Quran Urdu Translation

Surah Al Humazah

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے

1

جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے

2

اور خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسکی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہوگا

3

ہر گز نہیں

وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا

4

اور تم کیا سمجھے کہ حطمہ کیا ہے؟ ‏

5

وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے ‏

6

جو دلوں پر جا لپٹے گی

7

اور وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے

8

یعنی آگ کے لمبے لمبے ستونوں میں

***********

9


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 free web page counter