Quran Urdu Translation

Surah Al Ghashiyah

Translation by Shah Abdul Qadir



شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


 کچھ پہنچی تجھ کو بات اس چھپالینے والی (قیامت) کی!

1

 کتنے منہ اس دن خوفزدہ ہیں۔

2

محنت کرتے تھکتے۔

3

پہنچیں گے دھکتی آگ میں،

4

پانی ملے گا ایک چشمے کھولتے کا،

5

نہیں اس پاس کھانا، مگر جھاڑ کانٹے،

6

نہ موٹا کرے، نہ کام آئے بھوک میں۔

7

کتنے منہ اس دن آسودہ ہیں۔

8

اپنی کمائی سے راضی۔

9

اونچے باغ میں۔

10

نہیں سنتے اس میں بکنا (بیہودہ بات)۔

11

اس میں ایک چشمہ ہے بہتا۔

12

اس میں تخت ہیں اونچے بچھے۔

13

اور آبخورے (کوزہ) دھرے،

14

اور قالیچے (غالیچے) قطار پڑے،

15

اور مخمل کے نہانچے کھنڈ رہے (قالین بچھے ہوئے )۔

16

بھلا کیا نگاہ نہیں کرتے اونٹوں پر، کیسے بنائے ہیں؟

17

 اور آسمان پر، کیسا بلند کیا ہے؟

18

اور پہاڑوں پر، کیسے کھڑے کئے ہیں؟

19

اور زمین پر، کیسی صاف بچھائی ہے؟

20

سو تو سمجھا، تیرا کام یہی ہے سمجھانا۔

21

تو نہیں اُن پرداروغہ۔

22

مگر جس نے منہ موڑا اور منکر ہوا۔

23

تو عذاب کرے گا اس کو اﷲ، وہ بڑا عذاب۔

24

بیشک ہم پاس ہی ان کو پھر(لوٹ کر) آنا۔

25

پھر بیشک ہمارا ذمہ ہے اُن سے حساب لینا۔

***********

26


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Email: cmaj37@gmail.com

Visits wef 2019

website view counter