Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Hadid

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ

 اﷲ کی پاکی (تسبیح) بولتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔

وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

اور وہی ہے زبردست حکمت والا۔

1

لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ

 اُسی کو راج ہے آسمانوں کا اور زمین کا،

يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

 جِلاتا (زندہ کرتا)ہے اور مارتا ہے، اور وہ سب چیز کر سکتا ہے۔

2

‏هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ ۖ

 وہ ہے پہلا (اول) اور پچھلا (آخر)، اور باہر (ظاہر) اور اندر (باطن)،

وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ

اور وہ سب چیز جانتا ہے۔

3

هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ

 وہی ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین چھ دن میں،

ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ ۚ

پھر بیٹھا تخت (عرش)پر،

يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا ۖ

جانتا ہے جو پیٹھتا (داخل ہوت) ہے زمین میں، اور جو اس سے نکلتا ہے،اور جو اُترتا ہے آسمان سے اور جو اس میں چڑھتا ہے۔

وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ ۚ

اور تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں تم ہو۔

وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

 اور اﷲ! جو کرتے ہو دیکھتا ہے۔

4

لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ

اسی کو ہے راج آسمانوں کا اور زمین کا۔

وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

 اور اﷲ ہی تک پہنچتے ہیں سب کام۔

5

يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ ۚ

 داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں۔

وَهُوَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

اور اس کو خبر ہے جیوں (دلوں) کی بات کی۔

6

آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَأَنْفِقُوا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُسْتَخْلَفِينَ فِيهِ ۖ

یقین لاؤ اﷲ پر اور اسکے رسول پراور خرچ کرو جو کچھ تمہارے ہاتھ میں دیا اپنا نائب کر کر۔

فَالَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَأَنْفَقُوا لَهُمْ أَجْرٌ كَبِيرٌ

سو جو لوگ تم میں یقین لائے، اور خرچ کرتے ہیں ان کو نیگ (اجر) بڑا ہے۔

7

‏وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ ۙ

اور تم کو کیا ہوا کہ یقین نہ لاؤ گے اﷲ پر ،

وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ أَخَذَ مِيثَاقَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ

اور رسول بلاتا ہے تم کو یقین لاؤ اپنے رب پر اور لے چکا ہے تم سے تمہارا اقرار، اگر ہو تم مانتے۔

8

‏هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَى عَبْدِهِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚ

وہی ہے جو اُتارتا ہے اپنے بندے پر آیتیں صاف کہ نکال لائے تم کو اندھیروں سے اُجالے میں۔

وَإِنَّ اللَّهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ

 اور اﷲ تم پر نرمی رکھتا ہے مہربان۔

9

وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ

اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خرچ نہ کرو گے اﷲ کی راہ میں،اور اﷲ کو بچ رہتا (ہی کی وراثت)ہےہر کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ۔

لَا يَسْتَوِي مِنْكُمْ مَنْ أَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ ۚ

برابر نہیں تم میں، جس نے خرچ کیا فتح سے پہلے اور لڑا۔

أُولَئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِنَ الَّذِينَ أَنْفَقُوا مِنْ بَعْدُ وَقَاتَلُوا ۚ

 ان لوگوں کا درجہ بڑا ہے، ان سے جو خرچ کریں اس سے پیچھے، اور لڑیں۔

وَكُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَى ۚ

اور سب کو وعدہ دیا ہے اﷲ نے خوبی کا۔

وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ

 اور اﷲ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو۔

10

مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ

  کون ہے ایسا جو قرض دے اﷲ کو اچھی طرح قرض، پھر وہ اس کو دونا کردے اسکے واسطے،

وَلَهُ أَجْرٌ كَرِيمٌ

اور اس کو ملے نیگ (اجر) عزت کا۔

11

يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ يَسْعَى نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ

جس دن تو دیکھے ایمان والے مردوں کو اور عورتوں کو،  دوڑتی چلتی ہے ان کی روشنی ان کے آگے اور ان کے داہنے،

بُشْرَاكُمُ الْيَوْمَ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ

خوشخبری ہے تم کو آج کے دن باغ ہیں نیچے بہتیں جن کے نہریں، سدا رہیں ان میں

ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

یہ جو ہے یہی ہے بڑی مراد ملنی۔

12

يَوْمَ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالْمُنَافِقَاتُ لِلَّذِينَ آمَنُوا انْظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُورِكُمْ

 جس دن کہیں گے دغاباز مرد اور عورتیں، ایمان والوں کو ہماری راہ دیکھو ہم بھی سلگا لیں تمہاری روشنی سے،

قِيلَ ارْجِعُوا وَرَاءَكُمْ فَالْتَمِسُوا نُورًا

کسی نے کہا الٹے جاؤ پیچھے، پھر ڈھونڈھ لو روشنی۔

فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُورٍ لَهُ بَابٌ

پھر کھڑی کر دی ان کے بیچ میں ایک دیوار جس کو (میں) ایک دروازہ۔

بَاطِنُهُ فِيهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهُ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُ

 اس کے اندر میں مہر (رحمت) ہے اور باہر کی طرف عذاب۔

13

يُنَادُونَهُمْ أَلَمْ نَكُنْ مَعَكُمْ ۖ

یہ ان کو پکارتے ہیں، کیا ہم نہ تھے تمہارے ساتھ،

قَالُوا بَلَى

وہ بولے کیوں نہ تھے؟

وَلَكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ أَنْفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَارْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ الْأَمَانِيُّ

لیکن تم نے بچلا (فتنے میں ڈال ) دیا آپ (خود) کو اور راہ دیکھتے رہے، اور دھوکے میں پڑے اور بہکے خیالوں پر،

حَتَّى جَاءَ أَمْرُ اللَّهِ وَغَرَّكُمْ بِاللَّهِ الْغَرُورُ

جب تک آ پہنچا حکم اﷲ کا، اور تم کو بہکایا اﷲ کے نام سے اس دغاباز (شیطان) نے۔

14

فَالْيَوْمَ لَا يُؤْخَذُ مِنْكُمْ فِدْيَةٌ وَلَا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ

 سو آج تم سے نہیں قبول چھڑوائی (فدیہ) دینی، اور نہ منکروں سے۔

مَأْوَاكُمُ النَّارُ ۖ

 تم سب کا گھر دوزخ ہے۔

هِيَ مَوْلَاكُمْ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ

وہی ہے رفیق تمہاری اور بُری جگہ جا پہنچے۔

15

‏أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ

کیا وقت نہیں () پہنچا ایمان والوں کو کہ گڑگڑائیں انکے دل اﷲ کی یاد سے، اور جو اترا سچا دین،

وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ ۖ

اور نہ ہوں جیسے جن کو کتاب ملی اس سے پہلے، پھر لمبی گزری ان پر مدت، پھر سخت ہو گئے ان کے دل۔

وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ

اور بہت ان میں بے حکم (نافرمان) ہیں۔

16

اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ

جان رکھو کو! کہ اﷲ جلاتا (زندہ کرت) ہے زمین کو اس کے مرے پیچھے۔

قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

ہم نے کھول سنائے تم کو پتے(نشانیاں) ، اگر تم کو بوجھ (سمجھ) ہے۔

17

‏إِنَّ الْمُصَّدِّقِينَ وَالْمُصَّدِّقَاتِ وَأَقْرَضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا

تحقیق (یقیناً) جو لوگ خیرات کرنے والے مرد اور عورتیں ، اور قرض دیتے ہیں اﷲ کواچھی طرح قرض،

يُضَاعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ أَجْرٌ كَرِيمٌ

 ان کو ملنی ہے دونی (دوگنی) ،اور ان کو نیگ (اجر) ہے عزت کا۔

18

وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولَئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ ۖ 

اور جو لوگ یقین لائے اﷲ پر اور سب اس کے رسولوں پر، وہی ہیں سچے ایمان والے

وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ  لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَنُورُهُمْ ۖ

 اور احوال بتانے والے اپنے رب کے پاس۔ ان کو ہے ان کا نیگ (اجر) اور ان کی روشنی۔

وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ

اور جو منکر ہوئے اور جھٹلائیں ہماری باتیں وہ ہیں دوزخ کے لوگ۔

19

اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَزِينَةٌ وَتَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ

جان رکھو! کہ دنیا کا یہی ہے کھیل اور تماشا،اور بناؤ اور برائیاں کرنی آپس میں،

وَتَكَاثُرٌ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ ۖ

 اور بہتات ڈھونڈنی مال کی اور اولاد کی۔

كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ

جیسے کہاوت ایک مینہ کی جو خوش(اچھا) لگا کسانوں کو  ان کا سبزہ اُگتا،

ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا ۖ

پھر زور پر آتا ہے، پھر تو دیکھے زرد ہو گیا، پھر ہو جاتا ہے روندن (بھس) ۔

وَفِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٌ ۚ

اور پچھلے گھر (آخرت) میں (کافروں کو) سخت مار ہے اور(مومنوں کےلیے) معافی بھی ہے اﷲ سے اور رضامندی۔

وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ

اور دنیا کا جینا تو یہی ہے جنس دغا کی۔

20

سَابِقُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ

دوڑو اپنے رب کی معافی کو اور بہشت کو جس کا پھیلاؤ ہے جیسے پھیلاؤ آسمان اور زمین کا،

أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ ۚ

رکھی ہے واسطے ان کے جو یقین لائے اﷲ پر اور اس کے رسولوں پر۔

ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ۚ

یہ بڑائی(فضل) اﷲ کی ہے، دے جس کو چاہے،

وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ

اور اﷲ کا فضل بڑا ہے۔

21

مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَهَا ۚ

کوئی آفت نہیں پڑی ملک میں اور نہ آپ تم میں جو نہیں لکھی ایک کتاب میں، پہلے اس سے کہ پیدا کریں ہم اسکو دنیا میں

إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ

بیشک یہ اﷲ پر آسان ہے۔

22

لِكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَى مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ ۗ

  تا (کہ) تم غم نہ کھایا کرو اس پر جو ہاتھ نہ آیا اور نہ ریجھا (اترایا) کرو اس پر جو تم کو اس نے دیا۔

وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ  

اور اﷲ نہیں چاہتا ہے کسی اتراتے بڑائی مارتے کو۔

23

‏الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ ۗ

وہ جو آپ نہ دیں، اور سکھائیں لوگوں کو نہ دینا۔

وَمَنْ يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

 اور جو کوئی منہ موڑے تو اﷲ آپ ہے بے پروا سب خوبیوں سراہا۔

24

‏لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَأَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَابَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ ۖ

ہم نے بھیجے ہیں اپنے رسول نشانیاں دے کر اور اتاری ان کے ساتھ کتاب اور ترازو کہ لوگ سیدھے رہیں انصاف پر،

وَأَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ

اور ہم نے اتارا لوہا، اس میں سخت لڑائی (زور) ہے، اور لوگوں کے کام چلتے (فائدے) ہیں،

وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ ۚ

اور تا (کہ) معلوم کرے اﷲ کون مدد کرتا ہے اس کی اور اس کے رسولوں کی بن دیکھے!

إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ

بیشک اﷲ زورآور ہے زبردست۔

25

‏ ‏‏وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا وَإِبْرَاهِيمَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ ۖ

اور ہم نے بھیجے نوح اور ابراہیم ، اور رکھی دونوں کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب،

فَمِنْهُمْ مُهْتَدٍ ۖ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ

پھر کوئی ان میں راہ پر ہے ، اور بہت ان میں بے حکم (فاسق) ہیں۔

26

‏ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا

پھر پیچھے بھیجے ان کی پچھاڑی پر اپنے رسول

وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَاهُ الْإِنْجِيلَ

اور پیچھے بھیجا عیسیٰ مریم کا بیٹا اور اس کو دی انجیل،

وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَأْفَةً وَرَحْمَةً

اور رکھی اس کے ساتھ چلنے والوں کے دل میں نرمی اور مہر (رحم دلی) ۔

وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ

اور ایک دنیا چھوڑنا (رہبانیت) انہوں نے نیا نکالا (ایجاد کیا) ہم نے ان پر نہ لکھا (فرض کیا) تھا

إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا ۖ

مگر چاہنے کو رضامندی اﷲ کی (انہوں نے ایسا کر لیا)، پھر نہ نباہا اس کو جیسا چاہیئے نباہنا،

فَآتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ ۖ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ

پھر دیا ہم نے ان کو جو ان میں ایماندار تھے، ان کا نیگ (اجر) اور بہت ان میں بے حکم ہیں۔

27

‏يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ

اے ایمان والو! ڈرتے رہو اﷲ سے اور یقین لاؤ اس کے رسول پر،

يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَحْمَتِهِ وَيَجْعَلْ لَكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرْ لَكُمْ

دیوے تم کو دو بوجھے(حصے) اپنی مہر (رحمت) سے، اور رکھ دے تم میں روشنی، جسکو لئے پھرو اور تم کو معاف کرے۔

وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ

 اور اﷲ معاف کرنے والا ہے مہربان۔

28

‏لِئَلَّا يَعْلَمَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَلَّا يَقْدِرُونَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ ۙ

تا نہ (کہ) جانیں کتاب والے کہ پا نہیں سکتے کچھ اﷲ کا فضل،

وَأَنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ۚ

 اور یہ کہ بزرگی اﷲ کے ہاتھ ہے، دیتا ہے جس کو چاہے۔

وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ

 اور اﷲ کا فضل بڑا ہے۔

***********

29


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter