|
Quran Urdu TranslationSurah Al DuhaTranslation by Shah Abdul Qadir |
|
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
قسم دھوپ چڑھتے وقت کی، |
1 |
اور رات کی جب چھا جائے۔ |
2 |
نہ رخصت کیا (چھوڑا) تجھ کو تیرے رب نے، نہ بیزار ہوا۔ |
3 |
اور البتہ پچھلی (بعد کا دور) بہتر ہے تجھ کو پہلی (پہلے دور) سے، |
4 |
اور آگے دے گا تجھ کو تیرا رب پھر تو راضی ہو گا۔ |
5 |
بھلا نہ پایا تجھ کو یتیم پھر جگہ دی؟ |
6 |
اور پایا تجھ کو بھٹکتا، پھر راہ دی (دکھائی)؟ |
7 |
اور پایا تجھ کو مفلس، پھر محفوظ (غنی) کیا۔ |
8 |
سو جو یتیم ہو، اس کو نہ دبا۔ |
9 |
اور جو مانگتا ہو، اس کو نہ جھڑک۔ |
10 |
اور جو احسان (نعمت)ہے تیرے رب کا، سو بیان کر۔ *********** |
11 |
© Copy Rights: Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana, Lahore, Pakistan Email: cmaj37@gmail.com |
Visits wef 2019 |