Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al Jumu'ahShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِ اﷲ کی پاکی بولتا (تسبیح کرتا) ہے جو کچھ آسمانوں میں (ہے) اور زمین میں، ٱلۡمَلِكِ ٱلۡقُدُّوسِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَكِيمِ (اﷲ جو) بادشاہ (ہے)، پاک ذات، زبردست حکمت والا۔ |
1 |
|
هُوَ ٱلَّذِى بَعَثَ فِى ٱلۡأُمِّيِّـۧنَ رَسُولاً۬ مِّنۡہُمۡ وہی ہے جس نے اُٹھایا اَن پڑھوں (اُمّیِوں)میں ایک رسول اُن ہی میں کا (سے)، يَتۡلُواْ عَلَيۡہِمۡ ءَايَـٰتِهِۦ وَيُزَكِّيہِمۡ وَيُعَلِّمُهُمُ ٱلۡكِتَـٰبَ وَٱلۡحِكۡمَةَ پڑھتا ان پاس اس کی آیتیں اور ان کو سنوارتا اور سکھاتا کتاب اور عقلمندی۔ وَإِن كَانُواْ مِن قَبۡلُ لَفِى ضَلَـٰلٍ۬ مُّبِينٍ۬ اور اس سے پہلے تھے وہ صریح بھلاوے (گمراہی)میں۔ |
2 |
|
وَءَاخَرِينَ مِنۡہُمۡ لَمَّا يَلۡحَقُواْ بِہِمۡۚ اور ایک اوروں کے واسطے انہی میں سے جو ابھی نہیں ملے ان میں۔ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ اور وہی ہے زبردست حکمت والا۔ |
3 |
|
ذَٲلِكَ فَضۡلُ ٱللَّهِ يُؤۡتِيهِ مَن يَشَآءُۚ یہ بڑائی اﷲ کی ہے، دیتا ہے جس کو چاہے۔ وَٱللَّهُ ذُو ٱلۡفَضۡلِ ٱلۡعَظِيمِ اور اﷲ کا فضل بڑا ہے۔ |
4 |
|
مَثَلُ ٱلَّذِينَ حُمِّلُواْ ٱلتَّوۡرَٮٰةَ ثُمَّ لَمۡ يَحۡمِلُوهَا كَمَثَلِ ٱلۡحِمَارِ يَحۡمِلُ أَسۡفَارَۢاۚ کہاوت ان کی جن پر لادی تورات، پھر نہ اُٹھائی اُنہوں نے،جیسے کہاوت گدھے کی، پیٹھ پر لے چلتا ہے کتابیں۔ بِئۡسَ مَثَلُ ٱلۡقَوۡمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِۚ بُری کہاوت ہے ان لوگوں کی، جنہوں نے جھٹلائیں اﷲ کی باتیں۔ وَٱللَّهُ لَا يَہۡدِى ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ اور اﷲراہ نہیں دیتا بے انصاف لوگوں کو۔ |
5 |
|
قُلۡ يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ هَادُوٓاْ إِن زَعَمۡتُمۡ أَنَّكُمۡ أَوۡلِيَآءُ لِلَّهِ مِن دُونِ ٱلنَّاسِ تو کہہ، اے یہود! اگر تم دعوے کرتے ہوے کہ تم دوست ہو اﷲ کے سب لوگوں کے سِوا، فَتَمَنَّوُاْ ٱلۡمَوۡتَ إِن كُنتُمۡ صَـٰدِقِينَ تو مناؤ (تمنا کرو) مرنے کو، اگر تم سچے ہو۔ |
6 |
|
وَلَا يَتَمَنَّوۡنَهُ ۥۤ أَبَدَۢا بِمَا قَدَّمَتۡ أَيۡدِيهِمۡۚ اور کبھی نہ مناویں (تمنا کریں) گے مرنا، جس واسطے آگے بھیج چکے ہیں ان کے ہاتھ۔ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِٱلظَّـٰلِمِينَ اور اﷲ کو خوب معلوم ہیں گناہگار۔ |
7 |
|
قُلۡ إِنَّ ٱلۡمَوۡتَ ٱلَّذِى تَفِرُّونَ مِنۡهُ فَإِنَّهُ ۥ مُلَـٰقِيڪُمۡۖ تو کہہ، موت وہ ہے جس سے تم بھاگتے ہو، سو وہ تم سے ملنی ہے، ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَـٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ پھر پھیرے (پیش کئے) جاؤ گے اُس چھپا اور کھلا جاننے والے پاس،پھر جتائے گا تم کو جو کرتے تھے۔ |
8 |
|
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا نُودِىَ لِلصَّلَوٰةِ مِن يَوۡمِ ٱلۡجُمُعَةِ فَٱسۡعَوۡاْ إِلَىٰ ذِكۡرِ ٱللَّهِ وَذَرُواْ ٱلۡبَيۡعَۚ اے ایمان والو! جب اذان ہو نماز کی دن جمعہ کے تو دوڑو اﷲ کی یاد کو اور چھوڑ دو بیچنا۔ ذَٲلِكُمۡ خَيۡرٌ۬ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم کو سمجھ ہے۔ |
9 |
|
فَإِذَا قُضِيَتِ ٱلصَّلَوٰةُ فَٱنتَشِرُواْ فِى ٱلۡأَرۡضِ وَٱبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِ ٱللَّهِ پھر جب تمام ہو چکے نماز تو پھیل پڑو زمین میں اور ڈھونڈو فضل اﷲ کا، وَٱذۡكُرُواْ ٱللَّهَ كَثِيرً۬ا لَّعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُونَ اور یاد کرو اﷲ کو بہت سا، شاید تمہارا بھلا ہو۔ |
10 |
|
وَإِذَا رَأَوۡاْ تِجَـٰرَةً أَوۡ لَهۡوًا ٱنفَضُّوٓاْ إِلَيۡہَا وَتَرَكُوكَ قَآٮِٕمً۬اۚ اور جب دیکھیں سودا بِکنا یا تماشا، کھنڈ (لپک) جائیں اسکی طرف اور تجھ کو چھوڑ جائیں کھڑا۔ قُلۡ مَا عِندَ ٱللَّهِ خَيۡرٌ۬ مِّنَ ٱللَّهۡوِ وَمِنَ ٱلتِّجَـٰرَةِۚ تو کہہ، جو اﷲ کے پاس ہے بہتر ہے تماشے سے، اور سودے سے۔ وَٱللَّهُ خَيۡرُ ٱلرَّٲزِقِينَ اور اﷲ بہتر ہے روزی دینے والا۔ *********** |
11 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: [email protected] |
|
Visits wef Apr 2024 |
In print
Juzz 28, surahs 58 to 66
You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.
See this volume on AmazonAs an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.
© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]
Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com