Quran Urdu TranslationSurah Al AlaqTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
( اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو |
1 |
|
جس نے ( عالم کو پیدا کیا) جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا |
2 |
|
پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے |
3 |
|
جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا |
4 |
|
اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جن کا اس کو علم نہ تھا |
5 |
|
مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے |
6 |
|
جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے |
7 |
|
کچھ شک نہیں کہ ( اس کو) تمہارے پروردگار ہی طرف لوٹ کر جانا ہے |
8 |
|
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جو منع کرتا ہے |
9 |
|
( یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے |
10 |
|
بھلا دیکھو تو اگر یہ راہ راست پر ہو |
11 |
|
یا پرہیز گاری کا حکم کرے ( تو منع کرنا کیسا) |
12 |
|
اور دیکھ تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا ( تو کیا ہوا) |
13 |
|
کیا اس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے؟ |
14 |
|
دیکھو تو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم ( اسکی) پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے |
15 |
|
یعنی اس جھوٹے خطا کار کی پیشانی کے بال |
16 |
|
تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلا لے |
17 |
|
ہم بھی اپنے مؤکلان دوزخ کو بلائیں گے |
18 |
|
دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور سجدے کر کے قرب (خدا) حاصل کرتے رہنا۩ *********** |
19 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |
In print
Juzz 30, surahs 78 to 114
You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.
See this volume on AmazonAs an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.
© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]
Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com