنسی کرتا ہے ان سے، اور بڑھاتا ہے ان کو ان کی شرارت میں بہکے ہوئے۔

15

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ ٱلَّذِينَ ٱشۡتَرَوُاْ ٱلضَّلَـٰلَةَ بِٱلۡهُدَىٰ

وہی ہیں جنہوں نے خرید کی راہ کے بدلے گمراہی۔

فَمَا رَبِحَت تِّجَـٰرَتُهُمۡ وَمَا كَانُواْ مُهۡتَدِينَ

سو نفع نہ لائی اُن کی سوداگری، اور نہ راہ پائے۔

16

مَثَلُهُمۡ كَمَثَلِ ٱلَّذِى ٱسۡتَوۡقَدَ نَارً۬ا

پھر جب روشن کیا اس کے گرد (آس پاس) کو ،لے گیا اﷲ ان کی روشنی،

فَلَمَّآ أَضَآءَتۡ مَا حَوۡلَهُ ۥ ذَهَبَ ٱللَّهُ بِنُورِهِمۡ

 اُن کی مثال جیسے ایک شخص نے سُلگائی آگ۔

وَتَرَكَهُمۡ فِى ظُلُمَـٰتٍ۬ لَّا يُبۡصِرُونَ  

اور چھوڑا ان کو اندھیروں میں، نظر نہیں آتا۔

17

صُمُّۢ بُكۡمٌ عُمۡىٌ۬ فَهُمۡ لَا يَرۡجِعُونَ 

بہرے ہیں، گونگے، اندھے، سو وہ نہیں پھریں (لوٹیں) گے (سیدھے راستے کی طرف) ۔

18

أَوۡ كَصَيِّبٍ۬ مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فِيهِ ظُلُمَـٰتٌ۬ وَرَعۡدٌ۬ وَبَرۡقٌ۬

یا (انکی مثال ایسی) جیسے مینہ پڑتا ہے آسمان سے، اس میں ہیں اندھیرے اور گرج اور بجلی۔

يَجۡعَلُونَ أَصَـٰبِعَهُمۡ فِىٓ ءَاذَانِہِم مِّنَ ٱلصَّوَٲعِقِ حَذَرَ ٱلۡمَوۡتِ‌ۚ

ڈالتے ہیں انگلیاں اپنے کانوں میں مارے کڑک کے، ڈر سے موت کے۔

وَٱللَّهُ مُحِيطُۢ بِٱلۡكَـٰفِرِينَ  

اور اﷲ گھیر رہا ہے منکروں کو۔

19

يَكَادُ ٱلۡبَرۡقُ يَخۡطَفُ أَبۡصَـٰرَهُمۡ‌ۖ

 قریب ہے بجلی کہ اُچک لے اُن کی آنکھیں۔

كُلَّمَآ أَضَآءَ لَهُم مَّشَوۡاْ فِيهِ وَإِذَآ أَظۡلَمَ عَلَيۡہِمۡ قَامُواْ‌ۚ

جس بار چمکتی ہے اُن پر، چلتے ہیں اس میں۔ اور جب اندھیرا پڑا کھڑے رہے۔

وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَذَهَبَ بِسَمۡعِهِمۡ وَأَبۡصَـٰرِهِمۡ‌ۚ

اور اگر چاہے اﷲ لے جائے اُن کے کان (سماعت) اور آنکھیں(بصارت) ۔

إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ۬  

اﷲ ہر چیز پر قادر ہے۔

20

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلنَّاسُ ٱعۡبُدُواْ رَبَّكُمُ ٱلَّذِى خَلَقَكُمۡ وَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُونَ  

لوگو! بندگی کرو اپنے رب کی جس نے بنایا تم کو اور تم سے اگلوں کو، شاید تم پرہیزگاری پکڑو۔

21

ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلۡأَرۡضَ فِرَٲشً۬ا وَٱلسَّمَآءَ بِنَآءً۬

جس نے بنا دیا تم کو (تمہارے لئے) زمین بچھونا اور آسمان عمارت،

وَأَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً۬ فَأَخۡرَجَ بِهِۦ مِنَ ٱلثَّمَرَٲتِ رِزۡقً۬ا لَّكُمۡ‌ۖ

 اور اتارا آسمان سے پانی،پھر نکالے اس سے میوے، کھانا تمہارا۔

فَلَا تَجۡعَلُواْ لِلَّهِ أَندَادً۬ا وَأَنتُمۡ تَعۡلَمُونَ  

سو نہ ٹھہراؤ اﷲ کے برابر کوئی، اور تم جانتے ہو۔

22

وَإِن ڪُنتُمۡ فِى رَيۡبٍ۬ مِّمَّا نَزَّلۡنَا عَلَىٰ عَبۡدِنَا فَأۡتُواْ بِسُورَةٍ۬ مِّن مِّثۡلِهِۦ

اور اگر تم ہو شک میں اس کلام سے جو اتارا ہم نے اپنے بندے پر تو لے آؤ ایک سورت اس قسم کی۔

وَٱدۡعُواْ شُهَدَآءَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ إِن كُنتُمۡ صَـٰدِقِينَ  

اور بلاؤ (حمایتیوں) جن کو حاضر کرتے ہو اﷲ کے سوا، اگر تم سچے ہو۔

23

فَإِن لَّمۡ تَفۡعَلُواْ وَلَن تَفۡعَلُواْ فَٱتَّقُواْ ٱلنَّارَ ٱلَّتِى وَقُودُهَا ٱلنَّاسُ وَٱلۡحِجَارَةُ‌ۖ

 پھر اگر نہ کرو اور البتہ نہ کرو گے تو بچو آگ سے، ،جس کی چھپٹیاں (ایندھن) ہیں آدمی اور پتھر۔

أُعِدَّتۡ لِلۡكَـٰفِرِينَ  

تیار ہے منکروں کے واسطے۔

24

وَبَشِّرِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ أَنَّ لَهُمۡ جَنَّـٰتٍ۬ تَجۡرِى مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَـٰرُ‌ۖ

اور خوشی سنا ان کو جو یقین لائے ااور کام نیک کئے، کہ ان کو ہیں باغ، بہتی نیچے ان کے ندیاں۔

ڪُلَّمَا رُزِقُواْ مِنۡہَا مِن ثَمَرَةٍ۬ رِّزۡقً۬ا‌ۙ قَالُواْ هَـٰذَا ٱلَّذِى رُزِقۡنَا مِن قَبۡلُ‌ۖ

جس بار ملے ان کو وہاں کا کوئی میوے کھانے کو، کہیں، یہ وہی ہے جو ملا تھا ہم کو آگے (پہلے)،

وَأُتُواْ بِهِۦ مُتَشَـٰبِهً۬ا‌ۖ

اور ان پاس وہ آئے گا ایک طرح کا (ملتا جُلتا) ۔

وَلَهُمۡ فِيهَآ أَزۡوَٲجٌ۬ مُّطَهَّرَةٌ۬‌ۖ وَهُمۡ فِيهَا خَـٰلِدُونَ  

اور ان کو ہیں وہاں عورتیں ستھری، اور ان کو وہاں ہمیشہ رہنا ۔

25

إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَسۡتَحۡىِۦۤ أَن يَضۡرِبَ مَثَلاً۬ مَّا بَعُوضَةً۬ فَمَا فَوۡقَهَا‌ۚ

اﷲ کچھ شرماتا نہیں کہ بیان کرے کوئی مثال ایک مچھر یا اس سے کچھ اوپر (حقیر تر) ۔

فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ فَيَعۡلَمُونَ أَنَّهُ ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّهِمۡ‌ۖ

پھر جو یقین رکھتے ہیں سو جانتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہے ان کے رب کا کہا۔

وَأَمَّا ٱلَّذِينَ ڪَفَرُواْ فَيَقُولُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَـٰذَا مَثَلاً۬‌ۘ

اور جو منکر ہیں سو کہتے ہیں، کیا غرض تھی اﷲ کو اس مثال سے؟

يُضِلُّ بِهِۦ ڪَثِيرً۬ا وَيَهۡدِى بِهِۦ كَثِيرً۬ا‌ۚ

گمراہ کرتا ہے اس سے بہتیرے اور راہ پر لاتا ہے اس سے بہتیرے۔

وَمَا يُضِلُّ بِهِۦۤ إِلَّا ٱلۡفَـٰسِقِينَ  

اور گمراہ کرتا ہے جو بے حکم ہیں۔

26

ٱلَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهۡدَ ٱللَّهِ مِنۢ بَعۡدِ مِيثَـٰقِهِۦ

جو توڑتے ہیں حکم اﷲ کا مضبوط کئے پیچھے۔

وَيَقۡطَعُونَ مَآ أَمَرَ ٱللَّهُ بِهِۦۤ أَن يُوصَلَ وَيُفۡسِدُونَ فِى ٱلۡأَرۡضِ‌ۚ

 اور توڑتے ہیں جو چیز اﷲ نے فرمائی جوڑنی،اور فساد کرتے ہیں ملک میں۔

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡخَـٰسِرُونَ  

 اُنہیں کو آیا نقصان۔

27

كَيۡفَ تَكۡفُرُونَ بِٱللَّهِ وَڪُنتُمۡ أَمۡوَٲتً۬ا فَأَحۡيَـٰڪُمۡ‌ۖ

تم کس طرح منکر ہو اﷲ سے اور تھے تم مُردے (بے جان) ، پھر اس نے تم کو جِلایا (زندگی عطا کی) ۔

ثُمَّ يُمِيتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيكُمۡ ثُمَّ إِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ  

پھر تم کو مارتا ہے، پھر جِلائے (زندہ کرے) گا، پھر اسی پاس اُلٹے (لوٹائے) جاؤ گے۔

28

هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ لَكُم مَّا فِى ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعً۬ا

وہی ہے جس نے بنایا تمہارے واسطے جو کچھ زمین میں ہے، سب۔

ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰٓ إِلَى ٱلسَّمَآءِ فَسَوَّٮٰهُنَّ سَبۡعَ سَمَـٰوَٲتٍ۬‌ۚ

پھر چڑھ گیا آسمان کو تو ٹھیک کیا ان کو سات آسمان۔

وَهُوَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيمٌ۬  

اور وہ ہر چیز سے واقف ہے۔

29

وَإِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةِ إِنِّى جَاعِلٌ۬ فِى ٱلۡأَرۡضِ خَلِيفَةً۬‌ۖ

اور جب کہا تیرے رب نے فرشتوں کو مجھ کو بنانا ہے زمین میں ایک نائب۔

قَالُوٓاْ أَتَجۡعَلُ فِيہَا مَن يُفۡسِدُ فِيہَا وَيَسۡفِكُ ٱلدِّمَآءَ

بولے کیا تُو رکھے گا اس میں جو شخص فساد کرے وہاں اور کرے خون؟

وَنَحۡنُ نُسَبِّحُ بِحَمۡدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ‌ۖ

اور ہم پڑھتے ہیں تیری خوبیاں اور یاد کرتے ہیں تیری پاک ذات کو۔

قَالَ إِنِّىٓ أَعۡلَمُ مَا لَا تَعۡلَمُونَ  

کہا، مجھ کو معلوم ہے جو تم نہیں جانتے۔

30

وَعَلَّمَ ءَادَمَ ٱلۡأَسۡمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَہُمۡ عَلَى ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةِ

اور سکھائے آدم کو نام سارے، پھر وہ دکھائے فرشتوں کو،

فَقَالَ أَنۢبِـُٔونِى بِأَسۡمَآءِ هَـٰٓؤُلَآءِ إِن كُنتُمۡ صَـٰدِقِينَ  

کہا، بتاؤ مجھ کو نام ان کے اگر ہو تم سچے۔

31

قَالُواْ سُبۡحَـٰنَكَ لَا عِلۡمَ لَنَآ إِلَّا مَا عَلَّمۡتَنَآ‌ۖ

بولے:تُو سب سے نرالا ہے، ہم کو معلوم نہیں مگر جتنا تُو نے سکھایا۔

إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَلِيمُ ٱلۡحَكِيمُ  

 تُو ہی (ہے) اصل دانا  پُختہ کار۔

32

قَالَ يَـٰٓـَٔادَمُ أَنۢبِئۡهُم بِأَسۡمَآٮِٕہِمۡ‌ۖ

 کہا، اے آدم! بتا دے ان کو نام اُن کے،

فَلَمَّآ أَنۢبَأَهُم بِأَسۡمَآٮِٕہِمۡ قَالَ أَلَمۡ أَقُل لَّكُمۡ إِنِّىٓ أَعۡلَمُ غَيۡبَ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ

پھر جب اس نے بتا دیئے نام اُن کے۔ کہا، میں نے نہ کہا تھا تم کو، مجھ کو معلوم ہیں پردے (راز) آسمان زمین کے ،

وَأَعۡلَمُ مَا تُبۡدُونَ وَمَا كُنتُمۡ تَكۡتُمُونَ  

اور معلوم ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو۔

33

وَإِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةِ ٱسۡجُدُواْ لِأَدَمَ فَسَجَدُوٓاْ إِلَّآ إِبۡلِيسَ

اور جب ہم نے کہا فرشتوں کو سجدہ کرو آدم کو، تو سجدہ کر پڑے مگر ابلیس نے قبول نہ رکھا ،

أَبَىٰ وَٱسۡتَكۡبَرَ وَكَانَ مِنَ ٱلۡكَـٰفِرِينَ  

اور تکبّر کیا اور وہ تھا منکروں میں کا۔

34

وَقُلۡنَا يَـٰٓـَٔادَمُ ٱسۡكُنۡ أَنتَ وَزَوۡجُكَ ٱلۡجَنَّةَ وَكُلَا مِنۡهَا رَغَدًا حَيۡثُ شِئۡتُمَا

اور کہا ہم نے اے آدم! بَس (رہو) تُو اور تیری عورت جنّت میں، اور کھاؤ اس میں محفوظ ہو کر جس جگہ چاہو۔

وَلَا تَقۡرَبَا هَـٰذِهِ ٱلشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ  

اور نزدیک نہ جاؤ اس درخت کے، پھر تم بے انصاف ہو گے۔

35

فَأَزَلَّهُمَا ٱلشَّيۡطَـٰنُ عَنۡہَا فَأَخۡرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ‌ۖ

پھر ڈگایا (پھسلایا) ان کو شیطان نے اس سے، پھر نکالا ان کو وہاں سے جس آرام میں تھے،

وَقُلۡنَا ٱهۡبِطُواْ بَعۡضُكُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ۬‌ۖ

اور کہا ہم نے، تم سب اُترو! تم ایک دوسرے کے دشمن ہو،

وَلَكُمۡ فِى ٱلۡأَرۡضِ مُسۡتَقَرٌّ۬ وَمَتَـٰعٌ إِلَىٰ حِينٍ۬  

اور تم کو زمین میں ٹھہرنا ہے، اور کام چلانا ایک وقت تک۔

36

فَتَلَقَّىٰٓ ءَادَمُ مِن رَّبِّهِۦ كَلِمَـٰتٍ۬ فَتَابَ عَلَيۡهِ‌ۚ

 پھر سیکھ لیں آدم نے اپنے رب سے کئی باتیں، پھر متوجہ ہوا اس پر (توبہ قبول کی) ۔

إِنَّهُ ۥ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ  

برحق وہی ہے معاف کرنے والا مہربان۔

37

قُلۡنَا ٱهۡبِطُواْ مِنۡہَا جَمِيعً۬ا‌ۖ

ہم نے کہا تم اُترو بہاں سے سارے۔

فَإِمَّا يَأۡتِيَنَّكُم مِّنِّى هُدً۬ى فَمَن تَبِعَ هُدَاىَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡہِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ  

پھر کبھی پہنچے تم کو میری طرف سے راہ کی خبر (ہدایت) ، تو جو کوئی چلا میرے بتائے پر،نہ ڈر ہو گا ان کو اور نہ ان کو غم۔

38

وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَـٰتِنَآ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَصۡحَـٰبُ ٱلنَّارِ‌ۖ

اور جو منکر ہوئے، اور جھٹلائیں ہماری نشانیاں، وہ ہیں دوزخ کے لوگ،

هُمۡ فِيہَا خَـٰلِدُونَ  

وہ اسی میں رہ پڑے۔

39

يَـٰبَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ ٱذۡكُرُواْ نِعۡمَتِىَ ٱلَّتِىٓ أَنۡعَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ

اے بنی اسرائیل!

یاد کرو میرا احسان۔ جو میں نے کیا تم پر،

وَأَوۡفُواْ بِعَہۡدِىٓ أُوفِ بِعَهۡدِكُمۡ وَإِيَّـٰىَ فَٱرۡهَبُونِ  

اور پورا کرو قرار (وعدہ) میرا، میں پورا کروں قرار تمہارا، اور میرا ہی ڈر رکھو۔

40

وَءَامِنُواْ بِمَآ أَنزَلۡتُ مُصَدِّقً۬ا لِّمَا مَعَكُمۡ وَلَا تَكُونُوٓاْ أَوَّلَ كَافِرِۭ بِهِۦ‌ۖ

 اور مانو جو کچھ میں نے اتارا، سچ بتاتا تمہارے پاس والے کو اور مت ہو تم پہلے منکر اس کے۔

وَلَا تَشۡتَرُواْ بِـَٔايَـٰتِى ثَمَنً۬ا قَلِيلاً۬ وَإِيَّـٰىَ فَٱتَّقُونِ  

اور نہ لو میری آیتوں پر مول تھوڑا۔ او ر مجھی سے بچتے (ڈرتے) رہو۔

41

وَلَا تَلۡبِسُواْ ٱلۡحَقَّ بِٱلۡبَـٰطِلِ وَتَكۡتُمُواْ ٱلۡحَقَّ وَأَنتُمۡ تَعۡلَمُونَ  

اور مت ملاؤ صحیح میں غلط اور یہ کہ چھپاؤ سچ کو جان کر۔

42

وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱرۡكَعُواْ مَعَ ٱلرَّٲكِعِينَ  

اور کھڑی کرو نماز اور دیا کرو زکوٰۃ اور جھکو ساتھ جھکنے والوں کے۔

43

أَتَأۡمُرُونَ ٱلنَّاسَ بِٱلۡبِرِّ وَتَنسَوۡنَ أَنفُسَكُمۡ وَأَنتُمۡ تَتۡلُونَ ٱلۡكِتَـٰبَ‌ۚ

 کیا حکم کرتے ہو لوگوں کو نیک کام کا اور بھولتے ہو آپ کو؟ اور تم پڑھتے ہو کتاب۔

أَفَلَا تَعۡقِلُونَ  

 پھر کیا نہیں بوجھتے؟

44

وَٱسۡتَعِينُواْ بِٱلصَّبۡرِ وَٱلصَّلَوٰةِ‌ۚ

 اور قوت پکڑو محنت سہارنے (صبر) سے اور نماز سے۔

وَإِنَّہَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى ٱلۡخَـٰشِعِينَ  

اور البتہ وہ بھاری ہے، مگر انہیں پر جنکے دل پگھلے ہیں (میں ڈر اور عاجزی ہے) ۔

45

ٱلَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّہُم مُّلَـٰقُواْ رَبِّہِمۡ وَأَنَّهُمۡ إِلَيۡهِ رَٲجِعُونَ  

جن کو خیال ہے کہ ان کو ملنا ہے اپنے رب سے اور ان کو اسی طرف اُلٹے (لوٹ کر) جانا۔

46

يَـٰبَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ ٱذۡكُرُواْ نِعۡمَتِىَ ٱلَّتِىٓ أَنۡعَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ

اے بنی اسرائیل!

یاد کرو احسان میرا جو میں نے تم پر کیا،

وَأَنِّى فَضَّلۡتُكُمۡ عَلَى ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

اور وہ جو میں نے تم کو بڑا کی(فضیلت بخشی) جہان کے لوگوں سے۔

47

وَٱتَّقُواْ يَوۡمً۬ا لَّا تَجۡزِى نَفۡسٌ عَن نَّفۡسٍ۬ شَيۡـًٔ۬ا

اور بچو اس دن سے کہ کام نہ آئے کوئی شخص کسی کے ایک ذرّہ،

وَلَا يُقۡبَلُ مِنۡہَا شَفَـٰعَةٌ۬ وَلَا يُؤۡخَذُ مِنۡہَا عَدۡلٌ۬ وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ  

اور قبول نہ ہو اسکی طرف سے سفارش اور نہ لیں اسکے بدلے میں کچھ اور نہ ان کو مدد پہنچے۔

48

 وَإِذۡ نَجَّيۡنَـٰڪُم مِّنۡ ءَالِ فِرۡعَوۡنَ يَسُومُونَكُمۡ سُوٓءَ ٱلۡعَذَابِ

اور جب چھڑایا ہم نے تم کو فرعون کے لوگوں سے، دیتے تم کو بُرے عذاب،

يُذَبِّحُونَ أَبۡنَآءَكُمۡ وَيَسۡتَحۡيُونَ نِسَآءَكُمۡ‌ۚ

ذبح کرتے تمہارے بیٹے اور جیتی رکھتے تمہاری عورتیں۔

وَفِى ذَٲلِكُم بَلَآءٌ۬ مِّن رَّبِّكُمۡ عَظِيمٌ۬  

 اور اس میں مدد ہوئی تمہارے رب کی بڑی۔

49

وَإِذۡ فَرَقۡنَا بِكُمُ ٱلۡبَحۡرَ

 اور جب ہم نے چیرا تمہارے پیٹھنے (گھسنے) کے ساتھ دریا۔

فَأَنجَيۡنَـٰڪُمۡ وَأَغۡرَقۡنَآ ءَالَ فِرۡعَوۡنَ وَأَنتُمۡ تَنظُرُونَ  

پھر بچا دیا تم کو اور ڈبویا فرعون کے لوگوں کو،اور تم دیکھتے تھے۔

50

وَإِذۡ وَٲعَدۡنَا مُوسَىٰٓ أَرۡبَعِينَ لَيۡلَةً۬ ثُمَّ ٱتَّخَذۡتُمُ ٱلۡعِجۡلَ مِنۢ بَعۡدِهِۦ

اور جب ہم نے وعدہ کیا موسیٰ سے چالیس رات کا پھر تم نے بنا لیا بچھڑا اسکے پیچھے،

وَأَنتُمۡ ظَـٰلِمُونَ  

اور تم بے انصاف ہو۔

51

ثُمَّ عَفَوۡنَا عَنكُم مِّنۢ بَعۡدِ ذَٲلِكَ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ  

پھر معاف کیا ہم نے تم کو اس پر بھی، شاید تم احسان مانو۔

52

وَإِذۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَـٰبَ وَٱلۡفُرۡقَانَ لَعَلَّكُمۡ تَہۡتَدُونَ  

اور جب دی ہم نے موسیٰ کو کتاب اور چکوتی(نصیحت) ، شاید تم راہ (ہدایت) پاؤ۔

53

وَإِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوۡمِهِۦ يَـٰقَوۡمِ إِنَّكُمۡ ظَلَمۡتُمۡ أَنفُسَڪُم بِٱتِّخَاذِكُمُ ٱلۡعِجۡلَ

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم کو، اے قوم! تم نے نقصان کیا اپنا یہ بچھڑا بنا لے کر،

فَتُوبُوٓاْ إِلَىٰ بَارِٮِٕكُمۡ فَٱقۡتُلُوٓاْ أَنفُسَكُمۡ ذَٲلِكُمۡ خَيۡرٌ۬ لَّكُمۡ عِندَ بَارِٮِٕكُمۡ

اب توبہ کرو اپنے پیدا کرنیوالے کی طرف اور مار ڈالو اپنی جان۔ یہ بہتر ہے تم کو اپنے خالق کے پاس۔

فَتَابَ عَلَيۡكُمۡ‌ۚ

پھر متوجہ ہوا تم پر۔

إِنَّهُ ۥ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ  

بر حق وہی ہے معاف کرنے والا مہربان۔

54

وَإِذۡ قُلۡتُمۡ يَـٰمُوسَىٰ لَن نُّؤۡمِنَ لَكَ حَتَّىٰ نَرَى ٱللَّهَ جَهۡرَةً۬

 اور جب تم نے کہا، اے موسیٰ! ہم یقین نہ کریں گے تیرا، جب تک نہ دیکھیں اﷲ کو سامنے،

فَأَخَذَتۡكُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ وَأَنتُمۡ تَنظُرُونَ  

پھر (آ) لیا تم کو بجلی نے اور تم دیکھتے تھے۔

55

ثُمَّ بَعَثۡنَـٰكُم مِّنۢ بَعۡدِ مَوۡتِكُمۡ لَعَلَّڪُمۡ تَشۡكُرُونَ  

پھر اُٹھا کھڑا (زندہ) کیا ہم نے تم کو مر گئے پیچھے (مرنے کے بعد)، شاید تم احسان مانو۔

56

وَظَلَّلۡنَا عَلَيۡڪُمُ ٱلۡغَمَامَ وَأَنزَلۡنَا عَلَيۡكُمُ ٱلۡمَنَّ وَٱلسَّلۡوَىٰ‌ۖ

اور سایہ کیا تم پر ابر کا اور اُتارا تم پر من اور سلوٰی۔

كُلُواْ مِن طَيِّبَـٰتِ مَا رَزَقۡنَـٰكُمۡ‌ۖ

کھاؤ ستھری چیزیں جو دیں ہم نے تم کو۔

وَمَا ظَلَمُونَا وَلَـٰكِن كَانُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ يَظۡلِمُونَ  

اور (نا شکری کر کے) ہمارا کچھ نقصان نہ کیا پر اپنا ہی نقصان کرتے رہے۔

57

وَإِذۡ قُلۡنَا ٱدۡخُلُواْ هَـٰذِهِ ٱلۡقَرۡيَةَ فَڪُلُواْ مِنۡهَا حَيۡثُ شِئۡتُمۡ رَغَدً۬ا

اور جب کہا ہم نے داخل ہو شہر میں، اور کھاتے پھرو اس میں جہاں چاہو محفوظ ہو کر،

وَٱدۡخُلُواْ ٱلۡبَابَ سُجَّدً۬ا وَقُولُواْ حِطَّةٌ۬ نَّغۡفِرۡ لَكُمۡ خَطَـٰيَـٰكُمۡ‌ۚ

اور داخل ہو دروازوں میں سجدہ کر کر، اور کہو گناہ اُتریں، تو بخشیں ہم تم کو تقصیریں تمہاری ،

وَسَنَزِيدُ ٱلۡمُحۡسِنِينَ  

اور زیادہ بھی دیں گے نیکی والوں کو۔

58

فَبَدَّلَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ قَوۡلاً غَيۡرَ ٱلَّذِى قِيلَ لَهُمۡ

پھر بدل لی بے انصافوں نے بات، سوا اسکے جو کہہ دی تھی ان کو،

فَأَنزَلۡنَا عَلَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ رِجۡزً۬ا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ بِمَا كَانُواْ يَفۡسُقُونَ  

پھر اُتارا ہم نے بے انصافوں پر عذاب آسمان سے اُن کی بے حکمی (نافرمانی) پر۔

59

وَإِذِ ٱسۡتَسۡقَىٰ مُوسَىٰ لِقَوۡمِهِۦ فَقُلۡنَا ٱضۡرِب بِّعَصَاكَ ٱلۡحَجَرَ‌ۖ

اور جب پانی مانگا موسیٰـ نے اپنی قوم کے واسطے تو کہا ہم نے مار اپنے عصا سے پتھّر کو۔

فَٱنفَجَرَتۡ مِنۡهُ ٱثۡنَتَا عَشۡرَةَ عَيۡنً۬ا‌ۖ قَدۡ عَلِمَ ڪُلُّ أُنَاسٍ۬ مَّشۡرَبَهُمۡ‌ۖ

پھر بہ نکلے اُس سے بارہ چشمے۔ پہچان لیا ہر قوم نے اپنا گھاٹ۔

ڪُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ مِن رِّزۡقِ ٱللَّهِ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِى ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ  

(ہم نے کہا) کھاؤ اور پیو روزی اﷲ کی۔ اور نہ پھرو ملک میں فساد مچاتے۔

60

وَإِذۡ قُلۡتُمۡ يَـٰمُوسَىٰ لَن نَّصۡبِرَ عَلَىٰ طَعَامٍ۬ وَٲحِدٍ۬

اور جب کہا تم نے اے موسیٰ! ہم نہ ٹھہریں گے ایک کھانے پر

فَٱدۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُخۡرِجۡ لَنَا مِمَّا تُنۢبِتُ ٱلۡأَرۡضُ مِنۢ بَقۡلِهَا

سو پُکار ہمارے واسطے اپنے رب کو،کہ نکال دے ہم کو جو اُگتا ہے زمین سے،

وَقِثَّآٮِٕهَا وَفُومِهَا وَعَدَسِہَا وَبَصَلِهَا‌ۖ

 زمین کا ساگ اور ککڑی اور گیہوں اور مسور اور پیاز،

قَالَ أَتَسۡتَبۡدِلُونَ ٱلَّذِى هُوَ أَدۡنَىٰ بِٱلَّذِى هُوَ خَيۡرٌ‌ۚ

بولا، کیا تم لیا چاہتے ہو ایک چیز جو ادنیٰ ہے بدلے ایک چیز کے جو بہتر ہے؟

ٱهۡبِطُواْ مِصۡرً۬ا فَإِنَّ لَڪُم مَّا سَأَلۡتُمۡ‌ۗ

اترو کسی شہر میں تو تم کو ملے جو مانگتے ہو۔

وَضُرِبَتۡ عَلَيۡهِمُ ٱلذِّلَّةُ وَٱلۡمَسۡڪَنَةُ وَبَآءُو بِغَضَبٍ۬ مِّنَ ٱللَّهِ‌ۗ

اور ڈالی گئی اُن پر ذلّت اور محتاجی، اور کما لائے غصہ اﷲ کا۔

ذَٲلِكَ بِأَنَّهُمۡ كَانُواْ يَكۡفُرُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ وَيَقۡتُلُونَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ بِغَيۡرِ ٱلۡحَقِّ‌ۗ

یہ اس پر کہ وہ تھے نہ مانتے حکم اﷲ کے اور خون کرتے نبیوں کا نا حق ،

ذَٲلِكَ بِمَا عَصَواْ وَّڪَانُواْ يَعۡتَدُونَ  

یہ اس لئے کہ بے حکم تھے اور حد پر نہ رہتے تھے۔

61

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَٱلَّذِينَ هَادُواْ وَٱلنَّصَـٰرَىٰ وَٱلصَّـٰبِـِٔينَ

 یُوں ہے کہ جو لوگ مسلمان ہوئے اور جو لوگ یہودی ہوئے اور نصاریٰ اور صابئین،

مَنۡ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ وَعَمِلَ صَـٰلِحً۬ا فَلَهُمۡ أَجۡرُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ

جو کوئی یقین لایا اﷲ پر اور پچھلے دن پر اور کام کیا نیک، تو ان کو ہے ان کی مزدوری اپنے رب کے پاس۔

وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡہِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ  

اور نہ اُن کو ڈر ہے اور نہ وہ غم کھائیں۔

62

وَإِذۡ أَخَذۡنَا مِيثَـٰقَكُمۡ وَرَفَعۡنَا فَوۡقَكُمُ ٱلطُّورَ

اور جب ہم نے لیا قرار تم سے اور اُونچا کیا تم پر پہاڑ۔

خُذُواْ مَآ ءَاتَيۡنَـٰكُم بِقُوَّةٍ۬ وَٱذۡكُرُواْ مَا فِيهِ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُونَ  

(حکم دیا کہ) پکڑو جو ہم نے دیا تم کو زور سے، اور یاد کرتے رہو جو اس میں ہے، شاید تم کو ڈر ہو۔

63

ثُمَّ تَوَلَّيۡتُم مِّنۢ بَعۡدِ ذَٲلِكَ‌ۖ

پھر تم پھِر گئے اس کے بعد۔

فَلَوۡلَا فَضۡلُ ٱللَّهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهُ ۥ لَكُنتُم مِّنَ ٱلۡخَـٰسِرِينَ  

سو اگر نہ ہوتا فضل اﷲ کا تم پر اور اس کی مہر (رحمت) تو تم خراب ہوتے

64

وَلَقَدۡ عَلِمۡتُمُ ٱلَّذِينَ ٱعۡتَدَوۡاْ مِنكُمۡ فِى ٱلسَّبۡتِ فَقُلۡنَا لَهُمۡ كُونُواْ قِرَدَةً خَـٰسِـِٔينَ  

 اور جان چکے ہو جنہوں نے تم میں زیادتی کی ہفتے کے دن میں، تو ہم نے کہا ہو جاؤ بندر پھٹکارے۔

65

فَجَعَلۡنَـٰهَا نَكَـٰلاً۬ لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡہَا وَمَا خَلۡفَهَا وَمَوۡعِظَةً۬ لِّلۡمُتَّقِينَ  

پھر ہم نے وہ دہشت (عبرت) رکھی شہر کے روبرو والوں (اس وقت کے لوگوں) کو،

 اور پیچھے والوں کو اور نصیحت رکھی ڈر والوں کو۔

66

وَإِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوۡمِهِۦۤ إِنَّ ٱللَّهَ يَأۡمُرُكُمۡ أَن تَذۡبَحُواْ بَقَرَةً۬‌ۖ

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم کو اﷲ فرماتا ہے تم کو کہ ذبح کرو ایک گائے۔

قَالُوٓاْ أَتَتَّخِذُنَا هُزُوً۬ا‌ۖ

بولے، کیا تو ہم کو پکڑتا ہے ٹھٹھے (مذاق) میں؟

قَالَ أَعُوذُ بِٱللَّهِ أَنۡ أَكُونَ مِنَ ٱلۡجَـٰهِلِينَ  

کہا پناہ اﷲ کی اس سے کہ میں ہوں نادانوں میں۔

67

قَالُواْ ٱدۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا هِىَ‌ۚ

بولے، پُکار ہمارے واسطے اپنے رب کوکہ بیان کر دے ہم کو وہ کیسی؟

قَالَ إِنَّهُ ۥ يَقُولُ إِنَّہَا بَقَرَةٌ۬ لَّا فَارِضٌ۬ وَلَا بِكۡرٌ عَوَانُۢ بَيۡنَ ذَٲلِكَ‌ۖ

کہا، وہ فرماتا ہے کہ وہ ایک گائے ہے نہ بوڑھی اور نہ بیاہی۔ میانہ ہے اُن کے بیچ۔

فَٱفۡعَلُواْ مَا تُؤۡمَرُونَ  

اب کرو جو تم کو حکم ہے۔

68

قَالُواْ ٱدۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا لَوۡنُهَا‌ۚ

بولے کہ پکار ہمارے واسطے اپنے رب کو کہ بیان کر دے ہم کو کیسا ہے رنگ اسکا؟

قَالَ إِنَّهُ ۥ يَقُولُ إِنَّہَا بَقَرَةٌ۬ صَفۡرَآءُ فَاقِعٌ۬ لَّوۡنُهَا تَسُرُّ ٱلنَّـٰظِرِينَ  

کہا، وہ فرماتا ہے وہ ایک گائے ہے زرد ڈہڈا (شوخ) رنگ اسکا، خوش آتی (اچھی لگتی) ہے دیکھنے والوں کو۔

69

قَالُواْ ٱدۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا هِىَ إِنَّ ٱلۡبَقَرَ تَشَـٰبَهَ عَلَيۡنَا

بولے پکار ہمارے واسطے اپنے رب کو، بیان کر دے ہم کوکس قِسم میں ہے وہ؟ گائیوں میں شبہ پڑا ہے ہم کو۔

وَإِنَّآ إِن شَآءَ ٱللَّهُ لَمُهۡتَدُونَ  

اور ہم اﷲ نے چاہا تو راہ پا لیں گے۔

70

قَالَ إِنَّهُ ۥ يَقُولُ إِنَّہَا بَقَرَةٌ۬ لَّا ذَلُولٌ۬ تُثِيرُ ٱلۡأَرۡضَ وَلَا تَسۡقِى ٱلۡحَرۡثَ مُسَلَّمَةٌ۬ لَّا شِيَةَ فِيهَا‌ۚ

کہا، وہ فرماتا ہے کہ وہ ایک گائے محنت والی نہیں کہ باہتی (جوتتی) ہو زمین کو یا پانی دیتی ہو کھیت کو۔

بدن سے پُوری ہے، داغ کچھ نہیں اس میں۔

قَالُواْ ٱلۡـَٔـٰنَ جِئۡتَ بِٱلۡحَقِّ‌ۚ

بولے، اب لایا تُو ٹھیک بات۔

فَذَبَحُوهَا وَمَا كَادُواْ يَفۡعَلُونَ  

پھر اس کو ذبح کیا، اور لگتے نہ تھے کہ کریں گے۔

71

وَإِذۡ قَتَلۡتُمۡ نَفۡسً۬ا فَٱدَّٲرَٲٔۡتُمۡ فِيہَا‌ۖ

اور جب تم نے مار ڈالا تھا ایک شخص کو، پھر لگے ایک دوسرے پر دھرنے۔

وَٱللَّهُ مُخۡرِجٌ۬ مَّا كُنتُمۡ تَكۡتُمُونَ  

 اور اﷲ کو نکالنا ہے جو چھپاتے تھے۔

72

فَقُلۡنَا ٱضۡرِبُوهُ بِبَعۡضِہَا‌ۚ

پھر ہم نے کہا مارو اس مُردے کو اس گائے کا ایک ٹکڑا۔

كَذَٲلِكَ يُحۡىِ ٱللَّهُ ٱلۡمَوۡتَىٰ وَيُرِيڪُمۡ ءَايَـٰتِهِۦ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُونَ

اس طرح جِلا دے (زندہ کرے) گا اﷲ مُردے، اور دکھاتا ہے تم کو اپنے نمونے، شاید تم بوجھو۔

73

ثُمَّ قَسَتۡ قُلُوبُكُم مِّنۢ بَعۡدِ ذَٲلِكَ فَهِىَ كَٱلۡحِجَارَةِ أَوۡ أَشَدُّ قَسۡوَةً۬‌ۚ

پھر تمہارے دل سخت ہو گئے اس سب کے بعد، سو وہ جیسے پتھّریا اُن سے بھی سخت۔

وَإِنَّ مِنَ ٱلۡحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنۡهُ ٱلۡأَنۡهَـٰرُ‌ۚ

اور پتھروں میں تو وہ بھی ہیں جن سے پھوٹتی ہیں نہریں۔

وَإِنَّ مِنۡہَا لَمَا يَشَّقَّقُ فَيَخۡرُجُ مِنۡهُ ٱلۡمَآءُ‌ۚ

اور ان میں تو وہ بھی ہیں جو پھٹتے ہیں اور نکلتا ہے ان سے پانی۔

وَإِنَّ مِنۡہَا لَمَا يَہۡبِطُ مِنۡ خَشۡيَةِ ٱللَّهِ‌ۗ

اور ان میں تو وہ بھی ہیں، جو گر پڑتے ہیں اﷲ کے ڈر سے۔

وَمَا ٱللَّهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ  

اور اﷲ بے خبر نہیں تمہارے کام سے۔

74

أَفَتَطۡمَعُونَ أَن يُؤۡمِنُواْ لَكُمۡ

اب کیا تم مسلمان توقع رکھتے ہو کہ وہ مانیں تمہاری بات؟

وَقَدۡ كَانَ فَرِيقٌ۬ مِّنۡهُمۡ يَسۡمَعُونَ ڪَلَـٰمَ ٱللَّهِ ثُمَّ يُحَرِّفُونَهُ ۥ مِنۢ بَعۡدِ مَا عَقَلُوهُ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ  

اور وہ ایک لوگ تھے ان میں کہ سنتے کلام اﷲ کاپھر اس کو بدل دیتا ہے بعد خوب سمجھ لینے کے، جانتے بوجھتے ۔

75

وَإِذَا لَقُواْ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ قَالُوٓاْ ءَامَنَّا

اور جب ملتے ہیں ان لوگوں سے جو ایمان لا چکے، کہتے ہیں، ہم مسلمان ہوئے،

وَإِذَا خَلَا بَعۡضُهُمۡ إِلَىٰ بَعۡضٍ۬ قَالُوٓاْ أَتُحَدِّثُونَہُم بِمَا فَتَحَ ٱللَّهُ عَلَيۡكُمۡ

اور جب اکیلے ہوتے ہیں ایک دوسرے پاس، کہتے ہیں، کیوں کہہ دیتے ہو ان سے جو کھولا ہے اﷲ نے تم پر؟

لِيُحَآجُّوكُم بِهِۦ عِندَ رَبِّكُمۡ‌ۚ

کہ جھٹلائیں تم کو اس سے تمہارے رب کے آگے؟

أَفَلَا تَعۡقِلُونَ  

 کیا تم کو عقل نہیں؟

76

أَوَلَا يَعۡلَمُونَ أَنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعۡلِنُونَ  

 کیا اتنا بھی نہیں جانتے کہ اﷲ کو معلوم ہے جو چھپاتے ہیں اور جو کھولتے ہیں۔

77

وَمِنۡہُمۡ أُمِّيُّونَ لَا يَعۡلَمُونَ ٱلۡكِتَـٰبَ إِلَّآ أَمَانِىَّ

اور ایک اُن میں بِن پڑھے (ان پڑھ) ہیں، خبر نہیں رکھتے کتاب کی، مگر باندھ لیں اپنی آرزوئیں،

وَإِنۡ هُمۡ إِلَّا يَظُنُّونَ  

اور اُن پاس نہیں مگر اپنے خیال (گمان) ۔

78

فَوَيۡلٌ۬ لِّلَّذِينَ يَكۡتُبُونَ ٱلۡكِتَـٰبَ بِأَيۡدِيہِمۡ

سو خرابی ہے ان کوجو لکھتے ہیں کتاب اپنے ہاتھ سے۔

ثُمَّ يَقُولُونَ هَـٰذَا مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ لِيَشۡتَرُواْ بِهِۦ ثَمَنً۬ا قَلِيلاً۬‌ۖ

پھر کہتے ہیں، یہ اﷲ کے پاس سے ہے، کہ لیں اُس پر مول تھوڑا۔

فَوَيۡلٌ۬ لَّهُم مِّمَّا ڪَتَبَتۡ أَيۡدِيهِمۡ وَوَيۡلٌ۬ لَّهُم مِّمَّا يَكۡسِبُونَ  

سو خرابی ہے ان کو اپنے ہاتھ کے لکھے سے اور خرابی ہے ان کو اپنی کمائی سے۔

79

وَقَالُواْ لَن تَمَسَّنَا ٱلنَّارُ إِلَّآ أَيَّامً۬ا مَّعۡدُودَةً۬‌ۚ

اور کہتے ہیں ہم کو آگ نہ لگے گی مگر کئی دن گنتی کے۔

قُلۡ أَتَّخَذۡتُمۡ عِندَ ٱللَّهِ عَهۡدً۬ا فَلَن يُخۡلِفَ ٱللَّهُ عَهۡدَهُ ۥۤ‌ۖ

تُو کہہ، کیا لے چکے ہو اﷲ کے ہاں سے اقرار تو البتہ خلاف نہ کرے گا اﷲ اپنا اقرار؟

أَمۡ تَقُولُونَ عَلَى ٱللَّهِ مَا لَا تَعۡلَمُونَ  

یا جوڑتے ہو اﷲ پر جو معلوم نہیں رکھتے؟

80

بَلَىٰ مَن كَسَبَ سَيِّئَةً۬ وَأَحَـٰطَتۡ بِهِۦ خَطِيٓـَٔتُهُ ۥ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَصۡحَـٰبُ ٱلنَّارِ‌

 کیوں نہیں؟

جس نے کمایا گناہ اور گھیر لیا اس کو اس کے گناہ نے، سو وہی ہیں لوگ دوزخ کے۔

هُمۡ فِيهَا خَـٰلِدُونَ  

وہ اس میں رہیں گے ہمیشہ۔

81

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡجَنَّةِ‌ۖ

اور جو لوگ ایمان لائے اور کئے انہوں نے نیک عمل بھی، وہی ہیں (اہل) جنت کے۔

هُمۡ فِيہَا خَـٰلِدُونَ  

وہ اسی میں رہ پڑے۔

82

وَإِذۡ أَخَذۡنَا مِيثَـٰقَ بَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ لَا تَعۡبُدُونَ إِلَّا ٱللَّهَ

اور جب ہم نے لیا اقرار بنی اسرائیل کا، بندگی نہ کرنا مگر اﷲ کی۔

وَبِٱلۡوَٲلِدَيۡنِ إِحۡسَانً۬ا وَذِى ٱلۡقُرۡبَىٰ وَٱلۡيَتَـٰمَىٰ وَٱلۡمَسَـٰڪِينِ

اور ماں باپ سے سلوک نیک، اور قرابت والوں سے، اور یتیموں سے اور محتاجوں سے،

وَقُولُواْ لِلنَّاسِ حُسۡنً۬ا وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّڪَوٰةَ

اور کہنا لوگوں کو نیک بات اور کھڑی رکھنا نماز، اور دیتے رکھنا زکوٰۃ۔

ثُمَّ تَوَلَّيۡتُمۡ إِلَّا قَلِيلاً۬ مِّنڪُمۡ وَأَنتُم مُّعۡرِضُونَ  

پھر تم پھر گئے مگر تھوڑے تم میں اور تم کو دھیان نہیں۔

83

وَإِذۡ أَخَذۡنَا مِيثَـٰقَكُمۡ لَا تَسۡفِكُونَ دِمَآءَكُمۡ وَلَا تُخۡرِجُونَ أَنفُسَكُم مِّن دِيَـٰرِكُمۡ

اور جب ہم نے لیا اقرار تمہارا نہ کرو گے خون آپس میں اور نہ نکال دو گے اپنوں کو اپنے وطن سے،

ثُمَّ أَقۡرَرۡتُمۡ وَأَنتُمۡ تَشۡہَدُونَ  

پھر تم نے اقرار کیا اور تم مانتے (گواہ) ہو۔

84

ثُمَّ أَنتُمۡ هَـٰٓؤُلَآءِ تَقۡتُلُونَ أَنفُسَكُمۡ وَتُخۡرِجُونَ فَرِيقً۬ا مِّنكُم مِّن دِيَـٰرِهِمۡ

پھر تم ویسے ہی خون کرتے ہو آپس میں، اور نکال دیتے ہو اپنے ایک فرقے کو ان کے وطن سے،

تَظَـٰهَرُونَ عَلَيۡهِم بِٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٲنِ

چڑھائی کرتے ہو ان پر گناہ سے اور ظلم سے۔

وَإِن يَأۡتُوكُمۡ أُسَـٰرَىٰ تُفَـٰدُوهُمۡ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيۡڪُمۡ إِخۡرَاجُهُمۡ‌ۚ

اور اگر وہی آئیں تم پاس کسی کی قید میں پڑے، تو انکی چھڑوائی دیتے ہو، اور وہ بھی حرام ہے تم پر ان کا نکال دینا۔

أَفَتُؤۡمِنُونَ بِبَعۡضِ ٱلۡكِتَـٰبِ وَتَكۡفُرُونَ بِبَعۡضٍ۬‌ۚ

پھر کیا مانتے ہو تھوڑی کتاب اور منکر ہوتے ہو تھوڑی سے؟

فَمَا جَزَآءُ مَن يَفۡعَلُ ذَٲلِكَ مِنڪُمۡ إِلَّا خِزۡىٌ۬ فِى ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا‌ۖ

پھر کچھ سزا نہیں اس کی جو کوئی تم میں یہ کام کرتا ہے، مگر رسوائی دنیا کی زندگی میں۔

وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ يُرَدُّونَ إِلَىٰٓ أَشَدِّ ٱلۡعَذَابِ‌ۗ

اور قیامت کے دن پہنچائے جائیں سخت سے سخت عذاب میں۔

وَمَا ٱللَّهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ  

 اور اﷲ بے خبر نہیں تمہارے کام سے۔

85

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ ٱلَّذِينَ ٱشۡتَرَوُاْ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا بِٱلۡأَخِرَةِ‌ۖ

وہی ہیں جنہوں نے خرید کی دنیا کی زندگی آخرت دے کر (کے بدلے)۔

فَلَا يُخَفَّفُ عَنۡہُمُ ٱلۡعَذَابُ وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ  

سو نہ ہلکا ہو گا ان پر عذاب اور نہ ان کو مدد پہنچے گی۔

86

وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَـٰبَ وَقَفَّيۡنَا مِنۢ بَعۡدِهِۦ بِٱلرُّسُلِ‌ۖ

اور ہم نے دی موسیٰ کو کتاب اور پے درپے بھیجے اس کے پیچھے رسول۔

وَءَاتَيۡنَا عِيسَى ٱبۡنَ مَرۡيَمَ ٱلۡبَيِّنَـٰتِ وَأَيَّدۡنَـٰهُ بِرُوحِ ٱلۡقُدُسِ‌ۗ

اور دیئے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو معجزے صریح (کھلی نشانیاں)، اورقوت دی اسکو روح پاک سے۔

أَفَكُلَّمَا جَآءَكُمۡ رَسُولُۢ بِمَا لَا تَہۡوَىٰٓ أَنفُسُكُمُ ٱسۡتَكۡبَرۡتُمۡ

پھر بھلا جب تم پاس لایا کوئی رسول ، جو نہ چاہا تمہارے جی نے تم تکبر کرنے لگے؟

فَفَرِيقً۬ا كَذَّبۡتُمۡ وَفَرِيقً۬ا تَقۡتُلُونَ  

پھر ایک جماعت کو جھٹلایا۔ اور ایک جماعت کو مار ڈالتے۔

87

وَقَالُواْ قُلُوبُنَا غُلۡفُۢ‌ۚ

اور کہتے ہیں، ہمارے دل پر غلاف ہے۔

بَل لَّعَنَہُمُ ٱللَّهُ بِكُفۡرِهِمۡ فَقَلِيلاً۬ مَّا يُؤۡمِنُونَ  

یوں نہیں، لعنت کی ہے اﷲ نے ان کے انکار سے، سو کم یقین لاتے ہیں۔

88

وَلَمَّا جَآءَهُمۡ كِتَـٰبٌ۬ مِّنۡ عِندِ ٱللَّهِ مُصَدِّقٌ۬ لِّمَا مَعَهُمۡ

اور جب ان کو پہنچی کتاب اﷲ کی طرف سے ، سچا بتاتی ان پاس والی کو،

وَكَانُواْ مِن قَبۡلُ يَسۡتَفۡتِحُونَ عَلَى ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ

اور پہلے سے فتح مانگتے تھے کافروں پر ،

فَلَمَّا جَآءَهُم مَّا عَرَفُواْ ڪَفَرُواْ بِهِۦ‌ۚ

پھر جب پہنچا ان کو جو پہچان رکھا تھا اس سے منکر ہوئے۔

فَلَعۡنَةُ ٱللَّهِ عَلَى ٱلۡكَـٰفِرِينَ  

سو لعنت ہے اﷲ کی منکروں پر۔

89

بِئۡسَمَا ٱشۡتَرَوۡاْ بِهِۦۤ أَنفُسَهُمۡ أَن يَڪۡفُرُواْ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ

 بُرے مول خریدا اپنی جان کو، کہ منکر ہوئے اﷲ کے اُتارے کلام سے،

بَغۡيًا أَن يُنَزِّلَ ٱللَّهُ مِن فَضۡلِهِۦ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦ‌ۖ

اس ضد پر کہ اُتارے اﷲ اپنے فضل سے جس پر چاہے اپنے بندوں میں۔

فَبَآءُو بِغَضَبٍ عَلَىٰ غَضَبٍ۬‌ۚ

سو کما لائے غصّے پر غصّہ۔

وَلِلۡكَـٰفِرِينَ عَذَابٌ۬ مُّهِينٌ۬  

اور منکروں کو عذاب ہے ذلّت کا۔

90

وَإِذَا قِيلَ لَهُمۡ ءَامِنُواْ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ

اور جب کہئے ان کو مانو اﷲ کا اُتارا کلام،

قَالُواْ نُؤۡمِنُ بِمَآ أُنزِلَ عَلَيۡنَا وَيَكۡفُرُونَ بِمَا وَرَآءَهُ ۥ

کہیں، ہم مانتے ہیں جو اترا ہم پر،اور وہ نہیں مانتے جو پیچھے آیا اس سے۔

وَهُوَ ٱلۡحَقُّ مُصَدِّقً۬ا لِّمَا مَعَهُمۡ‌ۗ

 اور وہ اصل تحقیق ہے، سچ بتاتا ان پاس والی کو۔

قُلۡ فَلِمَ تَقۡتُلُونَ أَنۢبِيَآءَ ٱللَّهِ مِن قَبۡلُ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ  

کہہ، پھر کیوں مارتے رہے ہو نبی اﷲ کے پہلے سے؟ اگر تم ایمان رکھتے تھے۔

91

وَلَقَدۡ جَآءَڪُم مُّوسَىٰ بِٱلۡبَيِّنَـٰتِ ثُمَّ ٱتَّخَذۡتُمُ ٱلۡعِجۡلَ مِنۢ بَعۡدِهِۦ وَأَنتُمۡ ظَـٰلِمُونَ  

اور آچکا تم پاس موسیٰ صریح معجزے (کھلی نشانیاں)لے کر  پھر تم نے بنا لیا بچھڑا اس کے پیچھے، اور تم ظالم ہو۔

92

وَإِذۡ أَخَذۡنَا مِيثَـٰقَكُمۡ وَرَفَعۡنَا فَوۡقَڪُمُ ٱلطُّورَ خُذُواْ مَآ ءَاتَيۡنَـٰڪُم بِقُوَّةٍ۬ وَٱسۡمَعُواْ‌ۖ

 اور جب ہم نے لیا اقرار تمہارا اور اُونچا کیا تم پر پہاڑ۔ پکڑو جو ہم نے تم کو دیا، زور سے اورسُنو۔

قَالُواْ سَمِعۡنَا وَعَصَيۡنَا

بولے، سُنا ہم نے اور نہ مانا۔

وَأُشۡرِبُواْ فِى قُلُوبِهِمُ ٱلۡعِجۡلَ بِڪُفۡرِهِمۡ‌ۚ

 اور رچ رہا ان کے دلوں میں وہ بچھڑا مارے کُفر کے۔

قُلۡ بِئۡسَمَا يَأۡمُرُڪُم بِهِۦۤ إِيمَـٰنُكُمۡ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ  

تُو کہہ، بُرا کچھ سکھاتا ہے تم کو ایمان تمہارا، اگر تم ایمان والے ہو۔

93

قُلۡ إِن كَانَتۡ لَڪُمُ ٱلدَّارُ ٱلۡأَخِرَةُ عِندَ ٱللَّهِ خَالِصَةً۬ مِّن دُونِ ٱلنَّاسِ

 تُو کہہ اگر تم کو ملنا ہے گھر آخرت کا اﷲ کے ہاں، الگ سوا اور لوگوں کے،

فَتَمَنَّوُاْ ٱلۡمَوۡتَ إِن ڪُنتُمۡ صَـٰدِقِينَ  

تو تم مرنے کی آرزو کرو، اگر سچ کہتے ہو۔

94

وَلَن يَتَمَنَّوۡهُ أَبَدَۢا بِمَا قَدَّمَتۡ أَيۡدِيہِمۡ‌ۗ

 اور یہ آرزو کبھی نہ کریں گے، جس واسطے آگے بھیج چکے ہیں ہاتھ ان کے۔

وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِٱلظَّـٰلِمِينَ  

 اور اﷲ خوب جانتا ہے گنہگاروں کو۔

95

وَلَتَجِدَنَّہُمۡ أَحۡرَصَ ٱلنَّاسِ عَلَىٰ حَيَوٰةٍ۬ وَمِنَ ٱلَّذِينَ أَشۡرَكُواْ‌ۚ

 اور تُو دیکھے ان کو سب لوگوں سے زیادہ حریص جینے کے۔ اور شریک پکڑنے والوں سے بھی۔

يَوَدُّ أَحَدُهُمۡ لَوۡ يُعَمَّرُ أَلۡفَ سَنَةٍ۬

ایک ایک چاہتا ہے کہ عمر پائے ہزار برس۔

وَمَا هُوَ بِمُزَحۡزِحِهِۦ مِنَ ٱلۡعَذَابِ أَن يُعَمَّرَ‌ۗ

 اور کچھ اسکو سرکا (ہٹا) نہ دے گا عذاب سے اتنا جینا۔

وَٱللَّهُ بَصِيرُۢ بِمَا يَعۡمَلُونَ  

اور اﷲ دیکھا ہے جو کرتے ہیں۔

96

قُلۡ مَن كَانَ عَدُوًّ۬ا لِّجِبۡرِيلَ فَإِنَّهُ ۥ نَزَّلَهُ ۥ عَلَىٰ قَلۡبِكَ بِإِذۡنِ ٱللَّهِ

 تُو کہہ، جو کوئی ہو گا دشمن جبریل کا، سو اس نے تو اُتارا ہے یہ کلام، تیرے دل پر اﷲ کے حکم سے،

مُصَدِّقً۬ا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَهُدً۬ى وَبُشۡرَىٰ لِلۡمُؤۡمِنِينَ  

سچ بتاتا اس کلام کو جو اسکے آگے ہے، اور راہ دکھاتا اور خوشی سناتا ایمان والوں کو۔

97

مَن كَانَ عَدُوًّ۬ا لِّلَّهِ وَمَلَـٰٓٮِٕڪَتِهِۦ وَرُسُلِهِۦ وَجِبۡرِيلَ وَمِيكَٮٰلَ

جو کوئی ہو گا دُشمن اﷲ کا اور اسکے فرشتوں کا، اور رسولوں کا اور جبرائیل اور میکائیل کا،

فَإِنَّ ٱللَّهَ عَدُوٌّ۬ لِّلۡكَـٰفِرِينَ  

تو اﷲ دشمن ہے ان کافروں کا ۔

98

وَلَقَدۡ أَنزَلۡنَآ إِلَيۡكَ ءَايَـٰتِۭ بَيِّنَـٰتٍ۬‌ۖ

 اور ہم نے اُتاری تیری طرف آیتیں واضح۔

وَمَا يَكۡفُرُ بِهَآ إِلَّا ٱلۡفَـٰسِقُونَ  

اورمنکر نہ ہوں گے اُن سے مگر وہی جو بے حکم ہیں۔

99

أَوَڪُلَّمَا عَـٰهَدُواْ عَهۡدً۬ا نَّبَذَهُ ۥ فَرِيقٌ۬ مِّنۡهُم‌ۚ

 کیا؟ اور جس بار باندھیں گے اقرار، پھینک دینگے اسکو ایک جماعت ان میں۔

بَلۡ أَكۡثَرُهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ  

 بلکہ وہ اکثر یقین نہیں کرتے۔

100

وَلَمَّا جَآءَهُمۡ رَسُولٌ۬ مِّنۡ عِندِ ٱللَّهِ مُصَدِّقٌ۬ لِّمَا مَعَهُمۡ

 اور جب پہنچا ان کو رسول اﷲ کی طرف سے، سچ بتاتا ان پاس والی کو،

نَبَذَ فَرِيقٌ۬ مِّنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَـٰبَ ڪِتَـٰبَ ٱللَّهِ وَرَآءَ ظُهُورِهِمۡ كَأَنَّهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ  

پھینک دی ایک جماعت نے کتاب پانے والوں میں، کتاب اﷲ کی اپنی پیٹھ کے پیچھے، گویا ان کو معلوم نہیں۔

101

وَٱتَّبَعُواْ مَا تَتۡلُواْ ٱلشَّيَـٰطِينُ عَلَىٰ مُلۡكِ سُلَيۡمَـٰنَ‌ۖ

اور پیچھے لگے ہیں اس علم کے جو پڑھتے شیطان سلطنت میں سلیمان کے۔

وَمَا ڪَفَرَ سُلَيۡمَـٰنُ وَلَـٰكِنَّ ٱلشَّيَـٰطِينَ كَفَرُواْ يُعَلِّمُونَ ٱلنَّاسَ ٱلسِّحۡرَ

اور کُفر نہیں کیا سلیمان نے، لیکن شیطانوں نے کفر کیا، لوگوں کو سکھاتے سحر۔

وَمَآ أُنزِلَ عَلَى ٱلۡمَلَڪَيۡنِ بِبَابِلَ هَـٰرُوتَ وَمَـٰرُوتَ‌ۚ

اور اس علم کے جو اُترا دو فرشتوں پر بابل میں ہاروت اور ماروت پر۔

وَمَا يُعَلِّمَانِ مِنۡ أَحَدٍ حَتَّىٰ يَقُولَآ إِنَّمَا نَحۡنُ فِتۡنَةٌ۬ فَلَا تَكۡفُرۡ‌ۖ

اور وہ نہ سکھاتے کسی کو جب تک نہ کہتے کہ ہم تو ہیں آزمانے کو سو مت کافر ہو۔

فَيَتَعَلَّمُونَ مِنۡهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِۦ بَيۡنَ ٱلۡمَرۡءِ وَزَوۡجِهِۦ‌ۚ

پھر ان سے سیکھتے جس چیز سے جدائی ڈالتے ہیں مرد میں اور اسکی عورت میں۔

وَمَا هُم بِضَآرِّينَ بِهِۦ مِنۡ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِ‌ۚ

اور وہ اس سے بگاڑ نہیں سکتے کسی کا، بغیر اذن اﷲ کے۔

وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمۡ وَلَا يَنفَعُهُمۡ‌ۚ

اور سیکھتے ہیں جس سے ان کو نقصان ہے اور نفع نہیں۔

وَلَقَدۡ عَلِمُواْ لَمَنِ ٱشۡتَرَٮٰهُ مَا لَهُ ۥ فِى ٱلۡأَخِرَةِ مِنۡ خَلَـٰقٍ۬‌ۚ

اور جان چکے ہیں، کہ جو کوئی اسکا خریدار ہو، اسکو آخرت میں نہیں کچھ حصّہ۔

وَلَبِئۡسَ مَا شَرَوۡاْ بِهِۦۤ أَنفُسَهُمۡ‌ۚ

اور بہت بُری چیز ہے، جس پر بیچا اپنی جان کو۔

لَوۡ ڪَانُواْ يَعۡلَمُونَ  

 اگر ان کو سمجھ ہوتی۔

102

وَلَوۡ أَنَّهُمۡ ءَامَنُواْ وَٱتَّقَوۡاْ لَمَثُوبَةٌ۬ مِّنۡ عِندِ ٱللَّهِ خَيۡرٌ۬‌ۖ

اور اگر وہ یقین لاتے اور پرہیز رکھتے تو بدلا تھا اﷲ کے ہاں سے بہتر۔

لَّوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ  

 اگر ان کو سمجھ ہوتی۔

103

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَقُولُواْ رَٲعِنَا وَقُولُواْ ٱنظُرۡنَا وَٱسۡمَعُواْ‌ۗ

 اے ایمان والو! تم نہ کہو ’رَٲعِنَا ‘ اور کہو ’ٱنظُرۡنَا ‘ اور سنتے رہو۔

وَلِلۡڪَـٰفِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ۬  

اور منکروں کو دکھ کی مار ہے۔

104

مَّا يَوَدُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَـٰبِ وَلَا ٱلۡمُشۡرِكِينَ

دل نہیں چاہتا ان لوگوں کا جو منکر ہیں کتاب والوں میں اور شرک والوں میں،

أَن يُنَزَّلَ عَلَيۡڪُم مِّنۡ خَيۡرٍ۬ مِّن رَّبِّڪُمۡ‌ۗ

یہ کہ اُترے تم پر کچھ نیک بات تمہارے رب سے،

وَٱللَّهُ يَخۡتَصُّ بِرَحۡمَتِهِۦ مَن يَشَآءُ‌ۚ

اور اﷲ خاص کرتا ہے اپنی مہر (رحمت) سے جس کو چاہے۔

وَٱللَّهُ ذُو ٱلۡفَضۡلِ ٱلۡعَظِيمِ  

اور اﷲ بڑا فضل رکھتا ہے۔

105

مَا نَنسَخۡ مِنۡ ءَايَةٍ أَوۡ نُنسِهَا نَأۡتِ بِخَيۡرٍ۬ مِّنۡہَآ أَوۡ مِثۡلِهَآ‌ۗ

 جو موقوف (منسوخ) کرتے ہیں ہم کوئی آیت یا بھلا دیتے ہیں تو پہنچاتے ہیں اس سے بہتر یا اس کے برابر۔

أَلَمۡ تَعۡلَمۡ أَنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ  

کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ اﷲ ہر چیز پر قادر ہے۔

106

أَلَمۡ تَعۡلَمۡ أَنَّ ٱللَّهَ لَهُ ۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ‌ۗ

کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ اﷲ ہی کو سلطنت ہے آسمان اور زمین کی۔

وَمَا لَڪُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّ۬ وَلَا نَصِيرٍ  

اور تم کو نہیں اﷲ کے سوا کوئی حمایتی اور مدد والا۔

107

أَمۡ تُرِيدُونَ أَن تَسۡـَٔلُواْ رَسُولَكُمۡ كَمَا سُٮِٕلَ مُوسَىٰ مِن قَبۡلُ‌ۗ

کیا تم مسلمان بھی چاہتے ہو کہ سوال شروع کرو اپنے رسول سے، جیسے سوال ہو چکے ہیں موسیٰ سے پہلے؟

وَمَن يَتَبَدَّلِ ٱلۡڪُفۡرَ بِٱلۡإِيمَـٰنِ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ  

اور جو کوئی انکار لے بدلے یقین کے، وہ بھولا سیدھی راہ سے۔

108

وَدَّ ڪَثِيرٌ۬ مِّنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَـٰبِ لَوۡ يَرُدُّونَكُم مِّنۢ بَعۡدِ إِيمَـٰنِكُمۡ كُفَّارًا

دل چاہتا ہے بہت کتاب والوں کا، کسی طرح تم کو پھیر کر مسلمان ہوئے پیچھے کافر کر دیں۔

حَسَدً۬ا مِّنۡ عِندِ أَنفُسِهِم مِّنۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ ٱلۡحَقُّ‌ۖ

حسد کر کر اپنے اندر سے، بعد اس کے کہ کھل چکا ان پر حق۔

فَٱعۡفُواْ وَٱصۡفَحُواْ حَتَّىٰ يَأۡتِىَ ٱللَّهُ بِأَمۡرِهِۦۤ‌ۗ

سو تم درگزر کرو، اور خیال نہ لاؤ جب تک بھیجے اﷲ اپنا حکم۔

إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ ڪُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ۬  

اﷲ ہر چیز پر قادر ہے۔

109

وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّڪَوٰةَ‌ۚ

 اور کھڑی رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ۔

وَمَا تُقَدِّمُواْ لِأَنفُسِكُم مِّنۡ خَيۡرٍ۬ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِ‌ۗ

اور جو آگے بھیجو گے اپنے واسطے بھلائی، وہ پاؤ گے اﷲ کے پاس۔

إِنَّ ٱللَّهَ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٌ۬  

اﷲ تمہارے کام دیکھتا ہے۔

110

وَقَالُواْ لَن يَدۡخُلَ ٱلۡجَنَّةَ إِلَّا مَن كَانَ هُودًا أَوۡ نَصَـٰرَىٰ‌ۗ

اور کہتے ہیں ہر گز نہ جائیں گے جنّت میں مگر جو ہوں گے یہود یا نصاریٰ۔

تِلۡكَ أَمَانِيُّهُمۡ‌

یہ آرزوئیں باندھ لیں انہوں نے۔

قُلۡ هَاتُواْ بُرۡهَـٰنَڪُمۡ إِن ڪُنتُمۡ صَـٰدِقِينَ  

کہہ، لے آؤ سند اپنی اگر تم سچے ہو۔

111

بَلَىٰ مَنۡ أَسۡلَمَ وَجۡهَهُ ۥ لِلَّهِ وَهُوَ مُحۡسِنٌ۬ فَلَهُ ۥۤ أَجۡرُهُ ۥ عِندَ رَبِّهِۦ

کیوں نہیں! جس نے تابع کیا منہ اپنا اﷲ کے اور وہ نیکی پر ہے اسی کو ہے مزدوری اسکی اپنے رب کے پاس۔

وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ  

اور نہ ڈر ہے ان پر اور نہ ان کو غم۔

112

وَقَالَتِ ٱلۡيَهُودُ لَيۡسَتِ ٱلنَّصَـٰرَىٰ عَلَىٰ شَىۡءٍ۬

اور یہود نے کہا، نصاریٰ نہیں کچھ راہ پر۔

وَقَالَتِ ٱلنَّصَـٰرَىٰ لَيۡسَتِ ٱلۡيَهُودُ عَلَىٰ شَىۡءٍ۬

اور نصاریٰ نے کہا یہود نہیں کچھ راہ پر،

وَهُمۡ يَتۡلُونَ ٱلۡكِتَـٰبَ‌ۗ

 اور وہ سب پڑھتے ہیں کتاب۔

كَذَٲلِكَ قَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَعۡلَمُونَ مِثۡلَ قَوۡلِهِمۡ‌ۚ

اسی طرح کہی ان لوگوں نے جن پاس علم نہیں، انہیں کی سی بات۔

فَٱللَّهُ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ فِيمَا كَانُواْ فِيهِ يَخۡتَلِفُونَ  

اب اﷲ حکم کرے گا ان میں دن قیامت کے، جس بات میں جھگڑتے تھے۔

113

وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَـٰجِدَ ٱللَّهِ أَن يُذۡكَرَ فِيہَا ٱسۡمُهُ ۥ وَسَعَىٰ فِى خَرَابِهَآ‌ۚ

اور اس سے ظالم کون جس نے منع کیا اﷲ کی مسجدوں میں کہ پڑ ھیے وہاں نام اس کا اور دوڑا ان کے اجاڑنے کو؟

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ مَا كَانَ لَهُمۡ أَن يَدۡخُلُوهَآ إِلَّا خَآٮِٕفِينَ‌ۚ

ایسوں کو نہیں پہنچتا کہ پیٹھیں (گھسیں) ان میں مگر ڈرتے ہوئے۔

لَهُمۡ فِى ٱلدُّنۡيَا خِزۡىٌ۬ وَلَهُمۡ فِى ٱلۡأَخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ۬  

ان کو دنیا میں ذلّت ہے، اور ان کو آخرت میں بڑی مار ہے۔

114

وَلِلَّهِ ٱلۡمَشۡرِقُ وَٱلۡمَغۡرِبُ‌ۚ

اور اﷲ ہی کی ہے مشرق اور مغرب۔

فَأَيۡنَمَا تُوَلُّواْ فَثَمَّ وَجۡهُ ٱللَّهِ‌ۚ

 سو جس طرف تم منہ کرو، وہاں ہی متوجہ ہے اﷲ۔

إِنَّ ٱللَّهَ وَٲسِعٌ عَلِيمٌ۬  

برحق اﷲ گنجائش والا ہے سب خبر رکھتا۔

115

وَقَالُواْ ٱتَّخَذَ ٱللَّهُ وَلَدً۬ا‌ۗ سُبۡحَـٰنَهُ ۥ‌ۖ

اور کہتے ہیں، اﷲ رکھتا ہے اولاد، وہ سب سے نرالا،

بَل لَّهُ ۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ‌ۖ

بلکہ اس کا مال ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں۔

كُلٌّ۬ لَّهُ ۥ قَـٰنِتُونَ  

 سب اس کے آگے ادب سے ہیں۔

116

بَدِيعُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ‌ۖ

نیا نکالنے والا (موجد) آسمان اور زمین کا ،

وَإِذَا قَضَىٰٓ أَمۡرً۬ا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ ۥ كُن فَيَكُونُ  

اور جب حکم کرتا ہے ایک کام کو تو یہی کہتا ہے اس کو کہ ہو، وہ ہوجاتا ہے۔

117

وَقَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَعۡلَمُونَ لَوۡلَا يُكَلِّمُنَا ٱللَّهُ أَوۡ تَأۡتِينَآ ءَايَةٌ۬‌ۗ

اور کہنے لگے جن کو علم نہیں، کیوں نہیں بات کرتا ہم سے اﷲ یا ہم کو آئے کوئی آیت؟

كَذَٲلِكَ قَالَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِم مِّثۡلَ قَوۡلِهِمۡ‌ۘتَشَـٰبَهَتۡ قُلُوبُهُمۡ

اسی طرح کہہ چکے ہیں ان سے اگلے انہی کی سی بات۔ ایک سے ہیں دل بھی ان کے۔

قَدۡ بَيَّنَّا ٱلۡأَيَـٰتِ لِقَوۡمٍ۬ يُوقِنُونَ  

ہم نے بیان کر دیں نشانیاں واسطے ان لوگوں کے جن کو یقین ہے۔

118

إِنَّآ أَرۡسَلۡنَـٰكَ بِٱلۡحَقِّ بَشِيرً۬ا وَنَذِيرً۬ا‌ۖ

ہم نے تجھ کو بھیجا ٹھیک بات لے کر، خوشی اور ڈر سنانے کو،

وَلَا تُسۡـَٔلُ عَنۡ أَصۡحَـٰبِ ٱلۡجَحِيمِ  

اور تجھ سے پوچھ نہیں دوزخ والوں کی۔

119

وَلَن تَرۡضَىٰ عَنكَ ٱلۡيَہُودُ وَلَا ٱلنَّصَـٰرَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَہُمۡ‌ۗ

اور ہر گز راضی نہ ہوں گے تجھ سے یہود اور نصاریٰ، جب تک تابع نہ ہو تُو انکے دین کا۔

قُلۡ إِنَّ هُدَى ٱللَّهِ هُوَ ٱلۡهُدَىٰ‌ۗ

تُو کہہ، جو راہ اﷲ دکھائے وہی راہ ہے۔

وَلَٮِٕنِ ٱتَّبَعۡتَ أَهۡوَآءَهُم بَعۡدَ ٱلَّذِى جَآءَكَ مِنَ ٱلۡعِلۡمِ‌ۙ مَا لَكَ مِنَ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّ۬ وَلَا نَصِيرٍ  

اور کبھی چلا تُو انکی پسند پر، بعد اس علم کے جو تجھ کو پہنچا، تو تیرا کوئی نہیں اﷲ کے ہاتھ سے حمایت کرنے والا اور نہ مددگار۔

120

ٱلَّذِينَ ءَاتَيۡنَـٰهُمُ ٱلۡكِتَـٰبَ يَتۡلُونَهُ ۥ حَقَّ تِلَاوَتِهِۦۤ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ يُؤۡمِنُونَ بِهِۦ‌ۗ

جن کو ہم نے دی ہے کتاب، وہ اس کو پڑھتے ہیں، جو حق ہے پڑھنے کا۔ وہ اس پر یقین لاتے ہیں۔

وَمَن يَكۡفُرۡ بِهِۦ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡخَـٰسِرُونَ  

اور جو کوئی منکر ہو گا اس سے، سو انہیں کو نقصان ہے۔

121

يَـٰبَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ ٱذۡكُرُواْ نِعۡمَتِىَ ٱلَّتِىٓ أَنۡعَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ وَأَنِّى فَضَّلۡتُكُمۡ عَلَى ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

اے بنی اسرائیل یاد کرو احسان میرا، جو میں نے تم پر کیا ، اور وہ کہ بڑا کیا تم کو سارے جہان پر۔

122

وَٱتَّقُواْ يَوۡمً۬ا لَّا تَجۡزِى نَفۡسٌ عَن نَّفۡسٍ۬ شَيۡـًٔ۬ا

اور بچو اس دن سے، کہ کام نہ آئے کوئی شخص کسی شخص کے ایک ذرّہ،

وَلَا يُقۡبَلُ مِنۡہَا عَدۡلٌ۬ وَلَا تَنفَعُهَا شَفَـٰعَةٌ۬ وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ  

اور نہ قبول ہو اسکی طرف سے بدلہ، اور کام نہ آئے اس کو سفارش، اور نہ اُن کو مدد پہنچے۔

123

وَإِذِ ٱبۡتَلَىٰٓ إِبۡرَٲهِـۧمَ رَبُّهُ ۥ بِكَلِمَـٰتٍ۬ فَأَتَمَّهُنَّ‌ۖ

اور جب آزمایا ابراہیم کو اس کے رب نے کئی باتوں میں، پھر اُس نے وہ پوری کیں۔

قَالَ إِنِّى جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامً۬ا‌ۖ

فرمایا، میں تجھ کو کروں گا سب لوگوں کا پیشوا۔

قَالَ وَمِن ذُرِّيَّتِى‌ۖ

بولا، اور میری اولاد میں بھی؟

قَالَ لَا يَنَالُ عَهۡدِى ٱلظَّـٰلِمِينَ  

کہا، نہیں پہنچتا میرا قرار (وعدہ) بے انصافوں کو۔

124

وَإِذۡ جَعَلۡنَا ٱلۡبَيۡتَ مَثَابَةً۬ لِّلنَّاسِ وَأَمۡنً۬اوَٱتَّخِذُواْ مِن مَّقَامِ إِبۡرَٲهِـۧمَ مُصَلًّ۬ى‌ۖ

 اور جب ٹھہرایا ہم نے یہ گھر کعبہ اجتماع کی جگہ لوگوں کی اور پناہ۔ اور کر رکھو، جہاں کھڑا ہوا ابراہیم، نماز کی جگہ۔

وَعَهِدۡنَآ إِلَىٰٓ إِبۡرَٲهِـۧمَ وَإِسۡمَـٰعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيۡتِىَ لِلطَّآٮِٕفِينَ وَٱلۡعَـٰكِفِينَ وَٱلرُّڪَّعِ ٱلسُّجُودِ  

اور کہہ دیا ہم نے ابراہیم اور اسمٰعیل کو، کہ پاک رکھو

گھر میرا واسطے طواف والوں کے اور اعتکاف والوں کے اور رکوع اور سجدہ والوں کے۔

125

وَإِذۡ قَالَ إِبۡرَٲهِـۧمُ رَبِّ ٱجۡعَلۡ هَـٰذَا بَلَدًا ءَامِنً۬ا

اور جب کہا ابراہیم نے اے رب! کر اس کو شہر امن کا،

وَٱرۡزُقۡ أَهۡلَهُ ۥ مِنَ ٱلثَّمَرَٲتِ مَنۡ ءَامَنَ مِنۡہُم بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ‌ۖ

اور روزی دے اس کے لوگوں کو میوے، جو کوئی ان میں یقین لائے اﷲ پر، اور پچھلے دن (آخرت) پر۔

قَالَ وَمَن كَفَرَ فَأُمَتِّعُهُ ۥ قَلِيلاً۬ ثُمَّ أَضۡطَرُّهُ ۥۤ إِلَىٰ عَذَابِ ٱلنَّارِ‌ۖ

فرمایا، اور جو کوئی منکر ہے اس کو بھی فائدہ دوں گا تھوڑے دنوں،پھر اس کو قید کر بلاؤں گا دوزخ کے عذاب میں۔

وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ  

 اور بُری جگہ پہنچ ہے۔

126

وَإِذۡ يَرۡفَعُ إِبۡرَٲهِـۧمُ ٱلۡقَوَاعِدَ مِنَ ٱلۡبَيۡتِ وَإِسۡمَـٰعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّآ‌ۖ

اور جب اٹھانے لگا ابراہیم بنیادیں اس گھر کی اور اسمٰعیل۔ (تو دعا کرتے جاتے تھے) اے رب قبول کر ہم سے۔

إِنَّكَ أَنتَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ  

تو ہی ہے اصل سنتا جانتا۔

127

رَبَّنَا وَٱجۡعَلۡنَا مُسۡلِمَيۡنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَآ أُمَّةً۬ مُّسۡلِمَةً۬ لَّكَ

اے رب! اور کر ہم کو حکم بردار اپنا اور ہماری اولاد میں بھی ایک اُمت حکم بردار اپنی،

وَأَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبۡ عَلَيۡنَآ‌ۖ

اور جتا (آگاہ کر) ہم کو دستور حج کرنے کے اور ہم کو معاف کر۔

إِنَّكَ أَنتَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ  

تو ہی ہے اصل معاف کرنے والا مہربان۔

128

رَبَّنَا وَٱبۡعَثۡ فِيهِمۡ رَسُولاً۬ مِّنۡہُمۡ

اے رب ہمارے! اور اُٹھا ان میں ایک رسول انہیں میں کا،

يَتۡلُواْ عَلَيۡہِمۡ ءَايَـٰتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ ٱلۡكِتَـٰبَ وَٱلۡحِكۡمَةَ وَيُزَكِّيہِمۡ‌ۚ

پڑھے ان پر تیری آیتیں اور سکھائے ان کو کتاب اور پکی باتیں اور ان کو سنوارے۔

إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ  

تو ہی ہے اصل زبردست حکمت والا۔

129

وَمَن يَرۡغَبُ عَن مِّلَّةِ إِبۡرَٲهِـۧمَ إِلَّا مَن سَفِهَ نَفۡسَهُ ۥ‌ۚ

 اور کون پسند نہ رکھے دین ابراہیم کا مگر جو بیوقوف ہو اپنے جی (آپ) میں۔

وَلَقَدِ ٱصۡطَفَيۡنَـٰهُ فِى ٱلدُّنۡيَا‌ۖ وَإِنَّهُ ۥ فِى ٱلۡأَخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ  

اور ہم نے اس کو خاص کیا دنیا میں۔ اور آخرت میں نیک ہے۔

130

إِذۡ قَالَ لَهُ ۥ رَبُّهُ ۥۤ أَسۡلِمۡ‌ۖ

جب اس کو کہا اسکے رب نے، حکم بردار ہو،

قَالَ أَسۡلَمۡتُ لِرَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

 بولا، میں حکم میں آیا جہان کے صاحب کے۔

131

وَوَصَّىٰ بِہَآ إِبۡرَٲهِـۧمُ بَنِيهِ

اور یہی وصیت کر گیا ابراہیم اپنے بیٹوں کو،

وَيَعۡقُوبُ يَـٰبَنِىَّ إِنَّ ٱللَّهَ ٱصۡطَفَىٰ لَكُمُ ٱلدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسۡلِمُونَ  

 اور یعقوب (بھی)۔اے بیٹو! اﷲ نے چن کر دیا تم کو دین، پھر نہ مریو مگر مسلمانی پر۔

132

أَمۡ كُنتُمۡ شُہَدَآءَ إِذۡ حَضَرَ يَعۡقُوبَ ٱلۡمَوۡتُ إِذۡ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعۡبُدُونَ مِنۢ بَعۡدِى

 کیا تم حاضر تھے جس وقت پہنچی یعقوب کو موت، جب کہا اپنے بیٹوں کو، تم کیا پُوجو گے بعد میرے؟

قَالُواْ نَعۡبُدُ إِلَـٰهَكَ وَإِلَـٰهَ ءَابَآٮِٕكَ إِبۡرَٲهِـۧمَ وَإِسۡمَـٰعِيلَ وَإِسۡحَـٰقَ

بولے، ہم بندگی کریں گے تیرے رب اور تیرے باپ دادوں کے رب کو، ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحٰق،

إِلَـٰهً۬ا وَٲحِدً۬ا وَنَحۡنُ لَهُ ۥ مُسۡلِمُونَ  

وہی ایک رب۔ اور ہم اسی کے حکم پر ہیں۔

133

تِلۡكَ أُمَّةٌ۬ قَدۡ خَلَتۡ‌ۖ

 وہ ایک جماعت تھی گزر گئی۔

لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَلَكُم مَّا كَسَبۡتُمۡ‌ۖ

 ان کا ہے جو کما گئے اور تمہارا ہے جو تم کماؤ۔

وَلَا تُسۡـَٔلُونَ عَمَّا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ  

اور تم سے پوچھ نہیں ان کے کام کی۔

134

وَقَالُواْ ڪُونُواْ هُودًا أَوۡ نَصَـٰرَىٰ تَہۡتَدُواْ‌ۗ

 اور کہتے ہیں، ہو جاؤ یہود یا نصاریٰ، تو راہ پر آؤ۔

قُلۡ بَلۡ مِلَّةَ إِبۡرَٲهِـۧمَ حَنِيفً۬ا‌ۖ وَمَا كَانَ مِنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ  

تُو کہہ، نہیں! ہم نے پکڑی راہ ابراہیم کی، جو ایک طرف کا تھا۔ اور نہ تھا شریک والوں میں۔

135

قُولُوٓاْ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيۡنَا

تم کہو، ہم نے یقین کیا اﷲ کو اور جو اترا ہم پر ،

وَمَآ أُنزِلَ إِلَىٰٓ إِبۡرَٲهِـۧمَ وَإِسۡمَـٰعِيلَ وَإِسۡحَـٰقَ وَيَعۡقُوبَ وَٱلۡأَسۡبَاطِ

اور جو اترا ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب اور اس کی اولاد پر،

وَمَآ أُوتِىَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَمَآ أُوتِىَ ٱلنَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمۡ

اور جو ملا موسیٰ کو اور عیسیٰ کو، اور جو ملا سب نبیوں کو، اپنے رب سے۔

لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ أَحَدٍ۬ مِّنۡهُمۡ وَنَحۡنُ لَهُ ۥ مُسۡلِمُونَ  

ہم فرق نہیں کرتے ایک میں ان سب سے۔ اور ہم اسی کے حکم بردار ہیں۔

136

فَإِنۡ ءَامَنُواْ بِمِثۡلِ مَآ ءَامَنتُم بِهِۦ فَقَدِ ٱهۡتَدَواْ‌ۖ

پھر اگر وہ یقین لائیں جس پر تم یقین لائے تو راہ پائیں۔

وَّإِن تَوَلَّوۡاْ فَإِنَّمَا هُمۡ فِى شِقَاقٍ۬‌ۖ

 اور اگر پھر جائیں تو اب وہی ہیں ضد پر۔

فَسَيَكۡفِيڪَهُمُ ٱللَّهُ‌ۚ

سو اب کفایت (کافی) ہے تیری طرف سے ان کو اﷲ۔

وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ  

 اور وہی ہے سنتا جانتا۔

137

صِبۡغَةَ ٱللَّهِ‌ۖ وَمَنۡ أَحۡسَنُ مِنَ ٱللَّهِ صِبۡغَةً۬‌ۖ

اﷲکا رنگ، اور کس کا رنگ ہے اﷲ سے بہتر؟

وَنَحۡنُ لَهُ ۥ عَـٰبِدُونَ  

 اور ہم اسی کی بندگی پر ہیں۔

138

قُلۡ أَتُحَآجُّونَنَا فِى ٱللَّهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَرَبُّڪُمۡ

 کہہ، کیا اب تم جھگڑتے ہو ہم سے اﷲ میں، اور وہی ہے رب ہمارا اور رب تمہارا ،

وَلَنَآ أَعۡمَـٰلُنَا وَلَكُمۡ أَعۡمَـٰلُكُمۡ

اور ہم کو عمل ہمارا اور تم کو عمل تمہارا۔

وَنَحۡنُ لَهُ ۥ مُخۡلِصُونَ  

اور ہم اسی کے ہیں نرے۔

139

أَمۡ تَقُولُونَ إِنَّ إِبۡرَٲهِـۧمَ وَإِسۡمَـٰعِيلَ وَإِسۡحَـٰقَ وَيَعۡقُوبَ وَٱلۡأَسۡبَاطَ كَانُواْ هُودًا أَوۡ نَصَـٰرَىٰ‌ۗ

 کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب،اور اس کی اولاد یہود تھے یا نصاریٰ؟

قُلۡ ءَأَنتُمۡ أَعۡلَمُ أَمِ ٱللَّهُ‌ۗ

کہہ، تم کو خبر زیادہ ہے یا اﷲ کو؟

وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّن كَتَمَ شَهَـٰدَةً عِندَهُ ۥ مِنَ ٱللَّهِ‌ۗ

اور اس سے ظالم کون جس نے چھپائی گواہی، جو تھی اس پاس اﷲ کی؟

وَمَا ٱللَّهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ  

اور اﷲ بے خبر نہیں تمہارے کام سے۔

140

تِلۡكَ أُمَّةٌ۬ قَدۡ خَلَتۡ‌ۖ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَلَكُم مَّا كَسَبۡتُمۡ‌ۖ

وہ ایک جماعت تھی گزر گئی۔ ان کا ہے جو کما گئے وہ اور تمہارا ہے جو تم کماؤ۔

وَلَا تُسۡـَٔلُونَ عَمَّا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ  

اور تم سے پوُچھ نہیں اُن کے کام کی۔

141

سَيَقُولُ ٱلسُّفَهَآءُ مِنَ ٱلنَّاسِ مَا وَلَّٮٰهُمۡ عَن قِبۡلَتِہِمُ ٱلَّتِى كَانُواْ عَلَيۡهَا‌ۚ

 اب کہیں گے بیوقوف لوگ، کاہے پر (کیوں) پھر گئے مسلمان اپنے قبلے سے جس پر تھے۔

قُل لِّلَّهِ ٱلۡمَشۡرِقُ وَٱلۡمَغۡرِبُ‌ۚ

تُو کہہ، اﷲ کی ہے مشرق اور مغرب۔

يَہۡدِى مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَٲطٍ۬ مُّسۡتَقِيمٍ۬  

چلائے جس کو چاہے سیدھی راہ۔

142

وَكَذَٲلِكَ جَعَلۡنَـٰكُمۡ أُمَّةً۬ وَسَطً۬ا لِّتَڪُونُواْ شُہَدَآءَ عَلَى ٱلنَّاسِ

اور اسی طرح کیا ہم نے تم کو اُمّت معتدل، کہ تم ہو بتانے والے (گواہ) لوگوں پر،

وَيَكُونَ ٱلرَّسُولُ عَلَيۡكُمۡ شَهِيدً۬ا‌ۗ

اور رسول ہو تم پر بتانے وال(گواہ) ۔

وَمَا جَعَلۡنَا ٱلۡقِبۡلَةَ ٱلَّتِى كُنتَ عَلَيۡہَآ إِلَّا لِنَعۡلَمَ مَن يَتَّبِعُ ٱلرَّسُولَ مِمَّن يَنقَلِبُ عَلَىٰ عَقِبَيۡهِ‌ۚ

اور وہ قبلہ جو ہم نے ٹھہرایا جس پر تُو تھا، نہیں مگر اس واسطے کہ معلوم کریں کون تابع رہے گا رسول کا،

اور کون پھر جائے گا اُلٹے پاؤں۔

وَإِن كَانَتۡ لَكَبِيرَةً إِلَّا عَلَى ٱلَّذِينَ هَدَى ٱللَّهُ‌ۗ

اور یہ بات بھاری ہوئی مگر اُن پر جن کو راہ دی اﷲ نے

وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَـٰنَكُمۡ‌ۚ

اور اﷲ ایسا نہیں کہ ضائع کرے تمارا یقین لانا۔

إِنَّ ٱللَّهَ بِٱلنَّاسِ لَرَءُوفٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

البتہ اﷲ لوگوں پر شفقت رکھتا ہے مہربان۔

143

قَدۡ نَرَىٰ تَقَلُّبَ وَجۡهِكَ فِى ٱلسَّمَآءِ‌ۖ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبۡلَةً۬ تَرۡضَٮٰهَا‌ۚ

ہم دیکھتے ہیں پھر جانا تیرا منہ آسمان میں۔سو البتہ پھیر دیں گے تجھ کو جس قبلے کی طرف تُو راضی ہے۔

فَوَلِّ وَجۡهَكَ شَطۡرَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ‌ۚ

اب پھیر منہ اپنا طرف مسجد الحرام کے۔

وَحَيۡثُ مَا كُنتُمۡ فَوَلُّواْ وُجُوهَكُمۡ شَطۡرَهُ ۥ‌ۗ

 اور جس جگہ تم ہوا کرو پھیرو منہ اسی طرف۔

وَإِنَّ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَـٰبَ لَيَعۡلَمُونَ أَنَّهُ ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّهِمۡ‌ۗ

اور جن کو ملی ہے کتاب، البتہ جانتے ہیں کہ یہی ٹھیک ہے انکے رب کی طرف سے۔

وَمَا ٱللَّهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا يَعۡمَلُونَ  

اور اﷲ بےخبر نہیں ان کاموں سے جو کرتے ہیں۔

144

وَلَٮِٕنۡ أَتَيۡتَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَـٰبَ بِكُلِّ ءَايَةٍ۬ مَّا تَبِعُواْ قِبۡلَتَكَ‌ۚ

 اور اگر تُو لائے کتاب والوں پاس ساری نشانیاں، نہ چلیں گے تیرے قبلے پر۔

وَمَآ أَنتَ بِتَابِعٍ۬ قِبۡلَتَہُمۡ‌ۚ

اور تُو نہ مانے ان کا قبلہ۔

وَمَا بَعۡضُهُم بِتَابِعٍ۬ قِبۡلَةَ بَعۡضٍ۬‌ۚ

 اور نہ ان میں ایک مانتا ہے دوسرے کا قبلہ۔

وَلَٮِٕنِ ٱتَّبَعۡتَ أَهۡوَآءَهُم مِّنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَكَ مِنَ ٱلۡعِلۡمِ‌ۙ إِنَّكَ إِذً۬ا لَّمِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ  

اور کبھی تُو چلا ان کی پسند پر، بعد اس علم کے جو تجھ کو پہنچا۔تو بیشک تُو بھی ہے بے انصافوں میں۔

145

ٱلَّذِينَ ءَاتَيۡنَـٰهُمُ ٱلۡكِتَـٰبَ يَعۡرِفُونَهُ ۥ كَمَا يَعۡرِفُونَ أَبۡنَآءَهُمۡ‌ۖ

جن کو ہم نے دی ہے کتاب، پہچانتے ہیں یہ بات، جیسے پہچانتے ہیں اپنے بیٹوں کو۔

وَإِنَّ فَرِيقً۬ا مِّنۡهُمۡ لَيَكۡتُمُونَ ٱلۡحَقَّ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ  

اور ایک فرقہ ان میں چھپاتے ہیں حق کو جان کر۔

146

ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّكَ‌ۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُمۡتَرِينَ  

حق وہی جو تیرا رب کہے، پھر تُو نہ ہو شک لانے والا۔

147

وَلِكُلٍّ۬ وِجۡهَةٌ هُوَ مُوَلِّيہَا‌ۖ فَٱسۡتَبِقُواْ ٱلۡخَيۡرَٲتِ‌ۚ

اور ہر کسی کو ایک طرف ہے، کہ منہ کرتا ہے اس طرف، سو تم سبقت چاہو نیکیوں میں۔

أَيۡنَ مَا تَكُونُواْ يَأۡتِ بِكُمُ ٱللَّهُ جَمِيعًا‌ۚ

جس جگہ تم ہو گے، کر لائے گا اﷲ اکٹھا۔

إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ۬  

بیشک اﷲ ہر چیز کر سکتا ہے۔

148

وَمِنۡ حَيۡثُ خَرَجۡتَ فَوَلِّ وَجۡهَكَ شَطۡرَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ‌ۖ

اور جس جگہ سے تُو نکلے، منہ کر طرف مسجد الحرام کے۔

وَإِنَّهُ ۥ لَلۡحَقُّ مِن رَّبِّكَ‌ۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ  

اور یہی تحقیق (حق) ہے تیرے رب کی طرف سے۔ اور اﷲ بیخبر نہیں تمہارے کام سے۔

149

وَمِنۡ حَيۡثُ خَرَجۡتَ فَوَلِّ وَجۡهَكَ شَطۡرَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ‌ۚ

 اور جہاں سے تُو نکلے منہ کر طرف مسجد الحرام کے۔

وَحَيۡثُ مَا كُنتُمۡ فَوَلُّواْ وُجُوهَڪُمۡ شَطۡرَهُ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيۡكُمۡ حُجَّةٌ

اور جس جگہ تم ہوا کرو منہ کرو اُسی کی طرف، کہ نہ رہے لوگوں کو تم سے جھگڑنے کی جگہ۔

إِلَّا ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ مِنۡہُمۡ فَلَا تَخۡشَوۡهُمۡ وَٱخۡشَوۡنِى

مگر جو ان میں بے انصاف ہیں سو اُن سے مت ڈرو، اور مجھ سے ڈرو۔

وَلِأُتِمَّ نِعۡمَتِى عَلَيۡكُمۡ وَلَعَلَّكُمۡ تَہۡتَدُونَ  

اور اس واسطے کہ پُورا کروں تم پر فضل اپنا، اور شاید تم راہ پاؤ۔

150

كَمَآ أَرۡسَلۡنَا فِيڪُمۡ رَسُولاً۬ مِّنڪُمۡ يَتۡلُواْ عَلَيۡكُمۡ ءَايَـٰتِنَا وَيُزَكِّيڪُمۡ

جیسا بھیجا ہم نے تم میں رسول تم ہی میں کا، پڑھتا تمہارے پاس آیتیں ہماری اور تم کو سنوارتا،

وَيُعَلِّمُڪُمُ ٱلۡكِتَـٰبَ وَٱلۡحِڪۡمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمۡ تَكُونُواْ تَعۡلَمُونَ

اور سکھاتا کتاب اور تحقیق بات اور سکھاتا تم کو جو تم نہ جانتے تھے۔

151

فَٱذۡكُرُونِىٓ أَذۡكُرۡكُمۡ وَٱشۡڪُرُواْ لِى وَلَا تَكۡفُرُونِ  

تو تم یاد رکھو مجھ کو، میں یاد رکھوں تم کو، اور احسان مانو میرا اور نا شکری مت کرو۔

152

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱسۡتَعِينُواْ بِٱلصَّبۡرِ وَٱلصَّلَوٰةِ‌ۚ

اے مسلمانو! قوت پکڑو ثابت رہنے (صبر) اور نماز سے۔

إِنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلصَّـٰبِرِينَ  

بیشک اﷲ ساتھ ہے ثابت رہنے (صبر کرنے) والوں کے۔

153

وَلَا تَقُولُواْ لِمَن يُقۡتَلُ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ أَمۡوَٲتُۢ‌ۚ

 اور نہ کہو جو کوئی مارا جائے اﷲ کی راہ میں، کہ مُردے ہیں۔

بَلۡ أَحۡيَآءٌ۬ وَلَـٰكِن لَّا تَشۡعُرُونَ  

 بلکہ وہ زندہ ہیں، لیکن تم کو خبر نہیں۔

154

وَلَنَبۡلُوَنَّكُم بِشَىۡءٍ۬ مِّنَ ٱلۡخَوۡفِ وَٱلۡجُوعِ وَنَقۡصٍ۬ مِّنَ ٱلۡأَمۡوَٲلِ وَٱلۡأَنفُسِ وَٱلثَّمَرَٲتِ‌ۗ

 اور البتہ ہم آزمائیں گے تم کو کچھ ایک ڈر اور بھوک سے، اور نقصان سے مالوں اور جانوں اور میوؤں کے۔

وَبَشِّرِ ٱلصَّـٰبِرِينَ  

اور خوشی سنا ثابت رہنے (صبر کرنے) والوں کو۔

155

ٱلَّذِينَ إِذَآ أَصَـٰبَتۡهُم مُّصِيبَةٌ۬ قَالُوٓاْ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيۡهِ رَٲجِعُونَ  

 کہ جب ان کو پہنچے کچھ مصیبت، کہیں ہم اﷲ کا مال ہیں اور ہم کو اسی طرف پھر (لوٹ) جانا ہے۔

156

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ عَلَيۡہِمۡ صَلَوَٲتٌ۬ مِّن رَّبِّهِمۡ وَرَحۡمَةٌ۬‌ۖ

 ایسے لوگ انہیں پر شاباشیں ہیں اپنے رب کی اور مہربانی۔

وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡمُهۡتَدُونَ  

اور وہی ہیں راہ پر۔

157

إِنَّ ٱلصَّفَا وَٱلۡمَرۡوَةَ مِن شَعَآٮِٕرِ ٱللَّهِ‌ۖ

صفا اور مروہ جو ہیں، نشان ہیں اﷲ کے،

فَمَنۡ حَجَّ ٱلۡبَيۡتَ أَوِ ٱعۡتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡهِ أَن يَطَّوَّفَ بِهِمَا‌ۚ

پھر جو کوئی حج کرے اس گھر کا، یا زیارت تو گناہ نہیں اس کو کہ طواف کرے ان دونوں میں۔

وَمَن تَطَوَّعَ خَيۡرً۬ا فَإِنَّ ٱللَّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ  

اور جو کوئی شوق سے کرے کچھ نیکی، تو اﷲ قدردان ہے سب جانتا۔

158

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكۡتُمُونَ مَآ أَنزَلۡنَا مِنَ ٱلۡبَيِّنَـٰتِ وَٱلۡهُدَىٰ مِنۢ بَعۡدِ مَا بَيَّنَّـٰهُ لِلنَّاسِ فِى ٱلۡكِتَـٰبِ‌ۙ

جو لوگ چھپاتے ہیں جو کچھ ہم نے اتارا صاف حکم اور راہ کے نشان،

بعد اسکے کہ ہم انکو کھول چکے لوگوں کے واسطے کتاب میں،

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ يَلۡعَنُہُمُ ٱللَّهُ وَيَلۡعَنُہُمُ ٱللَّـٰعِنُونَ  

ان کو لعنت دیتا ہے اﷲ، اور لعنت دیتے ہیں سب لعنت دینے والے۔

159

إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُواْ وَأَصۡلَحُواْ وَبَيَّنُواْ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَتُوبُ عَلَيۡہِمۡ‌ۚ

 مگر جنہوں نے توبہ کی اور سنوارا اور بیان کر دیا تو ان کو معاف کرتا ہوں ،

وَأَنَا ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ

اور میں ہوں معاف کرنے والا مہربان۔

160

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَمَاتُواْ وَهُمۡ كُفَّارٌ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ عَلَيۡہِمۡ لَعۡنَةُ ٱللَّهِ وَٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةِ وَٱلنَّاسِ أَجۡمَعِينَ

جو لوگ منکر ہوئے اور مر گئے منکر ہی، اُن ہی پر ہے لعنت اﷲ کی،اور فرشتوں کی اور لوگوں کی سب کی۔

161

خَـٰلِدِينَ فِيہَا‌ۖ

رہ پڑے اس میں

لَا يُخَفَّفُ عَنۡہُمُ ٱلۡعَذَابُ وَلَا هُمۡ يُنظَرُونَ  

نہ ہلکا ہو گا ان پر عذاب اور نہ اُن کو فرصت ملے گی۔

162

وَإِلَـٰهُكُمۡ إِلَـٰهٌ۬ وَٲحِدٌ۬‌ۖ لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلرَّحۡمَـٰنُ ٱلرَّحِيمُ  

 اور تمہارا رب اکیلا رب ہے کسی کو پُوجنا نہیں اسکے سوا، بڑا مہربان ہے رحم والا۔

163

إِنَّ فِى خَلۡقِ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَٱخۡتِلَـٰفِ ٱلَّيۡلِ وَٱلنَّهَارِ

آسمان اور زمین کا بنانا اور رات دن کا بدلتے آنا،

وَٱلۡفُلۡكِ ٱلَّتِى تَجۡرِى فِى ٱلۡبَحۡرِ بِمَا يَنفَعُ ٱلنَّاسَ

اور کشتی جو لے کرچلتی ہے دریا میں جو چیزیں کام آئیں لوگوں کو،

وَمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مِن مَّآءٍ۬ فَأَحۡيَا بِهِ ٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا

اور وہ جو اﷲ نے اتارا آسمان سے پانی، پھر جِلایا (زندہ کیا) اس سے زمین کو مر گئے پیچھے،

وَبَثَّ فِيہَا مِن ڪُلِّ دَآبَّةٍ۬

اور بکھیرے اس میں سب قِسم کے جانور،

وَتَصۡرِيفِ ٱلرِّيَـٰحِ وَٱلسَّحَابِ ٱلۡمُسَخَّرِ بَيۡنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ

اور پھیرنا باؤں (ہواؤں) کا، اور ابرجو حکم کا تابع ہے درمیان آسمان اور زمین کے،

لَأَيَـٰتٍ۬ لِّقَوۡمٍ۬ يَعۡقِلُونَ  

اُن میں نمونے ہیں عقلمند لوگوں کو۔

164

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَندَادً۬ا يُحِبُّونَہُمۡ كَحُبِّ ٱللَّهِ‌ۖ

 اور بعضے لوگ ہیں جو پکڑتے ہیں اﷲ کے برابر اوروں کو، اُن کی محبت رکھتے ہیں جیسے محبت اﷲ کی۔

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَشَدُّ حُبًّ۬ا لِّلَّهِ‌ۗ

اور ایمان والوں کو اس سے زیادہ ہے محبت اﷲ کی۔

وَلَوۡ يَرَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ إِذۡ يَرَوۡنَ ٱلۡعَذَابَ أَنَّ ٱلۡقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعً۬ا وَأَنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعَذَابِ

اور کبھی دیکھیں بے انصاف اس وقت کو جب دیکھیں گے عذاب کہ زور سارا اﷲ کو ہے،اور اﷲ کی مار سخت ہے۔

165

إِذۡ تَبَرَّأَ ٱلَّذِينَ ٱتُّبِعُواْ مِنَ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُواْ وَرَأَوُاْ ٱلۡعَذَابَ وَتَقَطَّعَتۡ بِهِمُ ٱلۡأَسۡبَابُ

جب الگ ہو جائیں جن کے ساتھ ہوئے تھے اپنے ساتھ والوں سے، اور دیکھیں عذاب،

اور ٹوٹ (منقطع ہو)جائیں ان کے سب طرف کے علاقے (تمام وسائل)۔

166

وَقَالَ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُواْ لَوۡ أَنَّ لَنَا كَرَّةً۬ فَنَتَبَرَّأَ مِنۡہُمۡ كَمَا تَبَرَّءُواْ مِنَّا‌ۗ

 اور کہیں گے ساتھ پکڑنے والے، کاش کہ ہم کو دوسری بار زندگی ہو، تو ہم الگ ہو جائیں ان سے، جیسے یہ الگ ہو گئے ہم سے۔

كَذَٲلِكَ يُرِيهِمُ ٱللَّهُ أَعۡمَـٰلَهُمۡ حَسَرَٲتٍ عَلَيۡہِمۡ‌ۖ

اسی طرح دکھاتا ہے اﷲ ان کو کام انکے افسوس دلانے کو۔

وَمَا هُم بِخَـٰرِجِينَ مِنَ ٱلنَّارِ  

اور ان کو نکلنا نہیں آگ سے۔

167

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ كُلُواْ مِمَّا فِى ٱلۡأَرۡضِ حَلَـٰلاً۬ طَيِّبً۬ا وَلَا تَتَّبِعُواْ خُطُوَٲتِ ٱلشَّيۡطَـٰنِ‌ۚ

 اے لوگو! کھاؤ زمین کی چیزوں میں سے جو حلال ہے ستھرا۔اور نہ چلو قدموں پر شیطان کے،

إِنَّهُ ۥ لَكُمۡ عَدُوٌّ۬ مُّبِينٌ  

 وہ تمہارا دشمن ہے صریح۔

168

إِنَّمَا يَأۡمُرُكُم بِٱلسُّوٓءِ وَٱلۡفَحۡشَآءِ وَأَن تَقُولُواْ عَلَى ٱللَّهِ مَا لَا تَعۡلَمُونَ  

 وہ تو یہی حکم کرے گا تم کو بُرے کام اور بے حیائی اور یہ کہ جھوٹ بولو اﷲ پر جو تم کو معلوم نہیں۔

169

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱتَّبِعُواْ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ

 اور جو ان کو کہیئے چلو اس پر جو نازل کیا اﷲ نے،

قَالُواْ بَلۡ نَتَّبِعُ مَآ أَلۡفَيۡنَا عَلَيۡهِ ءَابَآءَنَآ‌ۗ

کہیں نہیں! ہم چلیں گے اس پر، جس پر دیکھا اپنے باپ دادوں کو۔

أَوَلَوۡ كَانَ ءَابَآؤُهُمۡ لَا يَعۡقِلُونَ شَيۡـًٔ۬ا وَلَا يَهۡتَدُونَ  

بھلا اگرچہ ان کے باپ دادے نہ عقل رکھتے ہوں کچھ، نہ راہ کی خبر۔

170

وَمَثَلُ ٱلَّذِينَ ڪَفَرُواْ كَمَثَلِ ٱلَّذِى يَنۡعِقُ بِمَا لَا يَسۡمَعُ إِلَّا دُعَآءً۬ وَنِدَآءً۬‌ۚ

 اور مثال ان منکروں کی، جیسے مثال ایک شخص کی، کہ چلّاتا ہے ایک چیز کو جو سنتی نہیں مگر پکارنا اور چِلّانا۔

صُمُّۢ بُكۡمٌ عُمۡىٌ۬ فَهُمۡ لَا يَعۡقِلُونَ  

بہرے، گونگے، اندھے ہیں، سو ان کو عقل نہیں۔

171

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ڪُلُواْ مِن طَيِّبَـٰتِ مَا رَزَقۡنَـٰكُمۡ وَٱشۡكُرُواْ لِلَّهِ إِن ڪُنتُمۡ إِيَّاهُ تَعۡبُدُونَ  

اے ایمان والو! کھاؤ ستھری چیزیں، جو تم کو روزی دی ہم نے،اور شکر کرو اﷲ کا، اگر تم اسی کے بندے ہو۔

172

إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيۡڪُمُ ٱلۡمَيۡتَةَ وَٱلدَّمَ وَلَحۡمَ ٱلۡخِنزِيرِ وَمَآ أُهِلَّ بِهِۦ لِغَيۡرِ ٱللَّهِ‌ۖ

یہی حرام کیا ہے تم پر مُردہ اور لہو اور گوشت سؤر کا، اور جس پر نام پکارا اﷲ کے سوا کا۔

فَمَنِ ٱضۡطُرَّ غَيۡرَ بَاغٍ۬ وَلَا عَادٍ۬ فَلَآ إِثۡمَ عَلَيۡهِ‌ۚ

پھر جو کوئی پھنسا ہو، نہ بے حکمی کرتا ہے نہ زیادتی، تو اس پر نہیں گناہ۔

إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ

اﷲ بخشنے والا ہے مہربان۔

173

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكۡتُمُونَ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلۡڪِتَـٰبِ وَيَشۡتَرُونَ بِهِۦ ثَمَنً۬ا قَلِيلاً‌ۙ

جو لوگ چھپاتے ہیں جو کچھ نازل کی اﷲ نے کتاب اور لیتے ہیں اس پر مول تھوڑا،

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ مَا يَأۡكُلُونَ فِى بُطُونِهِمۡ إِلَّا ٱلنَّارَ

وہ نہیں کھاتے اپنے پیٹ میں مگر آگ،

وَلَا يُڪَلِّمُهُمُ ٱللَّهُ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ وَلَا يُزَڪِّيهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٌ  

اور نہ بات کرے گا ان سے اﷲ قیامت کے دن، اور نہ سنوارے گا ان کو۔اور ان کو دُکھ کی مار ہے۔

174

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ ٱلَّذِينَ ٱشۡتَرَوُاْ ٱلضَّلَـٰلَةَ بِٱلۡهُدَىٰ وَٱلۡعَذَابَ بِٱلۡمَغۡفِرَةِ‌ۚ

وہی ہیں جنہوں نے خرید کی گمراہی، بدلے راہ کے، اور مار بدلے مِہر (رحمت) کے،

فَمَآ أَصۡبَرَهُمۡ عَلَى ٱلنَّارِ  

سو کیا سہار ہے ان کو آگ کی۔

175

ذَٲلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ نَزَّلَ ٱلۡڪِتَـٰبَ بِٱلۡحَقِّ‌ۗ

یہ اس واسطے کہ اﷲ نے اُتاری کتاب سچّی۔

وَإِنَّ ٱلَّذِينَ ٱخۡتَلَفُواْ فِى ٱلۡكِتَـٰبِ لَفِى شِقَاقِۭ بَعِيدٍ۬

اور جنہوں نے کئی راہیں نکالیں کتاب میں وہ ضد میں دور پڑے ہیں۔

176

لَّيۡسَ ٱلۡبِرَّ أَن تُوَلُّواْ وُجُوهَكُمۡ قِبَلَ ٱلۡمَشۡرِقِ وَٱلۡمَغۡرِبِ

نیکی یہی نہیں، کہ منہ کرو اپنے مشرق کی طرف یا مغرب کی ،

وَلَـٰكِنَّ ٱلۡبِرَّ مَنۡ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ وَٱلۡمَلَـٰٓٮِٕڪَةِ وَٱلۡكِتَـٰبِ وَٱلنَّبِيِّـۧنَ

لیکن نیکی وہ ہے جو کوئی ایمان لائے اﷲ پر اور پچھلے دن (آخرت) پر، اور فرشتوں پر اور کتاب پر اور نبیوں پر۔

وَءَاتَى ٱلۡمَالَ عَلَىٰ حُبِّهِۦ ذَوِى ٱلۡقُرۡبَىٰ وَٱلۡيَتَـٰمَىٰ وَٱلۡمَسَـٰكِينَ وَٱبۡنَ ٱلسَّبِيلِ وَٱلسَّآٮِٕلِينَ وَفِى ٱلرِّقَابِ

اور دے مال اسکی محبت پر ناتے والوں کو ،

اور یتیموں کو اور محتاجوں کو، اور راہ کے مسافر کو، اور مانگنے والوں کو اور گردنیں چھڑانے میں۔

وَأَقَامَ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَى ٱلزَّڪَوٰةَ وَٱلۡمُوفُونَ بِعَهۡدِهِمۡ إِذَا عَـٰهَدُواْ‌ۖ

اور کھڑی رکھے نماز اور دیا کرے زکوٰۃ اور پورا کرنے والا اپنے اقرار کو جب قول کریں۔

وَٱلصَّـٰبِرِينَ فِى ٱلۡبَأۡسَآءِ وَٱلضَّرَّآءِ وَحِينَ ٱلۡبَأۡسِ‌ۗ

اورٹھیرنے والے سختی میں اور تکلیف میں اور وقت لڑائی کے۔

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ ٱلَّذِينَ صَدَقُواْ‌ۖ وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡمُتَّقُونَ

وہی لوگ ہیں جو سچے ہوئے۔ اور وہی بچاؤ میں آئے۔

177

يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ كُتِبَ عَلَيۡكُمُ ٱلۡقِصَاصُ فِى ٱلۡقَتۡلَى‌ۖ

اے ایمان والو! حکم ہوا تم پر بدلا برابر مارے گیؤں میں۔

ٱلۡحُرُّ بِٱلۡحُرِّ وَٱلۡعَبۡدُ بِٱلۡعَبۡدِ وَٱلۡأُنثَىٰ بِٱلۡأُنثَىٰ‌ۚ

صاحب کے بدلے صاحب، اور غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت۔

فَمَنۡ عُفِىَ لَهُ ۥ مِنۡ أَخِيهِ شَىۡءٌ۬ فَٱتِّبَاعُۢ بِٱلۡمَعۡرُوفِ وَأَدَآءٌ إِلَيۡهِ بِإِحۡسَـٰنٍ۬‌ۗ

پھر جسکو معاف ہوا اسکے بھائی کی طرف سے کچھ ایک،

 تو چاہیئے مرضی پر چلنا موافق دستور کے، اور پہنچانا اس کو نیکی سے۔

ذَٲلِكَ تَخۡفِيفٌ۬ مِّن رَّبِّكُمۡ وَرَحۡمَةٌ۬‌ۗ

یہ آسانی ہوئی تمہارے رب کی طرف سے، اور مہربانی۔

فَمَنِ ٱعۡتَدَىٰ بَعۡدَ ذَٲلِكَ فَلَهُ ۥ عَذَابٌ أَلِيمٌ۬  

پھر جو کوئی زیادتی کرے بعد اسکے تو اس کو دُکھ کی مار ہے۔

178

وَلَكُمۡ فِى ٱلۡقِصَاصِ حَيَوٰةٌ۬ يَـٰٓأُوْلِى ٱلۡأَلۡبَـٰبِ لَعَلَّڪُمۡ تَتَّقُونَ  

تم کو قصاص میں زندگی ہے، اے عقلمندو! شاید تم بچتے رہو۔

179

كُتِبَ عَلَيۡكُمۡ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ ٱلۡمَوۡتُ

حکم ہوا تم پر جب حاضر ہو کسی کو تم میں موت،

إِن تَرَكَ خَيۡرًا ٱلۡوَصِيَّةُ لِلۡوَٲلِدَيۡنِ وَٱلۡأَقۡرَبِينَ بِٱلۡمَعۡرُوفِ‌ۖ

 اگر کچھ مال چھوڑے کہ دلوا مرے (وصیحت کرنا)ماں باپ کو اور ناتے والوں کو دستور سے،

حَقًّا عَلَى ٱلۡمُتَّقِينَ  

(یہ) ضرور ہے پرہیزگاروں کو۔

180

فَمَنۢ بَدَّلَهُ ۥ بَعۡدَمَا سَمِعَهُ ۥ فَإِنَّمَآ إِثۡمُهُ ۥ عَلَى ٱلَّذِينَ يُبَدِّلُونَهُ ۥۤ‌ۚ

پھر جو کوئی اس کو بدلے، بعد اس کے کہ سُن چکا، تو اس کا گناہ انہیں پر جنہوں نے بدلا،

إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۬

بیشک اﷲ ہے سنتا جانتا۔

181

فَمَنۡ خَافَ مِن مُّوصٍ۬ جَنَفًا أَوۡ إِثۡمً۬ا فَأَصۡلَحَ بَيۡنَہُمۡ فَلَآ إِثۡمَ عَلَيۡهِ‌ۚ

 پھر جو کوئی ڈرا دلوانے والے کی طرفداری سے یا گناہ سے پھر ان میں صلح کروا دی، تو اس پر گناہ نہیں۔

إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

البتہ اﷲ بخشنے والا ہے مہربان۔

182

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ كُتِبَ عَلَيۡڪُمُ ٱلصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِڪُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُونَ

اے ایمان والو!حکم ہوا تم پر روزے کا، جیسے حکم ہوا تھا تم سے اگلوں پر، شاید تم پرہیزگار ہو جاؤ۔

183

أَيَّامً۬ا مَّعۡدُودَٲتٍ۬‌ۚ

 کئی دن ہیں گنتی کے۔

فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوۡ عَلَىٰ سَفَرٍ۬ فَعِدَّةٌ۬ مِّنۡ أَيَّامٍ أُخَرَ‌ۚ

پھر جو کوئی تم میں بیمار ہو یا سفر میں، تو گنتی چاہیئے اور دنوں سے۔

وَعَلَى ٱلَّذِينَ يُطِيقُونَهُ ۥ فِدۡيَةٌ۬ طَعَامُ مِسۡكِينٍ۬‌ۖ

اور جن کو طاقت ہے، تو بدلا چاہیئے ایک فقیر کا کھانا۔

فَمَن تَطَوَّعَ خَيۡرً۬ا فَهُوَ خَيۡرٌ۬ لَّهُ ۥ‌ۚ

پھر جو کوئی شوق سے کرے نیکی، تو اس کو بہتر ہے۔

وَأَن تَصُومُواْ خَيۡرٌ۬ لَّڪُمۡ‌ۖ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ  

اور روزہ رکھو تو تمہارا بھلا ہے، اگر تم سمجھ رکھتے ہو۔

184

شَہۡرُ رَمَضَانَ ٱلَّذِىٓ أُنزِلَ فِيهِ ٱلۡقُرۡءَانُ هُدً۬ى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَـٰتٍ۬ مِّنَ ٱلۡهُدَىٰ وَٱلۡفُرۡقَانِ‌ۚ

 مہینہ رمضان کا، جس میں نازل ہوا قرآن، ہدایت واسطے لوگوں کے، اور کھلی نشانیاں راہ کی، اور فیصلہ۔

فَمَن شَہِدَ مِنكُمُ ٱلشَّہۡرَ فَلۡيَصُمۡهُ‌ۖ

پھر جو کوئی پائے تم میں یہ مہینہ، تو اس کو روزے رکھے،

وَمَن ڪَانَ مَرِيضًا أَوۡ عَلَىٰ سَفَرٍ۬ فَعِدَّةٌ۬ مِّنۡ أَيَّامٍ أُخَرَ‌ۗ

اور جو کوئی ہو بیمار یا سفر میں تو گنتی چاہیئے اور دنوں سے۔

يُرِيدُ ٱللَّهُ بِڪُمُ ٱلۡيُسۡرَ وَلَا يُرِيدُ بِڪُمُ ٱلۡعُسۡرَ

اﷲ چاہتا ہے تم پر آسانی، اور نہیں چاہتا تم پر مشکل۔

وَلِتُڪۡمِلُواْ ٱلۡعِدَّةَ وَلِتُڪَبِّرُواْ ٱللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَٮٰكُمۡ وَلَعَلَّڪُمۡ تَشۡكُرُونَ  

اور اس واسطے کہ پوری کرو گنتی اور بڑائی کرو اﷲ کی اس پر کہ تم کو راہ بتائی،اور شاید تم احسان مانو۔

185

وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى عَنِّى فَإِنِّى قَرِيبٌ‌ۖ

 اور جب تجھ سے پوچھیں بندے میرے مجھ کو، تو میں نزدیک ہوں۔

أُجِيبُ دَعۡوَةَ ٱلدَّاعِ إِذَا دَعَانِ‌ۖ

پہنچتا ہوں پکارتے کی پکار کو، جس وقت مجھ کو پکارتا ہے،

فَلۡيَسۡتَجِيبُواْ لِى وَلۡيُؤۡمِنُواْ بِى لَعَلَّهُمۡ يَرۡشُدُونَ  

تو چاہیئے کہ حکم مانیں میرا اور یقین لائیں مجھ پر ، شاید نیک راہ پر آئیں۔

186

أُحِلَّ لَڪُمۡ لَيۡلَةَ ٱلصِّيَامِ ٱلرَّفَثُ إِلَىٰ نِسَآٮِٕكُمۡ‌ۚ

حلال ہوا تم کو روزے کی رات میں بے پردہ ہونا اپنی عورتوں سے۔

هُنَّ لِبَاسٌ۬ لَّكُمۡ وَأَنتُمۡ لِبَاسٌ۬ لَّهُنَّ‌ۗ

وہ پوشاک ہیں تمہاری اور تم پوشاک ہو اُنکی۔

عَلِمَ ٱللَّهُ أَنَّڪُمۡ كُنتُمۡ تَخۡتَانُونَ أَنفُسَڪُمۡ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡ وَعَفَا عَنكُمۡ‌ۖ

اﷲ نے معلوم کیا کہ تم اپنی چوری کرتے تھے، سو معاف کیا تم کو اور درگذر کی تم سے،

فَٱلۡـَٔـٰنَ بَـٰشِرُوهُنَّ وَٱبۡتَغُواْ مَا ڪَتَبَ ٱللَّهُ لَكُمۡ‌ۚ

پھر اب ملو ان سے (مباشرت کرو)، اور چاہو جو لکھ (مقدور کر) دیا اﷲ نے تم کو،

وَكُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ ٱلۡخَيۡطُ ٱلۡأَبۡيَضُ مِنَ ٱلۡخَيۡطِ ٱلۡأَسۡوَدِ مِنَ ٱلۡفَجۡرِ‌ۖ

اور کھاؤ اور پیو، جب تک کہ صاف نظر آئے تم کو دھاری سفید جُدا دھاری سیاہ سے، فجر کی۔

ثُمَّ أَتِمُّواْ ٱلصِّيَامَ إِلَى ٱلَّيۡلِ‌ۚ

پھر پورا کرو روزہ رات تک۔

وَلَا تُبَـٰشِرُوهُنَّ وَأَنتُمۡ عَـٰكِفُونَ فِى ٱلۡمَسَـٰجِدِ‌ۗ

اور نہ لگو (مباشرت کرو) ان سے جب اعتکاف بیٹھے ہو مسجدوں میں۔

تِلۡكَ حُدُودُ ٱللَّهِ فَلَا تَقۡرَبُوهَا‌ۗ

یہ حدیں باندھی ہیں اﷲ کی، سو ان کے نزدیک نہ جاؤ۔

كَذَٲلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ ءَايَـٰتِهِۦ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَّقُونَ  

اس طرح بیان کرتا ہے اﷲ اپنی آیتیں لوگوں کو، شاید وہ بچتے رہیں۔

187

وَلَا تَأۡكُلُوٓاْ أَمۡوَٲلَكُم بَيۡنَكُم بِٱلۡبَـٰطِلِ

اور نہ کھاؤ مال ایک دوسرے کے آپس میں نا حق

وَتُدۡلُواْ بِهَآ إِلَى ٱلۡحُڪَّامِ لِتَأۡڪُلُواْ فَرِيقً۬ا مِّنۡ أَمۡوَٲلِ ٱلنَّاسِ بِٱلۡإِثۡمِ وَأَنتُمۡ تَعۡلَمُونَ  

اور نہ پہنچاؤ اُن کو حاکموں تک،کہ کھا جاؤ کاٹ کر لوگوں کے مال میں سے مارے گناہ کے اور تم کو معلوم ہے۔

188

يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡأَهِلَّةِ‌ۖ

تجھ سے پوچھتے ہیں چاند کا نیا نکلنا،

قُلۡ هِىَ مَوَٲقِيتُ لِلنَّاسِ وَٱلۡحَجِّ‌ۗ

تُو کہہ، یہ وقت ٹھیرے ہیں واسطے لوگوں کے اور واسطے حج کے۔

وَلَيۡسَ ٱلۡبِرُّ بِأَن تَأۡتُواْ ٱلۡبُيُوتَ مِن ظُهُورِهَا وَلَـٰكِنَّ ٱلۡبِرَّ مَنِ ٱتَّقَىٰ‌ۗ

اور نیکی یہ نہیں کہ گھروں میں آؤ چھت پر سے، لیکن نیکی وہی جو کوئی بچتا رہے۔

وَأۡتُواْ ٱلۡبُيُوتَ مِنۡ أَبۡوَٲبِهَا‌ۚ

اور گھروں میں آؤ دروازوں سے،

وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ لَعَلَّڪُمۡ تُفۡلِحُونَ  

 اور اﷲ سے ڈرتے رہو شاید تم مراد کو پہنچو۔

189

وَقَـٰتِلُواْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ٱلَّذِينَ يُقَـٰتِلُونَكُمۡ وَلَا تَعۡتَدُوٓاْ‌ۚ

 اور لڑو اﷲ کی راہ میں ان سے جو لڑتے ہیں تم سے، اور زیادتی مت کرو ،

إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلۡمُعۡتَدِينَ  

اﷲ نہیں چاہتا زیادتی والوں کو۔

190

وَٱقۡتُلُوهُمۡ حَيۡثُ ثَقِفۡتُمُوهُمۡ وَأَخۡرِجُوهُم مِّنۡ حَيۡثُ أَخۡرَجُوكُمۡ‌ۚ

 اور مارو ان کو جس جگہ پاؤ، اور نکال دو ان کو جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا،

وَٱلۡفِتۡنَةُ أَشَدُّ مِنَ ٱلۡقَتۡلِ‌ۚ

اور دین سے بچلانا (گمراہ کرنا) مارنے سے زیادہ ہے ،

وَلَا تُقَـٰتِلُوهُمۡ عِندَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ حَتَّىٰ يُقَـٰتِلُوكُمۡ فِيهِ‌ۖ

اور نہ لڑو ان سے مسجد الحرام پاس، جب تک وہ نہ لڑیں تم سے اس جگہ۔

فَإِن قَـٰتَلُوكُمۡ فَٱقۡتُلُوهُمۡ‌ۗ كَذَٲلِكَ جَزَآءُ ٱلۡكَـٰفِرِينَ  

پھر اگر وہ لڑیں تو ان کو مارو۔ یہی سزا ہے منکروں کی۔

191

فَإِنِ ٱنتَہَوۡاْ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

پھر اگر وہ باز آئیں تو اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔

192

وَقَـٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةٌ۬ وَيَكُونَ ٱلدِّينُ لِلَّهِ‌ۖ

اور لڑو ان سے جب تک نہ باقی رہے فساد اور حکم رہے اﷲ کا۔

فَإِنِ ٱنتَہَوۡاْ فَلَا عُدۡوَٲنَ إِلَّا عَلَى ٱلظَّـٰلِمِينَ  

پھر اگر وہ باز آئیں تو زیادتی نہیں مگر بے انصافوں پر۔

193

ٱلشَّہۡرُ ٱلۡحَرَامُ بِٱلشَّہۡرِ ٱلۡحَرَامِ وَٱلۡحُرُمَـٰتُ قِصَاصٌ۬‌ۚ

حُرمت کا مہینہ مقابل حُرمت کے مہینے کے، اور ادب رکھنے میں بدلا ہے۔

فَمَنِ ٱعۡتَدَىٰ عَلَيۡكُمۡ فَٱعۡتَدُواْ عَلَيۡهِ بِمِثۡلِ مَا ٱعۡتَدَىٰ عَلَيۡكُمۡ‌ۚ

پھر جس نے تم پر زیادتی کی تم اس پر زیادتی کرو، جیسے اس نے زیادتی کی۔

وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلۡمُتَّقِينَ  

اور ڈرتے رہو اﷲ سے اور جان رکھو کہ اﷲ ساتھ ہے پرہیزگاروں کے۔

194

وَأَنفِقُواْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَلَا تُلۡقُواْ بِأَيۡدِيكُمۡ إِلَى ٱلتَّہۡلُكَةِ‌ۛ

 اور خرچ کرو اﷲ کی راہ میں اور نہ ڈالو اپنی جان کو ہلاکت میں۔

وَأَحۡسِنُوٓاْ‌ۛ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُحۡسِنِينَ  

اور نیکی کرو۔ اﷲ چاہتا ہے نیکی والوں کو۔

195

وَأَتِمُّواْ ٱلۡحَجَّ وَٱلۡعُمۡرَةَ لِلَّهِ‌ۚ

اور پورا کرو حج اور عمرہ اﷲ کے واسطے،

فَإِنۡ أُحۡصِرۡتُمۡ فَمَا ٱسۡتَيۡسَرَ مِنَ ٱلۡهَدۡىِ‌ۖ

پھر اگر تم روکے گئے تو جو میسّر ہو قربانی بھیجو۔

وَلَا تَحۡلِقُواْ رُءُوسَكُمۡ حَتَّىٰ يَبۡلُغَ ٱلۡهَدۡىُ مَحِلَّهُ ۥ‌ۚ

اور حجامت نہ کرو سر کی، جب تک پہنچ نہ چکے قربانی اپنے ٹھکانے پر۔

فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوۡ بِهِۦۤ أَذً۬ى مِّن رَّأۡسِهِۦ فَفِدۡيَةٌ۬ مِّن صِيَامٍ أَوۡ صَدَقَةٍ أَوۡ نُسُكٍ۬‌ۚ

پھر جو کوئی تم میں مریض ہو، یا اس کو دُکھ دیا اسکے سر نے، تو بدلا دے روزے یا خیرات یا ذبح کرنا۔

فَإِذَآ أَمِنتُمۡ فَمَن تَمَتَّعَ بِٱلۡعُمۡرَةِ إِلَى ٱلۡحَجِّ فَمَا ٱسۡتَيۡسَرَ مِنَ ٱلۡهَدۡىِ‌ۚ

پھر جب تم کو خاطر جمع ہو، تو جو کوئی فائدہ لے عمرہ ملا کر حج کے ساتھ، تو جو میسر ہو قربانی پہنچائے۔

فَمَن لَّمۡ يَجِدۡ فَصِيَامُ ثَلَـٰثَةِ أَيَّامٍ۬ فِى ٱلۡحَجِّ وَسَبۡعَةٍ إِذَا رَجَعۡتُمۡ‌ۗ

پھر جس کو پیدا نہ ہو تو روزہ تین دن کا حج کے وقت میں، اور سات دن جب پھر کر جاؤ۔

تِلۡكَ عَشَرَةٌ۬ كَامِلَةٌ۬‌ۗ

یہ دس ہوئے پورے۔

ذَٲلِكَ لِمَن لَّمۡ يَكُنۡ أَهۡلُهُ ۥ حَاضِرِى ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ‌ۚ

یہ اس کو ہے جس کے گھر والے نہ ہوں رہتے مسجد الحرام پاس۔

وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ  

اور ڈرتے رہو اﷲ سے اور جان رکھو کہ اﷲ کا عذاب سخت ہے۔

196

ٱلۡحَجُّ أَشۡهُرٌ۬ مَّعۡلُومَـٰتٌ۬‌ۚ

حج کے کئی مہینے ہیں معلوم۔

فَمَن فَرَضَ فِيهِنَّ ٱلۡحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِى ٱلۡحَجِّ‌ۗ

پھر جس نے لازم کر لیا ان میں حج، تو بے پردہ ہونا نہیں عورت سے، نہ گناہ کرنا نہ جھگڑا کرنا حج میں۔

وَمَا تَفۡعَلُواْ مِنۡ خَيۡرٍ۬ يَعۡلَمۡهُ ٱللَّهُ‌ۗ

اور جو کچھ تم کرو گے نیکی، اﷲ کو معلوم ہو گی۔

وَتَزَوَّدُواْ فَإِنَّ خَيۡرَ ٱلزَّادِ ٱلتَّقۡوَىٰ‌ۚ

اور خرچ راہ لیا کرو، کہ خرچ راہ میں بہتر ہے گناہ سے بچنا۔

وَٱتَّقُونِ يَـٰٓأُوْلِى ٱلۡأَلۡبَـٰبِ  

اور مجھ سے ڈرتے رہو اے عقلمندو۔

197

لَيۡسَ عَلَيۡڪُمۡ جُنَاحٌ أَن تَبۡتَغُواْ فَضۡلاً۬ مِّن رَّبِّڪُمۡ‌ۚ

کچھ گناہ نہیں تم پر کہ تلاش کرو فضل اپنے رب کا۔

فَإِذَآ أَفَضۡتُم مِّنۡ عَرَفَـٰتٍ۬ فَٱذۡڪُرُواْ ٱللَّهَ عِندَ ٱلۡمَشۡعَرِ ٱلۡحَرَامِ‌ۖ

پھر جب طواف کو چلو عرفات سے، تو یاد کرو اﷲ کو نزدیک مشعر الحرام کے۔

وَٱذۡڪُرُوهُ كَمَا هَدَٮٰڪُمۡ وَإِن ڪُنتُم مِّن قَبۡلِهِۦ لَمِنَ ٱلضَّآلِّينَ  

اور اس کو یاد کرو جس طرح تم کو سکھایا۔ اور تم تھے اس سے پہلے راہ بھولے۔

198

ثُمَّ أَفِيضُواْ مِنۡ حَيۡثُ أَفَاضَ ٱلنَّاسُ وَٱسۡتَغۡفِرُواْ ٱللَّهَ‌ۚ

پھر طواف کو چلو جہاں سے سب لوگ چلیں، اور گناہ بخشواؤ اﷲ سے۔

إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬

اﷲ ہے بخشنے والا مہربان۔

199

فَإِذَا قَضَيۡتُم مَّنَـٰسِكَڪُمۡ فَٱذۡڪُرُواْ ٱللَّهَ كَذِكۡرِكُمۡ ءَابَآءَڪُمۡ أَوۡ أَشَدَّ ذِڪۡرً۬ا‌ۗ

پھر جب پورے کر چکو اپنے حج کے کام تو یاد کرو اﷲ کو جیسے یاد کرتے تھے اپنے باپ دادوں کو، بلکہ اس سے زیادہ یاد۔

فَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَقُولُ رَبَّنَآ ءَاتِنَا فِى ٱلدُّنۡيَا وَمَا لَهُ ۥ فِى ٱلۡأَخِرَةِ مِنۡ خَلَـٰقٍ۬  

پھر کوئی آدمی کہتا ہے اے رب ہمارے! دے ہم کو دنیا میں، اور اس کو آخرت میں کچھ حِصّہ نہیں۔

200

وَمِنۡهُم مَّن يَقُولُ

 اور کوئی ان میں کہتا ہے،

رَبَّنَآ ءَاتِنَا فِى ٱلدُّنۡيَا حَسَنَةً۬ وَفِى ٱلۡأَخِرَةِ حَسَنَةً۬ وَقِنَا عَذَابَ ٱلنَّارِ  

اے رب ہمارے! دے ہم کو دنیا میں خوبی اور آخرت میں خوبی، اور بچا ہم کو دوزخ کے عذاب سے۔

201

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ نَصِيبٌ۬ مِّمَّا كَسَبُواْ‌ۚ

یہ لوگ! انہی کو ہے کچھ حِصّہ اپنی کمائی سے۔

وَٱللَّهُ سَرِيعُ ٱلۡحِسَابِ  

 اور اﷲ جلد لیتا ہے حساب۔

202

وَٱذۡكُرُواْ ٱللَّهَ فِىٓ أَيَّامٍ۬ مَّعۡدُودَٲتٍ۬‌ۚ

اور یاد کرو اﷲ کو کئی دن گنتی کے۔

فَمَن تَعَجَّلَ فِى يَوۡمَيۡنِ فَلَآ إِثۡمَ عَلَيۡهِ وَمَن تَأَخَّرَ فَلَآ إِثۡمَ عَلَيۡهِ‌ۚ

پھر جو کوئی جلدی چلا گیا دو دن میں، اس پر نہیں گناہ اور جو کوئی رہ گیا اس پر نہیں گناہ،

لِمَنِ ٱتَّقَىٰ‌ۗ

جو کوئی ڈرتا ہے۔

وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّڪُمۡ إِلَيۡهِ تُحۡشَرُونَ  

اور ڈرتے رہو اﷲ سے، اور جان رکھو کہ تم اسی پاس جمع ہو گے۔

203

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُعۡجِبُكَ قَوۡلُهُ ۥ فِى ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا

اور بعضا آدمی ہے کہ خوش آئے تجھ کو بات اسکی دنیا کی زندگی میں،

وَيُشۡهِدُ ٱللَّهَ عَلَىٰ مَا فِى قَلۡبِهِۦ وَهُوَ أَلَدُّ ٱلۡخِصَامِ  

اور گواہ پکڑتا ہے اﷲ کو اپنے دل کی بات پر، اور وہ سخت جھگڑا لُو ہے۔

204

وَإِذَا تَوَلَّىٰ سَعَىٰ فِى ٱلۡأَرۡضِ لِيُفۡسِدَ فِيهَا وَيُهۡلِكَ ٱلۡحَرۡثَ وَٱلنَّسۡلَ‌ۗ

اور جب پیٹھ پھیرے دوڑتا پھرے ملک میں کہ اس میں ویرانی کرے اور ہلاک کرے کھیتیاں اور جانیں۔

وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ ٱلۡفَسَادَ  

اور اﷲ خوش نہیں رکھتا (پسند نہیں کرتا) فساد کرنا۔

205

وَإِذَا قِيلَ لَهُ ٱتَّقِ ٱللَّهَ أَخَذَتۡهُ ٱلۡعِزَّةُ بِٱلۡإِثۡمِ‌ۚ

اور جو کہئے اﷲ سے ڈر، تو کھینچ لائے اس کو غرور گناہ پر ،

فَحَسۡبُهُ ۥ جَهَنَّمُ‌ۚ

پھر بس ہے اس کو دوزخ۔

وَلَبِئۡسَ ٱلۡمِهَادُ  

 اور بُری تیاری ہے۔

206

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَشۡرِى نَفۡسَهُ ٱبۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ ٱللَّهِ‌ۗ

اور کوئی آدمی ہے جو بیچتا ہے اپنی جان، تلاش کرتا خوشی اﷲ کی۔

وَٱللَّهُ رَءُوفُۢ بِٱلۡعِبَادِ  

اور اﷲ شفقت رکھتا ہے بندوں پر۔

207

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱدۡخُلُواْ فِى ٱلسِّلۡمِ ڪَآفَّةً۬ وَلَا تَتَّبِعُواْ خُطُوَٲتِ ٱلشَّيۡطَـٰنِ‌ۚ

اے ایمان والو! داخل ہو مسلمانی میں پُورے، اور مت چلو قدموں پر شیطان کے۔

إِنَّهُ ۥ لَڪُمۡ عَدُوٌّ۬ مُّبِينٌ۬  

وہ تمہارا صریح دشمن ہے۔

208

فَإِن زَلَلۡتُم مِّنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡڪُمُ ٱلۡبَيِّنَـٰتُ فَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَڪِيمٌ  

پھر اگر ڈگنے (گرنے) لگو، بعد اس کے کہ پہنچے تم کو صاف حکم، تو جان رکھو کہ اﷲ زبردست ہے حکمت والا۔

209

هَلۡ يَنظُرُونَ إِلَّآ أَن يَأۡتِيَهُمُ ٱللَّهُ فِى ظُلَلٍ۬ مِّنَ ٱلۡغَمَامِ وَٱلۡمَلَـٰٓٮِٕڪَةُ وَقُضِىَ ٱلۡأَمۡرُ‌ۚ

 کیا لوگ یہی انتظار رکھتے ہیں کہ آئے ان پر اﷲ ابر کے سائبانوں میں، اور فرشتے، اور فیصل ہووے کام۔

وَإِلَى ٱللَّهِ تُرۡجَعُ ٱلۡأُمُورُ  

اور اﷲ کی طرف رجوع ہیں سب کام۔

210

سَلۡ بَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ كَمۡ ءَاتَيۡنَـٰهُم مِّنۡ ءَايَةِۭ بَيِّنَةٍ۬‌ۗ

پوچھ بنی اسرائیل سے، کتنی دیں ہم نے ان کو آیتیں واضح۔

وَمَن يُبَدِّلۡ نِعۡمَةَ ٱللَّهِ مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُ فَإِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ

اور جو کوئی بدل ڈالے اﷲ کی نعمت، بعد اس کے کہ پہنچ چکی اس کو، تو اﷲ کی مار سخت ہے۔

211

زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُواْ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَا وَيَسۡخَرُونَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ‌ۘ

رجھایا ہے منکروں کو دُنیا کی زندگی پر، اور ہنستے ہیں ایمان والوں سے!

وَٱلَّذِينَ ٱتَّقَوۡاْ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ‌ۗ

اور پرہیزگار ان سے اوپر ہوں گے قیامت کے دن۔

وَٱللَّهُ يَرۡزُقُ مَن يَشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٍ۬  

اور اﷲ روزی دے جس کو چاہے بے شمار۔

212

كَانَ ٱلنَّاسُ أُمَّةً۬ وَٲحِدَةً۬ فَبَعَثَ ٱللَّهُ ٱلنَّبِيِّـۧنَ مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ

تھا لوگوں کا دین ایک، پھر بھیجے اﷲ نے نبی، خوشی اور ڈر سناتے۔

وَأَنزَلَ مَعَهُمُ ٱلۡكِتَـٰبَ بِٱلۡحَقِّ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَ ٱلنَّاسِ فِيمَا ٱخۡتَلَفُواْ فِيهِ‌ۚ

اور اتاری انکے ساتھ کتاب سچی، کہ فیصل کرے لوگوں میں، جس بات میں جھگڑا کریں۔

وَمَا ٱخۡتَلَفَ فِيهِ إِلَّا ٱلَّذِينَ أُوتُوهُ مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ ٱلۡبَيِّنَـٰتُ بَغۡيَۢا بَيۡنَهُمۡ‌ۖ

اورکتاب میں جھگڑا ڈالا نہیں مگر انہوں نے جنکو ملی تھی بعد اسکے کہ انکو پہنچ چکے صاف حکم، آپس کی ضد سے۔

فَهَدَى ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لِمَا ٱخۡتَلَفُواْ فِيهِ مِنَ ٱلۡحَقِّ بِإِذۡنِهِۦ‌ۗ

پھر اب راہ دی اﷲ نے ایمان والوں کو اس سچی بات کی، جس میں وہ جھگڑ رہے تھے اپنے حکم سے۔

وَٱللَّهُ يَهۡدِى مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَٲطٍ۬ مُّسۡتَقِيمٍ  

اور اﷲ چلائے جس کو چاہے سیدھی راہ۔

213

أَمۡ حَسِبۡتُمۡ أَن تَدۡخُلُواْ ٱلۡجَنَّةَ وَلَمَّا يَأۡتِكُم مَّثَلُ ٱلَّذِينَ خَلَوۡاْ مِن قَبۡلِكُم‌ۖ

کیا تم کو خیال ہے کہ جنت میں چلے جاؤ گے، اور ابھی تم پر آئے نہیں احوال ان کے جو آگے ہو چکے تم سے۔

مَّسَّتۡہُمُ ٱلۡبَأۡسَآءُ وَٱلضَّرَّآءُ وَزُلۡزِلُواْ

پہنچی ان کو سختی اور تکلیف اور جھڑ جھڑائے گئے،

حَتَّىٰ يَقُولَ ٱلرَّسُولُ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَعَهُ ۥ مَتَىٰ نَصۡرُ ٱللَّهِ‌ۗ

یہاں تک کہ کہنے لگا رسول، اور جو اسکے ساتھ ایمان لائے، کب آئے گی مدد اﷲ کی؟

أَلَآ إِنَّ نَصۡرَ ٱللَّهِ قَرِيبٌ۬  

سُن رکھو! مدد اﷲ کی نزدیک ہے۔

214

يَسۡـَٔلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ‌ۖ

تجھ سے پوچھتے ہیں کیا چیز خرچ کریں؟

قُلۡ مَآ أَنفَقۡتُم مِّنۡ خَيۡرٍ۬ فَلِلۡوَٲلِدَيۡنِ وَٱلۡأَقۡرَبِينَ وَٱلۡيَتَـٰمَىٰ وَٱلۡمَسَـٰكِينِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِ‌ۗ

تُو کہہ، جو چیز خرچ کرو فائدے کی، سو ماں باپ کو اور نزدیک ناتے والوں کو اور یتیموں کو اور محتاجوں کو اور راہ کے مسافر کو۔

وَمَا تَفۡعَلُواْ مِنۡ خَيۡرٍ۬ فَإِنَّ ٱللَّهَ بِهِۦ عَلِيمٌ۬  

اور جو کرو گے بھلائی سو وہ اﷲ کو معلوم ہے۔

215

كُتِبَ عَلَيۡڪُمُ ٱلۡقِتَالُ وَهُوَ كُرۡهٌ۬ لَّكُمۡ‌ۖ

حکم ہوا تم پر لڑائی کا، اور وہ بُری لگتی ہے تم کو۔

وَعَسَىٰٓ أَن تَكۡرَهُواْ شَيۡـًٔ۬ا وَهُوَ خَيۡرٌ۬ لَّڪُمۡ‌ۖ

اور شاید تم کو بُری لگے ایک چیز، اور بہتر ہو تم کو۔

وَعَسَىٰٓ أَن تُحِبُّواْ شَيۡـًٔ۬ا وَهُوَ شَرٌّ۬ لَّكُمۡ‌ۗ

اور شاید تم کو خوش لگے ایک چیز، اور وہ بُری ہو تم کو۔

وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ وَأَنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ  

اور اﷲ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

216

يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلشَّہۡرِ ٱلۡحَرَامِ قِتَالٍ۬ فِيهِ‌ۖ

تجھ سے پُوچھتے ہیں مہینے حرام کو، اس میں لڑائی کرنی۔

قُلۡ قِتَالٌ۬ فِيهِ كَبِيرٌ۬‌ۖ

تُو کہہ، لڑائی اس میں بڑا گناہ ہے۔

وَصَدٌّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَڪُفۡرُۢ بِهِۦ وَٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ وَإِخۡرَاجُ أَهۡلِهِۦ مِنۡهُ أَكۡبَرُ عِندَ ٱللَّهِ‌ۚ

اور روکنا اﷲ کی راہ سے، اور اس کو نہ ماننا،اور مسجد الحرام سے روکنا، اور نکال دینا اسکے لوگوں کو وہاں سے،

 اس سے زیادہ گناہ ہے اﷲ کے ہاں۔

وَٱلۡفِتۡنَةُ أَڪۡبَرُ مِنَ ٱلۡقَتۡلِ‌ۗ

اور دین سے بچلانا (گمراہ کرنا) مار ڈالنے سے زیادہ۔

وَلَا يَزَالُونَ يُقَـٰتِلُونَكُمۡ حَتَّىٰ يَرُدُّوكُمۡ عَن دِينِڪُمۡ إِنِ ٱسۡتَطَـٰعُواْ‌ۚ

اور وہ تو لگے ہی رہتے ہیں تم سے لڑنے کو، یہاں تک کہ تم کو پھیر دیں تمہارے دین سے، اگر مقدور پائیں۔

وَمَن يَرۡتَدِدۡ مِنكُمۡ عَن دِينِهِۦ فَيَمُتۡ وَهُوَ ڪَافِرٌ۬

اور جو کوئی پھرے گا تم میں اپنے دین سے پھر مر جائے گا کُفر ہی پر،

فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ حَبِطَتۡ أَعۡمَـٰلُهُمۡ فِى ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأَخِرَةِ‌ۖ

تو ایسوں کے ضائع ہوئے عمل، دنیا میں اور آخرت میں۔

وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَصۡحَـٰبُ ٱلنَّارِ‌ۖ هُمۡ فِيهَا خَـٰلِدُونَ  

اور وہ آگ والے ہیں۔ وہ اس میں رہ پڑے۔

217

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَٱلَّذِينَ هَاجَرُواْ وَجَـٰهَدُواْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ يَرۡجُونَ رَحۡمَتَ ٱللَّهِ‌ۚ

جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی، اور لڑے اﷲ کی راہ میں۔وہ اُمیدوار ہیں اﷲ کی مِہر (رحمت) کے۔

وَٱللَّهُ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

 اور اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔

218

يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡخَمۡرِ وَٱلۡمَيۡسِرِ‌ۖ

تجھ سے پُوچھتے ہیں حکم شراب اور جوئے کا۔

قُلۡ فِيهِمَآ إِثۡمٌ۬ ڪَبِيرٌ۬ وَمَنَـٰفِعُ لِلنَّاسِ وَإِثۡمُهُمَآ أَڪۡبَرُ مِن نَّفۡعِهِمَا‌ۗ

تُو کہہ، ان میں گناہ بڑا ہے، اور فائدے بھی ہیں لوگوں کو۔ اور ان کا گناہ فائدے سے بڑا ہے۔

وَيَسۡـَٔلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ

اور وہ پوچھتے ہیں تجھ سے کیا خرچ کریں (اﷲ کی راہ میں)؟

قُلِ ٱلۡعَفۡوَ‌ۗ

تُو کہہ، جو افزود (ضرورت سے زیادہ) ہو۔

كَذَٲلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلۡأَيَـٰتِ لَعَلَّڪُمۡ تَتَفَكَّرُونَ  

اسی طرح بیان کرتا ہے اﷲ تمہارے واسطے حکم، شاید تم دھیان کرو۔

219

فِى ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأَخِرَةِ‌ۗ

 دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔

وَيَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡيَتَـٰمَىٰ‌ۖ

اور پوچھتے ہیں تجھ سے یتیموں کا حکم۔

قُلۡ إِصۡلَاحٌ۬ لَّهُمۡ خَيۡرٌ۬‌ۖ وَإِن تُخَالِطُوهُمۡ فَإِخۡوَٲنُكُمۡ‌ۚ

تُو کہہ، سنوارنا ان کا بہتر ہے۔ اور اگر خرچ ملا رکھو ان کا تو تمہارے بھائی ہیں۔

وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ ٱلۡمُفۡسِدَ مِنَ ٱلۡمُصۡلِحِ‌ۚ

اور اﷲ کو معلوم ہے خرابی کرنے والا اور سنوارنے والا۔

وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَأَعۡنَتَكُمۡ‌ۚ

اور اگر چاہتا اﷲ تم پر مشکل ڈالتا۔

إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ۬  

 اﷲ زبردست ہے تدبیر والا۔

220

وَلَا تَنكِحُواْ ٱلۡمُشۡرِكَـٰتِ حَتَّىٰ يُؤۡمِنَّ‌ۚ

اور نکاح میں نہ لاؤ شریک والی عورتیں، جب تک ایمان نہ لائیں۔

وَلَأَمَةٌ۬ مُّؤۡمِنَةٌ خَيۡرٌ۬ مِّن مُّشۡرِكَةٍ۬ وَلَوۡ أَعۡجَبَتۡكُمۡ‌ۗ

اور البتہ لونڈی مسلمان بہتر ہے کسی شرک والی سے، اگرچہ تم کو خوش (پسند) آئے۔

وَلَا تُنكِحُواْ ٱلۡمُشۡرِكِينَ حَتَّىٰ يُؤۡمِنُواْ‌ۚ

اور نکاح نہ کر دو شرک والوں کو جب تک ایمان نہ لائیں۔

وَلَعَبۡدٌ۬ مُّؤۡمِنٌ خَيۡرٌ۬ مِّن مُّشۡرِكٍ۬ وَلَوۡ أَعۡجَبَكُمۡ‌ۗ

اور البتہ غلام مسلمان بہتر ہے کسی شرک والے سے، اگرچہ تم کو خوش (پسند) آئے۔

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ يَدۡعُونَ إِلَى ٱلنَّارِ‌ۖ وَٱللَّهُ يَدۡعُوٓاْ إِلَى ٱلۡجَنَّةِ وَٱلۡمَغۡفِرَةِ بِإِذۡنِهِۦ‌ۖ

وہ لوگ بلاتے ہیں دوزخ کی طرف، اور اﷲ بلاتا ہے جنت کی طرف اور بخشش کی طرف اپنے حکم سے،

وَيُبَيِّنُ ءَايَـٰتِهِۦ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ  

اور بتاتا ہے اپنے حکم لوگوں کو، شاید وہ چوکس ہو جائیں۔

221

وَيَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡمَحِيضِ‌ۖ

اور پوچھتے ہیں تم سے حکم حیض کا۔

قُلۡ هُوَ أَذً۬ى فَٱعۡتَزِلُواْ ٱلنِّسَآءَ فِى ٱلۡمَحِيضِ‌ۖ وَلَا تَقۡرَبُوهُنَّ حَتَّىٰ يَطۡهُرۡنَ‌ۖ

تُو کہہ، وہ گندگی ہے،

 سو تم پرے رہو عورتوں سے حیض کے وقت، اور نزدیک نہ ہو ان سے جب تک کہ پاک نہ ہو جائیں۔

فَإِذَا تَطَهَّرۡنَ فَأۡتُوهُنَّ مِنۡ حَيۡثُ أَمَرَكُمُ ٱللَّهُ‌ۚ

پھر جب ستھرائی کر لیں تو جاؤ ان پاس جہاں سے حکم دیا تم کو اﷲ نے۔

إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلتَّوَّٲبِينَ وَيُحِبُّ ٱلۡمُتَطَهِّرِينَ  

اﷲ کو خوش (پسند) آتے ہیں توبہ کرنے والے، اور خوش (پسند) آتے ہیں ستھرائی والے۔

222

نِسَآؤُكُمۡ حَرۡثٌ۬ لَّكُمۡ فَأۡتُواْ حَرۡثَكُمۡ أَنَّىٰ شِئۡتُمۡ‌ۖ

عورتیں تمہاری کھیتی ہیں تمہاری، سو جاؤ اپنی کھیتی میں جہاں سے چاہو۔

وَقَدِّمُواْ لِأَنفُسِكُمۡ‌ۚ

 اور آگے کی تدبیر کرو اپنے واسطے۔

وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّڪُم مُّلَـٰقُوهُ‌ۗ وَبَشِّرِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ  

اور ڈرتے رہو اﷲ سے، اور جان رکھو کہ تم کو اس سے ملنا ہے۔ اور خوشخبری سُنا ایمان والوں کو۔

223

وَلَا تَجۡعَلُواْ ٱللَّهَ عُرۡضَةً۬ لِّأَيۡمَـٰنِڪُمۡ أَن تَبَرُّواْ وَتَتَّقُواْ وَتُصۡلِحُواْ بَيۡنَ ٱلنَّاسِ‌ۗ

اور نہ ٹھیراؤ اﷲ کو ہتھ کنڈا اپنی قسمیں کھانے کا، کہ سلوک نہ کرو اور پرہیزگاری اور صلح درمیان لوگوں کے۔

وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۬  

اور اﷲ سنتا ہے جانتا۔

224

لَّا يُؤَاخِذُكُمُ ٱللَّهُ بِٱللَّغۡوِ فِىٓ أَيۡمَـٰنِكُمۡ وَلَـٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا كَسَبَتۡ قُلُوبُكُمۡ‌ۗ

 نہیں پکڑتا تم کو اﷲ ناکاری قَسموں پر تمہاری لیکن پکڑتا ہے اس کام پر جو کرتے ہیں دل تمہارے۔

وَٱللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ۬

اور اﷲ بخشتا ہے تحمل والا۔

225

لِّلَّذِينَ يُؤۡلُونَ مِن نِّسَآٮِٕهِمۡ تَرَبُّصُ أَرۡبَعَةِ أَشۡہُرٍ۬

جو لوگ قسم کھا رہتے ہیں اپنی عورتوں سے، ان کو فرصت ہے چار مہینے۔

فَإِن فَآءُو فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

پھر اگر مل گئے تو اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔

226

وَإِنۡ عَزَمُواْ ٱلطَّلَـٰقَ فَإِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۬  

 اوراگر ٹھہرایا رخصت کرنا، تو اﷲ سنتا ہے جانتا۔

227

وَٱلۡمُطَلَّقَـٰتُ يَتَرَبَّصۡنَ بِأَنفُسِهِنَّ ثَلَـٰثَةَ قُرُوٓءٍ۬‌ۚ

اور طلاق والی عورتیں انتظار کروائیں اپنے تیئں تین حیض تک۔

وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَن يَكۡتُمۡنَ مَا خَلَقَ ٱللَّهُ فِىٓ أَرۡحَامِهِنَّ إِن كُنَّ يُؤۡمِنَّ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ‌ۚ

اور ان کو حلال نہیں کہ چھپا رکھیں جو پیدا کیا اﷲ نے انکے پیٹ میں،

 اگر ایمان رکھتی ہیں اﷲ پر اور پچھلے دن (آخرت) پر۔

وَبُعُولَتُہُنَّ أَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِى ذَٲلِكَ إِنۡ أَرَادُوٓاْ إِصۡلَـٰحً۬ا‌ۚ

اور انکے خاوندوں کو پہنچتا ہے پھیر لینا اُ ن کا اتنی دیر میں، اگر چاہیں صلح کرنی۔

وَلَهُنَّ مِثۡلُ ٱلَّذِى عَلَيۡہِنَّ بِٱلۡمَعۡرُوفِ‌ۚ

اور عورتوں کو بھی حق ہے جیسا کہ ان پر حق ہے، موافق دستور کے۔

وَلِلرِّجَالِ عَلَيۡہِنَّ دَرَجَةٌ۬‌ۗ وَٱللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ  

اور مردوں کو ان پر درجہ ہے، اور اﷲ زبردست ہے تدبیر والا۔

228

ٱلطَّلَـٰقُ مَرَّتَانِ‌ۖ فَإِمۡسَاكُۢ بِمَعۡرُوفٍ أَوۡ تَسۡرِيحُۢ بِإِحۡسَـٰنٍ۬‌ۗ

طلاق ہے دو بار تک، پھر رکھنا موافق دستور کے یا رخصت کرنا نیکی سے،

وَلَا يَحِلُّ لَڪُمۡ أَن تَأۡخُذُواْ مِمَّآ ءَاتَيۡتُمُوهُنَّ شَيۡـًٔاإِلَّآ أَن يَخَافَآ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّهِ‌ۖ

اور تم کو روا نہیں، کہ لے لو کچھ اپنا دیا ہوا عورتوں کو،

مگر کہ وہ دونوں ڈریں، کہ نہ ٹھیک رکھیں گے قائدے اﷲ کے۔

فَإِنۡ خِفۡتُمۡ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡہِمَا فِيمَا ٱفۡتَدَتۡ بِهِۦ‌ۗ

پھر اگر تم لوگ ڈرو کہ وہ نہ ٹھیک رکھیں گے قاعدے اﷲ کے، تو نہیں گناہ دونوں پر جو بدلہ دے کر چھوٹے عورت ۔

تِلۡكَ حُدُودُ ٱللَّهِ فَلَا تَعۡتَدُوهَا‌ۚ

یہ دستور باندھے ہیں اﷲ کے، سو اُن سے آگے نہ بڑھو۔

وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ ٱللَّهِ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ  

اور جو کوئی بڑھ چلے اﷲ کے قائدوں سے سو وہی لوگ ہیں گنہگار۔

229

فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ ۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُ ۥ‌ۗ

 پھر اگر اس کو طلاق دے،

 تو اب حلال نہیں اسکو وہ عورت اس کے بعد جب تک نکاح نہ کرے کسی خاوند سے اس کے سوا،

فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡہِمَآ أَن يَتَرَاجَعَآإِن ظَنَّآ أَن يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّهِ‌ۗ

پھر اگر وہ شخص اسکو طلاق دے تب گناہ نہیں ان دونوں پر کہ پھر مل جا ئیں

اگر خیال رکھیں کہ ٹھیک رکھیں گے قاعدے اﷲ کے۔

وَتِلۡكَ حُدُودُ ٱللَّهِ يُبَيِّنُہَا لِقَوۡمٍ۬ يَعۡلَمُونَ

اور یہ دستور باندھے ہیں اﷲ کے، بیان کرتا ہے واسطے جاننے والوں کے۔

230

وَإِذَا طَلَّقۡتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَبَلَغۡنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمۡسِكُوهُنَّ بِمَعۡرُوفٍ أَوۡ سَرِّحُوهُنَّ بِمَعۡرُوفٍ۬‌ۚ

اور جب طلاق دی تم نے عورتوں کو، پھر پہنچیں اپنی عدّت تک، تو رکھ لو ان کو دستور سے، یا رخصت کرو دستور سے۔

وَلَا تُمۡسِكُوهُنَّ ضِرَارً۬ا لِّتَعۡتَدُواْ‌ۚ

اور مت بند کرو اُن کے ستانے کو تا زیادتی کرو۔

وَمَن يَفۡعَلۡ ذَٲلِكَ فَقَدۡ ظَلَمَ نَفۡسَهُ ۥ‌ۚ

 اور جو کوئی یہ کام کرے، اس نے بُرا کیا اپنا۔

وَلَا تَتَّخِذُوٓاْ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ هُزُوً۬ا‌ۚ

اور مت ٹھہراؤ حکم اﷲ کے ہنسی۔

وَٱذۡكُرُواْ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ عَلَيۡكُمۡ وَمَآ أَنزَلَ عَلَيۡكُم مِّنَ ٱلۡكِتَـٰبِ وَٱلۡحِكۡمَةِ يَعِظُكُم بِهِۦ‌ۚ

اور یاد کرو احسان اﷲ کا جو تم پر ہے، اور وہ جو اتاری تم پر کتاب اور کام کی باتیں، کہ تم کو سمجھائے۔

وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيمٌ۬  

اور ڈرتے رہ اﷲ سے، اور جان رکھو کے اﷲ سب چیز جانتا ہے۔

231

وَإِذَا طَلَّقۡتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَبَلَغۡنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعۡضُلُوهُنَّ أَن يَنكِحۡنَ أَزۡوَٲجَهُنَّ

 اور جب طلاق دی تم نے عورتوں کو، پھر پہنچ چکیں اپنی عدت کو، تو اب نہ روکو ان کو کہ

إِذَا تَرَٲضَوۡاْ بَيۡنَہُم بِٱلۡمَعۡرُوفِ‌ۗ

نکاح کر لیں اپنے خاوندوں سے، جب راضی ہو جائیں آپس میں، موافق دستور کے۔

ذَٲلِكَ يُوعَظُ بِهِۦ مَن كَانَ مِنكُمۡ يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ‌ۗ

یہ نصیحت ملتی ہے اسکوجو تم میں یقین رکھتا ہے اﷲ پر اور پچھلے دن پر۔

ذَٲلِكُمۡ أَزۡكَىٰ لَكُمۡ وَأَطۡهَرُ‌ۗ

اسی میں سنوار زیادہ ہے تم کو اور ستھرائی۔

وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ وَأَنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ  

 اور اﷲ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

232

وَٱلۡوَٲلِدَٲتُ يُرۡضِعۡنَ أَوۡلَـٰدَهُنَّ حَوۡلَيۡنِ كَامِلَيۡنِ‌ۖ لِمَنۡ أَرَادَ أَن يُتِمَّ ٱلرَّضَاعَةَ‌ۚ

اور لڑکے والیاں دودھ پلائیں اپنے لڑکوں کو دو برس پورے جو کوئی چاہے کہ پوری کرے دودھ کی مدت۔

وَعَلَى ٱلۡمَوۡلُودِ لَهُ ۥ رِزۡقُهُنَّ وَكِسۡوَتُہُنَّ بِٱلۡمَعۡرُوفِ‌ۚ

اور لڑکے والے پر ہے کھانا اور پہننا اُن کا موافق دستور کے۔

لَا تُكَلَّفُ نَفۡسٌ إِلَّا وُسۡعَهَا‌ۚ

تکلیف نہیں کسی شخص کو مگر جو اس کی گنجائش ہے،

لَا تُضَآرَّ وَٲلِدَةُۢ بِوَلَدِهَا وَلَا مَوۡلُودٌ۬ لَّهُ ۥ بِوَلَدِهِۦ‌ۚ

نہ ضرر چاہے ماں اپنی اولاد کا، اور نہ لڑکے والے اپنی اولاد کا۔

وَعَلَى ٱلۡوَارِثِ مِثۡلُ ذَٲلِكَ‌ۗ

اور وارث پر بھی یہی ذمہ ہے۔

فَإِنۡ أَرَادَا فِصَالاً عَن تَرَاضٍ۬ مِّنۡہُمَا وَتَشَاوُرٍ۬ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡہِمَا‌ۗ

پھر اگر دونوں چاہیں دودھ چھڑانا آپس کی رضا سے اور مشورت سے، تو ان کو نہیں گناہ۔

وَإِنۡ أَرَدتُّمۡ أَن تَسۡتَرۡضِعُوٓاْ أَوۡلَـٰدَكُمۡ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ إِذَا سَلَّمۡتُم مَّآ ءَاتَيۡتُم بِٱلۡمَعۡرُوفِ‌ۗ

اور اگر تم مرد چاہو، کہ دودھ پلوالو اپنی اولاد کو

تو تم پر نہیں گناہ، جب حوالہ کر دیا جو تم نے دینا ٹھہرایا موافق دستور کے۔

وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٌ۬  

اور ڈرو اﷲ سے، اور جان رکھو، کہ اﷲ تمہارے کام دیکھتا ہے ۔

233

وَٱلَّذِينَ يُتَوَفَّوۡنَ مِنكُمۡ وَيَذَرُونَ أَزۡوَٲجً۬ا يَتَرَبَّصۡنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرۡبَعَةَ أَشۡہُرٍ۬ وَعَشۡرً۬ا‌ۖ

اور جو لوگ مر جائیں تم میں اور چھوڑ جائیں عورتیں، وہ انتظارکروائیں اپنے تیئں چار مہینے اور دس دن۔

فَإِذَا بَلَغۡنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ فِيمَا فَعَلۡنَ فِىٓ أَنفُسِهِنَّ بِٱلۡمَعۡرُوفِ‌ۗ

پھر جب پہنچ چکیں اپنی عدّت کو، تو تم پر نہیں گناہ، جو وہ اپنے حق میں کریں موافق دستور کے۔

وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٌ۬  

اور اﷲ کو تمہارے کام کی خبر ہے۔

234

وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ فِيمَا عَرَّضۡتُم بِهِۦ مِنۡ خِطۡبَةِ ٱلنِّسَآءِ أَوۡ أَڪۡنَنتُمۡ فِىٓ أَنفُسِكُمۡ‌ۚ

اور گناہ نہیں تم پر جو پردے میں کہو پیغام نکاح کا عورت کو، یا چھپا رکھو اپنے دل میں۔

عَلِمَ ٱللَّهُ أَنَّكُمۡ سَتَذۡكُرُونَهُنَّ

معلوم ہے اﷲ کو کہ تم البتہ دھیان کرو گے،

وَلَـٰكِن لَّا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا إِلَّآ أَن تَقُولُواْ قَوۡلاً۬ مَّعۡرُوفً۬ا‌ۚ

لیکن وعدہ نہ کرو اُن سے چھپ کر مگر یہی کہ کہہ دو ایک بات جسکا رواج ہے۔

وَلَا تَعۡزِمُواْ عُقۡدَةَ ٱلنِّڪَاحِ حَتَّىٰ يَبۡلُغَ ٱلۡكِتَـٰبُ أَجَلَهُ ۥ‌ۚ

اور نہ باندھو گرہ نکاح کی۔ جب تک پہنچ چکے حکم اﷲ کا اپنی مدت کو۔

وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ مَا فِىٓ أَنفُسِكُمۡ فَٱحۡذَرُوهُ‌ۚ

اور جان رکھو کہ اﷲ کو معلوم ہے جو تمہارے دل میں ہے، تو اس سے ڈرتے رہو۔

وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ۬  

اور جان رکھو کہ اﷲ بخشتا ہے تحمل والا۔

235

لَّا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ إِن طَلَّقۡتُمُ ٱلنِّسَآءَ مَا لَمۡ تَمَسُّوهُنَّ أَوۡ تَفۡرِضُواْ لَهُنَّ فَرِيضَةً۬‌ۚ

 گناہ نہیں تم پر اگر طلاق دو عورتوں کو، جب تک یہ نہیں کہ ان کو ہاتھ لگایا ہو۔ یا مقرر کیا ہو انکا کچھ حق۔

وَمَتِّعُوهُنَّ عَلَى ٱلۡمُوسِعِ قَدَرُهُ ۥ وَعَلَى ٱلۡمُقۡتِرِ قَدَرُهُ ۥ مَتَـٰعَۢا بِٱلۡمَعۡرُوفِ‌ۖ

اور ان کو خرچ دو۔وسعت والے پر اسکے موافق ہے اور تنگی والے پر اسکے موافق جو خرچ دستور ہے،

حَقًّا عَلَى ٱلۡمُحۡسِنِينَ  

 لازم ہے نیکی والوں کو۔

236

وَإِن طَلَّقۡتُمُوهُنَّ مِن قَبۡلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ وَقَدۡ فَرَضۡتُمۡ لَهُنَّ فَرِيضَةً۬ فَنِصۡفُ مَا فَرَضۡتُمۡ

اور اگر طلاق دو ان کو ہاتھ لگانے سے پہلے، اور ٹھہرا چکے ہو اُن کا حق،تو لازم ہوا آدھا جو کچھ ٹھہرایا تھا۔

إِلَّآ أَن يَعۡفُونَ أَوۡ يَعۡفُوَاْ ٱلَّذِى بِيَدِهِۦ عُقۡدَةُ ٱلنِّكَاحِ‌ۚ

 مگر یہ کہ درگذر کریں عورتیں، یا درگذر کرے جس کے ہاتھ گِرہ ہے نکاح کی۔

وَأَن تَعۡفُوٓاْ أَقۡرَبُ لِلتَّقۡوَىٰ‌ۚ

اور تم مرد درگذر کرو تو قریب ہے پرہیزگاری سے۔

وَلَا تَنسَوُاْ ٱلۡفَضۡلَ بَيۡنَكُمۡ‌ۚ

 اور نہ بھلا دو بھلائی رکھنی آپس میں۔

إِنَّ ٱللَّهَ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٌ  

تحقیق اﷲ جو کرتے ہو سو دیکھتا ہے۔

237

حَـٰفِظُواْ عَلَى ٱلصَّلَوَٲتِ وَٱلصَّلَوٰةِ ٱلۡوُسۡطَىٰ وَقُومُواْ لِلَّهِ قَـٰنِتِينَ  

خبردار رہو نمازوں سے، اور بیچ والی نماز سے۔ اور کھڑے رہو اﷲ کے آگے ادب سے۔

238

فَإِنۡ خِفۡتُمۡ فَرِجَالاً أَوۡ رُكۡبَانً۬ا‌ۖ

پھر اگر تم کو ڈر ہو، تو پیادہ پڑھ لو یا سوار۔

فَإِذَآ أَمِنتُمۡ فَٱذۡڪُرُواْ ٱللَّهَ كَمَا عَلَّمَڪُم مَّا لَمۡ تَكُونُواْ تَعۡلَمُونَ

پھر جس وقت چین پاؤ تو یاد کرو اﷲ کو، جیسا تم کو سکھایا ہے جو تم نہ جانتے تھے۔

239

وَٱلَّذِينَ يُتَوَفَّوۡنَ مِنڪُمۡ وَيَذَرُونَ أَزۡوَٲجً۬اوَصِيَّةً۬ لِّأَزۡوَٲجِهِم مَّتَـٰعًا إِلَى ٱلۡحَوۡلِ غَيۡرَ إِخۡرَاجٍ۬‌ۚ

 اور جو لوگ تم میں مر جائیں اور چھوڑ جائیں عورتیں۔

وصیحت کر دیں اپنی عورتوں کے واسطے خرچ دینا ایک برس، نہ نکال دینا۔

فَإِنۡ خَرَجۡنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡڪُمۡ فِى مَا فَعَلۡنَ فِىٓ أَنفُسِهِنَّ مِن مَّعۡرُوفٍ۬‌ۗ

پھر اگر وہ نکل جائیں تو گناہ نہیں تم پر، جو کچھ کریں اپنے حق میں دستور کی بات۔

وَٱللَّهُ عَزِيزٌ حَڪِيمٌ۬  

اور اﷲ زبردست ہے حکمت والا۔

240

وَلِلۡمُطَلَّقَـٰتِ مَتَـٰعُۢ بِٱلۡمَعۡرُوفِ‌ۖ حَقًّا عَلَى ٱلۡمُتَّقِينَ  

اور طلاق والیوں کو خرچ دینا ہے موافق دستور کے لازم ہے پرہیزگاروں کو۔

241

كَذَٲلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَڪُمۡ ءَايَـٰتِهِۦ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُونَ  

اس طرح بیان کرتا ہے اﷲ تمہارے واسطے اپنی آیتیں شاید تم بُوجھ (سمجھ) رکھو۔

242

أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ خَرَجُواْ مِن دِيَـٰرِهِمۡ وَهُمۡ أُلُوفٌ حَذَرَ ٱلۡمَوۡتِ

تو نے نہ دیکھے وہ لوگ جو نکلے اپنے گھروں سے، اور وہ ہزاروں تھے، موت کے ڈر سے۔

فَقَالَ لَهُمُ ٱللَّهُ مُوتُواْ ثُمَّ أَحۡيَـٰهُمۡ‌ۚ

پھر کہا ان کو اﷲ نے، مر جاؤ۔ پیچھے ان کو جِلایا (زندہ کی)۔

إِنَّ ٱللَّهَ لَذُو فَضۡلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَڪۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَشۡڪُرُونَ  

اﷲ تو فضل رکھتا ہے لوگوں پر، لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔

243

وَقَـٰتِلُواْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۬  

اور لڑو اﷲ کی راہ میں، اور جان لو کہ اﷲ سنتا ہے جانتا۔

244

مَّن ذَا ٱلَّذِى يُقۡرِضُ ٱللَّهَ قَرۡضًا حَسَنً۬ا فَيُضَـٰعِفَهُ ۥ لَهُ ۥۤ أَضۡعَافً۬ا ڪَثِيرَةً۬‌ۚ

 کون شخص ہے ایسا کہ قرض دے اﷲ کو اچھا قرض، کہ وہ اس کو دُونا کر دے کتنے برابر؟

وَٱللَّهُ يَقۡبِضُ وَيَبۡصُۜطُ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ  

اور اﷲ تنگی کرتا ہے اور کشائش (خوشحالی)۔ اور اس پاس اُلٹے (لَوٹ) جاؤ گے۔

245

أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلۡمَلَإِ مِنۢ بَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ مِنۢ بَعۡدِ مُوسَىٰٓ

تو نے نہ دیکھی ایک جماعت بنی اسرائیل میں موسیٰ کے بعد؟

إِذۡ قَالُواْ لِنَبِىٍّ۬ لَّهُمُ ٱبۡعَثۡ لَنَا مَلِڪً۬ا نُّقَـٰتِلۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ‌ۖ

جب کہا اپنے نبی کو، کھڑا کر دے ہم کو ایک بادشاہ، کہ ہم لڑائی کریں اﷲ کی راہ میں،

قَالَ هَلۡ عَسَيۡتُمۡ إِن ڪُتِبَ عَلَيۡڪُمُ ٱلۡقِتَالُ أَلَّا تُقَـٰتِلُواْ‌ۖ

وہ بولا کہ یہ بھی توقع ہے تم سے کہ اگر حکم ہو تم کو لڑائی کا، تب نہ لڑو۔

قَالُواْ وَمَا لَنَآ أَلَّا نُقَـٰتِلَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَقَدۡ أُخۡرِجۡنَا مِن دِيَـٰرِنَا وَأَبۡنَآٮِٕنَا‌ۖ

بولے ہم کو کیا ہوا ہم نہ لڑیں اﷲ کی راہ میں، اور ہم کو نکال دیا ہے ہمارے گھر سے، اور بیٹوں سے۔

فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقِتَالُ تَوَلَّوۡاْ إِلَّا قَلِيلاً۬ مِّنۡهُمۡ‌ۗ

پھر جب حکم ہوا ان کو لڑائی کا، پھر گئے، مگر تھوڑے ان میں سے۔

وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِٱلظَّـٰلِمِينَ  

اور اﷲ کو معلوم ہیں گنہگار۔

246

وَقَالَ لَهُمۡ نَبِيُّهُمۡ إِنَّ ٱللَّهَ قَدۡ بَعَثَ لَڪُمۡ طَالُوتَ مَلِكً۬ا‌ۚ

اور کہا ان کو ان کے نبی نے، اﷲ نے کھڑا کر دیا تم کو طالُوت بادشاہ۔

قَالُوٓاْ أَنَّىٰ يَكُونُ لَهُ ٱلۡمُلۡكُ عَلَيۡنَا

بولے، کہاں ہو گی اس کی سلطنت ہمارے اُوپر؟

وَنَحۡنُ أَحَقُّ بِٱلۡمُلۡكِ مِنۡهُ وَلَمۡ يُؤۡتَ سَعَةً۬ مِّنَ ٱلۡمَالِ‌ۚ

 اور ہمارا حق زیادہ ہے سلطنت میں اس سے، اور اس کو ملی نہیں کشایش مال کی۔

قَالَ إِنَّ ٱللَّهَ ٱصۡطَفَٮٰهُ عَلَيۡڪُمۡ وَزَادَهُ ۥ بَسۡطَةً۬ فِى ٱلۡعِلۡمِ وَٱلۡجِسۡمِ‌ۖ

کہا اﷲ نے اس کو پسند کیا تم سے اور زیادہ کشایش (کشادگی) دی عقل میں اور بدن میں۔

وَٱللَّهُ يُؤۡتِى مُلۡڪَهُ ۥ مَن يَشَآءُ‌ۚ

اور اﷲ دیتا ہے اپنی سلطنت جس کو چاہے۔

وَٱللَّهُ وَٲسِعٌ عَلِيمٌ۬  

اور اﷲ کشایش (وسعت) والا ہے سب جانتا۔

247

وَقَالَ لَهُمۡ نَبِيُّهُمۡ إِنَّ ءَايَةَ مُلۡڪِهِۦۤ أَن يَأۡتِيَڪُمُ ٱلتَّابُوتُ فِيهِ سَڪِينَةٌ۬ مِّن رَّبِّڪُمۡ

 اور کہا ان کو ان کے نبی نے،

 نشان اُسکی سلطنت کا یہ کہ آئے تم کو صندوق، جس میں ہے دل جمعی تمہارے رب کی طرف سے،

وَبَقِيَّةٌ۬ مِّمَّا تَرَكَ ءَالُ مُوسَىٰ وَءَالُ هَـٰرُونَ تَحۡمِلُهُ ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةُ‌ۚ

اور کچھ بچی چیزیں جو چھوڑ گئے موسیٰ اور ہارون کی اولاد، اٹھا لائیں اس کو فرشتے،

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬ لَّڪُمۡ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ  

اس میں نشانی پُوری ہے تم کو اگر یقین رکھتے ہو۔

248

فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوتُ بِٱلۡجُنُودِ قَالَ إِنَّ ٱللَّهَ مُبۡتَلِيڪُم بِنَهَرٍ۬

پھر جب باہر ہوا طالوت فوجیں لے کر، کہا، اﷲ تم کو آزماتا ہے ایک نہر سے۔

فَمَن شَرِبَ مِنۡهُ فَلَيۡسَ مِنِّى

پھر جس نے پانی پیا اس کا، وہ میرا نہیں۔

وَمَن لَّمۡ يَطۡعَمۡهُ فَإِنَّهُ ۥ مِنِّىٓ إِلَّا مَنِ ٱغۡتَرَفَ غُرۡفَةَۢ بِيَدِهِۦ‌ۚ

 اور جس نے ا س کو نہ چکھا، وہ ہے میرا، پھر جو کوئی بھر لے ایک چُلّو اپنے ہاتھ سے۔

فَشَرِبُواْ مِنۡهُ إِلَّا قَلِيلاً۬ مِّنۡهُمۡ

پھر پی گئے اس کا پانی مگر تھوڑے ان میں۔

فَلَمَّا جَاوَزَهُ ۥ هُوَ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَعَهُ ۥ قَالُواْ لَا طَاقَةَ لَنَا ٱلۡيَوۡمَ بِجَالُوتَ وَجُنُودِهِۦ‌ۚ

پھر جب پار ہوا وہ اور ایمان والے ساتھ اس کے،

کہنے لگے، قوت نہیں ہم کو آج جالوت کی اور اس کے لشکروں کی۔

قَالَ ٱلَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَـٰقُواْ ٱللَّهِ ڪَم مِّن فِئَةٍ۬ قَلِيلَةٍ غَلَبَتۡ فِئَةً۬ ڪَثِيرَةَۢ بِإِذۡنِ ٱللَّهِ‌ۗ

بولے، جن کو خیال تھا کہ اُن کو ملنا ہے اﷲ سے ،

بہت جگہ جماعت تھوڑی غالب ہوئی ہے جماعت بہت پر اﷲ کے حکم سے۔

وَٱللَّهُ مَعَ ٱلصَّـٰبِرِينَ  

اور اﷲ ساتھ ہے ٹھہرنے والوں کے۔

249

وَلَمَّا بَرَزُواْ لِجَالُوتَ وَجُنُودِهِۦ قَالُواْ

اور جب سامنے ہوئے جالوت کے اور اس کی فوجوں کے، بولے،

رَبَّنَآ أَفۡرِغۡ عَلَيۡنَا صَبۡرً۬اوَثَبِّتۡ أَقۡدَامَنَا وَٱنصُرۡنَا عَلَى ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡڪَـٰفِرِينَ  

اے رب ہمارے! ڈال دے ہم میں جتنی مضبوطی ہے اور ٹھہرا ہمارے پاؤں اور مدد کر ہماری اس کافر قوم پر۔

250

فَهَزَمُوهُم بِإِذۡنِ ٱللَّهِ وَقَتَلَ دَاوُ ۥدُ جَالُوتَ

پھر شکست دی ان کو اﷲ کے حکم سے، اور مارا داؤد نے جالُوت کو،

وَءَاتَٮٰهُ ٱللَّهُ ٱلۡمُلۡكَ وَٱلۡحِڪۡمَةَ وَعَلَّمَهُ ۥ مِمَّا يَشَآءُ‌ۗ

اور دی اس کو اﷲ نے سلطنت اور تدبیر، اور سکھایا اس کو جو چاہا۔

وَلَوۡلَا دَفۡعُ ٱللَّهِ ٱلنَّاسَ بَعۡضَهُم بِبَعۡضٍ۬ لَّفَسَدَتِ ٱلۡأَرۡضُ

اور اگر دفع نہ کروادے اﷲ لوگوں کو ایک کو ایک سے تو خراب ہو جائے ملک،

وَلَـٰڪِنَّ ٱللَّهَ ذُو فَضۡلٍ عَلَى ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

لیکن اﷲ فضل رکھتا ہے جہان کے لوگوں پر۔

251

تِلۡكَ ءَايَـٰتُ ٱللَّهِ نَتۡلُوهَا عَلَيۡكَ بِٱلۡحَقِّ‌ۚ

یہ آیتیں اﷲ کی ہیں، ہم تجھ کو سناتے ہیں۔ تحقیق ۔

وَإِنَّكَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ  

 اور تو بیشک رسولوں میں ہے۔

252

تِلۡكَ ٱلرُّسُلُ فَضَّلۡنَا بَعۡضَهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٍ۬‌ۘ

یہ سب رسول، بڑائی دی ہم نے ان میں ایک کو ایک سے،

مِّنۡهُم مَّن كَلَّمَ ٱللَّهُ‌ۖ وَرَفَعَ بَعۡضَهُمۡ دَرَجَـٰتٍ۬‌ۚ

کوئی ہے کہ کلام کیا اس سے اﷲ نے، اور بلند کئے بعضوں کے درجے،

وَءَاتَيۡنَا عِيسَى ٱبۡنَ مَرۡيَمَ ٱلۡبَيِّنَـٰتِ وَأَيَّدۡنَـٰهُ بِرُوحِ ٱلۡقُدُسِ‌ۗ

اور دی ہم نے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو نشانیاں صریح، اور زور دیا اسکو روح پاک سے۔

وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ مَا ٱقۡتَتَلَ ٱلَّذِينَ مِنۢ بَعۡدِهِم مِّنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ ٱلۡبَيِّنَـٰتُ

اور اگر چاہتا اﷲ نہ لڑتے انکے پچھلے، بعد اسکے کہ پہنچے ان کو صاف حکم،

وَلَـٰكِنِ ٱخۡتَلَفُواْ فَمِنۡہُم مَّنۡ ءَامَنَ وَمِنۡہُم مَّن كَفَرَ‌ۚ

لیکن وہ پھٹ گئے پھر کوئی ان میں یقین لایا، اور کوئی منکر ہوا۔

وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ مَا ٱقۡتَتَلُواْ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّهَ يَفۡعَلُ مَا يُرِيدُ  

اور اگر چاہتا اﷲ، نہ لڑتے، لیکن اﷲ کرتا ہے جو چاہے۔

253

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ

اے ایمان والو!

أَنفِقُواْ مِمَّا رَزَقۡنَـٰكُم مِّن قَبۡلِ أَن يَأۡتِىَ يَوۡمٌ۬ لَّا بَيۡعٌ۬ فِيهِ وَلَا خُلَّةٌ۬ وَلَا شَفَـٰعَةٌ۬‌ۗ

خرچ کرو کچھ ہمارا دیا، پہلے اس دن کے آنے سے، جس میں نہ بِکنا ہے اور نہ آشنائی ہے اور نہ سفارش۔

وَٱلۡكَـٰفِرُونَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

اور جو منکر ہیں وہی ہیں گنہگار۔

254

ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلۡحَىُّ ٱلۡقَيُّومُ‌ۚ

اﷲ! اسکے سوا کسی کی بندگی نہیں، جیتا ہے سب کا تھامنے والا۔

لَا تَأۡخُذُهُ ۥ سِنَةٌ۬ وَلَا نَوۡمٌ۬‌ۚ

نہیں پکڑتی اس کو اونگھ اور نہ نیند۔

لَّهُ ۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِ‌ۗ

اسی کا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے۔

مَن ذَا ٱلَّذِى يَشۡفَعُ عِندَهُ ۥۤ إِلَّا بِإِذۡنِهِۦ‌ۚ

کون ایسا ہے کہ سفارش کرے اسکے پاس مگر اسکے اذن سے،

يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ أَيۡدِيهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ‌ۖ

جانتا ہے جو خلق کے روبرو ہے اور پیٹھ پیچھے۔

وَلَا يُحِيطُونَ بِشَىۡءٍ۬ مِّنۡ عِلۡمِهِۦۤ إِلَّا بِمَا شَآءَ‌ۚ

اور یہ نہیں گھیر سکتے اس کے علم میں سے کچھ مگر جو وہ چاہے۔

وَسِعَ كُرۡسِيُّهُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ‌ۖ وَلَا يَـُٔودُهُ ۥ حِفۡظُهُمَا‌ۚ

گنجائش ہے اس کی کُرسی میں آسمان اور زمین کو۔ اور تھکتا نہیں اُن کے تھامنے سے،

وَهُوَ ٱلۡعَلِىُّ ٱلۡعَظِيمُ  

اور وہی ہے اوپر سب سے بڑا۔

255

لَآ إِكۡرَاهَ فِى ٱلدِّينِ‌ۖ قَد تَّبَيَّنَ ٱلرُّشۡدُ مِنَ ٱلۡغَىِّ‌ۚ

 زور نہیں دین کی بات میں، کھل چکی ہے صلاحیت اور بے راہی،

فَمَن يَكۡفُرۡ بِٱلطَّـٰغُوتِ وَيُؤۡمِنۢ بِٱللَّهِ فَقَدِ ٱسۡتَمۡسَكَ بِٱلۡعُرۡوَةِ ٱلۡوُثۡقَىٰ لَا ٱنفِصَامَ لَهَا‌ۗ

اب جو کوئی منکر ہو مفسد سے اور یقین لائے اﷲ پر اس نے پکڑی گہہ (سہارا) مضبوط، جو ٹوٹنے والی نہیں،

وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ  

اور اﷲ سنتا ہے جانتا۔

256

ٱللَّهُ وَلِىُّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ يُخۡرِجُهُم مِّنَ ٱلظُّلُمَـٰتِ إِلَى ٱلنُّورِ‌ۖ

اﷲ کام بنانے والا ہے ایمان والوں کا، نکالتا ہے ان کو اندھیروں سے اُجالے میں۔

وَٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَوۡلِيَآؤُهُمُ ٱلطَّـٰغُوتُ يُخۡرِجُونَهُم مِّنَ ٱلنُّورِ إِلَى ٱلظُّلُمَـٰتِ‌ۗ

اور وہ جو منکر ہیں، اُنکے رفیق ہیں شیطان نکالتے ہیں اُن کو اُجالے سے اندھیروں میں۔

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَصۡحَـٰبُ ٱلنَّارِ‌ۖ هُمۡ فِيہَا خَـٰلِدُونَ  

وہ ہیں دوزخ والے، وہ اسی میں رہ پڑے۔

257

أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِى حَآجَّ إِبۡرَٲهِـۧمَ فِى رَبِّهِۦۤ أَنۡ ءَاتَٮٰهُ ٱللَّهُ ٱلۡمُلۡكَ

تُو نے نہ دیکھا وہ شخص جو جھگڑا ابراہیم سے اسکے رب پر؟ واسطہ یہ کہ دی تھی اس کو اﷲ نے سلطنت،

إِذۡ قَالَ إِبۡرَٲهِـۧمُ رَبِّىَ ٱلَّذِى يُحۡىِۦ وَيُمِيتُ

جب کہا ابراہیم نے میرا رب وہ ہے جو جِلاتا (زندگی بخشتا) ہے اور مارتا ہے،

قَالَ أَنَا۟ أُحۡىِۦ وَأُمِيتُ‌ۖ

بولا میں ہوں جِلاتا (زندگی بخشتا) اور مارتا،

قَالَ إِبۡرَٲهِـۧمُ فَإِنَّ ٱللَّهَ يَأۡتِى بِٱلشَّمۡسِ مِنَ ٱلۡمَشۡرِقِ فَأۡتِ بِہَا مِنَ ٱلۡمَغۡرِبِ فَبُهِتَ ٱلَّذِى كَفَرَ‌ۗ

کہا ابراہیم نے، اﷲ تو لاتا ہے سورج کو مشرق سے، پھر تُو لے آ اس کو مغرب سے،تب حیران رہ گیا وہ منکر۔

وَٱللَّهُ لَا يَہۡدِى ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ  

اور اﷲ نہیں راہ دیتا بے انصاف لوگوں کو۔

258

أَوۡ كَٱلَّذِى مَرَّ عَلَىٰ قَرۡيَةٍ۬ وَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا قَالَ أَنَّىٰ يُحۡىِۦ هَـٰذِهِ ٱللَّهُ بَعۡدَ مَوۡتِهَا‌ۖ

یا جیسے وہ شخص، کہ گزرا ایک شہر پر اور وہ گرا پڑا تھا اپنی چھتوں پر،

بولاکہاں جٍلائے (زندہ کرے)گا اس کو اﷲ مر گئے پیچھے؟

فَأَمَاتَهُ ٱللَّهُ مِاْئَةَ عَامٍ۬ ثُمَّ بَعَثَهُ ۥ‌ۖ

پھر مار رکھا اس کو اﷲ نے سو برس، پھر اٹھایا۔

قَالَ ڪَمۡ لَبِثۡتَ‌ۖ

کہا، تُو کتنی دیر رہا؟

قَالَ لَبِثۡتُ يَوۡمًا أَوۡ بَعۡضَ يَوۡمٍ۬‌ۖ

بولا میں رہا ایک دن یا دن سے کچھ کم۔

قَالَ بَل لَّبِثۡتَ مِاْئَةَ عَامٍ۬ فَٱنظُرۡ إِلَىٰ طَعَامِكَ وَشَرَابِكَ لَمۡ يَتَسَنَّهۡ‌ۖ

کہا، نہیں بلکہ تُو رہا سو برس اب دیکھ کھانا اپنا اور پینا، سڑ نہیں گیا۔

وَٱنظُرۡ إِلَىٰ حِمَارِكَ وَلِنَجۡعَلَكَ ءَايَةً۬ لِّلنَّاسِ‌ۖ

اور دیکھ اپنے گدھے کو اور تجھ کو ہم نمونہ کیا چاہیں لوگوں کے واسطے،

وَٱنظُرۡ إِلَى ٱلۡعِظَامِ ڪَيۡفَ نُنشِزُهَا ثُمَّ نَكۡسُوهَا لَحۡمً۬ا‌ۚ

اور دیکھو ہڈیاں کس طرح ان کو اُبھارتے ہیں، پھر ان پر پہناتے ہیں گوشت۔

فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ ۥ قَالَ أَعۡلَمُ أَنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ ڪُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ۬  

پھر جب اس پر ظاہر ہوا، بولا، میں جانتا ہوں کہ اﷲ ہر چیز پر قادر ہے ۔

259

وَإِذۡ قَالَ إِبۡرَٲهِـۧمُ رَبِّ أَرِنِى ڪَيۡفَ تُحۡىِ ٱلۡمَوۡتَىٰ‌ۖ

اور جب کہا ابراہیم نے اے رب! دکھا مجھ کو کیوں کر جِلائے (زندہ کرے) گا تو مُردے؟

قَالَ أَوَلَمۡ تُؤۡمِن

فرمایا، کیا تو نے یقین نہیں کیا؟

قَالَ بَلَىٰ وَلَـٰكِن لِّيَطۡمَٮِٕنَّ قَلۡبِى‌ۖ

کہا، کیوں نہیں! لیکن اس واسطے کہ تسکین ہو میرے دل کو ۔

قَالَ فَخُذۡ أَرۡبَعَةً۬ مِّنَ ٱلطَّيۡرِ فَصُرۡهُنَّ إِلَيۡكَ ثُمَّ ٱجۡعَلۡ عَلَىٰ كُلِّ جَبَلٍ۬ مِّنۡہُنَّ جُزۡءً۬ا

فرمایا، تو پکڑ چار جانور اُڑتے، پھر ان کو ہلا (مانوس کر) اپنے ساتھ سے،پھر ڈال ہر پہاڑ پر اُن کا ایک ایک ٹکڑا،

ثُمَّ ٱدۡعُهُنَّ يَأۡتِينَكَ سَعۡيً۬ا‌ۚ

پھر ان کو پُکار، کہ آئیں تیرے پاس دوڑتے۔

وَٱعۡلَمۡ أَنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ۬  

اور جان لے کہ اﷲزبردست ہے حکمت والا۔

260

مَّثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمۡوَٲلَهُمۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ

مثال ان کی جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال اﷲ کی راہ میں،جیسے ایک دانہ،

أَنۢبَتَتۡ سَبۡعَ سَنَابِلَ فِى كُلِّ سُنۢبُلَةٍ۬ مِّاْئَةُ حَبَّةٍ۬‌ۗ

 اس سے اُگیں سات بالیں، ہر بال میں سو سو دانے۔

وَٱللَّهُ يُضَـٰعِفُ لِمَن يَشَآءُ‌ۗ وَٱللَّهُ وَٲسِعٌ عَلِيمٌ  

اور اﷲ بڑھاتا ہے جس کے واسطے چاہے۔ اور اﷲ کشائش (وسعت) والا ہے سب جانتا۔

261

ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمۡوَٲلَهُمۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ

جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مال، اﷲ کی راہ میں،

ثُمَّ لَا يُتۡبِعُونَ مَآ أَنفَقُواْ مَنًّ۬ا وَلَآ أَذً۬ى‌ۙ لَّهُمۡ أَجۡرُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ

پھر پیچھے خرچ کر کر نہ احسان رکھتے ہیں نہ ستاتے ہیں، انہیں کو ہے ثواب ان کا، اپنے رب کے ہاں۔

وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ  

اور نہ ڈر ہے اُن پر، اور نہ وہ غم کھائیں گے۔

262

قَوۡلٌ۬ مَّعۡرُوفٌ۬ وَمَغۡفِرَةٌ خَيۡرٌ۬ مِّن صَدَقَةٍ۬ يَتۡبَعُهَآ أَذً۬ى‌ۗ

بات کہنی معقول، اور در گزر کرنی، بہتر (ہے) اس خیرات سے جسکے پیچھے (ہو) ستانا،

وَٱللَّهُ غَنِىٌّ حَلِيمٌ۬

اور اﷲ بے پرواہ ہے تحمل والا۔

263

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تُبۡطِلُواْ صَدَقَـٰتِكُم بِٱلۡمَنِّ وَٱلۡأَذَىٰ كَٱلَّذِى

اے ایمان والو! مت ضائع کرو اپنی خیرات احسان رکھ کر اور ستا کر،

يُنفِقُ مَالَهُ ۥ رِئَآءَ ٱلنَّاسِ وَلَا يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ‌ۖ

جیسے وہ جو خرچ کرتا ہے اپنا مال لوگوں کے دکھانے کو، اور یقین نہیں رکھتا اﷲ پر اور پچھلے دن پر۔

فَمَثَلُهُ ۥ كَمَثَلِ صَفۡوَانٍ عَلَيۡهِ تُرَابٌ۬ فَأَصَابَهُ ۥ وَابِلٌ۬ فَتَرَڪَهُ ۥ صَلۡدً۬ا‌ۖ

سو اس کی مثال جیسے صاف پتھر، اس پر پڑی ہے مٹی، پھر اس پر برسا زور کا مینہ، تو اس کو کر رکھا سخت۔

لَّا يَقۡدِرُونَ عَلَىٰ شَىۡءٍ۬ مِّمَّا ڪَسَبُواْ‌ۗ

کچھ ہاتھ نہیں لگتی ان کو اپنی کمائی۔

وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِى ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡكَـٰفِرِينَ  

اور اﷲ راہ نہیں دیتا منکر لوگوں کو۔

264

وَمَثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمۡوَٲلَهُمُ ٱبۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ ٱللَّهِ وَتَثۡبِيتً۬ا مِّنۡ أَنفُسِهِمۡ كَمَثَلِ جَنَّةِۭ بِرَبۡوَةٍ

 اور مثال انکی جو خرچ کرتے ہیں مال اپنے اﷲ کی خوشی چاہ کر اور اپنا دل ثابت کر کر،جیسے ایک باغ ہے بلندی پر،

أَصَابَهَا وَابِلٌ۬ فَـَٔاتَتۡ أُڪُلَهَا ضِعۡفَيۡنِ فَإِن لَّمۡ يُصِبۡہَا وَابِلٌ۬ فَطَلٌّ۬‌ۗ

 اس پر پڑا مینہ تو لایا اپنا پھل دُونا، پھر اگر نہ پڑا اُس پر مینہ ، تو اوس ہی پڑی۔

وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٌ  

اور اﷲ تمہارے کام دیکھتا ہے۔

265

أَيَوَدُّ أَحَدُڪُمۡ أَن تَكُونَ لَهُ ۥ جَنَّةٌ۬ مِّن نَّخِيلٍ۬ وَأَعۡنَابٍ۬ تَجۡرِى مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَـٰرُ

بھلا خوش لگتا ہے تم میں کسی کو کہ ہوئے اس کا ایک باغ کھجور اور انگور کا،نیچے اس کے بہتی ہیں ندیاں،

لَهُ ۥ فِيهَا مِن ڪُلِّ ٱلثَّمَرَٲتِ

 اس کو وہاں حاصل سب طرح کا میوہ،

وَأَصَابَهُ ٱلۡكِبَرُ وَلَهُ ۥ ذُرِّيَّةٌ۬ ضُعَفَآءُ فَأَصَابَهَآ إِعۡصَارٌ۬ فِيهِ نَارٌ۬ فَٱحۡتَرَقَتۡ‌ۗ

اور اس پر بڑھاپا پڑا، اور اس کے اولاد ہیں ضعیف (ناتواں)،تب پڑا اس باغ پر بگولا، جس میں آگ تھی، تو وہ جل گیا۔

كَذَٲلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَڪُمُ ٱلۡأَيَـٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَتَفَكَّرُونَ  

یُوں سمجھاتا ہے اﷲ تم کو آیتیں، شاید تم دھیان کرو۔

266

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَنفِقُواْ مِن طَيِّبَـٰتِ مَا ڪَسَبۡتُمۡ وَمِمَّآ أَخۡرَجۡنَا لَكُم مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ‌ۖ

اے ایمان والو! خرچ کرو ستھری چیزیں اپنی کمائی میں سے، اور جو ہم نے نکال دیا تم کو زمین میں سے،

وَلَا تَيَمَّمُواْ ٱلۡخَبِيثَ مِنۡهُ تُنفِقُونَ وَلَسۡتُم بِـَٔاخِذِيهِ إِلَّآ أَن تُغۡمِضُواْ فِيهِ‌ۚ

اور نیت نہ رکھو گندی چیز پر کہ خرچ کرو، اور تم آپ وہ نہ لو گے، مگر جو آنکھیں موند لو۔

وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ غَنِىٌّ حَمِيدٌ  

اور جان رکھو، کہ اﷲ بے پرواہ ہے خوبیوں والا۔

267

ٱلشَّيۡطَـٰنُ يَعِدُكُمُ ٱلۡفَقۡرَ وَيَأۡمُرُڪُم بِٱلۡفَحۡشَآءِ‌ۖ

 شیطان وعدہ دیتا ہے تم کو تنگی کا، اور حکم کرتا ہے بے حیائی کا،

وَٱللَّهُ يَعِدُكُم مَّغۡفِرَةً۬ مِّنۡهُ وَفَضۡلاً۬‌ۗ وَٱللَّهُ وَٲسِعٌ عَلِيمٌ۬

اور اﷲ وعدہ دیتا ہے اپنی بخشش کا اور فضل کا، اور اﷲ کشایش والا ہے سب جانتا۔

268

يُؤۡتِى ٱلۡحِڪۡمَةَ مَن يَشَآءُ‌ۚ

 دیتا ہے سمجھ جس کو چاہے

وَمَن يُؤۡتَ ٱلۡحِڪۡمَةَ فَقَدۡ أُوتِىَ خَيۡرً۬ا ڪَثِيرً۬ا‌ۗ

اور جس کو سمجھ ملی بہت خوبی ملی۔

وَمَا يَذَّڪَّرُ إِلَّآ أُوْلُواْ ٱلۡأَلۡبَـٰبِ  

اور وہی سمجھیں جن کو عقل ہے۔

269

وَمَآ أَنفَقۡتُم مِّن نَّفَقَةٍ أَوۡ نَذَرۡتُم مِّن نَّذۡرٍ۬ فَإِنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُهُ ۥ‌ۗ

اور جو خرچ کرو گے کوئی خیرات یا قبول کرو گے کوئی منّت، سو اﷲ کو معلوم ہے،

وَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِنۡ أَنصَارٍ  

اور گنہگاروں کا کوئی نہیں مددگار۔

270

إِن تُبۡدُواْ ٱلصَّدَقَـٰتِ فَنِعِمَّا هِىَ‌ۖ

اگر کھلی دو خیرات تو کیا اچھی بات،

وَإِن تُخۡفُوهَا وَتُؤۡتُوهَا ٱلۡفُقَرَآءَ فَهُوَ خَيۡرٌ۬ لَّڪُمۡ‌ۚ

اور اگر چھپاؤ اور فقیروں کو پہنچاؤ تو تم کو بہتر ہے۔

وَيُكَفِّرُ عَنڪُم مِّن سَيِّـَٔاتِڪُمۡ‌ۗ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٌ۬  

 اور اُتارتا ہے کچھ گناہ تمہارے،اور اﷲ تمہارے کام سے واقف ہے۔

271

لَّيۡسَ عَلَيۡكَ هُدَٮٰهُمۡ وَلَـٰڪِنَّ ٱللَّهَ يَهۡدِى مَن يَشَآءُ‌ۗ

تیرا ذمہ نہیں ان کو راہ پر لانا، لیکن اﷲ راہ پر لائے جس کو چاہے۔

وَمَا تُنفِقُواْ مِنۡ خَيۡرٍ۬ فَلِأَنفُسِڪُمۡ‌ۚ

اور مال جو خرچ کرو گے، سو اپنے واسطے،

وَمَا تُنفِقُونَ إِلَّا ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ ٱللَّهِ‌ۚ

 جب تک خرچ نہ کرو گے مگر اﷲ کی خوشی چاہ کر،

وَمَا تُنفِقُواْ مِنۡ خَيۡرٍ۬ يُوَفَّ إِلَيۡڪُمۡ وَأَنتُمۡ لَا تُظۡلَمُونَ  

اور جو خرچ کرو گے خیرات، پُوری ملے گی تم کو، اور تمہارا حق نہ رہے گا۔

272

لِلۡفُقَرَآءِ ٱلَّذِينَ أُحۡصِرُواْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ لَا يَسۡتَطِيعُونَ ضَرۡبً۬ا فِى ٱلۡأَرۡضِ

دنیا ہے ان مفلسوں کو جو اٹک رہے ہیں اﷲ کی راہ میں، چل پھر نہیں سکتے ملک میں،

يَحۡسَبُهُمُ ٱلۡجَاهِلُ أَغۡنِيَآءَ مِنَ ٱلتَّعَفُّفِ

سمجھے ان کو بے خبر محفوظ، اُن کے نہ مانگنے سے،

تَعۡرِفُهُم بِسِيمَـٰهُمۡ لَا يَسۡـَٔلُونَ ٱلنَّاسَ إِلۡحَافً۬ا‌ۗ

 تُو پہچانتا ہے ان کو ان کے چہرے سے،نہیں مانگتے لوگوں سے لپٹ کر،

وَمَا تُنفِقُواْ مِنۡ خَيۡرٍ۬ فَإِنَّ ٱللَّهَ بِهِۦ عَلِيمٌ  

اور جو خرچ کرو گے کام کی چیز وہ اﷲ کو معلوم ہے۔

273

ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمۡوَٲلَهُم بِٱلَّيۡلِ وَٱلنَّهَارِ سِرًّ۬ا وَعَلَانِيَةً۬ فَلَهُمۡ أَجۡرُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ

جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مال اﷲ کی راہ میں، رات اور دن چھپے اور کھلے، تو ان کو مزدوری اُن کی اپنے رب کے پاس،

وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ  

اور نہ ڈر ہے ان پر نہ وہ غم کھائیں گے۔

274

ٱلَّذِينَ يَأۡڪُلُونَ ٱلرِّبَوٰاْ لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ ٱلَّذِى يَتَخَبَّطُهُ ٱلشَّيۡطَـٰنُ مِنَ ٱلۡمَسِّ‌ۚ

 جو لوگ کھاتے ہیں سود، نہ اُٹھیں گے قیامت کو مگر جس طرح اُٹھتا ہے جس کے حواس کھو دیئے جِن نے لپٹ کر۔

ذَٲلِكَ بِأَنَّهُمۡ قَالُوٓاْ إِنَّمَا ٱلۡبَيۡعُ مِثۡلُ ٱلرِّبَوٰاْ‌ۗ وَأَحَلَّ ٱللَّهُ ٱلۡبَيۡعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَوٰاْ‌ۚ

یہ اس واسطے کہ انہوں نے کہا، سودا کرنا بھی ویسا ہی ہے جیسا سُود لینا، اور اﷲ نے حلال کیا سودا اور حرام کیا سُود ۔

فَمَن جَآءَهُ ۥ مَوۡعِظَةٌ۬ مِّن رَّبِّهِۦ فَٱنتَهَىٰ فَلَهُ ۥ مَا سَلَفَ وَأَمۡرُهُ ۥۤ إِلَى ٱللَّهِ‌ۖ

پھر جس کو پہنچی نصیحت اپنے رب کی، اور باز آیا، تو اس کا ہے جو آگے ہو چکا، اور اس کا حکم اﷲ کے اختیار۔

وَمَنۡ عَادَ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَصۡحَـٰبُ ٱلنَّارِ‌ۖ هُمۡ فِيہَا خَـٰلِدُونَ  

اور جو کوئی پھر کرے، وہی ہیں دوزخ کے لوگ، وہ اسی میں رہ پڑے۔

275

يَمۡحَقُ ٱللَّهُ ٱلرِّبَوٰاْ وَيُرۡبِى ٱلصَّدَقَـٰتِ‌ۗ

مٹاتا ہے اﷲ سُود اور بڑھاتا ہے خیرات۔

وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ  

اور اﷲ نہیں چاہتا کسی نا شکر گنہگار کو۔

276

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُاْ ٱلزَّڪَوٰةَ

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے، اور قائم رکھی نماز اور دی زکوٰۃ،

لَهُمۡ أَجۡرُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ  

ان کو ہے بدلا ان کا اپنے رب کے پاس، اور اُن پر ڈر ہے نہ وہ غم کھائیں گے۔

277

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَذَرُواْ مَا بَقِىَ مِنَ ٱلرِّبَوٰٓاْ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ  

اے ایمان والو! ڈرو اﷲ سے اور چھوڑ دو جو رہ گیا سُود، اگر تم کو یقین ہے۔

278

فَإِن لَّمۡ تَفۡعَلُواْ فَأۡذَنُواْ بِحَرۡبٍ۬ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ‌ۖ

پھر اگر نہیں کرتے، تو خبردار ہو جاؤ لڑنے کو اﷲ سے اور اس کے رسول سے،

وَإِن تُبۡتُمۡ فَلَڪُمۡ رُءُوسُ أَمۡوَٲلِڪُمۡ لَا تَظۡلِمُونَ وَلَا تُظۡلَمُونَ  

اور اگر توبہ کرتے ہو، تو تم کو پہنچتے ہیں اصل مال تمہارے، نہ تم کسی پر ظلم کرو، نہ کوئی تم پر۔

279

وَإِن كَانَ ذُو عُسۡرَةٍ۬ فَنَظِرَةٌ إِلَىٰ مَيۡسَرَةٍ۬‌ۚ

 اور اگر ایک شخص ہے تنگی والا، تو فرصت دینی چاہیئے جب تک کشائش (خوشحالی) پائے،

وَأَن تَصَدَّقُواْ خَيۡرٌ۬ لَّڪُمۡ‌ۖ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ  

اور اگر خیرات کر دو تو تمہارا بھلا ہے، اگر تم کو سمجھ ہو۔

280

وَٱتَّقُواْ يَوۡمً۬ا تُرۡجَعُونَ فِيهِ إِلَى ٱللَّهِ‌ۖ

اور ڈرتے رہو اس دن سے جس میں اُلٹے (لوٹ کر) جاؤ گے اﷲ کے پاس،

ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفۡسٍ۬ مَّا ڪَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ  

پھر پورا ملے گا ہر شخص کو جو اس نے کمایا اور ان پر ظلم نہ ہو گا۔

281

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا تَدَايَنتُم بِدَيۡنٍ إِلَىٰٓ أَجَلٍ۬ مُّسَمًّ۬ى فَٱڪۡتُبُوهُ‌ۚ

اے ایمان والو! جس وقت معاملت کرو ادھار کی کسی وعدہ مقررہ تک تو اس کو لکھو۔

وَلۡيَكۡتُب بَّيۡنَكُمۡ ڪَاتِبُۢ بِٱلۡعَدۡلِ‌ۚ

اور چاہیئے لکھ دے تمہارے درمیان کوئی لکھنے والا انصاف سے،

وَلَا يَأۡبَ كَاتِبٌ أَن يَكۡتُبَ ڪَمَا عَلَّمَهُ ٱللَّهُ‌ۚ فَلۡيَڪۡتُبۡ

اور نہ کنارہ کرے لکھنے والا اس سے کہ لکھ دیوے جیسا سکھایا اس کو اﷲ نے سو وہ لکھے۔

وَلۡيُمۡلِلِ ٱلَّذِى عَلَيۡهِ ٱلۡحَقُّ وَلۡيَتَّقِ ٱللَّهَ رَبَّهُ ۥ وَلَا يَبۡخَسۡ مِنۡهُ شَيۡـًٔ۬ا‌ۚ

اور بتا دے جس پر حق دینا ہے اور ڈرے اﷲ سے جو رب ہے اس کا، اور ناقص نہ کرے اس میں سے کچھ۔

فَإِن كَانَ ٱلَّذِى عَلَيۡهِ ٱلۡحَقُّ سَفِيهًا أَوۡ ضَعِيفًا أَوۡ لَا يَسۡتَطِيعُ أَن يُمِلَّ هُوَ فَلۡيُمۡلِلۡ وَلِيُّهُ ۥ بِٱلۡعَدۡلِ‌ۚ

پھر اگر جس شخص پر دینا آیا، بے عقل ہے، یا ضعیف ہے،یا آپ نہیں بتا سکتا، تو بتا دے اس کا اختیار والا انصاف سے۔

وَٱسۡتَشۡہِدُواْ شَہِيدَيۡنِ مِن رِّجَالِڪُمۡ‌ۖ

اور شاہد کرو دو شاہد اپنے مردوں میں سے۔

فَإِن لَّمۡ يَكُونَا رَجُلَيۡنِ فَرَجُلٌ۬ وَٱمۡرَأَتَانِ مِمَّن تَرۡضَوۡنَ مِنَ ٱلشُّہَدَآءِ

پھر اگر نہ ہوں دو مرد، تو ایک مرد اور دو عورتیں،جن کو پسند رکھتے ہو شاہدوں میں،

أَن تَضِلَّ إِحۡدَٮٰهُمَا فَتُذَڪِّرَ إِحۡدَٮٰهُمَا ٱلۡأُخۡرَىٰ‌ۚ

کہ بھول جائے ایک عورت تو یاد دلا دے اس کو وہ دوسری۔

وَلَا يَأۡبَ ٱلشُّہَدَآءُ إِذَا مَا دُعُواْ‌ۚ

اور کنارہ نہ کریں شاہد جس وقت بلائے جائیں،

وَلَا تَسۡـَٔمُوٓاْ أَن تَكۡتُبُوهُ صَغِيرًا أَوۡ ڪَبِيرًا إِلَىٰٓ أَجَلِهِۦ‌ۚ

اور کاہلی نہ کرو اس کے لکھنے سے، چھوٹا ہو یا بڑا، اس کے وعدہ تک۔

ذَٲلِكُمۡ أَقۡسَطُ عِندَ ٱللَّهِ وَأَقۡوَمُ لِلشَّہَـٰدَةِ وَأَدۡنَىٰٓ أَلَّا تَرۡتَابُوٓاْ‌ۖ

اس میں خوب انصاف ہے اﷲ کے ہاں، اور درست رہتی ہے گواہی، اور لگتا کہ تم کو شبہ نہ پڑے،

إِلَّآ أَن تَكُونَ تِجَـٰرَةً حَاضِرَةً۬ تُدِيرُونَهَا بَيۡنَڪُمۡ فَلَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ أَلَّا تَكۡتُبُوهَا‌ۗ

مگر ایسا کہ سودا ہو روبرو، پھر بدل کرتے ہو آپس میں، تو گناہ نہیں تم پر، کہ نہ لکھو اس کو،

وَأَشۡهِدُوٓاْ إِذَا تَبَايَعۡتُمۡ‌ۚ

اور شاہد کر لو جب سودا کرو،

وَلَا يُضَآرَّ كَاتِبٌ۬ وَلَا شَهِيدٌ۬‌ۚ

 اور نقصان نہ کیا جائے لکھنے والا، نہ شاہد،

وَإِن تَفۡعَلُواْ فَإِنَّهُ ۥ فُسُوقُۢ بِڪُمۡ‌ۗ

اور اگر ایسا کرو تو یہ گناہ کی بات ہے تمہارے اندر۔

وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ‌ۖ وَيُعَلِّمُڪُمُ ٱللَّهُ‌ۗ

اور ڈرتے رہو اﷲ سے، اور اﷲ تم کو سکھاتا ہے،

وَٱللَّهُ بِڪُلِّ شَىۡءٍ عَلِيمٌ۬  

 اور اﷲ سب چیز سے واقف ہے۔

282

وَإِن كُنتُمۡ عَلَىٰ سَفَرٍ۬ وَلَمۡ تَجِدُواْ كَاتِبً۬ا فَرِهَـٰنٌ۬ مَّقۡبُوضَةٌ۬‌ۖ

 اور اگر تم سفر میں ہو، اور نہ پاؤ لکھنے والا، تو گرد ہاتھ میں رکھنی (با قبضہ پر معاملہ کرنا)۔

فَإِنۡ أَمِنَ بَعۡضُكُم بَعۡضً۬ا فَلۡيُؤَدِّ ٱلَّذِى ٱؤۡتُمِنَ أَمَـٰنَتَهُ ۥ وَلۡيَتَّقِ ٱللَّهَ رَبَّهُ ۥ‌ۗ

پھر اگر اعتبار کرے ایک دوسرے کا، تو چاہیئے پورا کرے جس پر اعتبار کیا اپنے اعتبار کو،

 اور ڈرتا رہے اﷲ سے جو رب ہے اسکا،

وَلَا تَكۡتُمُواْ ٱلشَّهَـٰدَةَ‌ۚ

اور نہ چھپاؤ گواہی کو۔

وَمَن يَڪۡتُمۡهَا فَإِنَّهُ ۥۤ ءَاثِمٌ۬ قَلۡبُهُ ۥ‌ۗ

 اور جو کوئی وہ چھپائے تو گنہگار ہے دل اس کا۔

وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ عَلِيمٌ۬

اور اﷲ تمہارے کام سے واقف ہے۔

283

لِّلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِ‌ۗ

اﷲ کا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے۔

وَإِن تُبۡدُواْ مَا فِىٓ أَنفُسِڪُمۡ أَوۡ تُخۡفُوهُ يُحَاسِبۡكُم بِهِ ٱللَّهُ‌ۖ

اور اگر کھولو گے اپنے جی کی بات یا چھپاؤ گے، حساب لے گا تم سے اﷲ۔

فَيَغۡفِرُ لِمَن يَشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ‌ۗ

پھر بخشے گا جس کو چاہے اور عذاب کرے گا جس کو چاہے،

وَٱللَّهُ عَلَىٰ ڪُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ  

اور اﷲ سب چیز پر قادر ہے۔

284

ءَامَنَ ٱلرَّسُولُ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيۡهِ مِن رَّبِّهِۦ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ‌ۚ

مانا رسول نے جو کچھ اترا اس کو اسکے رب کی طرف سے اور مسلمانوں نے۔

كُلٌّ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَمَلَـٰٓٮِٕكَتِهِۦ وَكُتُبِهِۦ وَرُسُلِهِۦ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ أَحَدٍ۬ مِّن رُّسُلِهِۦ‌ۚ

سب نے مانا اﷲ کواور اس کے فرشتوں کو اور کتابوں کو اور رسولوں کو،

ہم جُدا نہیں کرتے کسی کو اس کے رسولوں میں،

وَقَالُواْ سَمِعۡنَا وَأَطَعۡنَا‌ۖ

اور بولے ہم نے سنا اور قبول کیا،

غُفۡرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيۡكَ ٱلۡمَصِيرُ  

تیری بخشش چاہیئے، اے رب ہمارے! اور تجھی تک رجوع ہے۔

285

لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفۡسًا إِلَّا وُسۡعَهَا‌ۚ

اﷲ تکلیف نہیں دیتا کسی شخص کو مگر جو اسکی گنجائش ہے۔

لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَعَلَيۡہَا مَا ٱكۡتَسَبَتۡ‌ۗ

اسی کو ملتا ہے جو کمایا، اور اُسی پر پڑتا ہے جو کیا،

رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَآ إِن نَّسِينَآ أَوۡ أَخۡطَأۡنَا‌ۚ

اے رب ہمارے نہ پکڑ ہم کو اگر ہم بھولیں یا چوکیں،

رَبَّنَا وَلَا تَحۡمِلۡ عَلَيۡنَآ إِصۡرً۬ا كَمَا حَمَلۡتَهُ ۥ عَلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِنَا‌ۚ

اے رب ہمارے اور نہ رکھ ہم پر بوجھ بھاری، جیسا رکھا تھا تُو نے اگلوں پر،

رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِۦ‌ۖ

اے رب ہمارے اور نہ اٹھوا ہم سے جس کی طاقت نہیں ہم کو،

وَٱعۡفُ عَنَّا وَٱغۡفِرۡ لَنَا وَٱرۡحَمۡنَآ‌ۚ

اور درگذر کر ہم سے، اور بخشش ہم کو، اور رحم کر ہم پر،

أَنتَ مَوۡلَٮٰنَا فَٱنصُرۡنَا عَلَى ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡڪَـٰفِرِينَ  

تُو ہمارا صاحب ہے، مدد کر ہماری قوم کافروں پر۔

***********

286


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter