|
Surah Naziat
Recitation: Sa'ad Al
Ghamdi
|
|

|
|
وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا
قسم ہے
(ان فرشتوں کی)
گھسیٹ لانے والوں کی
(روح کو)
، ڈوب کر۔
|
.1 |
|
وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا
اور بند چھڑا دینے والوں
(فرشتوں)
کی، کھول کر۔
|
.2 |
|
وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا
اور پیرنے
(تیرنے)
والوں کی پیرنے
(تیرنے)
پر۔
|
.3 |
|
فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا
پھر آگے بڑھتے
(سبقت لےجاتے)
دوڑ کر۔
|
.4 |
|
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا
پھر
کام بتاتے حکم
(احکام الٰہی)سے۔
|
.5 |
|
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ
جس
دن کانپے کانپنے والی(زمین)،
|
.6 |
|
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ
اس کے پیچھے دوسری(دوسرا
جھٹکا)۔
|
.7 |
|
قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ
کتنے دل اس دن دھڑکتے ہیں۔
|
.8 |
|
أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ
ان کے تیور خوفزدہ ہیں۔
|
.9 |
|
يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ
لوگ کہتے ہیں: کیا ہم پھر آئیں گے اُلٹے پاؤں(پہلی
حالت میں)؟
|
.10 |
|
أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَخِرَةً
کیا جب ہو چکیں ہم ہڈیاں کھوکھری
(کھوکھلی)؟
|
.11 |
|
قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ
بولے تو تو یہ پھر آنا ٹوٹا
(خسارہ)
ہے۔
|
.12 |
|
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ
سو وہ تو ایک جھڑکی
(ڈانٹ)
ہے۔
|
.13 |
|
فَإِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ
پھر تبھی وہ آ رہے میدان
(حشر)
میں۔
|
.14 |
|
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَى
کچھ
پہنچی ہے تجھ کو بات موسیٰ کی؟
|
.15 |
|
إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى
جب پکارا اس کو اس کے رب نے پاک میدان میں جس کا نام طویٰ۔
|
.16 |
|
اذْهَبْ إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى
جا
فرعون پاس، اس نے سر اٹھایا
(سرکش ہوا)۔
|
.17 |
|
فَقُلْ هَلْ لَكَ إِلَى أَنْ تَزَكَّى
پھر
کہہ، تیرا جی چاہتا ہے کہ تو سنورے؟
|
.18 |
|
وَأَهْدِيَكَ إِلَى رَبِّكَ فَتَخْشَى
اور راہ بتاؤں تجھ کو تیرے رب کی طرف، پھر تجھ کو ڈر ہو(اس
کا)۔
|
.19 |
|
فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَى
پھر دکھائی اس کو وہ بڑی نشانی۔
|
.20 |
|
فَكَذَّبَ وَعَصَى
پھر جھٹلایا اور نہ مانا،
|
.21 |
|
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَى
پھر چلا پیٹھ پھیر کر تلاش کرتا،
|
.22 |
|
فَحَشَرَ فَنَادَى
پھر سب کو جمع کیا، پھر پکارا۔
|
.23 |
|
فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَى
تو کہا، میں ہوں رب تمہارا سب سے اوپر۔
|
.24 |
|
فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَكَالَ الْآخِرَةِ وَالْأُولَى
پھر پکڑا اس کو اﷲ نے، سزا میں پچھلی
(آخرت)
کے اور پہلی
(دنیا)
کے۔
|
.25 |
|
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَى
بیشک
اس میں سوچ کی جگہ
(سامان عبرت)
ہے، جس کو ڈر ہے
(اﷲ کا)۔
|
.26 |
|
أَأَنْتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ ۚ
کیا تم مشکل ہو بنانے یا آسمان؟
بَنَاهَا
اُس
(اﷲ)
نے وہ بنایا،
|
.27 |
|
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا
اُونچی کی اس
کی بلندی، پھر اس کو صاف
(توازن)
کیا۔
|
.28 |
|
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا
اور اندھیری کی رات اس
کی، اور کھول نکالی اس
کی دھوپ
(دن)،
|
.29 |
|
وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَلِكَ دَحَاهَا
اور زمین کو اس پیچھے صاف
(ہموار)
بچھایا۔
|
.30 |
|
أَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَمَرْعَاهَا
نکالا اس سے اس
کا پانی اور چارہ،
|
.31 |
|
وَالْجِبَالَ أَرْسَاهَا
اور پہاڑوں کو بوجھ
(زمین کا لنگر)رکھا،
|
.32 |
|
مَتَاعًا لَكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ
کام چلانے کو تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے۔
|
.33 |
|
فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَى
پھر جب آئے وہ بڑا ہنگامہ(آفت)،
|
.34 |
|
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنْسَانُ مَا سَعَى
جس دن یاد کرے آدمی جو کمایا،
|
.35 |
|
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَنْ يَرَى
اور نکال رکھی(دکھائی
جائے)
دوزخ، جو چاہے دیکھے۔
|
.36 |
|
فَأَمَّا مَنْ طَغَى
سو
جس نے شرارت
(سرکشی)
کی،
|
.37 |
|
وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
اور بہتر سمجھا دنیا کا جینا،
|
.38 |
|
فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى
سو
دوزخ ہی ہے ٹھکانا(اس
کا)۔
|
.39 |
|
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى
اور جو کوئی ڈرا اپنے رب پاس کھڑے ہونے سے، اور روکا جی کو چاؤ
(خواہشات)
سے،
|
.40 |
|
فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى
سو
(بیشک)
بہشت ہی ہے ٹھکانا۔
|
.41 |
|
يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا
تجھ سے پوچھتے ہیں، وہ گھڑی کب ہے، ٹھہراؤ
(وقوع)اس
کا؟
|
.42 |
|
فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا
تو کس بات میں
(کیا سروکار)
ہے اس
کے مذکور
(ذکر)
سے؟
|
.43 |
|
إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا
تیرے رب تک ہے پہنچ اس کی(علم
قیامت کا)۔
|
.44 |
|
إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَخْشَاهَا
تُو تو ڈر سنانے کو ہے، اس کو جو اس
(قیامت)
سے ڈرتا ہے۔
|
.45 |
|
كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ
ضُحَاهَا
ایسا لگے گا
جس
دن دیکھیں گے اس کو(قیامت) ، کہ دیر نہیں
لگی
(دنیاوی زندگی)
ان کو، مگر ایک شام یا صبح اس کی۔
********* |
.46 |