Quran4UQuran4U

Quran with Urdu Translation

Surah Al Fatihah

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

1

سب طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے

2

بڑا مہربان نہایت رحم والا

3

انصاف کے دن کا حاکم

4

اے پروردگار ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں

5

ہم کو سیدھے راستے چلا

6

ان لوگوں کے راستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا

نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا، اور نہ گمراہوں کے

***********

7



© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter