Quran Urdu Translation

Surah Al Masad

Translation by Shah Abdul Qadir



شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


ٹوٹ گئے ہاتھ ابی لہب کے، اور ٹوٹ گیا وہ آپ۔

1

  کام نہ آیا اس کو مال اس کا، اور نہ جو کمایا۔

2

اب پہنچے گا ڈیگ (لپٹیں) مارتی آگ میں۔

3

اور اس کی جورو ۔ سر پر لیے پھرتی ایندھن۔

4

اس کی گردن میں رسی ہے مونج کی۔

***********

5


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Email: cmaj37@gmail.com

Visits wef 2019

website view counter