بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ |
|
وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا قسم ہے چلتی باؤں (ہواؤں) کی، دل کو خوش آتی، |
.1 |
فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا پھر جھونکا دینے والیاں زور سے(طوفانی)، |
.2 |
وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا پھر ابھارنے والیاں اٹھا کر(بادلوں کو)، |
.3 |
فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا پھر پھاڑنے والیاں بانٹ کر، |
.4 |
فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا پھر فرشتے اُتارنے والوں کی سمجھوتی(نصیحت)، |
.5 |
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا الزام اتارنے(توبہ کے لئے) کو، یا ڈر سنانے کو۔ |
.6 |
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ مقرر (یاد رکھو) جو تم سے وعدہ ہوا سو ہونا ہے۔ |
.7 |
فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ پھر جب تارے مٹائے جائیں (ماند پڑ جائیں)، |
.8 |
وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ اور جب آسمان میں جھروکے پڑیں(پھاڑ دیا جائے)، |
.9 |
وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ اور جب پہاڑ اُڑائے جائیں، |
.10 |
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ اور جب رسولوں کا وعدہ ٹھہرے۔ |
.11 |
لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ کس دن کی ان کو دیر ہے؟ |
.12 |
لِيَوْمِ الْفَصْلِ اس فیصلہ کے دن کی، |
.13 |
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ اور تو کیا بوجھا کیا ہے (کیسا ہو گا) فیصلہ کا دن؟ |
.14 |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
.15 |
أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ کیا ہم کھپا (ہلاک) نہیں چکے اگلے (پہلے)؟ |
.16 |
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ پھر ان کے پیچھے بھیجتے ہیں پچھلے (بعد والوں کو)۔ |
.17 |
كَذَلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں گنہگاروں سے۔ |
.18 |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
.19 |
أَلَمْ نَخْلُقْكُمْ مِنْ مَاءٍ مَهِينٍ کیا ہم نے نہیں بنایا تم کو ایک بے قدر پانی سے؟ |
.20 |
فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَكِينٍ پھر رکھا اس کو ایک جمے ٹھہراؤ (محفوظ جگہ) میں، |
.21 |
إِلَى قَدَرٍ مَعْلُومٍ ایک وعدہ (مدت) مقرر تک، |
.22 |
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ پھر ہم کر سکے، سو کیا خوب سکت (طاقت) والے ہیں۔ |
.23 |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
.24 |
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا کیا ہم نے نہیں بنائی زمین سمیٹنے والی، |
.25 |
أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا جیتوں (زندوں) کو اور مُردوں کو، |
.26 |
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ اور رکھے اس میں بوجھ کو پہاڑ اونچے، وَأَسْقَيْنَاكُمْ مَاءً فُرَاتًا اور پلایا تم کو پانی میٹھا پیاس بجھاتا۔ |
.27 |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
.28 |
انْطَلِقُوا إِلَى مَا كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ چلو دیکھو! جو چیز تم لوگ جھٹلاتے تھے، |
.29 |
انْطَلِقُوا إِلَى ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ چلو ایک چھاؤں میں، جس کی تین پھانکیں(شاخیں)، |
.30 |
لَا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ نہ گھن (سایہ، کشادگی)کی اور نہ کام آئے تپش میں۔ |
.31 |
إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ وہ آگ پھینکتی ہے چنگاریاں جیسے محل (کے برابربڑی)، |
.32 |
كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ جیسے وہ اُونٹ ہیں زرد (رنگ کے)۔ |
.33 |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
.34 |
هَذَا يَوْمُ لَا يَنْطِقُونَ یہ وہ دن ہے، کہ نہ بولیں گے، |
.35 |
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ اور نہ ان کو حکم ہو کہ توبہ(عذر پیش) کریں۔ |
.36 |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
.37 |
هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ یہ ہے دن فیصلے کا، جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ جمع کیا ہم نے تم کو اور اگلوں (پہلوں) کو، |
.38 |
فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ پھر اگر کچھ داؤ ہے تمہارا، تو چلا لو مجھ پر۔ |
.39 |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
.40 |
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ جو ڈر والے (متقی) ہیں، وہ چھاؤں میں ہیں اور ندیوں میں، |
.41 |
وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ اور میوے (ہوں گے) جس قسم کے (انکے) جی (دل) چاہے، |
.42 |
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ کھاؤ اور پیؤ رچ (مزے) سے، بدلہ اس کا جو کرتے تھے۔ |
.43 |
إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ہم یونہی دیتے ہیں بدلہ نیکی والوں کو۔ |
.44 |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
.45 |
كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُمْ مُجْرِمُونَ کھا لو اور برت (مزہ لے) لو تھوڑے دنوں تم مقرر (یقیناً) گنہگار ہو۔ |
.46 |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
.47 |
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ اور جب کہئے ان کو، نِوو(جھکو اﷲ کے آگے) ، نہیں نِوتے (جھکتے)۔ |
.48 |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی۔ |
.49 |
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ اب کس بات (کلام) پر اس کے بعد یقین لائیں گے؟ ********* |
.50 |