بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ |
|
وَيۡلٌ۬ لِّلۡمُطَفِّفِينَ خرابی ہے (ناپ تول میں) گھٹانے والوں کی۔ |
.1 |
ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكۡتَالُواْ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسۡتَوۡفُونَ وہ کہ جب ماپ لیں لوگوں سے، پورا بھر لیں۔ |
.2 |
وَإِذَا كَالُوهُمۡ أَو وَّزَنُوهُمۡ يُخۡسِرُونَ اور جب ماپ دیں ان کو، یا تول دیں تو گھٹا کر دیں۔ |
.3 |
أَلَا يَظُنُّ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَنَّہُم مَّبۡعُوثُونَ کیا خیال نہیں رکھتے وہ لوگ کہ ان کو اٹھنا ہے، |
.4 |
لِيَوۡمٍ عَظِيمٍ۬ ایک بڑے دن میں، |
.5 |
يَوۡمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ جس دن کھڑے رہیں لوگ راہ دیکھتے جہان کے صاحب (رب العالمین) کی۔ |
.6 |
كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلۡفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍ۬ کوئی نہیں! لکھا گنہگاروں کا پہنچا بندی (قید) خانہ میں۔ |
.7 |
وَمَآ أَدۡرَٮٰكَ مَا سِجِّينٌ۬ اور تجھ کو کیا خبر ہے کیسا بندی (قید) خانہ؟ |
.8 |
كِتَـٰبٌ۬ مَّرۡقُومٌ۬ ایک دفتر ہے لکھا ہوا۔ |
.9 |
وَيۡلٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلۡمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی، |
.10 |
ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ جو جھوٹ جانتے ہیں انصاف کا دن۔ |
.11 |
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦۤ إِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے، جو بڑھ چلنے(حد سے بڑھنے) والا گنہگار ہے۔ |
.12 |
إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ جب سنائیے اس کو ہماری آیتیں، کہے نقلیں ہیں پہلوں کی۔ |
.13 |
كَلَّاۖ کوئی (ہر گز) نہیں! بَلۡۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِہِم مَّا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ پر زنگ پکڑ گیا ہے ان کے دلوں پر، وہ جو کچھ کماتے تھے۔ |
.14 |
كَلَّآ إِنَّہُمۡ عَن رَّبِّہِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لَّمَحۡجُوبُونَ کوئی نہیں (بیشک)! وہ اپنے رب (کے دیدار) سے اس دن روکے جائیں گے، |
.15 |
ثُمَّ إِنَّہُمۡ لَصَالُواْ ٱلۡجَحِيمِ پھر مقرر(بلا شبہ) وہ پہنچنے والے ہیں دوزخ میں۔ |
.16 |
ثُمَّ يُقَالُ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ پھرکہیئے گا، یہ ہے جس کو تم جھوٹ جانتے تھے۔ |
.17 |
كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلۡأَبۡرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ کوئی نہیں (ہر گز) ! لکھا نیکوں کا ہے اوپر والوں (علیّین) میں۔ |
.18 |
وَمَآ أَدۡرَٮٰكَ مَا عِلِّيُّونَ اور تجھ کو کیا خبر ہے کیا ہیں اوپر والے؟ |
.19 |
كِتَـٰبٌ۬ مَّرۡقُومٌ۬ ایک دفتر ہے لکھا۔ |
.20 |
يَشۡہَدُهُ ٱلۡمُقَرَّبُونَ اس کو دیکھتے (نگہداشت کرتے) ہیں فرشتے نزدیک والے (مقرب)۔ |
.21 |
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِى نَعِيمٍ بیشک نیک لوگ ہیں آرام میں۔ |
.22 |
عَلَى ٱلۡأَرَآٮِٕكِ يَنظُرُونَ تختوں پر بیٹھے دیکھتے۔ |
.23 |
تَعۡرِفُ فِى وُجُوهِهِمۡ نَضۡرَةَ ٱلنَّعِيمِ پہنچانے (دیکھے) تو ان کے منہ پر تازگی آرام کی۔ |
.24 |
يُسۡقَوۡنَ مِن رَّحِيقٍ۬ مَّخۡتُومٍ ان کوپلائی جاتی ہے شراب مہر میں دھری (سر بمہر)۔ |
.25 |
خِتَـٰمُهُ ۥ مِسۡكٌ۬ۚ جسکی مُہر جمتی ہے مشک پر، وَفِى ذَٲلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ ٱلۡمُتَنَـٰفِسُونَ اور اس پر چاہئے رغبت کریں رغبت کرنے والے۔ |
.26 |
وَمِزَاجُهُ ۥ مِن تَسۡنِيمٍ اور اس کی ملونی (آمیزش) اوپر سے پڑی(جنت کی نہر)۔ |
.27 |
عَيۡنً۬ا يَشۡرَبُ بِہَا ٱلۡمُقَرَّبُونَ ایک چشمہ، جس سے پیتے ہیں نزدیک والے(مقرب بندے)۔ |
.28 |
إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجۡرَمُواْ كَانُواْ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ يَضۡحَكُونَ وہ جو گنہگار ہیں، وہ تھے ایمان والوں سے (پر) ہنستے۔ |
.29 |
وَإِذَا مَرُّواْ بِہِمۡ يَتَغَامَزُونَ اور جب ہو نکلتے (گزرتے) ان (کے) پاس آپس میں اشارے کرتے، |
.30 |
وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓاْ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِمُ ٱنقَلَبُواْ فَكِهِينَ اور جب پھر (لوٹ) کر جاتے اپنے گھر، پھر جاتے باتیں بناتے۔ |
.31 |
وَإِذَا رَأَوۡهُمۡ قَالُوٓاْ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ اور جب ان کو دیکھتے، کہتے، بیشک یہ لوگ بہک رہے (گمراہ) ہیں۔ |
.32 |
وَمَآ أُرۡسِلُواْ عَلَيۡہِمۡ حَـٰفِظِينَ اور ان کو بھیجا نہیں ان پر نگہبان۔ |
.33 |
فَٱلۡيَوۡمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنَ ٱلۡكُفَّارِ يَضۡحَكُونَ سو آج ایمان والے منکروں سے (پر) ہنستے ہیں۔ |
.34 |
عَلَى ٱلۡأَرَآٮِٕكِ يَنظُرُونَ تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں۔ |
.35 |
هَلۡ ثُوِّبَ ٱلۡكُفَّارُ مَا كَانُواْ يَفۡعَلُونَ اب بدلہ پایا منکروں نے جیسا کرتے تھے۔ ********* |
.36 |