Quran4UQuran4U

Quran Urdu Translation

Surah Al Inshiqaq

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


جب آسمان پھٹ جائے گا ‏‏

1

اور اپنے پروردگار کا فرمان بجالائے گا اور اسے واجب بھی یہی ہے ‏

2

اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی ‏

3

اور جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر کر دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی‏

4

اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی) ‏‏

5

اے انسان تو اپنے پرودرگار کی طرف(پہنچنے میں)خوب کوشش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا ‏ ‏‏

6

تو جس کا نامہ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا ‏‏

7

اس سے حساب آسان لیا جائے گا ‏

8

اور وہ اپنے گھروالوں میں خوش خوش آئے گا ‏‏

9

اور جس کا نامہ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا ‏‏

10

وہ موت کو پکارے گا ‏ ‏

11

اور دوزخ میں داخل ہوگا ‏‏

12

یہ اپنے اہل وعیال میں مست رہتا تھا ‏‏

13

اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا ‏‏

14

ہاں ہاں اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا ‏

15

ہمیں شام کی سرخی کی قسم ‏‏

16

اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی ‏

17

اور چاند کی جب کامل ہو جائے ‏‏

18

کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہ اعلیٰ پر) چڑھو گے ‏

19

تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے ‏

20

اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے ‏‏

21

بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں ‏‏

22

اور اللہ ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے ‏‏

23

تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو ‏

24

ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لئے بے انتہا اجر ہے ‏‏

***********

25


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter

© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]

Home · About · Contact · Privacy