Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Muhammad

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ أَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ

جو لوگ منکر ہوئے، اور روکا اﷲ کی راہ سے، کھو (ضائع کر) دیئے اس نے ان کے کئے (اعمال) ۔

1

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِنْ رَبِّهِمْ ۙ

اور جو یقین لائے، اور کئے بھلے کام، اور مانا جو اترا محمدؐ پر اور وہی ہے سچا دین ان کے رب کی طرف سے،

كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ

ان سے اُتاریں اُنکی بُرائیاں اور سنوار ان کا حال۔

2

ذَلِكَ بِأَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا اتَّبَعُوا الْبَاطِلَ وَأَنَّ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّبَعُوا الْحَقَّ مِنْ رَبِّهِمْ ۚ

یہ اس پر کہ جو منکر ہیں، وہ چلے جھوٹی بات پراور جو یقین لائے انہوں نے مانی سچی بات اپنے رب کی طرف سے۔

كَذَلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ لِلنَّاسِ أَمْثَالَهُمْ

یوں بتاتا ہے اﷲ لوگوں کو ان کے احوال۔

3

فَإِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا فَضَرْبَ الرِّقَابِ

تو جب تم بھڑو (لڑو)منکروں سے تو گردنیں ہیں مارنی۔

حَتَّى إِذَا أَثْخَنْتُمُوهُمْ فَشُدُّواالْوَثَاقَ

یہاں تک جب کٹاؤ ڈال چکے ان میں،تو مضبوط باندھو قید(قیدیوں کو) ،

فَإِمَّا مَنًّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءً حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ۚ

پھر یا احسان کرو پیچھے (اسکے بعد) اور یا چھڑوائی (فدیہ) لو، جب تک رکھ دے لڑائی اپنا راچھ(ختم ہو جائے) ۔

ذَلِكَ

یہ سن چکے!

وَلَوْ يَشَاءُ اللَّهُ لَانْتَصَرَ مِنْهُمْ وَلَكِنْ لِيَبْلُوَ بَعْضَكُمْ بِبَعْضٍ ۗ

اور اگر چاہے اﷲ تو بدلہ لے ان سے، پر جانچنے کو تمہارے ایک سے دوسرے کو۔

وَالَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَلَنْ يُضِلَّ أَعْمَالَهُمْ

اور جو لوگ مارے گئے اﷲ کی راہ میں، تو نہ کھو دے (ضائع کرے) گا ان کے کئے(اعمال) ۔

4

سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بَالَهُمْ

ان کو راہ دے گا اور سنوارے گا ان کا حال،

5

وَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ

 اور داخل کرے گا ان کو بہشت میں معلوم کروا دی ہے ان کو۔

6

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ

اے ایمان والو! اگر تم مدد کرو گے اﷲ کی، تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور جما دے گا تمہارے پاؤں۔

7

وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْسًا لَهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ

اور جو لوگ منکر ہوئے ان کو لگی ٹھوکر، اور کھو دیئے(ضائع کئے) ان کے کیئے(اعمال) ۔

8

ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ

یہ اس پر کہ انہوں نے پسند نہ رکھا جو اُتارا اﷲ نے، پھر اکارت کر دیئے ان کے کیئے (اعمال) ۔

9

أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۚ

کیا پھرے نہیں ملک (زمین) میں کہ دیکھیں آخر کیسا ہوا ان کا جو پہلے تھے اُن سے؟

دَمَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ ۖ وَلِلْكَافِرِينَ أَمْثَالُهَا

اکھاڑ مارا اﷲ نے ان کو۔اور منکروں کو ملتی ہیں ایسی چیزیں (نتائج) ۔

10

ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَأَنَّ الْكَافِرِينَ لَا مَوْلَى لَهُمْ

یہ اس پر کہ اﷲ رفیق ہے ان کا جو یقین لائے، اور جو منکر ہیں ان کا رفیق نہیں کوئی۔

11

إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُواوَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ

مقرر اﷲ داخل کرے گا انکو جو یقین لائے اور کئے بھلے کام، باغوں میں، نیچے بہتی انکے ندیاں۔

وَالَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَهُمْ

اور جو منکر ہیں، برتتے ہیں اور کھاتے ہیں، جیسا کھائیں ڈھور(جانور) ، اور آگ ہے گھر ان کا۔

12

وَكَأَيِّنْ مِنْ قَرْيَةٍ هِيَ أَشَدُّ قُوَّةً مِنْ قَرْيَتِكَ الَّتِي أَخْرَجَتْكَ أَهْلَكْنَاهُمْ

اور کتنی تھیں بستیاں، جو زیادہ تھیں زور میں اس تیری بستی سے، جس نے تجھ کو نکالا۔ہم نے ان کو کھپا (ہلاک کر) دیا،

فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ

پھر کوئی نہیں ان کا مددگار۔

13

أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّهِ كَمَنْ زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ

بھلا ایک جو چلتا ہے سوجھی راہ پر اپنے رب کی، برابر اس کے جس کو بھلا دکھایا اس کا بُرا کام؟

وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ

اور چلتے ہیں اپنے چاؤں (خواہشات) پر۔

14

مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ ۖ

 احوال اس بہشت کا، جو وعدہ ہے ڈر والوں (متقیوں) کو

فِيهَا أَنْهَارٌ مِنْ مَاءٍ غَيْرِ آسِنٍ

اس میں نہریں ہیں پانی کی، جو بُو نہیں کر گیا۔

وَأَنْهَارٌ مِنْ لَبَنٍ لَمْ يَتَغَيَّرْ طَعْمُهُ

اور نہریں ہیں دودھ کی، جس کا مزا نہیں پھرا (بدل)۔

وَأَنْهَارٌ مِنْ خَمْرٍ لَذَّةٍ لِلشَّارِبِينَ

اور نہریں ہیں شراب کی، جس میں مزہ ہے پینے والوں کو۔

وَأَنْهَارٌ مِنْ عَسَلٍ مُصَفًّى ۖ

اور نہریں ہیں شہد کی، جھاگ اتارا ہوا۔

وَلَهُمْ فِيهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ وَمَغْفِرَةٌ مِنْ رَبِّهِمْ ۖ

اور ان کو وہاں سب طرح کے میوے، اور معافی ہے ان کے رب سے۔

كَمَنْ هُوَ خَالِدٌ فِي النَّارِ وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ

برابر اس کے جو سدا رہتا ہے آگ (جہنم) میں، اور پلایا ہے ان کو کھولتا پانی، تو کاٹ نکلا ان کی آنتیں۔

15

وَمِنْهُمْ مَنْ يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ

 اور بعضے ان میں کہ کان رکھتے ہیں تیری طرف۔

حَتَّى إِذَا خَرَجُوا مِنْ عِنْدِكَ قَالُوا لِلَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مَاذَا قَالَ آنِفًا ۚ

یہاں تک کہ جب نکلیں تیرے پاس سے، کہتے ہیں ان کو جن کو علم ملا، کیا کہا تھا اس شخص نے ابھی؟

أُولَئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ

یہ وہی ہیں جن کے دل پر مُہر رکھی ہے اﷲ نے، اور (وہ) چلے ہیں اپنی چاؤں (خواہشات) پر۔

16

وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ

اور جو لوگ راہ پر آئے ہیں، ان کو اور بڑھی اس سے سوجھ(ہدایت)اور انکو اس سے ملا بچ کر چلنا۔

17

فَهَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَنْ تَأْتِيَهُمْ بَغْتَةً ۖ

اب یہی راہ دیکھتے ہیں اس گھڑی (قیامت) کی، کہ آ کھڑی ہو ان پر اچانک۔

فَقَدْ جَاءَ أَشْرَاطُهَا ۚ

کیونکہ آ چکی ہیں اس کی نشانیاں۔

فَأَنَّى لَهُمْ إِذَا جَاءَتْهُمْ ذِكْرَاهُمْ

سو کہاں ملے گی ان کو جب وہ آ پہنچی، سمجھ پکڑنی(نصیحت قبول کرنی) ۔

18

فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ

سو تو جان رکھ کہ کسی کی بندگی نہیں سِوا اﷲ کے،

وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ۗ

اور معافی مانگ اپنے گناہ کو، اور ایمان دار مردوں کو اور عورتوں کو۔

وَاللَّهُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوَاكُمْ

اور اﷲ کو معلوم ہے گشت (سر گرمیاں) تمہاری اور گھر (ٹھکان) تمہارا۔

19

وَيَقُولُ الَّذِينَ آمَنُوا لَوْلَا نُزِّلَتْ سُورَةٌ ۖ

اور کہتے ہیں ایمان والے، کیوں نہ اتری ایک سُورت (جس میں جہاد کا حکم ہو) ؟

فَإِذَا أُنْزِلَتْ سُورَةٌ مُحْكَمَةٌ وَذُكِرَ فِيهَا الْقِتَالُۙ

پھر جب اتری ایک سُورت جانچی ہوئی(واضع احکام والی) ، اور ذکر ہوا اس میں لڑائی کا،

رَأَيْتَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ نَظَرَالْمَغْشِيِّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ ۖ

تو تُو دیکھتا ہے جنکے دل میں روگ ہے، تکتے ہیں تیری طرف، جیسے تکتا ہے کوئی بیہوش پڑا مرنے کے وقت

فَأَوْلَى لَهُمْ

سو خرابی ہے ان کی۔

20

طَاعَةٌ وَقَوْلٌ مَعْرُوفٌ ۚ

(اور خوب کام تو ) حکم ماننا ہے اور بھلی بات کہنی،

فَإِذَا عَزَمَ الْأَمْرُ فَلَوْ صَدَقُوا اللَّهَ لَكَانَ خَيْرًا لَهُمْ

پھر جب تاکید ہو کام (جہاد) کی، تو اگر سچے رہیں اﷲ سے، تو ان کا بھلا ہے۔

21

فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ

پھر تم (منافقوں) سے یہ بھی توقع ہے اگر تم کو حکومت ہو کہ خرابی ڈالو ملک میں اور توڑو اپنے ناتے (رشتے)

22

أُولَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ  

 ایسے لوگ وہی ہیں جن کو پھٹکارا اﷲ نے،پھر کر دیا ان کو بہرے، اور اندھی ان کی آنکھیں۔

23

أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَى قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا

 کیا دھیان نہیں کرتے قرآن میں یا دِلوں پر لگ رہے ہیں اُن کے قفل (تالے)؟

24

إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى ۙ

جو لوگ الٹے پھر گئے اپنی پیٹھ پر، پیچھے اس سے کہ کھل چکی ان پر راہ(ہدایت) ،

الشَّيْطَانُ سَوَّلَ لَهُمْ وَأَمْلَى لَهُمْ

شیطان نے بنائی ان کے دل میں(یہ راہ) اور دیر کے وعدے دیئے۔

25

ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لِلَّذِينَ كَرِهُوا مَا نَزَّلَ اللَّهُ سَنُطِيعُكُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ ۖ

یہ اس واسطے کہ انہوں نے کہا ان سے، جو بیزار ہیں اﷲ کے اُتارے سے، ہم تمہاری بات بھی مانیں گے بعضے کام میں،

وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِسْرَارَهُمْ

اوراﷲ جانتا ہے ان کا مشورہ کرنا۔

26

فَكَيْفَ إِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ

پھر کیسا (حال) ہو گا جب کہ فرشتے جان نکالیں گے ان کی مارتے جاتے ہیں ان کے منہ پر اور پیٹھ پر۔

27

ذَلِكَ بِأَنَّهُمُ اتَّبَعُوا مَا أَسْخَطَ اللَّهَ وَكَرِهُوا رِضْوَانَهُ

 یہ اس پر کہ وہ چلے اس راہ جس سے اﷲ بیزار،اور نہ پسند کی اس کی خوشی،

فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ

پھر اُس نے اکارت کر دیئے ان کے کئے(اعمال) ۔

28

أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ أَنْ لَنْ يُخْرِجَ اللَّهُ أَضْغَانَهُمْ

کیا خیال رکھتے ہیں جن کے دل میں روگ ہے، کہ اﷲنہ کھولے گا انکے جیوں (دلوں) کے بَیر(کھوٹ) ۔

29

وَلَوْ نَشَاءُ لَأَرَيْنَاكَهُمْ فَلَعَرَفْتَهُمْ بِسِيمَاهُمْ ۚ

اور اگر ہم چاہیں تجھ کو دکھا دیں ان کو، سو پہچان تو چکا ہے تُو انکے چہرے سے،

وَلَتَعْرِفَنَّهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِ ۚ

اور آگے پہچان لے گا بات کے ڈھب سے۔

وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَعْمَالَكُمْ

اور اﷲ کو معلوم ہیں تمہارے کام۔

30

وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّى نَعْلَمَ الْمُجَاهِدِينَ مِنْكُمْ وَالصَّابِرِينَ

 اور البتہ (ہم) تم کو جانچیں (آزمائیں) گے

تا (کہ) معلوم کریں جو تم میں لڑائی (جہاد کرنے) والے ہیں اور ٹھہرنے (ثابت قدم رہنے) والے،

وَنَبْلُوَ أَخْبَارَكُمْ

اور تحقیق کریں تمہاری خبریں (حالات) ۔

31

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ

جو لوگ منکر ہوئے، اور روکا اﷲ کی راہ سے اور خلاف ہوئے رسول سے،

وَشَاقُّوا الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى لَنْ يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا

پیچھے (پہلے) اس کے کہ کھل چکی ان پر راہ (ہدایت) ، نہ بگاڑیں گے اﷲ کا کچھ،

وَسَيُحْبِطُ أَعْمَالَهُمْ  

اور وہ اکارت (ضائع) کر دے گا ان کے کئے(اعمال) ۔

32

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا  أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ  

اے ایمان والو! حکم پر چلو اﷲ کے اور حکم پر چلو رسول کے، اور ضائع مت کرو اپنے کئے (اعمال)۔

33

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ مَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ 

جو لوگ منکر ہوئے، اور روکا اﷲ کی راہ سے، پھر مر گئے، اور وہ منکر ہی رہے، تو ہر گز نہ بخشے گا ان کو اﷲ۔

34

فَلَا تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ

 سو تم بودے (ڈرپوک) نہ ہو جاؤ اور پکارنے لگو صلح اور تم ہی رہو گے اوپر (غالب)۔

وَاللَّهُ مَعَكُمْ وَلَنْ يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ

اور اﷲ تمہارے ساتھ ہے، اور نقصان نہ دے گا تم کو تمہارے کاموں میں۔

35

إِنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ ۚ

یہ دنیا کا جینا تو کھیل ہے اور تماشا۔

وَإِنْ تُؤْمِنُوا وَتَتَّقُوا يُؤْتِكُمْ أُجُورَكُمْ وَلَا يَسْأَلْكُمْ أَمْوَالَكُمْ

اور اگر تم یقین لاؤ گے اور بچ چلو گے، دے گا تم کو تمہارے نیگ (اجر)، اور نہ مانگے گا تم سے مال تمہارے۔

36

إِنْ يَسْأَلْكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا وَيُخْرِجْ أَضْغَانَكُمْ  

اگر مانگے تم سے وہ مال پھر تنگ کرے تو (تم) بخیل ہو جاؤ اور کھول دے تمہارے دل کی خفگیاں (بدنیتیاں)۔

37

هَا أَنْتُمْ هَؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ ۖ

سنتے ہو تم لوگ! تم کو بلاتے ہیں کہ خرچ کرو اﷲ کی راہ میں۔ پھر تم میں کوئی ہے کہ نہیں دیتا۔

وَمَنْ يَبْخَلْ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَفْسِهِ ۚ

اور جو کوئی نہ دے گا، سو نہ دے گا آپ (خود) کو۔

وَاللَّهُ الْغَنِيُّ وَأَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ ۚ

اور اﷲ بے نیاز ہے اور تم محتاج۔

وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ  

اور اگر تم پھر جاؤ گے، بدل لے گا کوئی لوگ سِوا تمہارے پھر وہ نہ ہوں گے تمہاری طرح کے۔

***********

38


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter