Quran4UQuran4U

Quran Urdu Translation

Surah Al Infitar

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


جب آسمان پھٹ جائے گا ‏‏

1

اور جب تارے جھڑ پڑیں گے ‏‏

2

اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے ‏

3

اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی ‏‏

4

تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا ‏‏

5

اے انسان! تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے بارے میں کس چیز نے دھوکا دیا؟ ‏

6

(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیری قامت کو) معتدل رکھا ‏

7

(اور) جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا ‏‏

8

مگر ہیہات (افسوس) تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو ‏‏

9

حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں ‏

10

عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے ‏‏

11

جو کچھ تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں ‏‏

12

بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے ‏

13

اور بدکردار دوزخ میں ‏‏

14

(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے ‏‏

15

اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے ‏‏

16

اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ ‏‏

17

پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ ‏‏

18

جس روز کوئی کسی کا کچھ بھلا نہ کر سکے گا

اور حکم اس روز صرف خدا ہی کا ہوگا ‏‏

***********

19


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter