Quran Urdu Translation

Surah Al Jumu'ah

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے سب خدا کی تسبیح کرتی ہے

جو بادشاہ حقیقی پاک ذات زبردست حکمت والا ہے ۔

1

وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں انہی میں سے (محمد کو)پیغمبر بنا کر بھیجا

جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے اور ان کو پاک کرتے اور انہیں (خدا کی)کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں۔

اور اس سے پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے ۔‏

2

اور ان میں سے اور لوگوں کی طرف بھی (انکو بھیجا ہے) جو ابھی ان (مسلمانوں سے) نہیں ملے

اور وہ غالب حکمت والا ہے ‏

3

خدا کا فضل ہے جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔

اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے ۔ ‏

4

جن لوگوں (کے سر) پر تورات لدوائی گئی پھر انہوں نے اس (کے بار تعمیل) کو نہ اٹھایا ان کی مثال گدھے کی سی ہے جس پر بڑی بڑی کتابیں لدی ہوں۔

جو لوگ خدا کی آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں ان کی مثال بری ہے

اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

5

کہہ دو کہ اے یہود ! اگر تم کو یہ دعوے ہو کہ تم ہی خدا کے دوست ہو اور لوگ نہیں

تو اگر تم سچے ہو تو (ذر)موت کی آرزو تو کرو

6

اور یہ ان (اعمال) کے سبب جو کر چکے ہیں ہرگز اسکی آرزو نہیں کریں گے

اور خدا ظالموں سے خوب واقف ہے ۔‏

7

کہہ دو کہ موت جس سے تم گریز کرتے ہو وہ تو تمہارے سامنے آکر رہے گی

پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (خد) کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔پھر جو جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا۔ ‏

8

مومنو! جب جمعہ کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے تو خدا کی یاد (یعنی نماز) کے لئے جلدی کرو اور (خریدو) فروخت ترک کر دو۔

اگر تم سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے ۔ ‏

9

پھر جب نماز ہو چکے تو اپنی اپنی راہ لو اور خدا کا فضل تلاش کرو

اور خدا کو بہت بہت یاد کرتے رہو تاکہ نجات پاؤ

10

اور جب یہ لوگ سوا یکتا یا تماشا ہوتا دیکھتے ہیں تو اکثر بھاگ جاتے ہیں اور تمہیں (کھڑے کا)  کھڑا چھوڑ جاتے ہیں

کہہ دو کہ جو چیز خدا کے ہاں ہے وہ تماشے اور سودے سے کہیں بہتر ہے

***********

11


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 free web page counter