Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al FajrShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
![]()
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
وَٱلۡفَجۡرِ قسم ہے فجر کی، |
1 |
|
وَلَيَالٍ عَشۡرٍ۬ اور دس راتوں کی، |
2 |
|
وَٱلشَّفۡعِ وَٱلۡوَتۡرِ اور جفت اور طاق کی۔ |
3 |
|
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَسۡرِ اور اس رات کی، جب رات کو چ لے۔ |
4 |
|
هَلۡ فِى ذَٲلِكَ قَسَمٌ۬ لِّذِى حِجۡرٍ ہے ان چیزوں کی قسم پوری عقلمندوں کے واسطے۔ |
5 |
|
أَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ تو نے نہ دیکھا کیسا کیا تیرے رب نے عاد سے؟ |
6 |
|
إِرَمَ ذَاتِ ٱلۡعِمَادِ وہ جو ارم تھے بڑے ستونوں والے! |
7 |
|
ٱلَّتِى لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِى ٱلۡبِلَـٰدِ جو بنی نہیں ویسی سارے شہروں میں، |
8 |
|
وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُواْ ٱلصَّخۡرَ بِٱلۡوَادِ اور ثمود سے جنہوں نے تراشے پتھر وادی میں، |
9 |
|
وَفِرۡعَوۡنَ ذِى ٱلۡأَوۡتَادِ اور فرعون سے،وہ میخوں والا۔ |
10 |
|
ٱلَّذِينَ طَغَوۡاْ فِى ٱلۡبِلَـٰدِ یہ سب جنہوں نے سر اٹھایا ملکوں میں، |
11 |
|
فَأَكۡثَرُواْ فِيہَا ٱلۡفَسَادَ پھر بہت ڈالی ان میں خرابی، |
12 |
|
فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ پھر پھینکا اُن پر تیرے رب نے کوڑا عذاب کا۔ |
13 |
|
إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلۡمِرۡصَادِ تیرا رب لگا ہے گھات میں۔ |
14 |
|
فَأَمَّا ٱلۡإِنسَـٰنُ إِذَا مَا ٱبۡتَلَٮٰهُ رَبُّهُ ۥ فَأَكۡرَمَهُ ۥ وَنَعَّمَهُ ۥ سو آدمی جو ہے جب جانچے اس کو رب اس کا، پھراس کو عزت دے اور اس کونعمت دے فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَكۡرَمَنِ تو کہے، میرے رب نے مجھے عزت دی |
15 |
|
وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبۡتَلَٮٰهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهُ ۥ اور وہ جس وقت اس کوجانچے (آزمائے)، پھر کھینچ (تنگی) کرے اس پر روزی کی فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَهَـٰنَنِ تو کہے، میرے رب نے مجھے ذلیل کیا۔ |
16 |
|
كَلَّاۖ بَل لَّا تُكۡرِمُونَ ٱلۡيَتِيمَ کوئی(ہر گز) نہیں! تم عزت نہیں کرتے یتیم کو (کیا)، |
17 |
|
وَلَا تَحَـٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ اور تاکید نہیں رکھتے آپس میں محتاج کے کھانے کی، |
18 |
|
وَتَأۡڪُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَڪۡلاً۬ لَّمًّ۬ا اور کھاتے ہو مردے(میراث) کا مال سمیٹ کر سارا، |
19 |
|
وَتُحِبُّونَ ٱلۡمَالَ حُبًّ۬ا جَمًّ۬ا اور پیار کرتے ہو مال کو جی بھر کر۔ |
20 |
|
كَلَّآ إِذَا دُكَّتِ ٱلۡأَرۡضُ دَكًّ۬ا دَكًّ۬ا کوئی(ہر گز) نہیں! جب پست کریں زمین کو کوٹ کوٹ کر، |
21 |
|
وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلۡمَلَكُ صَفًّ۬ا صَفًّ۬ا اور آئے تیرا رب، اور فرشتے آئیں قطار قطار۔ |
22 |
|
وَجِاْىٓءَ يَوۡمَٮِٕذِۭ بِجَهَنَّمَۚ اور لائیے اس دن دوزخ کو۔ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ يَتَذَڪَّرُ ٱلۡإِنسَـٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكۡرَىٰ اس دن سوچے آدمی، اور کہاں ملے اس کو سوچنا؟ |
23 |
|
يَقُولُ يَـٰلَيۡتَنِى قَدَّمۡتُ لِحَيَاتِى کہے ، کسی طرح میں کچھ آگے بھیجتا اپنے جیتے۔ |
24 |
|
فَيَوۡمَٮِٕذٍ۬ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُ ۥۤ أَحَدٌ۬ پھر اس دن مار (عذاب) نہ دے اس کی سی کوئی، |
25 |
|
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُ ۥۤ أَحَدٌ۬ اور باندھ نہ رکھے اس کا سا کوئی۔ |
26 |
|
يَـٰٓأَيَّتُہَا ٱلنَّفۡسُ ٱلۡمُطۡمَٮِٕنَّةُ اے جی چین پکڑے (نفس مطمئنہ)! |
27 |
|
ٱرۡجِعِىٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً۬ مَّرۡضِيَّةً۬ پھر (لوٹ) چل اپنے رب کی طرف، تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی۔ |
28 |
|
فَٱدۡخُلِى فِى عِبَـٰدِى پھر مِل میرے بندوں میں، |
29 |
|
وَٱدۡخُلِى جَنَّتِى اور داخل ہو جا میری بہشت میں۔ *********** |
30 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |