Quran Urdu Translation

Surah Al Fajr

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


قسم ہے فجر کی،

1

اور دس راتوں کی،

2

اور جفت اور طاق کی۔

3

اور اس رات کی، جب رات کو چ لے۔

4

ہے ان چیزوں کی قسم پوری عقلمندوں کے واسطے۔

5

تو نے نہ دیکھا کیسا کیا تیرے رب نے عاد سے؟

6

وہ جو ارم تھے بڑے ستونوں والے!

7

جو بنی نہیں ویسی سارے شہروں میں،

8

اور ثمود سے جنہوں نے تراشے پتھر وادی میں،

9

 اور فرعون سے،وہ میخوں والا۔

10

یہ سب جنہوں نے سر اٹھایا ملکوں میں،

11

پھر بہت ڈالی ان میں خرابی،

12

پھر پھینکا اُن پر تیرے رب نے کوڑا عذاب کا۔

13

تیرا رب لگا ہے گھات میں۔

14

سو آدمی جو ہے جب جانچے اس کو رب اس کا،  پھراس کو عزت دے اور اس کونعمت دے

تو کہے، میرے رب نے مجھے عزت دی

15

اور وہ جس وقت اس کوجانچے (آزمائے)، پھر کھینچ (تنگی) کرے اس پر روزی کی

تو کہے، میرے رب نے مجھے ذلیل کیا۔

16

کوئی(ہر گز) نہیں! تم عزت نہیں کرتے یتیم کو (کیا)،

17

اور تاکید نہیں رکھتے آپس میں محتاج کے کھانے کی،

18

اور کھاتے ہو مردے(میراث) کا مال سمیٹ کر سارا،

19

اور پیار کرتے ہو مال کو جی بھر کر۔

20

 کوئی(ہر گز) نہیں! جب پست کریں زمین کو کوٹ کوٹ کر،

21

اور آئے تیرا رب، اور فرشتے آئیں قطار قطار۔

22

اور لائیے اس دن دوزخ کو۔

اس دن سوچے آدمی، اور کہاں ملے اس کو سوچنا؟

23

کہے ، کسی طرح میں کچھ آگے بھیجتا اپنے جیتے۔

24

پھر اس دن مار (عذاب) نہ دے اس کی سی کوئی،

25

اور باندھ نہ رکھے اس کا سا کوئی۔

26

اے جی چین پکڑے (نفس مطمئنہ)!

27

پھر (لوٹ) چل اپنے رب کی طرف، تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی۔

28

پھر مِل میرے بندوں میں،

29

اور داخل ہو جا میری بہشت میں۔

***********

30


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter