Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al Ma'unTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
![]()
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے |
1 |
|
فَذَلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ یہ وہی (بدبخت) ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے |
2 |
|
وَلَا يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لئے لوگوں کو ترغیب نہیں دیتا |
3 |
|
فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے |
4 |
|
الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں |
5 |
|
الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ جو ریاکاری کرتے ہیں |
6 |
|
وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ اور برتنے کی چیزیں عاریتاًنہیں دیتے *********** |
7 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |