Quran Urdu Translation

Surah Al Ra'd

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


 الف لام میم را،

یہ آیتیں ہیں کتاب (کتابِ الٰہی) کی۔

اور جو کچھ اترا (نازل ہوا) تجھ کو تیرے رب سے، سو تحقیق (عین حق) ہے،لیکن بہت لوگ نہیں مانتے۔

1

 اﷲ وہ ہے، جن نے اونچے بنائے آسمان  بنا (بغیر) ستون(کے) (جیسا کہ تم) دیکھتے ہو،

پھر قائم (جلوہ فرما) ہوا عرش پر،

 اور کام لگایا (پابند کیا ایک قانون کے) سورج اور چاند۔ہر ایک چلتا ہے ایک ٹھہری (مقرر کی ہوئی) مدت تک۔

(وہی) تدبیر کرتا ہے (ہر) کام کی، کھولتا (کھول کھول کر بیان کرتا) ہے نشانیاں، شاید تم اپنے رب سے ملنا یقین کرو۔

2

 اور وہی ہے جس نے پھیلائی زمین اور رکھے اس میں بوجھ(پہاڑوں کے لنگر) ، اور (جاری کیں) ندیاں۔

اور ہر میوے کے رکھے اس میں جوڑے دوہرے(قِسم قِسم کے) ،

ڈھانکتا ہے دن پر رات۔

اس میں نشانیاں ہیں ان کو جو دھیان (غور و فکر) کرتے ہیں۔

3

 اور زمین میں کئی کھیت (خطے) ہیں ملے ہوئے،اور باغ ہیں انگور کے، اور کھیتی، اور کھجوریں جڑ ملی،

 پاتے (جو سیراب ہوتے) ہیں ایک پانی(سے) ۔اور ہم زیادہ کرتے (فضیلت دیتے) ہیں ایک کو ایک سے میوے (ذائقے) میں۔

اس میں نشانیاں ہیں اُن کو جو بوجھتے (عقل سے کام لیتے) ہیں۔

4

 اور اگر تُو اچنبھے کی بات چاہے، تو اچنبھا ہے اُن کا کہنا، (کہ) کیا جب ہو گئے ہم مٹی (تو) کیا ہم نئے بنیں (از سرِ نو پیدا کئے جائیں) گے؟

وہی (لوگ) ہیں جو منکر ہوئے اپنے رب سے۔

اور وہی (لوگ) ہیں کہ طوق ہیں اُن کی گردنوں میں۔

اور وہ (لوگ) ہیں دوزخ والے، وہ اس میں رہا کریں گے۔

5

 اور شتاب (جلدی) چاہتے ہیں تجھ سے برائی، آگے (پہلے) بھلائی سے، اور ہو چکی ہیں اُن سے پہلے کہاوتیں (عذاب کی مثالیں) ۔

اور تیرا رب معاف بھی کرتا ہے لوگوں کو اُن کی گنہگاری پر۔

اور (یقیناً) تیرے رب کی مار (بھی) سخت ہے۔

6

 اور کہتے ہیں منکر، کیوں نہ اُتری اس پر کوئی نشانی اس کے رب سے؟

تُو تو ڈر سنانے والا ہے، اور ہر قوم کو ہوا ہے راہ بتانے والا۔

7

اﷲ جانتا ہے جو پیٹ میں ہے رکھتی ہر مادہ، اور جو سکڑتے ہیں پیٹ، اور بڑھتے ہیں۔

اور ہر چیز کو ہے اس پاس گنتی۔

8

جاننے والا چھپے اور کھلے (ظاہر) کا، سب سے بڑا اُوپر۔

9

برابر ہے(اس کے لئے) تم میں جو چپکے بات کہے اور جو کہے پکار کر،

اور (وہ بھی) جو چھپ رہا ہے رات میں اور گلیوں (چلتا) پھرتا ہے دن کو۔

10

 اس کو پھیری والے (نگران) ہیں، بندے کے آگے سے اور پیچھے سے، اس کو بچاتے (اسکی دیکھ بھال کرتے) ہیں اﷲ کے حکم سے۔

اﷲ نہیں بدلتا، جو ہے کسی قوم کو، جب تک وہ نہ بدلیں جو اپنے بیچ ہے،

اور جب چاہے اﷲ کسی قوم پر بُرائی، پھر وہ نہیں پھرتی۔

کوئی نہیں ان کو اُس بن (کے بغیر) مددگار۔

11

 وہی ہے تم کو دکھاتا ہے بجلی ڈر کو اور امید کو، اور اٹھاتا ہے بدلیاں (بادل) بھاری۔

12

 اور پڑھتی (تسبیح کرتی) ہے گرج (رعد) خوبیاں اسکی اور سب فرشتے (بھی تسبیح کرتے ہیں) اسکے ڈر سے۔

اور (وہی) بھیجتا ہے کڑاکے(بجلیاں) ، پھر ڈالتا ہے جس پر چاہے،

 اور (جس وقت) یہ لوگ جھگڑتے ہیں اﷲ کی بات میں،اور اس کی آن (طاقت) سخت ہے۔

13

اسی کو پکارنا سچ ہے۔

اور جن کو پکارتے ہیں اسکے سِوا، نہیں پہنچتے اُن کے کام پر کچھ،

مگر جیسے کوئی پھیلا رہا دو ہاتھ طرف پانی کے، کہ آ پہنچے اس کے منہ تک، اور وہ کبھی نہ پہنچے گا۔

اور جتنی پکار ہے منکروں کی سب بھٹکتی (بیکار) ہے۔

14

۱۵۔ اور اﷲ کو سجدہ کرتا ہے جو کوئی ہے آسمان و زمین میں، خوشی سے اور زور سے،

اور اُن کی پرچھائیاں (بھی سجدہ کرتی ہیں) صبح اور شام۔(سجدہ )

15

 پوچھ، کون ہے رب آسمان و زمین کا؟

کہہ، اﷲ۔

کہہ، پھر تم نے پکڑے ہیں اسکے سوا حمایتی جو مالک نہیں اپنے بھلے بُرے کے؟

کہہ، کوئی برابر ہوتا ہے اندھا اور دیکھتا؟

یا کہیں برابر ہے اندھیرا اور اجالا؟

یا ٹھہرائے ہیں انہوں نے اﷲ کے شریک، کہ انہوں نے کچھ بنایا ہے جیسے بنایا اﷲ نے، پھر مل (متشبہ ہو) گئی پیدائش ان کی نظر میں ۔

کہہ، اﷲ ہے بنانے والا ہر چیز کا، اور وہی ہے اکیلا زبردست۔

16

اتارا (برسایا) آسمان سے پانی، پھر بھرے (بہہ نکلے) نالے اپنے اپنے (ظرف کے) موافق،

پھر اوپر لایا وہ نالا (سیلاب) جھاگ پھُولا ہوا۔

اور جس چیز (دھات) کو دھونکتے (پگھلاتے) ہیں آگ میں واسطے زیور کے یا اسباب کے، اس میں بھی جھاگ ہے ویسا ہی۔

یوں ٹھہراتا (بیان کرتا) ہے اﷲ صحیح اور غلط۔

سو وہ جو جھاگ ہے سو (زائل ہو) جاتا ہے سوکھ کر۔ اور وہ جو کام آتا ہے لوگوں کے، سو (باقی) رہتا ہے زمین میں۔

یوں بتاتا ہے اﷲ کہاوتیں (مثالیں) ۔

17

جنہوں نے مانا ہے اپنے رب کا حکم، ان کو بھلائی ہے،

اور جنہوں نے اسکا حکم نہ مانا، اگر ان پاس ہو جتنا کچھ زمین میں ہے سارا،

اور اسکے برابر (اور بھی) ساتھ اسکے، سب (دے) دیں اپنی چھڑوائی (نجات) میں۔

ان لوگوں کو ہے بُرا حساب۔اور ٹھکانا ان کا دوزخ ہے۔اور بُری ہے تیاری۔

18

بھلا جو شخص جانتا ہے کہ جو کچھ اترا تجھ کو تیرے رب سے، تحقیق (حق) ہے، برابر ہو گا اسکے جو اندھا ہے؟

وہی سمجھتے ہیں جن کو عقل ہے۔

19

وہ جو پُورا کرتے ہیں اقرار اﷲ کا اور نہیں توڑتے اقرار۔

20

 اور وہ کہ (جو) جوڑتے (رشتے ملاتے) ہیں جو اﷲ نے فرمایا جوڑنا (ملانا) ،

اور ڈرتے ہیں اپنے رب سے، اور اندیشہ رکھتے ہیں بُرے (سخت) حساب کا۔

21

 اور وہ جو ثابت (قدم) رہے، چاہتے توجہ (رضا مندی) اپنے رب کی،

اور کھڑی (قائم) رکھی نماز، اور خرچ کیا ہمارے دیئے میں سے چھپے اور کھلے (علانیہ) ،

اور کرتے ہیں بُرائی کے مقابل بھلائی،ان لوگوں کو ہے پچھلا (آخرت کا) گھر۔

22

 باغ میں رہنے کے، داخل ہوں گے ان میں اور وہ جو نیک ہوئے اُنکے باپ دادوں میں، اور جورؤوں میں، اور اولاد میں،

اور فرشتے آتے ہیں ان پاس ہر دروازے سے۔

23

کہتے ہیں، سلامتی تم پر بدلے اسکے کہ تم ثابت (قدم) رہے،

سو خوب ملا پچھلا (آخرت کا) گھر۔

24

 اور جو لوگ توڑتے ہیں اقرار اﷲ کا، اس کو پکا کر کر(پختہ کرنے کے بعد) ،

اور کاٹتے (قطع کرتے) ہیں جو چیز کہا اﷲ نے اسکو جوڑنا (ملانا) ، اور فساد اٹھاتے ہیں ملک (زمین) میں۔

ایسے لوگ، اُن کو ہے لعنت، اور ان کو ہے بُرا گھر۔

25

 اﷲ کشادہ کرتا ہے روزی جس کو چاہے اور تنگ۔

اور وہ ریجھے ہیں دنیا کی زندگی پر،اور دنیا کی زندگی کچھ نہیں آخرت کے حساب میں مگر تھوڑا برتنا۔

26

 اور کہتے ہیں منکر کیوں نہ اتری اس پر کوئی نشانی اسکے رب سے۔

کہہ، اﷲ بچلاتا (گمراہ کرتا) ہے جس کو چاہے اور راہ دیتا ہے اپنی طرف اس کو جو رجوع ہوا۔

27

وہ یقین لائے اور چین پکڑتے ہیں اُنکے دل اﷲ کی یاد سے۔

سنتا ہے! اﷲ کی یاد ہی سے چین پاتے ہیں دل۔

28

جو یقین لائے اور کی نیکیاں، خوبی (خوش نصیبی) ہے ان کو، اور اچھا ٹھکانا۔

29

اسی طرح تجھ کو بھیجا ہم نے (رسول بنا کر) ایک اُمت میں کہ ہو (گزر) چکی ہیں اس سے پہلے اُمتیں،

تا (کہ) سنا دے تُو ان کو جو حکم بھیجا ہم نے تیری طرف، اور وہ منکر ہوتے ہیں رحمٰن سے۔

تُو کہہ، وہی رب میرا ہے، کسی کی بندگی نہیں اسکے سوا،اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف آتا ہوں چھوٹ کر۔

30

 اور اگر کوئی قرآن ہوا ہوتا کہ چلے اس (کی تاثیر) سے پہاڑ، یا ٹکڑے ہو اس (کے زور) سے زمین،

یا بولے اس (کے اثر) سے مُردے(تب بھی ایمان نہ لاتے) ۔

بلکہ اﷲ کے ہاتھ میں سب کام(اختیار سارا) ۔

سو کیا خاطر جمع (اطمینان) نہیں ایمان والوں کو اس پر کہ اگر چاہے اﷲ راہ پر لائے سب لوگ۔

اور پہنچتا رہے گا منکروں کو، اُن کے کئے پر کھڑکا (آفت) ،یا اُترے (نازل ہو) گا نزدیک اُن کے گھر سے، جب تک پہنچے وعدہ اﷲ کا۔

بیشک اﷲ خلاف نہیں کرتا وعدہ۔

31

 اور ٹھٹھا (مذاق) کر چکے ہیں کتنے رسولوں سے تجھ سے آگے(پہلے) ،سو ڈھیل دی میں نے منکروں کو، پھر ا سکو پکڑا،

تو (دیکھ لو) کیسا تھا میرا بدلہ(عذاب) ۔

32

بھلا جو شخص (ذات) لئے کھڑا ہے ہر کسی کے سر پر اس کا کیا(کسب) ۔اور ٹھہرائے ہیں اﷲ کے شریک۔

کہہ، اُن کا نام لو۔

یا اﷲ کو جتاتے ہو جو وہ نہیں جانتا زمین میں یا کرتے ہو اُوپر اُوپر باتیں؟

کوئی نہیں! پر بھلے سوجھائے (خوشنما بنائے) ہیں منکروں کو اُن کے فریب اور روکے گئے ہیں راہ سے۔

اور جس کو بچلائے (گمراہ کرے) اﷲ سو کوئی نہیں اس کو (راہ) بتانے والا۔

33

 اُن کو مار پڑنی ہے دنیا کی زندگی میں، اور آخرت کی مار تو بہت سخت ہے۔

اور کوئی نہیں ان کو اﷲ سے بچانے والا۔

34

 احوال جنت کا، جو کہ وعدہ ملا ہے ڈر والوں کو۔

بہتی ہیں اس کے نیچے نہریں۔

میوہ اس کا ہمیشہ ہے اور سایہ(لا زوال) ۔

یہ بدلہ رہے ان کا جو بچتے رہے (متقی) ۔اور بدلہ منکروں کا آگ ہے۔

35

 اور جن کو ہم نے دی ہے کتاب، خوش ہوتے ہیں اس سے جو اترا (نازل ہو) تیری طرف،اور بعضے فرقے نہیں مانتے اسکی بعضی بات۔

کہہ، مجھ کو یہی حکم ہوا، کہ بندگی کروں اﷲ کی اور شریک نہ کروں اسکے ساتھ،

اسی طرف بلاتا ہوں، اور اسی کی طرف میرا ٹھکانا ۔

36

 اور اسی طرح اُتارا ہم نے یہ کلام، حکم عربی زبان میں۔

اور اگر تُو چلے اُن کے شوق پر، بعد اس علم کے جو تجھ کو پہنچا،کوئی نہیں تیرا اﷲ سے حمایتی اور بچانے والا۔

37

 اور بھیجے ہیں ہم نے کتنے رسول تجھ سے آگے(پہلے) ، اور دی تھیں ان کو جوروئیں (بیویاں) اور لڑکے۔

اور نہ تھا کسی رسول کو کہ لے آئے کوئی نشانی مگر اﷲ کے اذن (حکم) سے۔ہر وعدہ ہے لکھا ہوا۔

38

 مٹاتا ہے اﷲ جو چاہے اور رکھتا ہے۔ اور اسی پاس ہے اصل کتاب۔

39

 اور یا کبھی دکھا دیں ہم تجھ کو کوئی وعدہ، جو دیتے ہیں ان کو، یا تجھ کو بھر(اٹھا) لیں،

سو تیرا ذمہ تو پہنچانا ہے اور ہمارا ذمہ حساب لینا۔

40

 کیا نہیں دیکھتے کہ ہم چلے آتے ہیں زمین پر گھٹاتے اس کو کناروں سے۔

اور اﷲ حکم کرتا ہے، کوئی نہیں کہ پیچھے ڈالے اُس کا حکم۔

اور شتاب (جلد) لیتا ہے حساب۔

41

 اور فریب کر چکے ہیں اُن سے اگلے (پہلے) ، سو اﷲ کے ہاتھ ہیں سب فریب۔

جانتا ہے جو کماتا ہے ہر جی۔

اور اب معلوم کریں گے منکر، کس کا ہوتا ہے پچھلا (آخرت کا) گھر۔

42

 اور کہتے ہیں منکر، تُو بھیجا نہیں آیا(ہوا اﷲ کا) ۔

کہہ، اﷲ بس ہے گواہ میرے تمہارے بیچ، اور (وہ شخص) جس کو خبر ہے کتاب کی۔

***********

43


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter