Quran Urdu Translation

Surah Al Muzammil

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


اے جھُرمٹ مارنے والے!

1

 کھڑا رہ رات کو (نماز میں)، مگر کسی (تھوڑی سی) رات،

2

آدھی رات یا اس سے کم کر تھوڑا سا،

3

یا زیادہ کر اس پر، اور کھول کھول (ٹھہر ٹھہر) پڑھ قرآن کو صاف۔

4

ہم آگے ڈالیں گے تجھ پر ایک بھاری بات (کلام)۔

5

البتہ اٹھان (اٹھنا) رات کا سخت روندتا ہے(سخت ہے نفس پر)، اور سیدھی نکلتی ہے بات۔

6

البتہ تجھ کو دن میں شغل رہتا ہے لمبا۔

7

اور پڑھ نام اپنے رب کا، اور چھوٹ جا اسکی طرف (اﷲ کے ہو رہو)سب سے الگ ہو کر۔

8

 مالک مشرق اور مغرب کا، اس بن کسی کی بندگی نہیں سو پکڑ (بنا لو) اس کو کام سونپ(کارساز)۔

9

اور سہتا رہ (صبر کر) جو کہتے رہیں، اور چھوڑ ان کو بھلی طرح چھوڑنا۔

10

اور چھوڑ دے مجھ کو اور جھٹلانے والوں کو جو آرام میں رہیں ہیں اور ڈھیل دے  انکو تھوڑی سی ۔

11

البتہ ہمارے پاس (ان کے لئے) بیڑیاں ہیں، اور آگ کا ڈھیر،

12

اور کھانا گلے میں اٹکتا، اور دکھ کی مار۔

13

(یہ ہو گا) جس دن کانپے زمین اور پہاڑ، اور ہو جائیں پہاڑ ریت پھسلتی۔

14

ہم نے بھیجا تمہاری طرف رسول، بتانے والا تمہارا، جیسے بھیجا فرعون پاس رسول،

15

پھر کہا نہ مانا فرعون نے رسول کا پھر پکڑی ہم نے اس کو پکڑ وبال کی۔

16

پھر کیوں کر بچو گے(تم) اگر منکر ہو گئے اس دن سے جو کر ڈالے لڑکوں کو بوڑھا۔

17

 آسمان پھٹنا ہے اس (دہشت) میں۔

ہے اس (اﷲ) کا وعدہ ہونا۔

18

یہ تو سمجھوتی (نصیحت) ہے۔

پھر جو کوئی چاہے بنا رکھے (اختیار کر لے) اپنے رب کی طرف راہ۔

19

تیرا رب جانتا ہے تو اُٹھتا ہے(عبادت کیلئے) نزدیک دوتہائی رات کے اور آدھی رات

اور تہائی رات اور کتنے لوگ تیرے ساتھ کے۔

اور اﷲ ناپتا ہے رات کو اور دن کو۔

اس نے جانا کہ تم اس کو پورا نہ کر سکو گے، پھر تم پر معافی بھیجی،

سو پڑھو جتنا آسان ہو قرآن۔

جانا کہ آگے ہوں گے تم میں کتنے بیمار،اور کتنے اور پھرتے ملک میں ڈھونڈتے اﷲ کا فضل،

اور کتنے اور لڑتے اﷲ کی راہ میں،

سو پڑھو جتنا آسان اس میں سے،

اور کھڑی رکھو نماز، اور دیتے رہو زکوٰۃ، اور قرض دو اﷲ کو اچھی طرح قرض دینا۔

اور جو آگے بھیجو گے اپنے واسطے کوئی نیکی، اس کو پاؤ گے اﷲ کے پاس بہتر اور ثواب میں زیادہ

اور معافی مانگو اﷲ سے۔بیشک اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔

***********

20


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter